نواں پنڈ کی آواز

نواں پنڈ کی آواز اپنے گاوں کا تعارف

20/12/2023

.. اسلام علیکم افسوس ناک خبر
چوھدری غلام رسول گجر عرف پپو بہادر گجر ۔رمضان اور عمران گجر ان کی والدہ محترمہ قضائے الہی سے انتقال کر گئیں ۔ان کی نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد 255نواں پنڈ میں ادا کی جائے گی۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

16/12/2023

Happy follow-versary to my awesome followers. Thanks for all your support! Mohsin Jutt

08/12/2023

تم اور میں کبھی بیوی اور شوہر تھے؛
پھر
تم ماں بن گئیں اور میں باپ بن کے رہ گیا

تم نے گھر کا نظام سنبھالا اور میں نے زریعہ معاش کا
اور پھر تم
"گھر سنبھالنے والی ماں" بن گئیں اور میں کمانے والا باپ بن کر رہ گیا۔۔۔۔

بچوں کو چوٹ لگی تو تم نے گلے لگایا اور میں نے سمجھایا
تم محبت کرنے والی ماں بن گئیں اور میں صرف سمجھانے والا باپ ہی رہ گیا۔۔

بچوں نے غلطیاں کیں تم ان کی حمایت کر کے "understanding mom" بن گئیں اور میں
"نہ سمجھنے والا" باپ بن کے رہ گیا۔۔۔۔

"بابا ناراض ہوں گے" یہ کہہ کر تم اپنے بچوں کی"best friend" بن گئیں۔۔۔ اور میں غصہ کرنے والا باپ بن کے رہ گیا....

تم سارا دن بچوں سے راز و نیاز کرتے ہوئے اپنا مستقبل محفوظ بناتے ہوئے بچوں کے ذہنوں میں گھر کرتی چلی گئیں۔۔۔
اور میں فقط گھر کا مستقبل بنانے کے لیے اپنا آج برباد کرتا چلا گیا۔

تمہارے آنسوؤں میں ماں کا پیار نظر آنے لگا اور میں بچوں کی انکھوں میں فقط بے رحم باپ بن کے رہ گیا۔۔۔۔

تم چاند کی چاندنی بنتی چلی گئیں اور پتہ نہیں کب میں سورج کی طرح آگ اگلتا باپ بن کر رہ گیا۔۔۔

تم ایک "رحم دل اور شفیق ماں" بنتی گئیں اور میں تم سب لوگوں کی زندگی کا بوجھ اٹھانے والا صرف ایک باپ بن کر رہ گیا۔

یہ ایک انتہائی تلخ معاشرتی تصویر ہے۔

*بہت کم ایسی مائیں ملیں گی جو اپنے بچوں کے سامنے اُنکے باپ کا مقام بُلند کرکے رکھتی ہیں جو بچوں کو یہ بتاتی ہیں کہ کیسے اُنکا باپ اپنے آگے کا نوالہ اپنے بچوں کو کھلا کر خود بھوکا رہ جاتا ہے۔ کیسے ایک باپ سارا دن اپنے بچوں کے رزق کیلئے مارا مارا پھرتا ہے۔ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے کیا کیا قربانیاں دیتا ہے اور کن کن تکالیف کا سامنا کرتا ہے- کسطرح اُنکو اُنکے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے اپنے آپ کو برباد کر لیتا ہے خود کو ختم کر لیتا ہے۔ تب کہیں جاکر اولاد کسی قابل بنتی ہے۔*
*مگر اولاد کو یہ بتانے اور سمجھانے والی مائیں اُنکو یہ نہیں بتا پاتیں۔ اسی لیئے اولاد اُس وقت تک اس بات کو سمجھ ہی نہیں پاتی جب تک وہ خود باپ نہ بن جائے اور تب تک بہت دیر ہو چُکی ہوتی ہے۔*

Happy follow-versary to my awesome followers. Thanks for all your support! Rana Rizwan, Mohsin Jutt, Sarwar Basra Basra
07/12/2023

Happy follow-versary to my awesome followers. Thanks for all your support! Rana Rizwan, Mohsin Jutt, Sarwar Basra Basra

01/12/2023

اسلام علیکم دوستوں گاوں کی صبح کے دلکش منظر دیکھتے ہیں

اسلام علیکم حافِظ عثمان گجر صاحب نے اپنے بیٹے کی ولادت کی خوشی میں امارات میں اپنے دوستوں کی ڈنر  پارٹی کا اہتمام کیا جس...
27/11/2023

اسلام علیکم
حافِظ عثمان گجر صاحب نے اپنے بیٹے کی ولادت کی خوشی میں امارات میں اپنے دوستوں کی ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا جس میں خصوصی طور پر نواں پنڈ کے نوجوانوں جو پردیس میں مقیم ہیں شرکت کی اور حافِظ عثمان کو مبارک باد دی اور پارٹی کو یادگار بنایا اور اس خوشی کے لمہات کو دوبالا کیا۔۔۔ اور دوستوں نے اذہان عثمان گجر کی لمبی اور ہدایت والی زندگی کی دعا بھی کی

اناللہ وانا الیہ راجعون
25/11/2023

اناللہ وانا الیہ راجعون

24/11/2023

پریشان نہ ہوں۔۔۔🍀

کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں مکمل کر لیتے ہیں۔ مگر ان کو پانچ پانچ سال تک کوئی اچھی نوکری نہیں ملتی۔

کچھ لوگ 25 سال کی عمر میں کسی کپمنی کے CEO بن جاتے ہیں اور 50 سال کی عمر میں ہمیں پتہ چلتا ہے انکا انتقال ہو گیا ہے۔

جبکہ کچھ لوگ 50 سال کی عمر میں CEO بنتے ہیں اور نوے سال تک حیات رہتے ہیں۔

بہترین روزگار ہونے کے باوجود کچھ لوگ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور کچھ لوگ بغیر روزگار کے بھی شادی کر چکے ہیں اور روزگار والوں سے زیادہ خوش ہیں۔

اوبامہ 55 سال کی عمر میں ریٹائر ہو گیا جبکہ ٹرمپ 70 سال کی عمر میں شروعات کرتا ہے۔۔۔

کچھ لیجنڈ امتحان میں فیل ہونے پر بھی مسکرا دیتے ہیں اور کچھ لوگ 1 نمبر کم آنے پر بھی رو دیتے ہیں۔۔۔۔

کسی کو بغیر کوشش کے بھی بہت کچھ مل گیا اور کچھ ساری زندگی بس ایڑیاں ہی رگڑتے رہے۔۔

اس دنیا میں ہر شخص اپنے Time zone کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ ظاہری طور پر ہمیں ایسا لگتا ہے کچھ لوگ ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور شاید ایسا بھی لگتا ہو کچھ ہم سے ابھی تک پیچھے ہیں لیکن ہر شخص اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہے اپنے اپنے وقت کے مطابق۔ ان سے حسد مت کیجئے۔ اپنے اپنے Time zone میں رہیں۔۔

انتظار کیجئے اور اطمینان رکھیئے۔

نہ ہی آپ کو دیر ہوئی ہے اور نہ ہی جلدی۔

اللہ رب العزت جو کائنات کا سب سے عظیم الشان انجنیئر ہے اس نے ہم سب کو اپنے حساب سے ڈیزائن کیا ہے وہ جانتا ہے کون کتنا بوجھ اٹھا سکتا ہے. کس کو کس وقت کیا دینا ہے. اپنے آپ کو رب کی رضا کے ساتھ باندھ دیجئے اور یقین رکھیئے کہ اللہ کی طرف سے آسمان سے ہمارے لیے جو فیصلہ اتارا جاتا ہے وہ ہی بہترین ہے۔. کمینٹ لازمیدیں

22/11/2023

*مفت کھانا کھائیں*. پلیز کمینٹ میں بتایں کیسی لگی میری راے

جگہ جگہ یہ لکھا دیکھ کر خیال آتا ہے، ایسا بینر کہیں نہیں نظر آتا جس پر لکھا ہو:
مفت ویلڈنگ سیکھیں
مفت پلمبرنگ سیکھیں
مفت گاڑی مستری بنیں
مفت انجینئرنگ سیکھیں
مفت کمپیوٹر سیکھیں
مفت چائینی، کورین، جاپانی، انگلش لینگویج کورس کریں
مفت درزی بنیں وغیرہ وغیرہ۔
خیرات کرنے والے قوم کو نکما اور بھکاری بنا رہے ہیں۔
دو دیگوں پر جتنا خرچہ آتا ہے اتنے پیسوں میں ویلڈنگ کی مشین اور ضروری آلات آجاتے ہیں آپ تنخواہ پر ایک استاد رکھ لیں اور صرف ایک ہفتے کی ویلڈنگ لرننگ کلاس دیں اور آخر میں دس ہزار کی ایک ویلڈن مشین ہر سیکھنے والے کے حوالے کریں آئندہ کے لئے وہ خود کفیل ہو جائے گا۔ اور تاحیات عزت کی روزی روٹی کمائے گا۔
قوم کو بھکاری نہیں ہنر مند بنائیں، یہ کام حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بھی ہے، آپ سے ایک ضرورت مند نے سوال کیا تو آپ نے اسے کلہاڑا لے کر دیا اور فرمایا جنگل سے لکڑیاں کاٹو اور بیچو۔.

اسلام علیکم صبح وبخیریہ پین کس کس بھای نے استمال کیا کمینٹ میں بتا یں اور اس کا نام بھی بتایں
15/11/2023

اسلام علیکم صبح وبخیر
یہ پین کس کس بھای نے استمال کیا کمینٹ میں بتا یں اور اس کا نام بھی بتایں

08/10/2023

ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں صرف زندگی کیلیے دعائیں مانگی جاتی ہیں
باقی سب خواہشات بے معنی ہو جاتی ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ زندگی میں سوائے زندگی کے باقی سب کچھ سیکنڈری ہے
اللہ کریم ہم سب کو صحت و عافیت والی زندگی اور خاتمہ بالایمان نصیب فرمائے
آمین ۔۔!

28/09/2023

افسوس ناک خبر
ماسٹر سلطان صاحب ان کی اہلیہ اور سعید بسرا ان کی والدہ محترمہ عمر حیات بسرا ان کی ہمشیرہ قضاے الہی سے وفات پا گی
انا للہ وانا الیہ راجعون

24/09/2023
18/09/2023

ڈجکوٹ کی بہت ہی خوبصورت ویڈیو نظارہ لاو

17/09/2023

اسلام علیکم دوستوں ایک مستری کی ضرورت ہے جو ٹایل تابوک پلستر کا کریگر ہو۔ امارات میں .. واٹس اپ نمبر۔00971588340608

02/09/2023

افسوس ناک خبر
ڈاکٹر نصیر ۔اطٸر بسرا 255بوگراں والے ان کی والدہ محترمہ قضاے الہی سے وفات پا گی ان کی نماز جنازہ عشا کی نماز کے بعد ادا کی جاے گی
انا للہ وانا الیہ راجعون

01/09/2023

255بوگراں میں آے ہوے مہمان اور دیسی لوگوں کی مہمان نوازی

29/08/2023

اشفاق احمد کہتے ہیں جس پہ کرم ہے، اُس سے کبھی پنگا نہ لینا۔ وہ تو کرم پہ چل رہا ہے۔ تم چلتی مشین میں ہاتھ دو گے، اُڑ جاؤ گے۔
کرم کا فارمولا تو کوئی نہیں ۔اُس کرم کی وجہ ڈھونڈو۔
جہاں تک میرا مشاہدہ ہے، جب بھی کوئی ایسا شخص دیکھا جس پر ربّ کا کرم تھا، اُسے عاجز پایا۔
پوری عقل کے باوجود بس سیدھا سا بندہ۔
بہت تیزی نہیں دکھائے گا۔
اُلجھائے گا نہیں۔
رستہ دے دے گا۔
بہت زیادہ غصّہ نہیں کرے گا۔
سادہ بات کرے گا۔
میں نے ہر کرم ہوئے شخص کو مخلص دیکھا ـــ اخلاص والا۔۔۔ غلطی کو مان جاتا ہے۔ معذرت کر لیتا ہے۔ سرنڈر کردیتا ہے۔
*جس پر کرم ہوا ہے ناں، میں نے اُسے دوسروں کے لئے فائدہ مند دیکھا۔*
یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کی ذات سے نفع ہو رہا ہو، اور اللہ آپ کے لئے کشادگی کو روک دے؛ وہ اور کرم کرے گا۔
میں نے ہر صاحبِ کرم کو احسان کرتے دیکھا ہے۔
حق اسے زیادہ دیتا ہے۔
اُس کا درجن 13 کا ہوتا ہے، 12 کا نہیں۔
اللہ کے کرم کے پہیے کو چلانے کے لئے آپ بھی درجن 13 کا کرو اپنی زندگی میں۔
*اپنی کمٹمنٹ سے تھوڑا زیادہ احسان کیا کرو۔* نئیں تو کیا ہو گا؟ حساب پہ چلو گے تو حساب ہی چلے گا
دل کے کنجوس کے لئے کائنات بھی کنجوس ہے۔
دل کے سخی کے لئے کائنات خزانہ ہے۔
جب زندگی کے معاملات اَڑ جائیں؛ سمجھ جاؤ تم نے دوسروں کے معاملات اَڑاۓ ہوۓ ہیں۔
*آسانیاں دو؛ آسانیاں ملیں گی*

26/08/2023

کیا یہ آدمی صیح کہ رہا ہے?

22/08/2023

چس لاو دوستوں اس انٹرنیٹ کے دور میں کچھ دیسی

ماحول سادے لوگ آنے والی نسل ان چیزوں سے نا واقف ہو گی

Aslamu alikum suba bkhair
20/08/2023

Aslamu alikum suba bkhair

15/08/2023

چس لاو دوستوں

15/08/2023

آج دا سوال تواڈے وڈے وڈیرے پاکستان بنن تو پہلا انڈیا دے کہڑے شہر تو سی ۔؟؟؟🇵🇰
۔۔
🇵🇰🇵🇰
کمینٹ میں لازمی بتایں

آجاو مجاں دا شوق رکھن آلے روح راضی ہو جاو
13/08/2023

آجاو مجاں دا شوق رکھن آلے روح راضی ہو جاو

Bilkul 100 💯💯
13/08/2023

Bilkul 100 💯💯

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!Muhammad Usman, Akhtar Ali, Mian Abdur Rehman, Rana Waqas,...
09/08/2023

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!

Muhammad Usman, Akhtar Ali, Mian Abdur Rehman, Rana Waqas, Billa Gujjar, Akmal Gee, Alhajj Viky Bhai, Mian Ali, Mianadeel Mianadeel, EX Candidate Provincial, Umair Saeed, Ali Hassan Lashari, Samran Saqib, Sikandar Khan, Hadi Shah, Mian Zain G, Wasay Chaudhry, Hafiz Naveed, Khadam Khadam

07/08/2023

آو تھورا سا مسکراے مہربانی مکمل سننا

یہ کون سا پھل ہے  کمینٹ میں بتاو اور کھایا کس کس نے۔۔۔۔۔۔دسو ھاں ولا اے کیہڑا پھل اے تے تہاڈی زبان وچ اینوں کی کیہندے نے...
07/08/2023

یہ کون سا پھل ہے کمینٹ میں بتاو اور کھایا کس کس نے۔۔۔۔۔۔
دسو ھاں ولا اے کیہڑا پھل اے تے تہاڈی زبان وچ اینوں کی کیہندے نے تے تسی اس نوں کیہڑی شکل وچ کھادا اے_

الحمداللہ گورنمنٹ ہای سکول نواں پنڈ کا میٹرک کا رزلٹ %86 رہا ماشا اللہ یہ بچے ہمارے گاوں کے لیے فخر کا باعث ہیں اور اسات...
03/08/2023

الحمداللہ گورنمنٹ ہای سکول نواں پنڈ کا میٹرک کا رزلٹ %86 رہا ماشا اللہ
یہ بچے ہمارے گاوں کے لیے فخر کا باعث ہیں
اور اساتزہ کی بھر پور محنت کا صلہ ہے
ہماری اول پوزیشن ہولڈر نمبر ۔۔950
سیککند 895
تھرڈ 855

اللہ پاک ہمارے گاوں کو مزید ترقیاں عطا فرماے

ریسکیو فیصل آباد نویلٹی پل، العزیز ہوٹل سمندری روڈ، بس سے اترتے ہوئے 67 سالہ وقار حسین ولد دوست محمد کا پاؤں سلپ ہوا اور...
02/08/2023

ریسکیو فیصل آباد

نویلٹی پل، العزیز ہوٹل سمندری روڈ، بس سے اترتے ہوئے 67 سالہ وقار حسین ولد دوست محمد کا پاؤں سلپ ہوا اور اسی بس کے نیچے آ نے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔جو کہ بسم اللہ پور 248 ر- ب فیصل آباد کا رہائشی ہے۔لاش پولیس تھانہ ڈی۔ٹائپ کے حوالے کر دیا گیا۔. انا للہ وانا الیہ راجعون

Just fun
02/08/2023

Just fun

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!Abdul Waheed, Mshahbaz Mshahbaz, MustafaBhutta MustafaBhut...
02/08/2023

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!

Abdul Waheed, Mshahbaz Mshahbaz, MustafaBhutta MustafaBhutta, Saif CH, Kismat Khan, مصحف عثمان کاہلوں, Junaid Khan Junaid Khan, Muhammad Ashfaq

01/08/2023

برائے مہربانی محب وطن پاکستانی بنیں

ہمیں یہیں رہنا ہے، مل کر رہنا ہے؛ سیاسی اختلافات سے بالا تر ہو کر رہنا ہے،
کیا اپ کا ملٹی پل ویزا لگا ہوا ہے اگر نہیں تو جاگتے رہنا پھر نہ کہنا دیر ہوگئ
یہ جو ملک میں انارکی پھیل رہی ہے ۔
آج یہاں لڑائی
آج وہاں لڑائی
فلاں پارٹی کا جلسہ
فلاں پارٹی نے فلاں لوگوں کو مارا
اداروں کے خلاف نعرہ بازی
عدلیہ پہ وار
یہ سب انہی چالوں کا حصہ ہے جو
لیبیا
عراق
شام
تیونس
میں ہوا
اسی طرح عوام کو ایک خونی جتھے میں تبدیل کیا گیا اور جب عوام کا غم و غصہ ایک تہائی کو پہنچا تو اس کو تصادم میں بدل دیا گیا ۔۔۔یہ سب کرنا سی آئی اے
موساد
را
بلیک واٹر
انکے لئے مشکل نہی ہے اور افسوس ناک بات ہے کہ یہی ماڈل اب پاکستان پہ لاگو ہونے کو تیار ہے۔۔
پاکستان کی زرخیز زمین جو ہر قسم کی اجناس اور پھلوں سے مالا مال ہے ۔
گوادر پورٹ۔۔
ریکوڈیک کے سونے کے ذخائر ۔۔
بلوچستان میں سمندر میں تیل۔۔
یورینیم کے ذخائر۔۔
نکل کے ذخائر۔۔۔
لیتھیم کے ذخائر۔
اور پاکستان کی نوجوان آبادی کی شرح
پاکستان پہ قبضہ کرنے کے لئے یہی بہت ہیں عالمی طاقتوں کے لئے ۔۔
اسلئے برائے مہربانی محب وطن پاکستانی بنیں۔۔۔
سب سے پہلے تو یاد رکھیں کہ جب بھی ملک میں آفت آئے گی یا حملہ ہو گا تو سیاستدان ملک چھوڑ کے باہر بھاگ جائیں گے ۔۔ ملک میں جو 230 خاندان ہیں جن کے بچوں کے پاس 5 سال کے ملٹیپل ویزہ لگے ہیں وہ بھی ملک سے نکل جائیں گے ۔۔
اب پیچھے بچیں گے میں آپ اور ہماری طرح کے
اپر مڈل کلاس
مڈل کلاس
لوئر مڈل کلاس
وہ لوگ جو غربت کی لکیر کے اوپر رہ رہے یا غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہے۔
ہمیں فسادات کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔
خون ریزی ہو گی
ڈاکے پڑیں گے
عزتیں لٹیں گی
خوراک کی کمی کا سامنا ہو گا
اب ہم نے کرنا کیا ہے؟؟؟
سب سے پہلے تو کسی بھی قسم کی انتشار کی پوسٹ نہ پھیلائیں
2 :یاد رکھیں میڈیا اس ففتھ جنریشن وار کا سب سی اہم ہتھیار ہے اسلئے کسی بھی خبر پہ اندھا دھند یقین نہ کریں۔۔۔نہ ہی آگے شئیر کریں ۔۔
3:کسی بھی جگہ انتشار کی کیفیت پیدا ہوتی دیکھیں تو کوشش کریں لوگوں کو سمجھائیں کہ سیاسی پارٹی کی خاطر محلہ دار , بازاری شراکتی تاجر , ہمسایہ دار کے حقوق کو نظرانداز نہ کریں انکے حقوق زیادہ ہیں
4: اداروں کے خلاف پوسٹ کریں مگر اتنی تنقید جتنی جائز ہے
5: ہم خود کو مسلمان کہتے ہیں ہمارا کم ازکم کم کوئی اخلاقی معیار تو ہونا چاہئے گفت وشنید میں 'تنقید میں اور کسی خبر کو بغیر تحقیق کے اگے پہنچانے میں احتیاط کرنی ہو گی-
6-ہمیں اپنے سیکیورٹی اداروں پر بے جا تنقید سے گریز کرنا چاہئے اور ان کا مورال ڈاؤن کرنے والا کوئی کام نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہی ہماری سلامتی کی ضمانت ہیں کل جو لوگ سیکیورٹی اداروں پر تنقید کرتے تھے اج تعریفیں کر رہے ہیں اور کل جو ان کی تعریفیں کر رہے تھے اج ان پر تنقید کر رہے ہیں ان لوگوں کے معیار کا اپ لوگوں کو اندازہ ہو ہی گیا ہوگا ہم کو سمجھدار ہو نے کی ضرورت ہے-
7-یاد رکھیں ہمارا ملک سلامت ہے تو ہم سلامت ہیں اسلئے ہمیں اس ملک کی سلامتی و بقاء کی جدوجہد کرنی ہے-
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

31/07/2023

آج میٹرک کے امتحان میں کامیابی پر مبارکباد اور جو بچے آج امتحان میں ناکام ہو گئے وہ اپنا دل چھوٹا نہ کریں اور نہ والدین انکو ڈانٹیں خدارا بچے کہیں کوئی غلط قدم نہ اٹھا لیں اپنے آپ کو مضبوط کریں
فیصل آباد کا کامیابی کا تناسب 81٪ رہا

Address

Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نواں پنڈ کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to نواں پنڈ کی آواز:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Faisalabad media companies

Show All