08/06/2024
بسلسلہ جون۔۔۔۔ماہ بے نظیر ❤️
قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے سزائے موت کی کوٹھڑی سے بینظیر بھٹو کے نام انکی 25 ویں سالگرہ پر لکھے گئے تاریخی خط
"My Dearest Daughterمیری عزیز ترین بیٹی۔۔۔۔۔۔"
سے ایک اقتباس:
بھٹو شہید لکھتے ہیں:
"بڑائی اور عظمت خاک نشینی میں ہے،دھرتی کو جھک کر چومنے میں ہے۔مٹی کا دفاع کرنے کے لئے اسکی خوشبو کا احساس لازم ہے۔میں اپنی مٹی کی خوشبو کے احساس سے سرشار ہوں۔میں اپنے دریاؤں کے ترنم کو محسوس کرتا ہوں۔میں اپنے ڈھول کی تھاپ کو اپنے اندر محسوس کرتا ہوں۔کلیئے،تسلیم شدہ اصول و ضوابط اور مسودے تاریخ کے دروازے سے باہر کھڑے رہ جاتے ہیں۔غالب عنصر عوامی امنگیں اور انکے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت ہے۔ایک بار اس ہم آہنگی کی معنویت گرفت میں آ جائے تو نصب العین کا حصول یقینی ہو جاتا ہے۔کلیئے اور اصول و ضوابط اس عظیم عوامی موسیقی پر سر دھننے میں محو ہو جاتے ہیں۔
اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ میں عملیت پسندی (Pragmatism) کا پرچار کر رہا ہوں۔عملیت پسندی میں تو بہت ساری مصلحتوں کا شکار ہونا پڑتا ہے۔میں تو مسائل کی جڑوں،چیلنجز کی اساس اور جدوجہد کے نصب العین کی بات کر رہا ہوں۔"