15/05/2024
پانامہ اور پنڈورا لیکس کے بعد دبئ پراپرٹی لیکس میں غیر ملکیوں کی 400 ارب ڈالر کی جائیدادوں کا انکشاف، پاکستانی بھی 11 ارب ڈالر کے جائیدادوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ، فہرست میں سیاسی شخصیات، عالمی سطح پر پابندیوں کے شکار افراد، مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث اور جرائم پیشہ افراد شامل ہیں ، پراپرٹی لیکس میں صدر آصف زرداری کے تینوں بچوں ، نواز شریف کے بیٹے حسین نواز ، وزیرداخلہ محسن نقوی کی اہلیہ، شرجیل میمن اور ان کے فیملی ممبرز اور سینیٹر فیصل واوڈا کے نام شامل ہیں۔ سندھ کے چار ارکان قومی اسمبلی کی بھی دبئی میں جائیدادیں ہیں۔ بلوچستان اور سندھ کے 6 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی کے نام بھی پراپرٹی لیکس میں شامل ہیں۔ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ، سابق وزیراعظم شوکت عزیز سمیت ایک درجن سے زیادہ ریٹائرڈ سرکاری افسروں، ایک پولیس چیف، ایک سفارت کار اور ایک سائنسدان کا نام بھی پراپرٹی لیکس میں شامل ہیں ۔