10/06/2023
ہمارے بچپن کی ایک خوبصورت یاد چاچا فضل دین عرف چاچا فضلو قلفیاں والا آف دریا خان اپنی سائیکل کے ساتھ ..اللہ پاک نے انہیں بہت زبردست اونچی آواز سے نوازا ہے.جب یہ گرمیوں میں ہمارے علاقہ برکت والا میں قلفی بیچنے کے لیے آواز لگاتے تو تقریبا ایک کلو میٹر سے بھی دور ان کی آواز صاف سنائی دیتی. یہ 1990 کے دور کی بات ہے.ان کے پاس دو کولر نما ڈبے ہوتے تھے.جن میں یہ قلفیاں رکھتے تھے .بچے ان کی آواز سن کے فورا گھر سے پیسے لے کے باہر نکل آتے .اب چاچا فضل دین قلفی والے کی تلاش شروع ہو جاتی کہ ان آواز کس سمت سے آرہی ہے.ان کے پاس بچوں کا رش ہو جاتا اور قلفیاں سیکنڈوں میں ختم ہو جاتیں جن کی قیمت پچاس پیسے ایک روپیہ اور دو روپیہ ہوتی تھی .میرے خیال سے چاچا جی کو کم سے کم آدھا بھکر ضرور جانتا ہوگا کیونکہ ان کی قلفی بھی مشہور تھی اور یہ خود بھی بہت مشہور ہستی تھے.کبھی ایک علاقے میں جاتے اور کبھی دوسرےعلاقے میں. بہت پیاری بات کی ہے چاچا جی نے کہ ...مرنا تو ہے ایک نا ایک دن....ہماری اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو صحت والی لمبی زندگی عطاء فرمائے آمین.کون کون جانتا ہے انہیں.