My Pakistan

My Pakistan Khyber Pakutunkhwa
(4)

ہر ریاست میں مڈل کلاس طبقہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے ان کی شراکت سے ریاست کا پہیہ چلتا ہے۔
17/02/2024

ہر ریاست میں مڈل کلاس طبقہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے ان کی شراکت سے ریاست کا پہیہ چلتا ہے۔


20/01/2024

There is no red color in the image below
In fact, it is the imagination of our mind that it imagines the red color in the empty space. If you don't believe this, zoom this picture and see.


by Latif Ur Rehman
https://www.facebook.com/latifmedia

ضروری اطلاع!عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 2024 کے عام انتخابات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی آڈیو پیغام...
13/01/2024

ضروری اطلاع!

عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 2024 کے عام انتخابات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی آڈیو پیغامات کے حوالے سے سخت چوکسی اختیار کریں۔ درست اپ ڈیٹس کے لیے سرکاری ذرائع اور الیکشن کمیشن آف پاکستان پر انحصار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ، خیبرپختونخوا

E-Vote Survey
12/01/2024

E-Vote Survey

What's your opinion? Vote now: Pakistan Muslim League (N), Pakistan Peoples Party (PPP), Pakistan Tahrik Insaf (PTI), Jama-e-Islami (JI), Jameat Ullama Islam (JIU-F)...

General Elections 2024 (Pakistan)SURVEYPlease follow My Pakistan and share your opinion in comments section
12/01/2024

General Elections 2024 (Pakistan)
SURVEY
Please follow My Pakistan and share your opinion in comments section



12/01/2024

جب کبھی نادرا آفس کے سامنے سے گزریں تو وہاں انتہائی رش اور لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ میرے جیسے ملازمت پیشہ بندے نے شناختی کارڈ بنوانا ہو تو آفس سے ایک دن کی چھٹی لینا پڑتی ہے۔

تقریبا ایک سال پہلے ایسے ہی ان لمبی لائنوں کو دیکھ کر خیال آیا کہ آج کے اس ڈیجیٹل دور میں شناختی کارڈ بھی آن لائن اپلائی ہونا چاہیے۔ جب انٹرنیٹ پہ سرچ کیا تو معلوم پڑا کہ نادرا کی ایک موبائل اپلیکیشن موجود ہے۔ جس کے ذریعے آپ شناختی کارڈ کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

خیر مجھے تو ایک سال پہلے اس وقت ضرورت نہیں تھی۔ کیونکہ میرا شناختی کارڈ 2024 میں ایکسپائر ہونا تھا۔ اب ضرورت پڑی تو 4 دن پہلے موبائل میں ایپ انسٹال کی اور بتائے گئے طریقے کے مطابق شناختی کارڈ ری نیو کی درخواست جمع کروادی۔

درخواست دینے کے چوتھے دن بعد آج صبح نیا شناختی کارڈ بذریعہ ٹی سی ایس کوریئر گھر پہنچ گیا۔ 😍 (میں نے Executive کی فیس جمع کروائی تھی) روٹین میں 21 دن لگتے ہیں۔

اس ایپلیکشن کی جو خوبی سب سے زیادہ پسند آئی وہ یہ ہے کہ فنگر پرنٹ بھی گھر بیٹھے ویریفائی ہوگئے۔ فیس ڈیبٹ کارڈ سے ادا ہوگئی اور سب سے بڑھ کر فارم تصدیق کے لیے گریڈ 17 کا افسر بھی نہیں ڈھونڈنا پڑا۔ بلکہ گھر کے ہی فرد کا فنگر پرنٹ اور تفصیلات ڈال کر اسی سے تصدیق ہوگئی۔

1998 سے لیکر آج تک جتنی بار بھی شناختی کارڈ بنوایا ہے ہر بار شناختی کارڈ پر لگی اپنی فوٹو دیکھ کر سارے کانفیڈنس کی ایسی تیسی پھر جاتی تھی۔ 😅 لیکن اس بار فوٹو چونکہ خود اپنے موبائل سے بنائی ہے تو فوٹو بھی زبردست بنی ہے۔ 😅 (یہ ایک اضافی فائدہ ہے😅)
تحریر کا مقصد یہ ہے کہ جیسے اس سے پہلے میں اس سہولت سے لاعلم تھا شاید میری فرینڈ لسٹ میں سے بھی کوئی دوست اس سے لاعلم ہو۔ لہذا ضرورت پڑنے پر اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ شناختی کارڈ ری نیو، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ، ب فارم وغیرہ آن لائن اپلائی ہوسکتا ہے۔

https://id.nadra.gov.pk/

https://play.google.com/store/apps/details?id=pk.gov.nadra.pakid

 #بےمثال دوستی:کسی نے "ذوالفقار علی بھٹو" سے کہا کہ لاڑکانہ شہر میں ایک ایسا فقیر ھے جس کی باتوں میں کمال کی دانائی چھپی...
15/11/2023

#بےمثال دوستی:
کسی نے "ذوالفقار علی بھٹو" سے کہا کہ لاڑکانہ شہر میں ایک ایسا فقیر ھے جس کی باتوں میں کمال کی دانائی چھپی ھے۔ بھٹو صاحب کو بہت تجسس ہوا، انہوں نے فقیر کو اپنے گھر لانے کیلئے اپنے کارندوں کو بھیجا۔ جب کارندوں نے فقیر سے کہا کہ بھٹو صاحب آپ کو بلا رہے ہیں تو اس نے کہا میں کوئی بھٹو کا نوکر ہوں جاؤ میں نہیں جاتا اس کے پاس۔
جب نوکروں نے بتایا کہ فقیر ایسا کہہ رہا ہے تو بھٹو صاحب اسی وقت گاڑی میں بیٹھ کر جمعہ فقیر سے ملنے نکل کھڑے ہوئے۔
جمعہ فقیر، بھٹو صاحب کو کینیڈی مارکیٹ میں ایک پیپل کے درخت کے نیچے اپنے گدھے کو گھاس کھلانے میں مشغول ملا۔ بھٹو صاحب گاڑی سے نیچے اترے اور فقیر کے پاس پہنچے۔ فقیر نے دیکھتے ہی کہا ’’ بھٹو کیسے بھول پڑے ہو ؟ ‘‘ تو بھٹو صاحب نے جواب دیا کہ ’’ فقیر ،حاضری کیلئے آیا ہوں‘‘ فقیر بولا "میں کوئی استادِ ہوں جو حاضری بھرنے میرے پاس آئے ہو" بھٹو صاحب نے کہا۔ چلیں یار ہم دوستی کر لیتے ہیں۔
فقیر نے کہا۔ دوستی کرنا تو آسان ہے مگر نبھانا بہت مشکل۔ اس یر بھٹو صاحب نے کہا تم دوستی کرکے تو دیکھو۔ باقی تم مرضی کے مالک ہو۔ اپنے گدھے کے ساتھ بیٹھے فقیر نے کہا کہ میرے در پر چل کے آئے ہو، یوں خالی ہاتھ لوٹانا مناسب نہیں اور اس نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا بھٹو صاحب نے بڑی گرمجوشی سے فقیر کا ہاتھ تھام لیا، اسطرح جمعہ فقیر اور بھٹو صاحب کی دوستی ہو گئی۔
وزیراعظم بننے کے بعد ذوالفقار علی بھٹو جب فقیر سے ملنے آئے تو کہا کہ فقیر میرے حق میں دعا کرو ! "جمعہ فقیر" نے کہا لگتا ھے تم خوش نہیں ہو، چلیں ایسا کرتے ہیں میں بھٹو بنتا ہوں اور تم "جمعہ" بنو، بھٹو نے کہا فقیر مجھے منظور ھے، اپنا گدھا مجھے دو اس پر میں سوار ہوتا ہوں اور تم میری گاڑی میں بیٹھو۔ فقیر نے کہا "میں تمہیں اپنا گدھا نہیں دے سکتا کیونکہ میرے پاس تو بس ایک ہی گدھا ھے اور تمہارے پاس اتنے سارے گدھے ہیں پہلے تم اپنے گدھے تو سنبھالو" یہ سن کر بھٹو صاحب ہنستے ہنستے دوھرے ہو گئے اور اسوقت پاس کھڑے وزیروں مشیروں اور افسروں کے چہرے دیکھنے کے لائق تھے۔
لاڑکانہ میں"جمعہ فقیر" واحد شخص تھا جو ذولفقار علی بٹھو سے بے تکلف مذاق بھی کرلیتا تھا اور ان پر طنزیہ جملے بھی کس دیتا تھا۔ جمعہ فقیر کا کوئی مستقل ٹھکانہ نہیں تھا، بھٹو صاحب اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر ملتے تھے۔ بھٹو صاحب نے جمعہ فقیر سے کہا یار میں تمہیں گھر بنوا دیتا ہوں، فقیر جلال میں
آ گیا اور کہا آج بات کی ھے اگر دوبارہ یہ بات کی تو تمہاری میری یاری ختم۔
ایک بار موہن جودڑو ائرپورٹ پر اترتے ہی بھٹو صاحب نے کہا کہ جمعہ فقیر سے ملنا ھے، پروٹوکول والے وہ روٹ لیں جہاں جمعہ فقیر کے ملنے کے امکانات ہوں۔ قافلہ چلا اور جمعہ فقیر باقرانی روڈ پر اپنے گدھے کے ساتھ نظر آگیا۔ بھٹو صاحب اس سے ملے اور کہا فقیر آج رات کا کھانا میرے ساتھ کھاؤ فقیر بولا ایک شرط پر کھانا کھاؤں گا کہ آپ اور میں کھانا اکیلے میں کھائیں گے۔ بھٹو نے پوچھا وہ کیوں؟ فقیر بولا یہ جو تمہارے آدمی ساتھہ ہوتے ہیں بڑے بھوکے ہیں سارا کھانا یہ کھا جائیں گے اور ہم دونوں کے حصے میں ہڈیاں ہی آئیں گی۔
بھٹو نے یہ بات سنتے ہی قہقہہ لگایا اور بولے آپ کی شرط منظور ہے تو فقیر نے کہا ایک اور بھی شرط ہے ، سستے میں جان نہیں چھوٹے گی ، تم اور میں کھانا کھائیں ،لیکن میرے گدھے نے کیا قصور کیا ہے۔ کیا اس کا پیٹ نہیں ہے؟ بھٹو نے کہا منظور ھے فقیر، منظور ھے۔
دعوت سے ایک گھنٹہ قبل بھٹو صاحب نے ڈی سی لاڑکانہ (خالد احمد کھرل) اور ایس پی (محمد پنجل جونیجو) کو احکامات دئیے کہ جمعہ فقیر کو المرتضیٰ لایا جائے۔ ڈی سی اور ایس پی نے، ڈی ایس پی (عنایت اللہ شہانی) سے کہا کہ جمعہ فقیر کو ڈھونڈو اور اسے پروٹوکول میں المرتضیٰ لیکر آؤ۔ جب ڈی ایس پی وغیرہ جمعہ فقیر کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئے تو فقیر نے اکیلے جانے سے انکار کردیا اور کہنے لگا، میں اور میرا گدھا دونوں بھٹو صاحب کے دعوتی ہیں۔ ہم دونوں کو لے کر چلتے ہو تو ٹھیک ورنہ جاؤ میں نہیں آتا۔
افسران بہت پریشان ہوگئے اور یہ بات بھٹو تک بھی پہنچ گئی جس پر بھٹو صاحب نے کہا جیسا جمعہ فقیر کہتا ھے ویسے ہی کیا جائے۔ القصہ، جمعہ فقیر نے بھٹو صاحب کے ساتھ اکیلے میں خود بھی دعوت کھائی اور اپنے گدھے کو بھی خوب گھاس کھلائی۔
ذولفقار علی بھٹو کے بعد جمعہ فقیر جب تک زندہ رہا، گڑھی خدا بخش کیطرف بھٹو صاحب کی قبر پر باقاعدہ آتا جاتا رہا۔ 1990ء میں بھٹو صاحب کے پیارے دوست اور لاڑکانہ شہر کے منفرد درویش "جمعہ فقیر" نے بھی یہ جہان بالآخر چھوڑ دیا ۔ ۔ ۔ !!
سندھی سے اردو ترجمہ۔ ۔۔ بشکریہ سید فیصل رضا۔

ڈیلر زکی چھٹی :  اسلحہ فروخت پر پابندی عائدوزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی بھی ڈیل...
14/11/2023

ڈیلر زکی چھٹی : اسلحہ فروخت پر پابندی عائد
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی بھی ڈیلر کی رسیدیں قابل قبول نہیں،
اسلحہ ڈیلرز ممنوع بور ہتھیار فروخت نہیں کر سکتے،اسلحہ ڈیلرز لائسنس ہولڈرز کو بھی ممنوع بور ہتھیار فروخت نہیں کر سکتے،
پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی ڈیلر سے خریدے گئے اسلحے کا لائسنس نہیں بنے گا

دستک ایپ خیبرپختونخوا پر اسلحہ لائسنس کی آن لائن پروسیسنگ کے لیے گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔ بس، ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، پرو...
08/11/2023

دستک ایپ خیبرپختونخوا پر اسلحہ لائسنس کی آن لائن پروسیسنگ کے لیے گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔ بس، ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، پروفائل بنائیں اور ضروری معلومات جمع کرانے کے بعد آرم لائسنس کے لیے درخواست دیں۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا

اسلحہ لائسنس حصول کیلئے آن لائن سسٹم متعارفخیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے آن لائن سسٹم م...
30/10/2023

اسلحہ لائسنس حصول کیلئے آن لائن سسٹم متعارف
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا۔ آن لائن ادائیگی کرتے ہوئے صارفین اسلحہ لائسنس کی سہولت استعمال کر سکیں گے۔ محکمہ داخلہ اورقبائلی امور خیبر پختو نخوا کے مطابق عام لوگوں کو اپنے اسلحہ کے لائسنس کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کیلئے نیا آرم لائسنسنگ سافٹ ویئر تیار کیا ہے، عام لوگوں کو پورے خیبر پختونخوا میں کسی بھی ای پیمنٹ سہولت کے ذریعے آن لائن درخواست دینے اور لائسنس پروسیسنگ فیس ادا کرنے کی سہولت دی جائیگی۔ محکمے داخلہ کے مطابق آرمز لائیسنس کے حصول کے پیچیدہ عمل کو آسان بنانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ڈیٹا سکیورٹی اور ریگولیٹری تعمیل کے اعلی ترین معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے صارف کے تجربے کو یقینی بنایا جاسکے۔

دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کا قومی بیانیہپاکستانی معاشرے کی اقدار کی روشنی میں پاکستانی طرز زندگی کی حفاظ...
28/10/2023

دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کا قومی بیانیہ

پاکستانی معاشرے کی اقدار کی روشنی میں پاکستانی طرز زندگی کی حفاظت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

پاکستان کی حکومت یا اس کی فوج، پولیس اور سیکیورٹی کے دوسرے اداروں کے اہلکاروں کو غیر مسلم اور واجب القتل قرار دینا اور ان کے خلاف مسلح کاروائی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ایسا کرنا اسلامی تعلیمات کے مطابق بغاوت کا ایک سنگین جرم ہے۔

پاکستان کے آئین کے مطابق جہاں مسلم اکثریت کو مذہبی آزادی حاصل ہے وہاں پر اقلیتوں کو بھی مذہبی آزادی ہے۔ ریاست پاکستان مسلمانوں کے کسی فرقے کے خلاف یا کسی مذہبی اقلیت کے خلاف کوئی بغض و عناد نہیں رکھتی آئینی حقوق بالا امتیاز سب کو حاصل ہیں۔

ریاست پاکستان یا اس کے کسی صوبے اور اکائی کے خلاف کسی قسم کا کوئی جہاد یا مسلح جدوجہد حرام اور ناجائز ہے، پاکستان دارالامن ہے ۔اس کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے باغی ہیں ۔

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے میڈیا کے ذریعے کیے جانے والے انتہاپسندانہ اور ملک دشن پراپیگنڈہ کا تدارک کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ استعمال کر کے پاکستان اور اس کے اداروں کے بارے میں گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کی جائے گی اور ایسے تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انتہا پسندانہ نظریات کو میڈیا میں فروغ پانے سے روکا جائے گا۔ پاکستان کے قومی بیانیہ کو میڈیا کے ذریعے فروغ دیا جائے گا۔ ہر طرح کی انتہا پسندی بشمول مذہبی ،لسانی، نسلی، گروہی ، علاقائی کو میڈیا میں جگہ (space) نہیں دی جائیگی۔

نفاذ شریعت کے نام پر طاقت کا استعمال ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانا، فساد برپا کرنا، دہشت گردی کی کاروائیاں کرنا قطعی حرام ہے۔

پاکستان سے ہر طرح کی مذہبی، غیر مذہبی نسلی ، قومیتی بنیادوں پر ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر کے پاکستان کو ایک مکمل محفوظ ملک بنایا جائے گا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمہ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے اور اس پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا اور کروایا جائے گا۔

انسداد دہشت گردی کی قومی جنگ میں تمام قوم اپنی مسلح افواج پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور اس قومی جنگ کی حمایت کرتی ہے، ان اداروں کے خلاف کسی قسم کا کوئی فتوی جاری نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ یہ قومی فریضہ ادا کر رہے ہیں۔

لاؤڈ سپیکر کے غلط اور غیر قانونی استعمال کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ لاؤڈ سپیکر کے قانونی استعمال کے علاوہ جو کوئی بھی ذاتی استعمال اور تشدد پر اکسانے کے لیے اس کو استعمال کرے گا یا کروائے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

قرآن کریم کے مطابق ایک انسان کاقتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ پاکستانی قانون کے مطابق بھی خودکشی حرام ہے۔ خودکش حملہ کوفدائی حملہ کا نام دینے یا کوئی دیگر نام دینے سے وہ حلال نہیں ہوجاتا وہ قطعی حرام ہی رہتا ہے۔

کوئی فرد یا گروه کسی قانون کی خلاف ورزی پر یا توہین رسالت یا توہین مذہب کے جرم پر کسی دوسرے فرد ملزم کو خودسزا نہیں دے سکتا۔ قانونی طور پر عدالتیں ہی ایسے کسی ملزم کو مقدمہ چلا کر سزا دے سکتی ہیں۔

پاکستان کی تمام سرکاری و نجی تعلیمی وتربیتی درسگاہوں میں عسکریت پسندی، نفرت انگیزی ،انتہا پسندی، تشدد اور دہشت گردی کی تعلیم اور ٹریننگ دینا قطعی منع اور غیر قانونی ہے اور ان اداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مذہبی اور غیر مذہبی دہشت گرد جماعتوں اور گروہوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیے جائیں گے۔ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ نیشنل ایکشن پلان پر تمام شراکت دار اسکی حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کریں گے ۔

میڈیا کے اوپر کسی بھی قسم کا مناظرہ وغیرہ کرنا قانونا جرم ہے۔ نفرت انگیز تقاریر کرنے اور پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور، خیبرپختونخوا

آئیں ہم سب مل کر بھتہ خوری کاخاتمہ کریں۔کسی بھی بھتہ خوری کی کال کی صورت میںکاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (CTD)کی ہیلپ لائن پ...
26/10/2023

آئیں ہم سب مل کر بھتہ خوری کاخاتمہ کریں۔
کسی بھی بھتہ خوری کی کال کی صورت میں
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (CTD)
کی ہیلپ لائن پر فوری اطلاع دیں۔

091-111-283-283
111-283-283
خیبرپختونخوا پولیس
آپ کی اپنی پولیس

سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا قیام ممکن نہیں!خیبر پختو نخوا کے شہری صوبے میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کے بارے م...
26/10/2023

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا قیام ممکن نہیں!

خیبر پختو نخوا کے شہری صوبے میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کے بارے میں اطلاع دیں تاکہ ان کی واپسی مقررہ تاریخ سے پہلے ممکن بنائی جاسکے

کنٹرول روم میں تعینات عملہ فوری رہنمائی معلومات اور در پیش مشکلات کے حل کے لیے 24 گھنٹے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے

غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی انخلاء کے حوالے سے درپیش مسائل اور رہنمائی کے لیے

ہیلپ لائن 1700

رضا کارانہ طور پر انخلا کی آخری تاریخ
31 اکتوبر 2023

حکومت خیبر پختونخوا

Colors of Kalash | Chitral Valley | Chitrali Instrumental Music | Khyber Pakhtunkhwa | Pakistan     Kalash culture � Kal...
20/10/2023

Colors of Kalash | Chitral Valley | Chitrali Instrumental Music | Khyber Pakhtunkhwa | Pakistan


Kalash culture � Kalash people Everyone Facebook

Kalash People with their Traditional Dresses and Nature

Mesmerising Chitral, where beauty never die.                          Everyone  Facebook 260 Followers Words With Friend...
06/10/2023

Mesmerising Chitral, where beauty never die.
Everyone Facebook 260 Followers Words With Friends

 #وراثت کی تقسیم کا قانونی طریقہ کار آسان اردو زبان میں ملاحظہ فرمائیں✨ وراثت کی تقسیم کا مکمل اور جامع قانونی طریقہ کار...
02/10/2023

#وراثت کی تقسیم کا قانونی طریقہ کار آسان اردو زبان میں ملاحظہ فرمائیں✨
وراثت کی تقسیم کا مکمل اور جامع قانونی طریقہ کار:
(١): جائیداد حقداروں میں متوفی پر واجب الادا قرض دینے اور وصیت کو پورا کرنے کے بعد تقسیم ہوگی.
(٢): اگر صاحب جائیداد خود اپنی جائیداد تقسیم کرے تو اس پر واجب ہے کہ پہلے اگر کوئی قرض ہے تو اسے اتارے، جن لوگوں سے اس نے وعدے کیۓ ہیں ان وعدوں کو پورا کرے اور تقسیم کے وقت جو رشتےدار، یتیم اور مسکین حاضر ہوں ان کو بھی کچھ دے.
(٣): اگر صاحب جائیداد فوت ہوگیا اور اس نے کوئی وصیت نہیں کی اور نہ ہی جائیداد تقسیم کی تو متوفی پر واجب الادا قرض دینے کے بعد جائیداد صرف حقداروں میں ہی تقسیم ہوگی.
جائیداد کی تقسیم میں جائز حقدار:
(١): صاحب جائیداد مرد ہو یا عورت انکی جائیداد کی تقسیم میں جائیداد کے حق دار اولاد، والدین، بیوی، اور شوہر ہوتے ہیں.
(٢): اگر صاحب جائیداد کے والدین نہیں ہیں تو جائیداد اہل خانہ میں ہی تقسیم ہوگی.
(٣): اگر صاحب جائیداد کلالہ ہو اور اسکے سگے بہن بھائی بھی نہ ہوں تو کچھ حصہ سوتیلے بہن بھائی کو جاۓ گا اور باقی نزدیکی رشتے داروں میں جو ضرورت مند ہوں نانا، نانی، دادا، دادی، خالہ، ماموں، پھوپھی، چچا، تایا یا انکی اولاد کو ملے
(1): شوہر کی جائیداد میں بیوی یا بیویوں کا حصہ:
(١): شوہر کی جائیداد میں بیوی کا حصہ آٹھواں (1/8) یا چوتھائی (1/4) ہے.
(٢): اگر ایک سے زیادہ بیویاں ہونگی تو ان میں وہی حصہ تقسیم ہوجاۓ گا.
(٣): اگر شوہر کے اولاد ہے تو جائیداد کا آٹھواں (1/8) حصہ بیوی کا ہے، چھٹا (1/6) حصہ شوہر کے والدین کا ہے اور باقی بچوں کا ہے.
(٤): اگر شوہر کے اولاد میں فقط لڑکیاں ہی ہوں دو یا زائد تو جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ لڑکیوں کا ہوگا، بیوی کیلئے آٹھواں (1/8) حصہ اور جائیداد کا چھٹا (1/6) حصہ شوہر کے والدین کیلئے ہے.
(٥): اگر شوہر کے اولاد میں صرف ایک لڑکی ہو تو جائیداد کا نصف (1/2) حصہ لڑکی کا ہے، بیوی کیلئے جائیداد کا آٹھواں (1/8) حصہ ہے اور شوہر کے والدین کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.
(٦): اگر شوہر کے اولاد نہیں ہے تو بیوی کا حصہ چوتھائی (1/4) ہو گا اور باقی جائیداد شوہر کے والدین کی ہوگی.
(٧): اگر کوئی بیوی شوہر کی جائیداد کی تقسیم سے پہلے فوت ہوجاتی ہے تو اسکا حصہ نہیں

غیر سیاسی!صدر پاکستان یحیٰ خان کا غیر ملکی میڈیا کے صحافی کو دیا گیا سخت انٹرویو
29/09/2023

غیر سیاسی!
صدر پاکستان یحیٰ خان کا غیر ملکی میڈیا کے صحافی کو دیا گیا سخت انٹرویو

July 31st, 1971General Agha Mohammad Yahya Khan, H.Pk., H.J.President of Pakistan from 25.3.1969 to 19.12.1971

اطلاع دیں!!!بھتہ خوری، دھماکہ خیز مواد، منشیات، غیر قانونی ہتھیار، سمگلنگ، غیر قانونی سم کارڈ، انٹرنیٹ کا غلط استعمال، ج...
28/09/2023

اطلاع دیں!!!
بھتہ خوری، دھماکہ خیز مواد، منشیات، غیر قانونی ہتھیار، سمگلنگ، غیر قانونی سم کارڈ، انٹرنیٹ کا غلط استعمال، جوا، حوالہ ہنڈی اور جعلی دستاویزات کے دھندے سے وابستہ افراد سے متعلق محکمہ داخلہ، خیبرپختونخوا کے ویب سائٹ پر شکایت درج کریں, اطلاعات فراہم کرنے کی والے محب وطن شہری کی شناخت مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا.
Website Link Below:
http://hd.kp.gov.pk/index.php/Cms/Complaint

بھتہ خوری، دھماکہ خیز مواد، منشیات، غیر قانونی ہتھیار، سمگلنگ، غیر قانونی سم کارڈ، انٹرنیٹ کا غلط استعمال، جوا، حوالہ ہن...
28/09/2023

بھتہ خوری، دھماکہ خیز مواد، منشیات، غیر قانونی ہتھیار، سمگلنگ، غیر قانونی سم کارڈ، انٹرنیٹ کا غلط استعمال، جوا، حوالہ ہنڈی اور جعلی دستاویزات کے دھندے سے وابستہ افراد سے متعلق محکمہ داخلہ، خیبرپختونخوا کے ویب سائٹ پر شکایت درج کریں, اطلاعات فراہم کرنے کی والے محب وطن شہری کی شناخت مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا.
Website link below:
http://hd.kp.gov.pk/index.php/Cms/Complaint

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share