24/05/2023
اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ فوج ہماری ریڈ لائن ہے بلکہ ہمارا گھر ہے تو اپنی ہی فوج سے کون لڑتا ہے فوج ہے تو ہم ہیں فوج کے سوا ہم کیا ہیں اور فوج کوئی آسمانی مخلوق تو نہیں ہے وہ بھی ہم میں سے ہی ہے ہمارے پورے پاکستان کے تقریباً ہر گھر کا ایک فرد تو پاک فوج میں لازمی شامل ہے تو کیا ہم دشمن کے کہنے پر اپنے گھر والوں سے لڑیں اپنے بھائیوں کو ماریں وہ بھائی جوکہ دن رات ہماری حفاظت کر رہے ہے صحرائی علاقوں کی گرمی ہو یا سیاچین کی برف پوش پہاڑوں کی ٹھندک وہ دن رات جاگ کر ہماری آرام سے سونے کا بندوبست کرتے ہیں جس میں وہ جانوں کا نظرانہ خوشی خوشی دے دیتے ہیں مگر ہمیں سکون میسر کرتے ہیں باقی آج کل کچھ شر پسند عناصر چند غدار وطن فروش عوام اور فوج کو لڑوانا چاہتے ہیں جو کہ دشمن ہی کر سکتا ہے جو کہ کوشش کر رہا ہے تاکہ فوج اور عوام آمنے سامنے آئیں ایک دوسرے سے لڑ کر ختم ہو جائیں اور خانہ جنگی ہو اور دشمن ہم پے قابض ہو جائے مگر پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں نے ان کے ارادوں کو خاک میں ملا دیا اور صبر اختیار کیا کیونکہ فوج اپنے لوگوں سے پیار کرتی ہے لڑتی نہیں