Phander Times Music

Phander Times Music Phander Production & Communication Services' initiative to preserve Music and Folk Lore

15/08/2024

سینا بیارو تہ دور کھشتی نو کاسیر

کھوار کلاسک گیت اور دریائے تگاش کے کنارے غروب آفتاب کے خوبصورت مناظر

07/05/2024

Mesmerizing view of Apricot Blossom in Phander Valley

23/11/2023
09/11/2023

Alamgir Khan Badar performs in a wedding ceremony at Dalomal, Phander

20/10/2023
19/10/2023

سادگی تو ہماری

نامور گلوکار جابر خان جابر

23/09/2023
23/09/2023
09/06/2023

The famous Humorist Hussain Jaani ❤️

01/05/2023
06/04/2023

Let's visit Pakistan's first plastic road

19/03/2023

Support and promote local businesses

19/03/2023

Tukhum Rezi musical night at Chashi Shamaran

18/03/2023

17/03/2023

15/03/2023

Indus Cast

14/03/2023

Indus Cast

12/03/2023

a series of documentaries

Send a message to learn more

09/03/2023
28/02/2023

کامران حُسین ابن صوبیدار (ر)یحییٰ خان ساکن چھشی گلگت بلتستان کے کوٹے پر ایم بی بی ایس کے لئے منتخب

وہ ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج میں سر کاری سکالرشپ پر میڈیکل کی تعلیم حاصل کرے گا

28/02/2023
13/02/2023
04/02/2023

Phander winter sports festival season 2
For live streaming
Only on Phander times
Voice of the region ❤️

18/01/2023
01/01/2023

Let's dance together

آپ سب کو نیا سال مبارک ہو
31/12/2022

آپ سب کو نیا سال مبارک ہو

A very good performance of Dabistan-e-Terue is being shared for all  Khowar Music lovers
28/12/2022

A very good performance of Dabistan-e-Terue is being shared for all Khowar Music lovers

Plastic free Gilgit Baltistan
28/12/2022

Plastic free Gilgit Baltistan

فراموش شدہ ماحول دوست عمل

برملا اظہار: فدا علی شاہ غذری

زمین سے اپنی محبت کے اظہار کے لئے بہت سارے زمین زاد اس کو مادرارتھ یا مدر نیچر کہتے ہیں. جس چیز کیساتھ ممتا کا احساس جڑتا ہے یقین جانیئے گا وہ چیز نہایت پیاری لگتی ہے. انسان نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ مدر نیچر یا مدر ارتھ کو کبھی اُن کے ہاتھ سے نقصان پہنچے مگر اب تو انسان یہ جانتے ہوئے بھی اپنی مدرارتھ کے ساتھ وہ سلوک کرتا ہے جو دشمن بھی اپنے عدوِجان سے نہ کرے. ہم یہ جانتے ہیں کہ ہماری بقا زمین پر ہے، آسمان ، خلا یا کسی اور سیارے یا جگے پر ہمارے لئے فی الحال کوئی جگہ موجود نہیں ہے . ہم اس حقیقت کو جانتے ہوئے بھی انجان بن رہے ہیں کہ جگہ یہاں ختم ہوئی ، یا یہ جو جگہ ملی ہے یہاں انسانی بقا کے سامان ختم ہوئے تو کہاں جائیں گے اورہمارا کا کیا ہوگا. باوجود اس کے ہم زمین کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں. ہم زمین کو کس طرح تباہی سے دوچار کرتے ہیں یہ قدرے لمبی بحث ہے. افسوس کہ اس بحث کو ہم اپنا مسلہ نہیں سمجھتے، یہ بات درست ہے کہ عالمی ماحولیاتی یا موسمی تغیر میں بحثیت ملک (پاکستان) ہمارے فٹ پرنٹس نہ ہونے کے برابر ہیں مگر یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم زمین کی حفاظت کرے. عالمی سطع پر موسمیاتی تغیر کا ہم پر کیا اثر ہورہا ہے اس کی مختصر مثال ہمارے ہاں پگھلتے گلیشئیرز، سوکھتے چشمے، خشک ہوتے دریا اور سکڑتی جھلیں ہیں. اثرات کا یک دم اثر سیلاب کی صورت ہمارے سامنے ہےاور آگے کیا ہوگا والا سوال نہایت واضح ہے.

آج گلگت بلتستان میں ماحول پر کام کرنے والا ایک سر کاری ادارہ پلاسٹک کے متبادل ماحول دوست تھیلہ بنا کراس کی تصویر سوشل میڈیا کو جاری کیا ہے. بہت سارے لوگوں نے اس اقدام کو سراہا تو بہت ساروں نے سوال کیا کہ کیا یہ فری ملے گا؟ اس کا جواب لکھنے سے پہلے یہ عرض ضروری ہے کہ جب پلاسٹک نہ تھا تو اجداد کیا کرتے تھے. مجھے یاد ہے میرے والد گرامی اپنے شوقے یا چوغے کے دونوں آستینوں میں چائے، چاول، چینی اور دیگر سامان ڈال کر گھر آتے تھے. دونوں آستینوں سے نکلتے کپڑے کے تھیلوں میں سودا سلف گھر کے آنگن میں کھلتے تھے اور شوقے یا چوغے کے آستنیوں کو چھان پھٹک کر دوبارہ ابو کے کندھوں پر ڈال دیا جاتا تھا. یہ صرف میرے گھر کی کہا نی نہیں ہے بلکہ پہاڑی سلسلوں میں رہنے والے سبھی گھروں میں یہی پریکٹس عام تھی. شوقہ یا چوغہ تو سردیوں میں مدد گار رہتا تھا گرمیوں میں ہم ایک کپڑے کے تھیلے کو باری باری چائے، چاول اور چینی کے لئے استمال کرتے تھے مگر تھیلے سے بی پی ون چائے کی خو شبو جانے کا نام ہی نہ لیتی تھی. اس عمل کو ہم بار بار دہراتے تھے مگر حیرت تب ہوئی جب پچھلے سال یو این ڈی پی کے بوٹ کیمپ کے دوران کلائمیٹ چینج پر اپنی پریزنٹیشن کی تیاری میں مجھے پہلی بار تین آرز (3Rs) کے بارے علم ہوا. آپ سب جانتے ہونگے کہ یہ کیا چیزیں ہیں مگر مجھے یہ حیرت تھی کہ ہمارے اجداد انجانے میں ماحول کی حفاظت کر رہے ہوتے تھے اور ہم جانتے ہوئے بھی اس کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں. میرا دل رونے لگا تھا کہ جس بگڑتے ماحول میں مجھے سانس مل رہی ہے ان کی بچاو میں میرے گھر میں ری یوز (Reuse) ہونے والے اُس گھسے پھٹے بی پی ون چائے کی خوشبو زدہ تھیلہ کا بھی ہاتھ ہے. میں سوچ میں پڑ گیا تھا کہ کیسے مہربان لوگ تھے جن کی کم دستی اور تنگ دستی مدر نیچراور مدرارتھ کے گرد حفاظتی حصار ہوا کرتی تھی .ری سائیکل (Recycle) کے حوالے سے بھی پتہ چلا کہ وہ آنجانے میں اس عمل سے بھی واقف تھے. مجھے یاد آرہا تھا کی انڈے کے چھلکے باریک شاخ یا کسی لوہے میں کیوں پروئے جاتے تھے اور ان کو ہمارے روایتی گھر(مٹی ) کے ایک کونے میں چھت کی کسی لکڑی میں پھنسا کر کیوں رکھتے تھے؟ اسی دن مجھے احساس ہوا کہ چائے کی پکی اور بچی پتی درخت کے نچے پھینکنے کا عمل نیچر فرٹیلائزر بنانے کا طریقہ تھا.

مجھے احساس ہے کہ میں بہت سطعی چیزیں آپ کو بتا کر آپ کا قیمتی وقت ضائع کر رہاہوں،ہمارے اجداد بھی کسی چیز سے واقف نہیں تھے اور میں بھی بہت کچھ نہیں جانتا مگر جتنا جانتا ہوں اس پر سختی سے عمل کرتا ہوں. جب مجھے پتہ چلے کہ کونسی چیز یا کونسا عمل ماحول کے لئے خطرہ ناک ہے تو امید ہے میں کبھی ماحول کو مشکل میں نہیں ڈالوں گا. کہنے کا مطلب یہی ہے کہ میں کوئی باخبر یا با علم نہیں ہوں ، سطعی علم ہے اور اس پر کاربند ہوں.

اب آخری بات یہ ہے کہ اس وقت ماحولیاتی آلودگی موسمیاتی تغیر کا باعث ہے اور یہ تبدیلی تباہی پھیلا رہی ہے، ہم خواہ مخواہ اس تباہی کا شکار ہورہے ہیں. اس لئے اس تھیلے کو مذاق نہ سمجھے، یہ وہ روایت ہے جو ہمارے ہاں صدیوں سے جاری تھی مگر پلاسٹک بناکر کمانے والوں نے ہمیں اس عمل سے دور کر چکے ہیں. اب کوئی ہمیں اس دور یا ایک فراموش شدہ عمل سے جوڑکر ماحول بچا سکتا ہے تو ہمیں اس اقدام کو سراہنے کی ضرورت ہے. آخری بات میں اتنا اضافہ بصورت ٹیک آوے یہ کہنا چاہوں گا کہ جس شخص کو اپنی اولاد کے لئے روپے پیسے، گھر جائداد چھوڑ کر جانے کا خیال ہے تو اس شخص کی آنکھیں یہ کہہ کر کھول دی جائے کہ آکسیجن ہوگی تو اولاد زندہ رہ پائے گی ورنہ جمع پونجی ادھر گل سڑ جائیگی.

یار زندہ صحبت باقی

بارسیت ویلی کا حسین منظرفوٹو : پھنڈرٹائمز مارچ۳۱، 2021
31/03/2021

بارسیت ویلی کا حسین منظر
فوٹو : پھنڈرٹائمز مارچ۳۱، 2021

Address

Ghizar
14000

Telephone

+923235519355

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Phander Times Music posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Phander Times Music:

Videos

Share