Faisalabad Affairs

Faisalabad Affairs Faisalabad News Media

24/11/2024

فیصل آباد میں موٹروے کی جانب جانے والی اہم شاہراہ سرگودھا روڈ کو الائیڈ موڑ سے کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا

23/11/2024

فیصل آباد/ رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر پولیس ہائی الرٹ
پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر فیصل آباد میں مشیر وزیر اعظم رانا ثناءاللہ کے گھر کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے،،، پولیس کی نفری رانا ثناءاللہ کے گھر کے باہر موجود ہے

انڈے بیچنے والا بچہ قتلفیصل آباد میں تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں گمشدہ 13 سالہ محنت کش بچے کی لاش برامد ہوئی،،، 270 ر ب کا ...
18/11/2024

انڈے بیچنے والا بچہ قتل
فیصل آباد میں تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں گمشدہ 13 سالہ محنت کش بچے کی لاش برامد ہوئی،،، 270 ر ب کا رہائشی قدیر پڑھائی کے ساتھ شام کو ابلے انڈے فروخت کرتا تھا،، بچے کو گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا،،

13/11/2024

فیصل آباد میں ون ویلنگ کرتے منچلے شہریوں کیلئے خطرے کا باعث بن گئے،، منچلوں نے کینال ایکسپریس وے کو ون ویلنگ کیلئے مخصوص کر رکھا ہے جہاں نہ پولیس کا ناکہ اور نہ ہی کوئی ٹریفک وارڈن موجود ہوتا ہے، جس کے باعث منچلے اس اہم شاہراہ پر خونی کھیل کھیلتے ہیں اور اپنے سمیت دیگر مسافروں کی جانیں بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،، موٹر سائیکل سوار جھرمٹ کی شکل میں ون ویلنگ کرنے کینال ایکسپریس وے پر جاتے ہیں،، اور ون ویلنگ کے مقابلے کرتے ہیں،، جس پر پولیس کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کمسن بچی کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے،،،،،ارباز شفیع اور معاز و...
09/11/2024

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کمسن بچی کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے،،،،،
ارباز شفیع اور معاز ولید نامی ملزمان نے کمسن بچی کو ورغلا کر حاصل کردہ قابل اعتراض تصاویر شئیر کر دیں اور اسے جنسی طور پر ہراساں بھی کیا،،،، ملزمان قابل اعتراض مواد متاثرہ بچی کے گھر والوں کو بھیجنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کر رہے تھے،، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو فیصل آباد سے گرفتار کیا جن کے قبضے سے جرم میں استعمال ہونے والے 2 موبائل فون برآمد کر لئے گئے،، جن میں سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے،، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

جعلی ایف بی آر افسر پکڑے گئےفیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں خود کو ایف بی آر افسر ظاہر کرنے والے 3 افراد پکڑے گئے،،، ملزمان...
23/10/2024

جعلی ایف بی آر افسر پکڑے گئے
فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں خود کو ایف بی آر افسر ظاہر کرنے والے 3 افراد پکڑے گئے،،، ملزمان دکانداروں سے تین ماہ سے جرمانے وصول کررہے تھے،، شک پڑنے پر دکانداروں نے ملزمان کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا،،، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت قاسم، سلیمان اور کلیم اللہ کے نام سے ہوئی، ملزمان خود کو ایف بی آر کا سینیئر افسران ظاہر کرکے دکانداروں سے جرمانے بٹورتے تھے، گرفتار ملزمان سے جعلی چالان بک بھی برآمد کرلی گئی

گاڑی پر فائرنگ، سٹیج ڈانسر زخمیفیصل آباد میں تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں موٹر سائیکل سواروں کی سٹیج ڈانسر کی گاڑی پر ف...
16/10/2024

گاڑی پر فائرنگ، سٹیج ڈانسر زخمی
فیصل آباد میں تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں موٹر سائیکل سواروں کی سٹیج ڈانسر کی گاڑی پر فائرنگ کی،، سٹیج ڈانسر سوہا علی ٹانگ پر گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،،،، سوہا علی کے مطابق سبینہ تھیٹر میں شو کے بعد ہوٹل واپس آتے عامر گریٹ نے میری گاڑی پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے،،، ملزم نے ناجائز تعلقات قائم کرنے سے انکار پر قاتلانہ حملہ کیا،،، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

کیا یہ عورت پر ظلم مقبوضہ کشمیر میں ہوا ہے ؟
15/10/2024

کیا یہ عورت پر ظلم مقبوضہ کشمیر میں ہوا ہے ؟

15/10/2024

اس بار اس کا کیا قصور تھا ،اس بار تو وہ اکیلی بھی نہیں تھی ،کیا پڑھنے گئی تھی یہ قصور تھا ؟یا لڑکی تھی یہ قصور تھا یا پھر زندہ تھی یہ قصور تھا 😭💔

04/10/2024

سرکاری اسپتال میں سینٹری ورکر پوسٹ مارٹم کرنے لگا،،
فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈجکوٹ کے رورل ہیلتھ سنٹر ڈجکوٹ میں بشارت نامی سینٹری ورکر کی پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے فوٹیج سامنے آ گئی،،، ذرائع کے مطابق بشارت مرد و خواتین کے پوسٹ مارٹم کرتا ہے،،،، شہریوں کی جانب سے تشویش کا اظہار، حکام سے نوٹس کا مطالبہ

فیصل آباد میں تھانہ سول لائن پولیس کا جواء مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن  تھانہ سول لائن پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرت...
04/10/2024

فیصل آباد میں تھانہ سول لائن پولیس کا جواء مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن
تھانہ سول لائن پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 5 جواریوں کو گرفتار کرلیا،،، گرفتار ملزمان میں احمد رضا ،غلام مصطفی ، عبد الرشید،شرافت علی،بابر منیر شامل ہیں ،،،، ملزمان کے قبضہ سے رقم بکری 23 ہزار 800 روپے اور پرچیاں بک بر آمد کر لی،،، پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے

فیصل آباد میں دوران سفر پریشانی سے بچنے کے لئے ٹریفک پولیس کی جانب ایڈوائزری جاری
12/09/2024

فیصل آباد میں دوران سفر پریشانی سے بچنے کے لئے ٹریفک پولیس کی جانب ایڈوائزری جاری

فیصل آباد میں کرکٹ کا میلہ سج گیا،، چیمپئنز ون ڈے کپ کا آج سے آغاز ہوگا
12/09/2024

فیصل آباد میں کرکٹ کا میلہ سج گیا،، چیمپئنز ون ڈے کپ کا آج سے آغاز ہوگا

فیصل آباد کے شائقین کرکٹ کا انتظار ختم،،، اقبال سٹیڈیم میں کل سے شروع ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر ...
11/09/2024

فیصل آباد کے شائقین کرکٹ کا انتظار ختم،،، اقبال سٹیڈیم میں کل سے شروع ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی،،، رونمائی کی تقریب میں تمام ٹیموں کے مینٹورز اور کپتان شامل ہوئے،،،، ون ڈے کپ میں بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان، فخرزمان، نسیم شاہ سمیت تمام صف اول کھلاڑی شامل ہوں گے،،، پینتھرز کے کپتان شاداب خان اور مینٹور ثقلین مشتاق ہیں،، محمد رضوان یو ایم ٹی مارخور کی کپتانی کریں گے جبکہ مصباح الحق اس ٹیم کے مینٹور ہیں،، لائنز کے کپتان شاہین آفریدی اور واقار یونس مینٹور کے فرائض سرانجام دیں گے،، ڈولفن کے کپتان سعود شکیل اور مینٹور سرفراز احمد ہیں،، سٹالنز کی کپتانی محمد حارث اور شعیب ملک مینٹور ہیں

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم  میں ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کے کپتانوں کے ناموں کا اعلان۔ شاہین آفریدی لائنز، محمد رضوان ...
06/09/2024

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کے کپتانوں کے ناموں کا اعلان۔
شاہین آفریدی لائنز، محمد رضوان وولوز، شاداب خان پینتھرز، محمد حارث اسٹالئنز اور سعود شکیل ڈولفنز کے کپتان ہونگے
میچز 12 ستمبر سے شروع ہوں گے

خون سفید ہوگیا ،، بیٹوں نے باپ کو قتل کر دیافیصل آباد میں تھانہ مدینہ ٹاون کے علاقے 199 ر ب میں وراثتی زمین کے تنازعہ پر...
05/09/2024

خون سفید ہوگیا ،، بیٹوں نے باپ کو قتل کر دیا
فیصل آباد میں تھانہ مدینہ ٹاون کے علاقے 199 ر ب میں وراثتی زمین کے تنازعہ پر بیٹوں نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا

03/09/2024

فیصل اباد کے علاقے اغواء ہونے والے 15سالہ طلب علم کو بازیاب کروا لیا گیا،،، 3 کروڑ تاوان کا مطالبہ کرنے والے اغواء کار دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،،، اغواء کاروں نے گذشتہ روز سکول جاتے طاہر کو اغواء کیا تھا،،، پولیس کے مطابق طاہر کا والد بیرون ملک کام کرتا ہے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طالب علم کو بازیاب کروا کے دو ملزمان کو گرفتار کیا

کوئٹہ سے واپسی پر دہشت گردوں کا مسافر بس پر حملہ ۔ جس میں پنجاب کے 23 افراد مارے گئے جس میں فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈجک...
26/08/2024

کوئٹہ سے واپسی پر دہشت گردوں کا مسافر بس پر حملہ ۔ جس میں پنجاب کے 23 افراد مارے گئے جس میں فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈجکوٹ سے تعلق رکھنے والے غلام جیلانی بھی شہید ہو گئے،،، معجزانہ طور پر غلام جیلانی کا بیٹا محفوظ رہا

Address

Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisalabad Affairs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Media/News Companies in Faisalabad

Show All