آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن مامونکانجن نے 18 نومبر سے سکول کھولنے کا مطالبہ کر دیا، حکومت دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں بند کرنے کی بجائے آسان ہدف سکولز کو بند نا کرے۔
تاندلیانوالہ قائد اعظم روڈ پر کھرل برادری کے دو افراد بسواری موٹرسائیکل محمد مقصود ولد عالم شیر ،حق نواز ولد سخاوت عدالت پیشی پر جا رہے تھے سکھیرا برادری نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں افراد موقع پر ہی جابحق ہوگئے جبکہ قریب ہی بیٹھا رکشہ ڈرائیور وقار اعظم بھٹی سکنہ 411گ ب بھی گولیاں لگنے سے جابحق ہوگیا درینہ دشمنی پراب تک دونوں گروپوں کے راہ گیروں سمیت چھ افراد قتل ہو چکے ہیں دونوں گروپوں کا آپس میں زمین کے اوپر سے بجلی کی تاریں گزارنے کا معاملہ چلاآرہاہے
ماموں کانجن ،تیزاب گردی کا واقع ،خاوند نے اپنے ساتھی کی مدد سے بیوی اور سالےپر تیزاب پھینک دیا،سی پی او نے تیزاب گردی کے واقع کا نوٹس لے لیا، ایک ملزم پکڑا گیا دوسرا فرار
28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے دین ویلی میں تقریب منقعد کی گئی جس میں #چوہدری_جہانزیب_صفدر یومِ تکبیر اور اپنے آنے والے سیاسی کیریئر پر اظہار خیال کرتے ہوئے
گزشتہ روز شمیم بی بی نامی خاتون سمیت چار بچیوں کی ہربل پاؤڈر(پھکی)دودھ میں حل کرکے پینے سے مبینہ طور پر اموات پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ نے افسوسناک واقعہ پر ہیلتھ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کر لی
ڈی ڈی ایچ او تاندلیانوالہ ڈاکٹر عطاء الحق شاہ اور ڈرگ انسپکٹر ہارون ارشد اور ان کی ٹیم کا ارشد پنسار سٹور پر چیکنگ کے دوران ہربل پائوڈر کا سیمپل حاصل کیا گیا تو ساتھ ہی سٹور سے دیگر متعدد ان رجسٹرڈ اور جنسی ادویات بھی برآمد کر لی گئی جس پر ڈرگ کنٹرول ایکٹ کے تحت فارم 4 و فارم 5 اور ان رجسٹرڈ پریکٹس پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کا چالان جاری کر کے ارشد پنسار سٹور کو سیل کردیا اور دکاندار عبدالوہاب کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ گڑھ میں زیردفعہ 23/24 اور 419/420 کے تحت مقدمہ کے اندراج کے لئے استغاثہ بھی دائر کر دیا
ماموں کانجن کےنواحی گاؤں 496گ ب کا رہائشی چرواہا بلال ولد عبدالغنی سیم نہرکے قریب بکریاں چرا رہا تھا کہ اچانک مرگی کا دورہ پڑنے سے سیم نہر میں گر گیا اور ڈوب کر جا بحق ہو گیا ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نہر سے نعش تلاش کرنے کا کام شروع کر دیا تھا ریسکیو کے مسلسل 24گھنٹے کے آپریشن کے بعد نعش نہر سے تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دی
ماموں کانجن محلہ باغ والا کی رہائشی خاتون .... دختر رانا محمد اقبال کا 14سالہ بیٹا عبدالوہاب لال چار روز قبل گھر سے سودا سلف خرید کرنے کےلئے بازار گیا جو آج تک گھر واپس نہ آسکا بچے کی والدہ نے اغواہ شعبہ ظاہر کر دیا پولیس تھانہ ماموں کانجن نے اغواہ ہونے والے بچے کی والدہ کے مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور اغواہ کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی
ماموں کانجن،سالانہ امتحان میں فیل ہونے پر آٹھویں کلاس کے سٹوڈنٹ نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی
دربار پیر صلاح الدین کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اکبر علی،حسین پٹرولیم کے سیل مین سے نقدی تیس ہزار روپے ،موبائل فون چھین لیا،ٹیوٹا ڈالہ میں سوار افراد کو بھی گن پوائنٹ پر روک کر ہزاروں روپے نقدی سے محروم کر دیا
میونسپل کمیٹی ماموں کانجن میں بھی سابق ایم پی اے چوہدری صفدر شاکر نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر درخت لگاؤ پاکستان کے لئے کی مہم کا افتتاح اپنے دست مبارک سے میونسپل کمیٹی ماموں کانجن میں درخت لگا کر کیا
ماموں کانجن کے علاقہ 546گ ب میں رشتہ کے تنازعہ پر 12کے قریب افراد نے تین بھائیوں پر کلہاڑیوں و دیگر تیز دھار آلہ سے دھاوا بول دیا
سابق ایم این اے حلقہ این اے 97میاں علی گوہر خان بلوچ کی وزیر اعظم میاں شہباز سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی علی گوہر خان بلوچ نے وزیر اعظم بننے پر میاں شہباز شریف کو مبارکبادپیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا اس موقع پر حلقہ این اے 97کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا میاں علی گوہر خان بلوچ کا ری کاؤنٹنگ کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے جس کافیصلہ 12مارچ کو متوقع