Awami News

Awami News News entertainment aware public matter on high officers and wedding program political program s News&Media

7 ستمبر لاہور سے چوری ہونے والی موٹر کار لاہور پولیس نے برآمد  کرلی ہےجبکہ اسی طرح تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود سے  لنک ...
02/10/2024

7 ستمبر لاہور سے چوری ہونے والی موٹر کار لاہور پولیس نے برآمد کرلی ہے
جبکہ اسی طرح تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود سے لنک روڈ سے ناکہ بندی کر کے 5 جولائی 2024 کو چھینی گئی کار برآمد نہ ہوسکی بلکہ موبائلز فون سمیت کئی شواہد ملنے کے باوجود پولیس ڈکیتوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں کر رہی ہے
بلکہ مثالیں دی جاتی ہیں کہ خیبر پختونخوا پولیس ایک مثالی پولیس ہے لیکن حقیقت کچھ یہ ہے کہ چند لوفر ٹائپ ڈکیت بھی پولیس پر بھاری ہیں ڈی پی او ڈیرہ سمیت اعلیٰ افسران کو بھی آگاہ کیا گیا کہ فلاں گروپ کے پاس موبائلز فونز اور ڈیوائسسز چل رہی ہیں لیکن اس کے باوجود ڈی پی او ڈیرہ سمیت مقامی پولیس کاروائی کے بجائے ٹال مٹول سے کام چلا رہی ہے

قسط نمبر: 1تحریر:قیوم بلوچ ٹی ایم اے ایک ایسا ادارہ ہوتا ہے جو نچلی سطح سے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا...
23/09/2024

قسط نمبر: 1
تحریر:قیوم بلوچ

ٹی ایم اے ایک ایسا ادارہ ہوتا ہے جو نچلی سطح سے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا ہے اور تحصیل سطح پے کاروباری اڈوں سمیت منڈیوں و بلڈنگ ٹیکس سمیت نزدیک آنے والے انڈسٹریز و پتن کی گزر گاہوں سے ٹیکس وصول کرکے عوامی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کرتا ہے ٹی ایم اے کی چند ایک ذمہ داریوں میں یہ شامل ہوتا ہے کہ جہاں پینے کے صاف پانی کی کمی ہو وہاں پانی کا بندو بست کرنا گندگی کے خاتمہ سمیت رات کے وقت آباد علاقوں میں لائٹنگ کا بندو بست کرنے سمیت کہیں قدرتی آفات کے آنے پر فرسٹ مدد کرنا بھی ٹی ایم اے کی زمہ داریوں میں شامل ہے لیکن تحصیل پروآ میں آنے والے اس ادارے کا ذکر کیا جائے تو تحصیل تو دور کی صرف ھیڈ کوارٹر شہر پروآ میں اب تک کوئی سہولیات فراہم نہ کر سکا آج بھی پروآ کے لوگ پینے کے صاف پانی کیلئے دریائے سندھ سے پانی بیچنے والوں کا انتظار کرتے ہیں یا خود کئی کلو میٹر دور جا کر پینے کا پانی بھر کر لاتے ہیں۔
اسی طرح پورے شہر کے نکاسی آب کے نالے عرصہ دراز سے بنے اب استعمال کے قابل نہیں رہے لیکن کمال ہے جو ٹی ایم اے پروآ نے کبھی ان پر کوئی روپیہ لگایا ہو ہاں البتہ ہر ماہ کاغذی کاروائی میں فنانس آفیسر کے کمالات کے تحت لاکھوں روپے کے بل پے ہورہے ہیں۔
صوبائی حکومت کی طرف سے تنخواہوں اور پینشن کی مد میں گزشتہ دو سالوں میں ٹی ایم اے شئیر، اور خصوصی گرانٹ دس کروڑ روپے ریلیز کی گئی ہے اس کے باوجود بھی ایمپلائیز کی تنخواہیں ادارے کے پاس موجود نہیں ہیں۔
اس کے علاوہ اگر اون سورس آف انکم کی بات کی جائے تو 2 پرسنٹ پراپرٹی ٹیکس کے علاوہ سالانہ رمک و پروآ لاری اڈہ، منڈی مویشیان پروآ، سائن بورڈ، یو آئی پی، ٹیکس کی مد میں دس کروڑ روپے ریونیو اکٹھا کیا گیا ہے۔
لیکن اس ساری آمدن کے باوجود ٹی ایم اے پروآ کو کنگال کر دیا گیا ہے۔
ٹی ایم اے پروآ میں بیٹھے فنانس آفیسر نے ایس مہارت کے ساتھ بوگس و جعلی چیک اور اس کے علاوہ پی او ایل کی مد میں لیمٹ سے زیادہ بل نکال رہے ہیں اور نکالے گئے ہیں کہ ادارے کے اپنے ایمپلائیز بھی تنخواہوں سے محروم ہو چکے ہیں۔
جبکہ ایک ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فنانس آفیسر کی ملی بھگت سے 2 ایسے اہلکاروں کو بھی اہم عہدوں پر براجمان کر رکھا ہے جن میں جونئیر کلرک اور ایک کو فنانس کے اہم عہدہ پر جن کو سال بھر حاضری سے استثنیٰ حاصل ہوتا ہے اور صرف تنخواہیں وصول کر کے گھروں میں آرام فرماتے ہیں اور یہاں دن رات گندگی صاف کرنے والے اہلکاروں کی تنخواہیں بند ہیں اور ان اہلکاروں کے اب چولہے ٹھنڈے پڑنے لگ گئے ہیں۔
صوبائی حکومت کے کرپشن کے خاتمے کے بلند و بانگ دعوے بھی دھرے کے رہے گئے ہیں وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سمیت صوبائی سیکرٹری اور محکمہ انٹی کرپشن سے ایسے اہلکاروں کے خلاف شفاف انکوائری کمیشن قائم کر کے کاروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسے عناصر نہ صرف اداروں کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں بلکہ عوامی حقوق کی بھی بد دیانتی کرتے رہتے ہیں ابھی جاری ہے .....







ہمیں بھی اب سدھرنا چاہئے تحریر قیوم نواز بلوچ شاید انسانی فطرت میں یہ بات شامل ہے کہ ہر انسان آگے بڑھنے کی تگ و دو میں ا...
22/09/2024

ہمیں بھی اب سدھرنا چاہئے
تحریر قیوم نواز بلوچ
شاید انسانی فطرت میں یہ بات شامل ہے کہ ہر انسان آگے بڑھنے کی تگ و دو میں اپنی زندگی خوشی خوشی گزار رہا ہے ۔
جوں ہی انسان شعور پاتا ہے تو مال دھن کی لالچ سمیت خواہشات بھی بڑھتی چلی جاتی ہیں جو وقت انسان گزار رہا ہے اس سے بہتر ڈھونڈنا شروع کر دیتا ہے۔
اور اس جلدی ترقی و خوشحالی کی طرف بھاگنے والوں کو یا ہمیشہ یا ڈبل شاہ مل جاتا ہے یا ملک سنوارو جیسی سکیم کا سامنا کرنا پڑتا ہے ڈبل شاہ ایک گیم کا نام تھا جو بندہ دس روپے لگاتا اسے بیس روپے مل جاتے اسی طرح لوگوں نے جب کروڑوں روپے لگائے تو ڈبل شاہ گیم بند ہوگئی اور لوگوں کے کروڑوں روپے گم ہو گئے۔حلقہ پروآ کی عوام بھی اسی ڈبل شاہ کے چکر میں جلد سے جلد ترقی پانے کے خیالات میں ہے اور کلاس فور کی نوکری سمیت ایک مٹی کی ٹرالی پر اپنا ووٹ بیچ دیتے ہیں اور اس لالچ و حرث کی طرف جارہے ہیں کہ جلد اپنے کام کروا لوں اس لالچ و حرث نے اکثریت حلقہ کی عوام سے ووٹ کا شعور ہی چھین لیا اور چند مفاد پرست ٹولہ نے پورے حلقہ کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
جیسا کہ ایک سرائیکی زبان کی مثل ہے کہ (لالچی جیندے تاں ٹھگ بُکھ نی مردے) اس سرائیکی مثل کا مطلب ہے کہ جب تک لالچی لوگ زندہ ہیں تو دھوکا باز ہمیشہ اپنے مشن میں کامیاب رہیں گے۔
لالچی ہمیشہ دھوکا میں ہی رہتا ہے۔
اگر اس سرائیکی مثل کا موازنہ تحصیل پروآ کی عوام کے ساتھ کیا جائے تو برابر اترتا ہے۔
تحصیل پروآ کی تقریباً تین لاکھ سے زائد ابادی کے باوجود اب تک تحصیل کا درجہ نہ ملنا اس بات کی گواہی ہے کہ یہاں کے لوگ بھی لالچی ہیں اور
سیاسی دھوکہ باز (ٹھگ) ہی ملے ہیں پروآ کی عوام کو۔
حلقہ پروآ سے جیتنے والے مولانا برادران ہوں یا میانخیل خاندان یا گنڈہ پور ہمیشہ تحصیل پروآ کی عوام کو باتوں نعروں سے ٹرخایا کوئی عملی کام نہیں کیا۔
سب سے پہلا نعرہ مولانا برادران نے متعارف کروایا کہ خدا کی زمیں پر خدا کا نظام لیکن ہمیشہ مولانا برادران نے جیت کر رویہ بدل ڈالا بلکہ خدائی نظام چلانے والوں کی مثال دیکھیں تو حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ سے ایک عام شخص چادر کا پوچھ سکتا ہے کہ اے امیر یہ چادر کہاں سے آئی لیکن یہاں سے جیت کر بادشاہی تاج سجائے مولانا برادران کی بیٹھک پر تحصیل پروآ کے کرتے دھرتے سارا سارا دن انتظار میں گزار دیتے ہیں مولانا برادران کا اگر موڈ بن جائے تو عوام سے ہاتھ ملاتے ہیں نہیں تو گھر سے نکل کر سیدھا اپنے کاموں کی طرف نکل پڑتے ہیں اور تحصیل پروآ کے کرتے دھرتے مایوس چہرے لوٹائے واپس گھر کی طرف رخ کر لیتے ہیں۔
جن سے ملنا مشکل ہو ان سے عوامی امنگوں کے کام نکلوانا ایک خام خیالی ہے ہاں اگر مولانا کا موڈ بن گیا تو حلقہ میں کوئی ایک دو کام کر کے اپنے کرتے دھرتے لوگوں کو اسٹیج پر تعریفوں کے پل باندھنے کا خوب موقع مل جاتا ہے۔
تحصیل پروآ کے کرتے دھرتے مولانا برادران کے سہرے گاتے نظر آتے ہیں۔
پوری دنیا کی طرح حلقہ پروآ کی عوام بھی دیکھ رہی ہے کہ مولانا حکومت و اپوزیشن دونوں سے کتنا طاقتور سیاسی ہے کہ سب کی آنیاں جانیاں لگی ہیں، فتح اللہ خان میاں خیل دفاعی کمیٹی کا چیئرمین ہے۔ جو اپنے اعتبار سے ایک بڑا عہدہ ہے اور ہمہ وقت سیکیورٹی اداروں کے ساتھ منسلک رہتے ہیں ۔لیکن افسوس صد افسوس کہ پروآ آج بھی پسماندگی کا نمونہ اور بد امنی کا گہوارہ ہے قتل و غارتگری لوٹ مار چوری چکاری سر عام ہے،،کسی کو کوئی پرواہ نہیں اور ہو بھی کیسے کیوں کہ ہماری ٹوٹل اوقات تو ایک کلاس فور کی نوکری یا چند روپے ہی ہے جو انتخابات کے عین موقع پر ہمیں ہڈی بنا کر ڈال دئیے جائیں گے اور یاد رکھئیے اس سارے کھیل کے سب سے بڑے مجرم ہمارے لوکل خان خوانین ہیں جو سیاسی پنڈتوں کے ٹاؤٹ بن کر دلالی کرتے ہیں۔
تحصیل پروآ کے مقامی لوگوں کی بات کی جائے تو اسماعیل بلوچ جس نے ضلع نائب ناظمی گزاری لیکن حلقہ پروآ کیلئے کوئی اہم منصوبہ نہ لا سکے ہماری تحصیل کا فنڈز تحصیل پہاڑ پور میں استعمال ہوتا رہا اب بھی صوبائی حکومت کی اہم شخصیات میں اپنا نام گنواتے ہیں لیکن حالت یہ ہے کہ تحصیل پروآ کے اکلوتے ڈگری کالج کے سٹاف کی کمی پوری نہ کر سکے اور اس بار تحصیل پروآ کے بچے بی ایس پروگرام سے فارغ کر دئیے گئے ہیں ڈگری کالج کے بجائے اب کوسوں دور گومل یونیورسٹی میں جائیں گے کیونکہ پرنسپل صاحب نے بی ایس کے داخلے لینے سے مکمل انکار کر دیا ہے صوبائی حکومت ہونے کے باوجود تحصیل پروآ کے مین چوراہوں سمیت ہر لنک روڈ پر ڈاکو راج قائم ہے لیکن اب تک سابقہ ضلع نائب ناظم کی خاموشی ہے کہ کہیں صوبائی حکومت کے عہدیدار خفا نہ ہو جائیں بلکہ چوری ڈکیتی سمیت ہر مسائل پر بھی چشم پوشی جاری ہے بلکہ خود کے ہر فرد کیلئے نوکریوں کا بندو بست پر اسماعیل بلوچ نے دن رات ایک کر رکھا ہے۔
اسی طرح حلقہ پروآ سے جیت کا سہرہ سجانے والے میانخیل خاندان جس نے ستتر سالوں میں سب سے زیادہ حکومت تحصیل پروآ کے لوگوں پر ہی کی ہے
تحصیل پروآ سے جیت کر نہ صرف میانخیل خاندان نے کروڑوں روپے کے بنگلے بنائے بلکہ کھربوں روپے کی پراپرٹی بنائی لیکن تحصیل پروآ کی عوام کو صرف نعروں گالیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔
تحصیل پروآ سے کامیاب ہونے والے میانخیل خاندان نے تحصیل پروآ کے لوگوں کی پراپرٹی اپنے نام کروا کر جہاں شاید لاکھوں روپے لیکر محکمہ تعلیم سے تحصیل پروآ میں سکولوں کی بنیاد رکھی وہاں تحصیل پروآ کے سادہ لوگوں کی جائیداد کے نام پر اپنے قریبی لوگوں کو کلاس فور بھرتی کروایا گیا اور چند سکول تو آج بھی ایسے موجود ہیں جو اب تک آبادی میں نہ آ سکے۔
اسی طرح ٹیلی نار کمپنی کے ٹاوروں پر بھی یہی گیم کھیل کر نہ صرف پروآ کی عوام کو بیوقوف بنایا گیا بلکہ اس کام میں بھی لاکھوں روپے کا کھیل کھیلا گیا لیکن عوام اب تک نہ سمجھ سکی کہ ہمارے نمائندے ہمارے ساتھ کیا کرتے آ رہے ہیں ۔
اب آتے ہیں گزشتہ الیکشن سے کامیاب ہونے والے تحصیل چیئرمین پروآ فخراللہ خان میانخیل جس نے نہ صرف مولانا برادران ہدف تنقید بنایا بلکہ گالیاں تک دے ڈالیں بلکہ عوام کو جوش دلوانے کیلئے مولانا برادران کو تحصیل پروآ کی عوام کا دشمن قرار دے دیا تھا
لیکن خود عہدہ سنبھالتے ہی تحصیل پروآ کی عوام کا آخری سہارہ سمجھا جانے والے ادارے کا ستیہ ناس کر دیا ۔
تحصیل چیئرمین نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے گی اور غیر مقامیوں کو اپنے اپنے علاقوں میں تبدیل کیا جائے گا لیکن تحصیل کا منصب سنبھالتے ہیں تحصیل پروآ کے چند اپنے قریبی خوشامدیوں کے علاوہ کو کک آوٹ کر دیا کسی کو ڈیرہ تو کسی کو ساؤتھ وزیرستان تاکہ تحصیل پروآ کے اس ادارے پر بھی غیر مقامیوں کی گرفت مضبوط ہو سکے۔
بلکہ ٹی ایم اے پروآ میں غیر مقامی بیٹھے کلاس ون میں بھرتی ہونے والے غیر قانونی طور پر ترقی پا کر آج کل ٹی ایم اے پروآ کی کئی اہم زمہ داریاں سنبھال رکھی ہیں ۔
تحصیل چیئرمین ہوں یا ایم این اے پروآ یا ایم پی اے مولانا لطف الرحمن ہوں ان سب نے حلقہ پروآ کی عوام کو ہمیشہ سے لولی پاپ نظریہ سے ٹرخا رکھا ہے۔
گزشتہ کئی ماہ سے حلقہ پروآ میں ہونے والی بدامنی و بے سکونی کی انتہا ہو گئی ہے چند افراد نے نہ صرف روڈوں پر نکلنا محال کر رکھا ہے بلکہ گھروں میں بھی چوریوں کا طویل عرصے سے سلسلہ جاری ہے جس پر اب تک ہمارے نمائندے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔
بلکہ ووٹ لینے والے کے فرائض میں شامل ہوتا ہے کہ عوامی حقوق کا دفاع عوامی جان و مال کی حفاظت سمیت ہر غلط کام میں رکاوٹ بننا لیکن حلقہ پروآ کے نمائندے ہمیشہ سے ووٹ لینے کیلئے تو جوشیلی تقریریں کرتے نظر آتے ہیں لیکن ووٹ لیکر پانچ سال مکمل خاموشی سے گزارتے ہیں اور حلقہ پروآ کی عوام راہ تکتی ہے
اب سوچنا چاہئے کہ ہمارے مسائل جہاں بڑھائے جا رہے ہیں وہاں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر کیا خاطر خواہ کوئی کام کیا جارہا ہے ؟
یا پینے کے صاف پانی،بجلی کی سہولت سمیت باقی ناپید سہولیات کی طرح حلقہ پروآ کی عوام کو امن کی زندگی بھی جینے کا حق چھینا جارہا ہے جو کہ حلقہ سے جیتنے والے نمائندگان کی نااہلی یا جان بوجھ کر خاموشی ہے کیونکہ اب تک ہونے والی ڈکیتیوں کی جیو فینسنگ کا نہ ہونا اور خاطر خواہ ڈاکوؤں کے خلاف اداروں کی کاروائی نہ ہونا بھی کئی سوالوں کو جنم دے رہا ہے ؟






فنانس آفیسر ٹی ایم اے پروآ کیلئے کہر بن کر ٹوٹ پڑا لاکھوں کا کھیل منٹوں میں قانونی پراسسز کے ساتھ غیر قانونی کام بھی قان...
20/09/2024

فنانس آفیسر ٹی ایم اے پروآ کیلئے کہر بن کر ٹوٹ پڑا لاکھوں کا کھیل منٹوں میں قانونی پراسسز کے ساتھ غیر قانونی کام بھی قانون کے ساتھ
کون بنا لاکھ پتی سے کروڑ پتی
غیر قانونی بھرتی ہونے والے کے خلاف انکوائری کا سلسلہ کیسے ختم ہوا ۔
پتن کی آمدن یا محرم الحرام میں کیسے گھپلے ہوئے
ربیع الاول کے جلوس بھی ٹی ایم اے کیلئے سونے کی چڑیا سموار سے قسط وار سلسلہ شروع کریں گے
پڑھنا نہ بھولیں

بریکنگ نیوز ڈاکو راج کے بعد چور راج شروع تھانہ پروآ کی حدود نائیویلہ گرہ طاہر سے چور گروپ گھروں سے 2 ایک سو پچیس موٹر سا...
20/09/2024

بریکنگ نیوز
ڈاکو راج کے بعد چور راج شروع تھانہ پروآ کی حدود نائیویلہ گرہ طاہر سے چور گروپ گھروں سے 2 ایک سو پچیس موٹر سائیکل لے گئے

ڈیرہ بورڈ انتظامیہ کی نااہلی برقرار کئی ماہ سے بننے والے رزلٹ کے انتظار میں بیٹھے بچوں کو رزلٹ ڈیٹ دے کر ویب سائٹ ڈاؤن ک...
13/09/2024

ڈیرہ بورڈ انتظامیہ کی نااہلی برقرار کئی ماہ سے بننے والے رزلٹ کے انتظار میں بیٹھے بچوں کو رزلٹ ڈیٹ دے کر ویب سائٹ ڈاؤن کر دی گئی کنٹرولر ڈیرہ بورڈ کے بیان نے مزید سوشل میڈیا پے بحث چلا دی کہ رزلٹ کی تبدیلی یا پیسے کا کھیل چل گیا ہے تاکہ پیسوں سے چند بچوں کے رزلٹ بدلے جا سکیں یہ حقیقت یا صرف افواہ یہ رزلٹ کے بعد معلوم ہوگا

11/09/2024

بریکنگ نیوز
تھانہ پروآ کی حدود چڑا موڑ پر ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر رمضان نامی شخص 2 آئی فون اور موٹر سائیکل چھین لیا

عوامی خدمت گروپ تحصیل پروآ کا تحصیل پروآ کے عمائدین کے ساتھ اجلاس تحصیل پروآ میں ہونے والی چوری و ڈکیتیوں کے خلاف حکومت ...
06/09/2024

عوامی خدمت گروپ تحصیل پروآ کا تحصیل پروآ کے عمائدین کے ساتھ اجلاس تحصیل پروآ میں ہونے والی چوری و ڈکیتیوں کے خلاف حکومت وقت کی خاموشی پر اظہار افسوس
گزشتہ روز نائیویلہ میں عوامی خدمت گروپ تحصیل پروآ کے زیر اہتمام گزشتہ روز تحصیل پروآ میں ہونے والی چوری و ڈکیتیوں کے خلاف حکومت وقت کی خاموشی کے خلاف ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر کے معززین نے شرکت کی اور اجلاس کی صدارت عوامی خدمت گروپ کے صدر قیوم بلوچ نے کی اجلاس میں تحصیل بھر میں ہونے والی ڈکیتیوں کے خلاف حکومت وقت کو چاہئے تھا کہ ہر ناکہ بندی کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے حکومت وقت کے پاس جدید ٹیکنالوجیز سمیت جیوو فینسنگ کے ذریعے ٹریس کروایا جا سکتا تھا لیکن حکومت وقت تحصیل پروآ کی عوام کو لٹتا دیکھ رہی ہے جس کے آخر میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو علاقہ معززین کو اکٹھا کر کے اس معاملے کا حل سوچیں گے
اس اجلاس میں تحصیل بھر کے معززین سمیت عوامی خدمت گروپ کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی

01/09/2024

بریکنگ نیوز
تھانہ پروآ کی حدود نائیویلہ ڈرین کے قریب ایک ملنگ کو قتل کر دیا گیا

اپیل اپیل اہلیان حلقہ گرہ عاشق تحصیل پروآ کے مقامی افراد کی اے ڈی سی ڈیرہ سمیت محترمہ اے سویرہ ڈی سی ڈیرہ سمیت کمشنر ڈیر...
28/08/2024

اپیل اپیل
اہلیان حلقہ گرہ عاشق تحصیل پروآ کے مقامی افراد کی اے ڈی سی ڈیرہ سمیت محترمہ اے سویرہ ڈی سی ڈیرہ سمیت کمشنر ڈیرہ ڈوژن سے اپیل کرتے ہیں کہ ہم موضع گرہ عاشق کے سکونتی و رہائشی ہیں ہمارے حلقہ گرہ عاشق موضع گرہ نور جسکے کھاتہ جات (1) سے لیکر بیس تک ہیں جس میں مقامی آبادی نے باپ دادا سے یہاں اس کھاتہ جات میں گھر بنا رکھے ہیں لیکن ایک سرکاری اہلکار کے بلبوتے پر کھاتہ نمبر 2 کو چھوڑ کر باقی کی تقسیم کر کے ہمیں بتائے بغیر ہمیں اپنے گھروں سے بے دخل کیا جارہا ہے جو کہ ہمارے ساتھ سرا سر زیادتی ہے
کیونکہ ان کھاتوں میں کڑی ملاح سرور،کڑی حاجی امان اللہ ،مسلم آباد ، کالونی ، بھُرانی بلوچ ،جو گاؤں نائیویلہ کا حصہ ہیں
اس کے آبادی کے علاقوں کو تقسیم میں شامل کر کے صرف گھروں کی آبادی کو قبضہ کرنا چاہتے ہیں بلکہ چاہئے تھا کہ ہمارے بیس کھاتوں کی منصفانہ تقسیم کی جاتی جس سے ہمارے گھروں کے علاوہ زمین تقسیم کی جاتی تاکہ منصفانہ رویہ سے ہر کسی کو اپنا اپنا حق ملتا لیکن صرف ہمارے گھروں کی زمین کو ٹارگٹ بنایا جا رہا ہے
جس کے خلاف ہم احتجاجی تحریک بھی چلائیں گے اور قانونی راستہ اختیار بھی کریں گے
اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اے ڈی سی ڈیرہ ڈی سی ڈیرہ سمیت کمشنر ڈیرہ ڈوژن سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ موضع پٹواری سے منصفانہ رپورٹ طلب کر کے کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے

09/08/2024

سبز باغ دیکھانے والے میانخیل گروپ ڈھائی سو سے زاید ووٹوں سے جتوانے والے شہر کوٹلہ حبیب المعروف (بُچہ)کی عوام راہ تکنے لگے ایک ماہ سے ٹرانسفارمر خراب میانخیل گروپ کے ایم این اے و ایم پی اے احسان اللہ خان میانخیل نے کوٹلہ حبیب کے وفد کو باتوں سے ٹرخائے رکھا ایک ماہ سے بجلی نہ ہونے سے علاقہ میں جہاں اندھیروں کا راج ہے وہاں چوریوں سمیت مچھروں کی بہتات سے رات کو سونا مشکل ہوگیا ہے
مسجدوں میں پانی کی کمی سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
کوٹلہ حبیب کے لوگو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بزرگوں سمیت حلقہ ایم این اے فتح اللہ میانخیل اور حلقہ ایم پی اے احسان اللہ خان میانخیل کے ساتھ اس ٹرانسفارمر کے حوالے سے کئی ملاقاتیں کیں لیکن اب تک دونوں ٹس سے مس نہیں ہوئے بلکہ ہمیں کبھی اے سی واپڈا تو کبھی ایس ڈی او سے ملنے کا کہہ کر ٹرخایا گیا جس سے نہ صرف ہمارا ٹرانسفارمر کی مرمت جتنا خرچہ ہو گیا بلکہ در در کی ٹھوکریں دے کر ہمیں اسی حال پر چھوڑ دیا بلکہ نعروں میں ہمیشہ خود کو خادم بنا کر دیکھانے والے اقتدار میں آتے ہی بدل گئے

08/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان: پستول کی نوک پر لوگوں سے ڈکیتی کا مذاق کرنےوالا کمسن بچہ گرفتار
تھانہ کینٹ کے علاقہ گلشن صدیق کالونی میں کمسن بچے کی اسلحہ ( ریوالور ) کی نوک پر ڈکیتی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی ایس پی سٹی محمد عدنان نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او کینٹ ارسلان خان گنڈہ پور معہ نفری پولیس کے نامعلوم نوجوان کو CCTV کمیروں کی مدد سے ٹریس کرتے ہوئے سعد اللہ ولد طاہر نذیر قوم مچن خیل سکنہ ٹانک حال گلشن حمید کالونی شکستہ ریوالور سمیت گرفتار کرلیا، ڈی ایس پی محمد عدنان کے مطابق گرفتار ملزم کمسن بچہ ہے جس نے بدوران تفتیش پولیس کو بتلایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا ریوالور شکستہ (ناکارہ) ہے اور وہ لوگوں سے پرینک (مذاق) کررہا تھا تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

08/08/2024

گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام ویلج کونسل فتح علی کا انتخابی اجلاس تحصیل ناظم انتخابات حاجی عالم خان سلیمان خیل کی صدارت میں ہوا اجلاس کا ایجنڈا تحصیل ناظم انتخابات کے معاون خصوصی قاری محمد زبیر صاحب نے پیش کیا اجلاس میں تمام شرکاء نے اتفاق رائے سے ساجد محمود کو ویلج کونسل فتح علی کا امیر اور احسان اللہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کر دیا
ساجد محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم عہدے عارضی ہیں جمعیت علمائے اسلام کیلئے ہم نے پہلے بھی محنت کی ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی محنت کریں گے میں تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ زمہ داری سونپی میں بھی پوری محنت کروں گا کہ لوگوں کی امنگوں پر پورا اتروں

07/08/2024

گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام ویلج کونسل جٹہ کا انتخابی اجلاس تحصیل ناظم انتخابات حاجی عالم خان سلیمان خیل کی صدارت میں ہوا اجلاس کا ایجنڈا تحصیل ناظم انتخابات کے معاون خصوصی قاری محمد زبیر صاحب نے پیش کیا اجلاس میں تمام شرکاء نے اتفاق رائے سے پیر حمیداللہ کو ویلج کونسل جٹہ کا امیر اور سراج الدین جاوید کو جنرل سیکرٹری منتخب کر دیا

05/08/2024

لکی مروت: ڈیرہ سے پی ٹی آئی قافلہ حادثے کا شکار

قافلہ ہائی ایس کوچ میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت کے لئے جارہا تھا

لکی مروت (نامہ نگار ) ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کے کارکنان صوابی میں جلسے میں شرکت کے لئے جارہا تھا کہ تاجہ زئی کے قریب ٹائر راڈ نکلنے کے باعث ہائی ایس کو چ الٹ گئی جس میں سوار 10 کارکنان زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت کے ایمر جنسی وارڈ شفٹ کیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت stable ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آزاد خان بھی اس موقع پر موجود تھے جنھوں نے زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی حالانکہ تین کی حالت ذرا سیریں تھی جسے تمام طبی سہولیات فراہم کی گئی۔

05/08/2024

بلین ٹری سونامی پروجیکٹ تحصیل پروآ میں کرپشن کی نظر ہوگیا تحصیل پروآ میں بلین ٹری پروجیکٹ کاغذات میں تو لاکھوں روپے ڈکار گیا مگر حقیقت میں بلین ٹری پروجیکٹ کا کہیں نام و نشان تک موجود نہیں دوسری طرف موسم برسات میں نئی شجر کاری مہم کا آغاز بھی نہ کیا جا سکا تحصیل پروآ میں تعینات اہلکاروں کی نااہلی پر ذمہ داروں سے ایکشن لینے کا مطالبہ بلین ٹری سونامی پروجیکٹ تحصیل پروآ تک نہ پہنچ سکا تحصیل پروآ میں بلین ٹری پروجیکٹ کاغذات میں تو لاکھوں روپے ڈکار چکا ہے اور بلین ٹری پروجیکٹ کے نام پر حکومت کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا کر اہلکاروں نے خوب کمائی کی مگر حقیقت اس کے برعکس ہے کہیں کوئی بلین ٹری منصوبہ کے درختوں کا نام و نشان نظر نہیں آتا
اگر کہیں کوئی پلانٹیشن کی گئی ہے تو اعلیٰ حکام کی بے توجہی کی وجہ سے اپنی افادیت کھو چکی ہے واضح رہے کہ پچھلے دور حکومت میں پلانٹیشن پر کافی زور دیا گیا تھا مگر مختلف مقامات پر کی جانے والی پلانٹیشن دیکھ بھال نہ کرنے اور وقت پر پانی نہ دینے سے لاکھوں روپے کا پروجيکٹ اپنی افادیت کھو چکا ہے ذمہ داروں کی غفلت و لاپرواہی نے تحصیل پروآ میں بلین ٹری پروجیکٹ کو کاغذات کی حد تک محدود کردیا
باوثوق ذرائع سے ملنی والی اطلاعات کے مطابق کاغذات میں تو بلین ٹری منصوبہ لاکھوں لے چکا ہے جبکہ دوسری طرف تحصیل پروآ میں محکمہ جنگلات کی شجر کاری مہم صرف سوشل میڈیا کی حد تک محدود کئی سال گزرنے کے باوجود نئی شجر کاری مہم شروع نہ کی جا سکی تحصیل پروآ میں شجر کاری مہم پرائیویٹ کمیونٹی کی طرف سے خوب کی جا رہی ہے مگر تحصیل پروآ میں محکمہ جنگلات میں تعینات اہلکاروں کی نااہلی و عدم دلچسپی کی وجہ سے کئی سال گزرنے کے باوجود تاحال کوئی نئی شجر کاری مہم سامنے نہ آ سکی سونے پے سہاگہ انچارج آفیسر کی غفلت کی وجہ سے تیار درختوں کی کٹائی بھی ایک سوالیہ نشان ہے ایک خصوصی زرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے تحصیل پروآ میں صرف کاغذی سطح پر شجر کاری مہم تو دیکھائی جا رہی ہے مگر نتائج اسکے برعکس ہیں

04/08/2024

آج جمعیت علماء اسلام ویلج کونسل لنڈا شریف کا انتخابی اجلاس تحصیل ناظم انتخابات حاجی عالم خان سلیمان خیل کی صدارت میں ہوا تلاوت کلام پاک قاری محمد عظیم نے پیش کی اجلاس کا ایجنڈا تحصیل ناظم انتخابات کے معاون خصوصی قاری محمد زبیر صاحب نے پیش کیا اجلاس میں تمام شرکاء نے اتفاق رائے سے حاجی محبوب خان بلوچ کو ویلج کونسل لنڈا شریف کا امیر اور فیاض بلوچ کو جنرل سیکرٹری منتخب کر دیا

04/08/2024

تحصیل پروآ کا اکلوتا کالج عرصہ دراز سے سٹاف کی کمی کا شکار۔
طلباء کی تدریسی سرگرمیاں متاثر حلقہ ایم این اے و ایم پی اے نے بھی اس اہم مسئلہ پہ چپ سادھ لی جبکہ پی ٹی آئی امیدواروں میں اسمعیل خان بلوچ اور شعیب خان میاخیل نے بھی کوئی خاطر خواہ آواز بلند نہ کی
تحصیل پروآ لاکھوں نفوس کی آبادی پر مشتمل تحصیل ہے جو قریشی موڑ سے لیکر کڑی شموزئی تک وسیع پیمانے پہ پھیلی ہوئی ہے
بدقسمتی کہ پوری تحصیل میں تعلیم جیسی بنیادی سہولت کیلئے تحصیل بھر میں صرف ایک ہی کالج موجود ہے جبکہ وہ بھی کئی مسائل سے دو چار ہے جن میں پانی سولر سسٹم بلڈنگ سمیت نئے بی ایس پروگرام اور سٹاف کی کمی سر فہرست ہیں۔
طلباء کی جانب سے بھی اس اہم مسئلہ پہ توانا آواز بھی بلند کی گئی بلکہ انڈس ہائی وے کو بند کر کے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ساتھ ہی حلقہ ایم این اے فتح اللہ خان میانخیل سمیت ایم پی اے مولانا لطف الرحمان تحصیل مئیر پروآ فخر خان میانخیل کو بھی آگاہ کیا گیا لیکن شومئی قسمت عوامی نمائندوں نے تعلیم جیسے اہم مسئلہ پہ کوئی بھی اقدامات نہ اٹھائے اس حکومت کو بنے پانچ سے چھ ماہ ہو گئے لیکن منتخب نمائندوں نے پروآ کی تعلیمی پسماندگی کیلئے کوئی آواز بلند نہیں کی گورنمنٹ ڈگری کالج پروآ میں سٹاف کی کمی کا حل بجٹ سے بھی مشروط نہیں لیکن امپورٹڈ نمائندوں نے کبھی اسمبلی فورم پہ اس اہم مسئلہ پہ کوئی آواز بلند نہ کی اس حوالے سے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن سمیت کسی اور آفیسرز کو ملے جو انکی نا اہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے
جبکہ دوسری طرف خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے ڈیرہ اسماعیل خان کا وزیر اعلیٰ ہے
اور پی ٹی آئی رہنماؤں میں اسمعیل خان بلوچ اور شعیب خان ناصر میانخیل علی امین گنڈاپور کے توسط سے پروآ کالج کہ تقدیر بدل سکتے ہیں لیکن وہ بھی اس اہم مسئلہ پہ خاموش تماشائی بن گئے پروآ کے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کرنے میں عوامی نمائندے صف اول کا کردار ادا کر رہے ہیں

رپورٹ عارف بلال







تحصیل پروآ و مضافاتی علاقوں میں شدید بارش بارش کے دوران بجلی کے پولوں سمیت دیواروں سے بچوں کو دور رہنے کی تلقین کریں
04/08/2024

تحصیل پروآ و مضافاتی علاقوں میں شدید بارش
بارش کے دوران بجلی کے پولوں سمیت دیواروں سے بچوں کو دور رہنے کی تلقین کریں

01/08/2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
پٹرول 6 روپے 17 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی

آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن ناصر محمود ستی تبدیل جبکہ اس کی جگہ جہانزیب نذیر نئے آر پی او ڈیرہ اسماعیل تعینات نوٹیفی...
01/08/2024

آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن ناصر محمود ستی تبدیل جبکہ اس کی جگہ جہانزیب نذیر نئے آر پی او ڈیرہ اسماعیل تعینات نوٹیفیکیشن جاری

حلقہ این اے 45 کی عوام پر برسر اقتدار میں رہنے والے مولانا میانخیل کا توڑ عوام کو مل گیا اب تیسری قوت شعیب میانخیل کی شک...
30/07/2024

حلقہ این اے 45 کی عوام پر برسر اقتدار میں رہنے والے مولانا میانخیل کا توڑ عوام کو مل گیا اب تیسری قوت شعیب میانخیل کی شکل میں جس نے نہ صرف سیاست کے آغاز میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیا بلکہ مخالفین کیلئے بھی جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں
میانخیل گروپ ہمیشہ سوشل میڈیا و پراپیگنڈہ کر کے نہ صرف اپنے سیاسی مخالفین کو بدنام کرتے ہیں بلکہ خود کی نااہلی بھی سوشل میڈیا کے زریعے دوسروں پر چھوڑ دیتے ہیں لیکن شعیب خان میانخیل کو پاکستان تحریک انصاف کا سوشل میڈیا نیٹورک جہاں مہیا مل گیا وہاں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بھی پوری سپورٹ کر رہے ہیں اور مخالفین اب اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سابقہ رویات کو برقرار رکھتے ہوئے سوشل میڈیا و پراپیگنڈہ بیانیہ بنا کر پیش کر رہے ہیں کہ ہمیں وفاقی و صوبائی حکومت کام کرنے نہیں دیتی بلکہ حلقہ ایم این اے کو ملنے والا ایسا عہدہ ہے جس سے نہ صرف اپنے حلقہ کی تقدیر بدل سکتے تھے بلکہ آنے والے وقت میں بھی تبدیلی لا سکتے تھے لیکن میانخیل گروپ کی سابقہ رویات برقرار رکھتے ہوئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے اپنی نااہلی چھپا کر دوسروں مورد الزام ٹھہرا دیا لیکن اب دور بدل چکا ہے اور حلقہ این اے 45 کی عوام کو تیسری قوت مل چکی ہے

Address

Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awami News:

Videos

Share

Category

Nearby media companies


Other Media in Dera Ismail Khan

Show All