باخبر ڈیرہBa khabar Dera

باخبر ڈیرہBa khabar Dera میڈیا رپورٹس

07/10/2024
گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ 2024 پوزیشن ہولڈرز کااعلان کردیا گیا۔ اوور آل  پوزیشن  ہولڈرز درج زیل ہیں
13/09/2024

گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ 2024 پوزیشن ہولڈرز کااعلان کردیا گیا۔ اوور آل پوزیشن ہولڈرز درج زیل ہیں

04/09/2024

ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا

پاکستان میں ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ آج ملک میں ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملک کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا، لہذا 6 ستمبر بروز جمعہ کو یکم ربیع الاول ہوگی۔ 12 ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیرآزاد

02/09/2024

آج رات سے بارشوں کی واپسی۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان اور مضافات میں آج رات سے کل رات تک امکان رہے گا۔۔۔

اسلام آباد (باخبر ڈیرہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پمز ہسپتال میں ڈیرہ اسماعیل خان کے سینیٹر صحافی چوہدری محمد ...
31/08/2024

اسلام آباد (باخبر ڈیرہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پمز ہسپتال میں ڈیرہ اسماعیل خان کے سینیٹر صحافی چوہدری محمد اصغر کی عیادت کی ، پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے گورنر خیبرپختونخوا کو چوہدری اصغر کی صحت ، انکے علاج میں ہونے والی پیش رفت اور درپیش مشکلات کے بارے میں بریفنگ دی ڈاکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چوہدری اصغر ہمارے علاقہ کے سینیئر صحافی ہی نہیں بلکہ اثاثہ ہیں اور انکی خصوصی نگہداشت کی جائے, انہوں نے کہا کہ انکی صحت کی بحالی کے بعد انہیں فوری طور پر کراچی منتقل کیا جائے گا تاکہ انکے گردوں کے عارضہ کا علاج کیا جاسکے

وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار مولانا فضل الرحمٰن کا وزیر اعظم کی آمد کا خیر مقدمملاقات میں ...
30/08/2024

وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

مولانا فضل الرحمٰن کا وزیر اعظم کی آمد کا خیر مقدم

ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے

کراچی میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے بعد سورج کی جھلک، نارتھ ناظم آباد میں قوس قزح کا خوبصورت منظر۔
30/08/2024

کراچی میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے بعد سورج کی جھلک، نارتھ ناظم آباد میں قوس قزح کا خوبصورت منظر۔

بلوچستان کے علاقے مچ میں سیلاب سے گیس کی پائپ لائن بہہ گئی جس کے بعد کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ...
30/08/2024

بلوچستان کے علاقے مچ میں سیلاب سے گیس کی پائپ لائن بہہ گئی جس کے بعد کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

سمندری طوفان کا سندھ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا
30/08/2024

سمندری طوفان کا سندھ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

30/08/2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا خصوصی پیغام

ڈیرہ اسماعیل خان اور درابن کے باسیوں کے لیئے خوشخبری

کورائی ، کوٹلہ سیداں اور دیگر علاقوں کے باسیوں کے لیئے بڑی خوشخبری

واپڈا اہلکاروں کی مشکلات کے خاتمہ کی خوشخبری

خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس کے فیصلے • کابینہ نے صوبہ بھر میں رحمت العالمینﷺ کانفرنسوں کے سرکاری سطح پر انعقاد کی منظوری ...
30/08/2024

خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس کے فیصلے

• کابینہ نے صوبہ بھر میں رحمت العالمینﷺ کانفرنسوں کے سرکاری سطح پر انعقاد کی منظوری دیدی

• یہ کانفرنسز صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر منعقد کئے جائیں گے۔

• ان کانفرنسز میں نعت خوانی اور قرآت کے مقابلوں کے علاوہ سیرت النبیﷺ پر خصوصی نشستیں بھی منعقد کئے جائیں گے۔

ڈی پی او کی زیر صدارت بنک منیجرز و پولیس افسران کی میٹنگبنک اور کمپنیز اپنے اپنے SOPs کو بہتر بنائیں،فراہم کردہ سیکورٹی ...
30/08/2024

ڈی پی او کی زیر صدارت بنک منیجرز و پولیس افسران کی میٹنگ
بنک اور کمپنیز اپنے اپنے SOPs کو بہتر بنائیں،فراہم کردہ سیکورٹی کو مزید بہتر بنا رہے ہیں،ناصر محمود
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی زیر صدارت سرکاری و نجی بنکوں کے منیجرز کی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس ایس پی سٹی طیب جان، اے ایس پی علی حمزہ، ڈی ایس پی سٹی محمد عدنان سمیت دیگر زمہ داران شریک ہوئے، میٹنگ میں گزشتہ کئے گئے فیصلوں پر بھی نظر ثانی اور موجودہ حالات کے پیش نظر بنکوں کو درپیش مسائل سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے ۔ بنک منیجرز سے اپنی اپنی تجاویز بھی پیش کیں جبکہ ڈی پی او ڈیرہ ناصر محمود نے کہا کہ بنکوں کی کیشن وینز و تمام کاروباری مراکز کو فراہم کردہ سیکورٹی کو مزید بہتر بنا رہے ہیں ،کاروباری حضرات کو پرامن ماحول کی فراہمی کیلئے ہم ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں،بنک اور دیگر کمپنیاں اپنے اپنے اندرونی SOPs کو بہتر بنائیں تاکہ مشترکہ حکمت بنائی جا سکے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان: کوئٹہ سے ڈیڈ باڈی منتقل کرنے والی ایمبولینس کو درازندہ کے قریب حادثہ 5 افراد زخمی ریسکیو 1122 ٹیم کا ب...
30/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان: کوئٹہ سے ڈیڈ باڈی منتقل کرنے والی ایمبولینس کو درازندہ کے قریب حادثہ 5 افراد زخمی ریسکیو 1122 ٹیم کا بروقت رسپانس،

ڈیرہ اسماعیل خان: حادثہ مخالف سمت سے آنے والی مسافر ویگن کے ٹائر نکل کر ایمبولینس سے ٹکرانے سے پیش آیا ریسکیو 1122 کا بروقت رسپانس،

ڈیرہ اسماعیل خان: ریسکیو1122 اسٹیشن 55 کی میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ضلعی صدر ٹانک نعمان آرائیں نے سب سے پہلے قائد ملت اسلامیہ پاکستان مرشد عمران خان کے دلیر...
29/08/2024

پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ضلعی صدر ٹانک نعمان آرائیں نے سب سے پہلے قائد ملت اسلامیہ پاکستان مرشد عمران خان کے دلیر اور دبنگ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی آمین خان گنڈہ پور، ریجنل صدر کوہاٹ شاہد خٹک ،
صوبائی جنرل سیکریٹری علی اصغر، سمیت مرکزی و صوبائی قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے
اور کہا ہے کہ مرکزی و صوبائی قائدین نے مجھ پر اعتماد کرکے ٹانک ضلعی صدر نامزد کردیا ہے
جس کے لیے میں ان تمام قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں،
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے
جسکی ضلعی صدارت میرے لیے اعزاز کیساتھ ساتھ امتحان بھی ہے جس سے عہدہ براہ ہونے کے لیے مجھے تمام ساتھیوں کے تعاون اور مشاورت کی ضرورت رہے گی،
انہوں نے کہا
کہ پی ٹی آئی ٹانک کی ضلعی کابینہ , اور باقی جتنے بھی ورکرز ہیں وہ سب میرے بھائی ہیں،
انشاللہ پی ٹی آئی ٹانک ڈسٹرکٹ کابینہ ، تحصیل کابینہ ، یوتھ ونگ ، ILF , ISF اور ٹانک کے فیصلے مشرانوں کے ساتھ مل جل کر،
تمام عہدیداروں، ورکروں اور پی ٹی آئی ٹائیگرز کی مشاورت سے کرینگے
اور پی ٹی آئی کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے،
آخر میں تمام میڈیا ، سوشل میڈیا کے دوست اور تمام دوستوں کا بےحد مشکور ہوں ، جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا ،
منجانب عمران کنڈی ضلعی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ٹانک

عالمی یوم انسداد منشیات کی مناسبت سے پولیس لائن ڈیرہ میں تقریب کا انعقادجج صاحبان اور پولیس افسران کی موجودگی میں فیصلے ...
26/06/2024

عالمی یوم انسداد منشیات کی مناسبت سے پولیس لائن ڈیرہ میں تقریب کا انعقاد
جج صاحبان اور پولیس افسران کی موجودگی میں فیصلے شدہ مقدمات میں پکڑی جانیوالی منشیات تلف
ملک بھر کی طرح ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں عالمی یوم انسداد منشیات کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی ہدایت پر اعجاز شہید پولیس لائن میں بھی ضلع ڈیرہ پولیس کی جانب سے عدالتی کی جانب سے فیصلے شدہ مختلف مقدمات پکڑی جانیوالی منشیات جس میں 3457.605 کلو گرام چرس،44.480 کلو گرام ہیروٴین، 81.893 کلو گرام آئس، 15.762 کلو گرام افیون ، 08.380 کلو گرام بھنگ اور 103 بوتلیں شراب جوڈیشل مجسٹریٹ کلاچی،ایس پی سٹی طیب جان ،ڈی ایس پی لیگل عمران کنڈی ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ودیگر افسران کی موجودگی میں نظر آتش کرکے تلف کردی گئیں ۔

Address

Dera Ismail Khan

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923138422843

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when باخبر ڈیرہBa khabar Dera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category