Voice Of Daska

Voice Of Daska ہر لمحہ باخبر

08/05/2024
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ”میری آواز،مریم نواز“کا افتتاح کردیاوزیراعلی مریم نواز کی...
22/04/2024

وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ”میری آواز،مریم نواز“کا افتتاح کردیا
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں 100جدید ایمرجنسی پینک 15 بٹن کا بھی اجرا، 50 مقامات پر فری وائی فائی پراجیکٹ کا افتتاح
جنوبی ایشیا میں پہلی بارلاہور میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے 19 ٹریفک کی خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے
15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر، پولیس ایپ اور سیف سٹی پورٹل کے ذریعے ور چوئل پولیس سے رابطہ کیا جاسکے گا
ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین مکمل رازداری سے مسئلہ شیئر کرسکتی ہیں، غیر ضروری طور پر تھانے کے چکر نہیں لگانا ہوں گے
لاہو میں 50 مقامات پر'' سی ایم مریم نواز فری وائی فائی'' کا آغاز، یونیورسٹی اور کالجوں،مارکیٹوں اور بازاروں میں نصب پینک 15 بٹن سے رابطہ ممکن ہوگا
ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن کا دورہ،ویمن کمیونیکشن آفیسر سے ملاقات، گفتگو کی، خواتین آفیسر کیلئے ہوسٹل اور ڈے کیئر سینٹر کی جلد تکمیل کی ہدایت
لاہور22 اپریل:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن'' میری آواز، مریم نواز'' کا افتتاح کردیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور میں 100جدید ایمرجنسی پینک 15 بٹن کا بھی اجرا کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور کے 50 مقامات پر فری وائی فائی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔جنوبی ایشیا میں پہلی بارلاہور میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر، پنجاب پولیس ایپ اور سیف سٹی ویب پورٹل کے زریعے ور چوئل پولیس سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن قائم کیا گیا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں آئی ٹی گریجویٹ خاتون پولیس کیمونیکیشن افسران کو تعینات کیا گیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین کی ہراسگی سمیت تمام درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ شیئر کرسکتی ہیں۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بدولت خواتین کو غیر ضروری طور پر تھانے کے چکر نہیں لگانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں لائیو ویڈیو کال فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ خواتین ویڈیو کال فیچر کے ذریعے بھی اپنی لوکیشن سمیت درپیش مشکلات کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں رہنمائی فراہم کریگا۔ لاہور بھر میں 50 سے زائد مقامات پر'' سی ایم مریم نواز فری وائی فائی'' سروس کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یونیورسٹی اور کالجوں،مارکیٹ، چوراہوں اور بازاروں میں نصب پینک 15 بٹن دبا کر فوراً سیف سٹی سے رابطہ ممکن ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ جرائم،پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف آئی جی 1787پر شکایت کا میکنزم فنکشنل کردیاگیا۔1787-ہیلپ لائن اور سیف سٹی اتھارٹی ویب پورٹل پر شناخت ظاہر کئے بغیر شکایت کی جا سکتی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا دورہ کیا اور مشاہدہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازنے ویمن کمیونیکشن آفیسر سے ملاقات بھی کی اور گفتگو کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خواتین آفیسر کے لیے ہوسٹل اور ڈے کیئر سینٹر کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کو سیف سٹی پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیرا طلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

قادیانی سرکاری ملازم نے اسلام قبول کرلیا
22/04/2024

قادیانی سرکاری ملازم نے اسلام قبول کرلیا

مسیحی نوجوان نے اسلام قبول کرلیا
22/04/2024

مسیحی نوجوان نے اسلام قبول کرلیا

پنجاب حکومت نے نان روٹی کے نئے نرخ جاری کردیے، کسی بھی شکایت کی صورت میں انتظامیہ یا ہیلپ لائن پر کال کریں۔
14/04/2024

پنجاب حکومت نے نان روٹی کے نئے نرخ جاری کردیے، کسی بھی شکایت کی صورت میں انتظامیہ یا ہیلپ لائن پر کال کریں۔

06/04/2024

پاکستانی نژاد نوجوان نے انٹرنیشنل باکسنگ ورلڈ آئس بریکر ٹالک سپورٹس باکس کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ، پاکستان اور برطانیہ سے مبارکبادوں کے پیغامات

اینجلز سکول سسٹم ڈسکہ
04/04/2024

اینجلز سکول سسٹم ڈسکہ

ڈسکہ (وائس آف ڈسکہ رپورٹ)پاکستانی نژاد نوجوان نے انٹرنیشنل باکسنگ ورلڈ آئس بریکر ٹالک سپورٹس باکس کے مقابلوں میں پہلی پو...
04/04/2024

ڈسکہ (وائس آف ڈسکہ رپورٹ)پاکستانی نژاد نوجوان نے انٹرنیشنل باکسنگ ورلڈ آئس بریکر ٹالک سپورٹس باکس کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ، پاکستان اور برطانیہ سے مبارکبادوں کے پیغامات۔ برطانیہ کے شہرکوونٹری میں انٹرنیشنل باکسنگ ورلڈ آئس بریکر ٹالک سپورٹس باکس کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں پروفیشنل کھلاڑیوں نے حصہ لیا ڈسکہ کے سماجی رہنما سینئر صحافی قدیرالحسن شاہ کے بھانجے پاکستانی نژاد علی میثم جم الیٹ سائز باکنسگ کلب پروفیشنل ڈیبیو فائٹ میںحصہ لے کر اپنے حریف کو 1-0سءشکست دے کر پاکستان اور بر طانیہ کا نام روشن کیا اور اول پوزیشن حاصل کر کے اپنے کلب کابھی نام روشن کیا جس پر برطانیہ میں مقیم بہت بڑی کمیونٹی نے علی میثم کو مبارکباددی اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کی دعادی اور پاکستان میں سینئر صحافی قدیر الحسن شاہ کو ان کے بھانجے کی کامیال پر سماجی، مذہبی، سیاسی شخصیات اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے مبارک باد دی اور علی میثم کی مزید کامیابیوں کیلئے خصوصی دعاکی

ڈسکہ (وائس آف ڈسکہ رپورٹ) بانی وسرپرست امین رضا مغل کی زیر صدارت صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کا اہم اج...
04/04/2024

ڈسکہ (وائس آف ڈسکہ رپورٹ) بانی وسرپرست امین رضا مغل کی زیر صدارت صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کا اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہواآغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا نئے آنے والے ممبرز ڈاکٹر شاہد ریاض اور مرزاعرفان علی کو یونین میں شمولیت پر خوش آمدید کہا گیا الیکشن کمیشن محمداقبال ساہی سے جلد الیکشن کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایات کی گئیں اور باہمی مشاورت سے ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ کی ممبر شپ کا بھی آغاز کردیا گیا نئے آنے والے ممبرز سکروٹنی کمیٹی کی اجازت کے بعد یونین آف جرنلسٹ میں شامل کر لئے جائیں گے جو آئندہ سال الیکشن میں ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے یاد رہے کہ یونین کے بنیادی آئین کے مطابق نئے شامل ہونے والا ممبر چھ ماہ بعد ووٹ کاسٹ کرسکتا ہے اور ایک سال بعد الیکشن میں حصہ لے سکتا ہے اس موقع پر میزبان عباس شاہد مغل کی طرف سے پرتکلف افطار ڈنر دیا گیا اور ملکی سلامتی واستحکام کی دعا کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا

سیالکوٹ ائیرپورٹ 6 مئی سے 18 مئی تک بند رہے گا۔ تمام مسافر اپنی اپنی ٹکٹس چیک کر کے اس میں ردوبدل کروا سکتے ہیں۔
01/04/2024

سیالکوٹ ائیرپورٹ 6 مئی سے 18 مئی تک بند رہے گا۔ تمام مسافر اپنی اپنی ٹکٹس چیک کر کے اس میں ردوبدل کروا سکتے ہیں۔

Address

Daska
51010

Telephone

+923007464486

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Daska posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Daska:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Daska

Show All