Sajid Waziristani

Sajid Waziristani Education and knowledge 🕌🎎📚📒📙📘📗📖

01/05/2024

*🚷😭مائع نائٹروجن نے پھیپھڑوں کو منجمد کرکے لڑکے کو فوری طور پر ہلاک کردیا۔ برائے مہربانی احتیاط کریں...*

*ارشمیدس*، نے بڑے طاقتور عدسوں سے بحری جہازوں کے بادبان، سورج کی شعاعوں سے آگ لگا کر اپنے جزیرے سسلی کو حملہ آوروں سے بچ...
17/04/2024

*ارشمیدس*، نے بڑے طاقتور عدسوں سے بحری جہازوں کے بادبان، سورج کی شعاعوں سے آگ لگا کر اپنے جزیرے سسلی کو حملہ آوروں سے بچا کر رکھا۔۔۔❗⚔️📚

زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے

شہنشاہِ وقت نے اپنی محبوبہ بیوی کیلئے سنار سے قیمتی تاج بنوایا۔۔۔ نہ جانے کس وجہ سے بادشاہ کو شک گزرا کہ تاج میں موجود سونے میں کھوٹ ہے۔۔۔👑
اس وقت تک کوئی ایسا طریقہ وضع نہیں کیا گیا تھا کہ جس سے سونے میں موجود کھوٹ کا پتہ چل سکے۔۔۔
۔بادشاہ کو بتایا گیا کہ ایک شخص مملکت میں موجود ہے جو یہ مسئلہ حل کرسکتا ہے۔🌳

مطلوبہ شخص کو ڈھونڈ کر بادشاہ کے پاس لایا گیا اور مسئلہ بتایا گیا۔
اس ہستی نے وقت مانگا اور دن رات اس سوچ میں مستغرق ہوگیا کہ آخر وہ کیا طریقہ ہوسکتا ہے جس سے یہ معلوم ہو کہ تاج اصلی سونے سے بنا ہے یا ملاوٹ شدہ ہے۔۔۔❗👑❗

ایک دن وہ شخص جانگیہ پہنچے ایک حمام کے ٹب میں لیٹا نہا رہا تھا کہ
اچانک چلا اٹھا۔۔۔
یوریکا ، یوریکا ۔۔۔📣

اسی حالت میں بازار میں بھاگتا رہا اور چلاتا رہا ، یوریکا ، یو ریکا ۔۔۔📣📣📣
( میں نے جان لیا ،
میں نے جان لیا ! )

وہ شخص اگلے دن بادشاہ کے پاس پہنچا اور تاج لے کر اسکا معائینہ کیا۔۔۔👑
کچھ پانی منگوایا ،💧
اس میں تاج ڈبویا ،
ناپ تول کی چند اوزار،
پیمانوں کی مدد اور کچھ دیر کی عرق ریزی کے بعد اسنے نتیجہ لکھ کر بادشاہ کو پیش کردیا۔۔۔✍️👑🍂

اسنے تفصیل سے تاج کا وزن ،
اسمیں موجود اصلی سونے کا وزن ، سونے میں کی گئی ملاوٹ کی مقدار لکھ کر دے دی۔
بادشاہ نے سنار پر سختی کی تو اس نے نہ صرف اپنے جرم کآ اقرار کیا بلکہ حیرت کا اظہار کیا کہ،،،❗
اس شخص کی کیلکولیشن بالکل صحیح تھی۔

اس ہستی کو دنیا آج
*ارشمیدس* کے نام سے جانتی ہے۔

*ارشمیدس* نے حمام کے باتھ ٹب میں نہاتے ہوئے محسوس کیا کہ جب اسکا جسم پانی میں جاتا تو اسکا وزن کم محسوس ہوتا ہے۔۔۔💧
۔یہ کمی اس مائع کےوزن کے برابر ہوتی ہے جو جسم کے ڈوبنے کی وجہ سے اپنی جگہ سے ہٹ گیا۔۔۔

اسی اصول کو جاننے کے بعد
وہ چلا اٹھا کہ یوریکا ،
یعنی میں نے جان لیا اور
اسی اصول کو اپنا کر اسنے تاج کو پانی میں ڈبو کر اسکے خالص ہونے کا اندازہ لگایا۔۔۔
کیونکہ ہر دھات کا اپنا وزن اور حجم ہوتا ہے۔ خالص سونے اور ملاوٹ والی دھات کے وزن اور حجم کے فرق سے اس نے یہ مسئلہ حل کیا۔۔۔

یہی وہ ہستی ہے جس نے
دعویٰ کیا تھا کہ
آپ *مجھے کرۂ ارض کے باہر کھڑے ہونے کی جگہ اور ایک لمبی سلاخ دیں اور میں دنیا کو اٹھا لوں گا۔*❗🦯🌏
یہ بات اسنے سمجھانے کیلئے کی تھی ورنہ ظاہر ہے یہ ناممکن ہے۔۔۔
مگر اس دعوے سے ایک اصول طے ہوا اور *لیور* کا وجود دنیا نے تسلیم کیا۔۔۔📚🦯🌏

*ارشمیدس* وہ ذہین شخص تھا
جس نے بڑے بڑے اور طاقتور عدسوں کی مدد سے دور سمندروں میں موجود بحری جہازوں کے بادبانوں کو سورج کی شعاعوں سے آگ لگا کر اپنے جزیرے سسلی کو حملہ آوروں سے ںچا کر رکھا۔۔۔⚔️☀️🔥
ویسے یہ وہی جزیرہ سسلی ہے ، جہاں سے لفظ سیسیلین مافیا نکلا۔۔۔!

آخر اس جزیرے پر قبضے کے بعد جنرل مرسلیس نے ، جو جانتا تھا کہ
ارشمیدس نے اسے کافی نقصان پہنچایا ہے اور وہ دل سے اس شخص کی قدر کرتا تھا اور اسے ملنا چاہتا تھا ، اپنے ایک سپاہی کو اسے بلانے بھیجا ۔

جب سپاہی ارشمیدس کے مکان پر پہنچا تو دیکھا کہ ایک بوڑھا آدمی معمولی سے لباس میں زمین پر بیٹھا آڑی ترچھی لکیریں کھینچ رہا ہے۔۔۔
اس نے ارشمیدس کو اپنے ساتھ چلنے اور بادشاہ سے ملنے کا کہا۔
ارشمیدس نے اسے کہا کہ
میں اس وقت ایک زمین پر ایک مکینیکل فارمولے کا ڈائیا گرام بنارہا ہوں ، جب مکمّل کرلوں گا تو پھر جاؤں گا۔۔۔

جاہل سپاہی نے غصے میں آکر تلوار نکالی اور اس وقت 80 سال کی عمر کے کرۂ ارض کے انتہائی ذہین ریاضی دان، ماہرِ طبیعیات، ماہرِ فلکیات ، موجد ، انجینئر ، مصنف ، فلسفی اور قابل سائنسدان کا سرقلم کردیا۔

*ٹرانسفارمر کیوں استعمال کیا جاتا ھے؟*کیا آپ نے کبھی سوچا ھے کہ ہم ٹرانسفارمر کیوں استعمال کرتے ہیں۔؟کیا ٹرانسفارمر کے ب...
17/04/2024

*ٹرانسفارمر کیوں استعمال کیا جاتا ھے؟*

کیا آپ نے کبھی سوچا ھے کہ ہم ٹرانسفارمر کیوں استعمال کرتے ہیں۔؟
کیا ٹرانسفارمر کے بغیر بجلی گھروں تک نہیں پہنچائی جاسکتی۔؟
اس کا جواب یہ ھے کہ P=IV۔چونکہ گھروں میں ہمیں جو وولٹیج چاہیئے ہوتا ھے وہ بہت کم ہوتا ھے جبکہ پاور اسٹیشن سے جو وولٹیج آرہا ہوتا ھے وہ بہت زیادہ ہوتا ھے اور ٹرنسفارمر یہ کام کرتا ھے کہ اس وولٹیج کو تبدیل کردیتا ھے یعنی کم کردیتا ھے اور یہی ٹرانسفارمر کا کمال ھے۔اگر ٹرانسفارمر نہ ہوتے تو پاور اسٹیشن سے آنے والی پاور کے لیئے کرنٹ کو بہت زیادہ بڑھانا پڑتا تب جاکر وولٹیج کی مقدار کم ہوتی کیونکہ P=IV میں کرنٹ اور وولٹیج ایک دوسرے کے انورسٹ ہیں یعنی الٹ ہیں۔لیکن اگر ایسا کیا جاتا تو بہت ھی کم گھر ایسے ہوتے جہاں پر بجلی پہچائی جاسکتی تھی کیونکہ گھروں میں کم وولٹیج کی ضرورت ہوتی ھے تقریباً 230v وولٹ۔اب اگر کرنٹ کو بہت زیادہ مقدار میں ایک جگہ سے دوسری جگہ سے پہنچاتے ہیں تو اس کے لیئے موٹی تار درکار ہو گی ، کیونکہ تار کی موٹائی جتنی زیادہ ہوگی تار کی رزسٹنس ( مزاھمت) اتنی ھی کم ہوگی اور رزسٹنس جتنی کم ہوگی کرنٹ اتناھی زیادہ تار میں سے گزر سکے گا آپ خود سوچیں کہ اس پر کس قدر زیادہ خرچہ آۓ گا۔لیکن اس اگر ہم یہ بنا بھی لیں تو پاور لوس کی وجہ سے مطلوبہ وولٹیج نہیں پہنچے گا۔لیکن کرنٹ بڑھانے کی بجاۓ ہم وولٹیج بڑھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔وولٹیج کو یوں سمجھا جاسکتا ھے کہ یہ ایک طرح کا پش ھے جو چارج(الیکٹرون) کو دھکیلتا ھے۔اگر وولٹیج زیادہ ہوگا تو اسکا مطلب یہ ہوگا کہ چارج پر زیادہ پش لگ رہا ہے۔ اور چونکہ پاور اسٹیشن سے زیادہ وولٹیج آرہا ھے جبکہ گھروں میں تو کم وولٹیج کی ضرورت ہوتی ھے، چنانچہ ہمیں ایسے ڈیواٸس کی ضرورت ہوتی ھے جس کو استعمال کرکے ھم وولٹیج کو کم کرسکیں اور وہ ھے ٹرانسفارمر۔ہمارے گھروں کے آس پاس جو ٹرانسفارمر PMT لگاۓ جاتے ہیں وہ اسٹیپ ڈاٶن ٹرنسفارمر ہوتے ہیں۔اسٹیپ ڈاون ٹرانسفارمر ایسے ٹرانسفارمر ہوتے ہیں جو وولٹیج کی مقدار کم کرتے ہیں۔اور یہ جس اصول کے تحت کام کرتے ہیں وہ کہلاتا ھے الیکٹرومیگنیٹک انڈکشن۔ماٸیکل فیراڈے پہلا شخص تھا جس نے بجلی(اے سی کرنٹ) کی دریافت کی تھی۔
یہ اصول جس نے دیا ان کا نام ماٸیکل فیراڈے تھا۔ منقول

"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شکایت سیل"حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کی شکایت کے فوری حل کیلیے خودکار نظام۔۔۔ ۔۔۔۔👆👆
16/04/2024

"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شکایت سیل"

حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کی شکایت کے فوری حل کیلیے خودکار نظام۔۔۔ ۔۔۔۔👆👆

مظفر گڑھ تھرمل پاور پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنا: پاکستان اور چینی کمپنی میں معاہدہ  پاکستان اور چینی کمپنی کے د...
16/04/2024

مظفر گڑھ تھرمل پاور پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنا: پاکستان اور چینی کمپنی میں معاہدہ
پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان 200 ملین ڈالر کا سولر پاور کا معاہدہ طے پاگیا
پاکستانی کمپنی این پی جی سی ایل نے چین کی معروف کمپنی ننگبو گرین لائٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ 200 ملین ڈالر کا ایک اہم معاہدہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق، معاہدے کا مقصد مظفر گڑھ میں تھرمل پاور پلانٹ کو جدید ترین 300 میگاواٹ شمسی توانائی کی سہولت میں تبدیل کرنا ہے۔

*سب سے بہترین صدقہ کسی کو ہنر سکھانا ہے۔ اگر آپکی وجہ سے معاشرے کا ایک محتاج بندہ ہنر سیکھ کر عزت سے روزی کمانے لگے تو ی...
14/04/2024

*سب سے بہترین صدقہ کسی کو ہنر سکھانا ہے۔ اگر آپکی وجہ سے معاشرے کا ایک محتاج بندہ ہنر سیکھ کر عزت سے روزی کمانے لگے تو یہ ہزار بندوں کو کھانا کھلانے سے بہتر ہے۔*

یہ *چینی کہاوت اسی لئے مشہور ہے، کہ اگر آپ کسی کو ایک بار کھانا کھلائیں گے تو اگلی بار وہ کسی اور کی مدد کا محتاج ہوگا۔ اس کے بجائے اگر آپ کسی کو ہنر ہنر سکھائیں گے تو وہ ساری زندگی اپنے لئے روزی کمانے کے قابل ہو جائے گا۔*

*کیسے جانیں کہ آیا آپ کے ہوٹل کے کمرے یا لاج یا اپارٹمنٹ میں خفیہ کیمرہ ہے جو آپ کی ریکارڈنگ کر رہا ہے…،*  میں نے لوگوں ...
14/04/2024

*کیسے جانیں کہ آیا آپ کے ہوٹل کے کمرے یا لاج یا اپارٹمنٹ میں خفیہ کیمرہ ہے جو آپ کی ریکارڈنگ کر رہا ہے…،*

میں نے لوگوں کو روتے ہوئے اور ہوٹلوں، موٹلز، لاجز اور یا کسی بھی قیام گاہ کے بارے میں شکایت کرتے ہوئے دیکھا ہے اور شک ہے کہ وہ ایسا کر رہے ہیں۔

Lemme آپ کو ایک سادہ چال سکھاتا ہے۔

- سب سے پہلے جس لمحے آپ ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوں، ہوٹل کے کمرے کی لائٹس بند کردیں

- اپنے اسمارٹ فون کو باہر نکالیں اور اپنا کیمرہ کھولیں۔

- ویڈیو آپشن پر جائیں اور ریکارڈ کو دبائیں۔

- تمام لائٹس، وینٹ وغیرہ کو ریکارڈ کرتے ہوئے کمرے کے گرد گھومنا

- آپ جس چیز کی تلاش کر رہے ہیں وہ آپ کے ویڈیو میں ایک سرخ📍 روشنی ہے... اگر آپ کو سرخ روشنی نظر آتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس پوزیشن میں ایک کیمرہ ہے۔

ایک ویڈیو کیمرا انفرا ریڈ📍 لائٹنگ کو آسانی سے اٹھا لیتا ہے۔

13/04/2024

چشمہ روڈ پر ایکسیڈنٹ خدارہ اپنی جان کا خیال رکھیں ۔گاڑیوں کی سپیڈ مناسب رکھیں ۔۔🥺😭

12/04/2024

*پاکستان میں ایسا ہی ہونا چاہیے عوام بھی ایسا عمل اختیار کرے تو چوری ڈکیتی کے جرائم ختم ہو جائے گا*👍🏻👆🏻

12/04/2024
Flexible Solar Panelسولر پینل مارکیٹ بھی کریش کرگئ ۔ شیٹ کی طرح دیوار پر آویزاں ہونے والی سولر نے مارکیٹ کا روح چینج کرد...
07/04/2024

Flexible Solar Panel

سولر پینل مارکیٹ بھی کریش کرگئ ۔ شیٹ کی طرح دیوار پر آویزاں ہونے والی سولر نے مارکیٹ کا روح چینج کردیا ۔اور پرانے سولر پینل کی مارکیٹ تباہ کردیا ۔ اور مزید کریش ہو جائیگی ۔ کیونکہ شیٹ کی طرح سولر کا ریٹ بھی بہت کم ہے ۔ نہ طوفان میں ٹوٹنے کا خطرہ ۔ اور نہ اسکیلئے بڑے بڑے فریم بنانے کی ضرورت ہے ۔ گاڑی وغیرہ میں لے جانے کا بھی کوئی مسلہ نہیں ۔ دنیا بہت تیزی سے بدل رہی ہے.

فہلحال Flexible Solar panel پاکستان کے مارکیٹس میں دستیاب نہیں ۔بہت جلد پاکستان کے مارکیٹس میں آئیگی۔

لاہور کے راوی روڈ پر بھیک مانگنے والی دو نابالغ لڑکیوں کو پھل فروشوں نے راشن دینے کے نام پرزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔مزید...
07/04/2024

لاہور کے راوی روڈ پر بھیک مانگنے والی دو نابالغ لڑکیوں کو پھل فروشوں نے راشن دینے کے نام پرزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

مزیدپڑھیں: https://tinyurl.com/bdd5e29p

سویڈین میں مقیم صومالیہ سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین نے غیرت کے نام پر اپنی حاملہ دوست کو قتل کردیا۔مزیدپڑھیں: https://t...
07/04/2024

سویڈین میں مقیم صومالیہ سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین نے غیرت کے نام پر اپنی حاملہ دوست کو قتل کردیا۔

مزیدپڑھیں: https://tinyurl.com/4r32jhh7

*سائنسدانوں نے مٹی سے بجلی پیدا کرنےوالا آلہ ایجاد کرلیا*منیسوٹا (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سائنسدانوں نے مٹی سے بج...
05/04/2024

*سائنسدانوں نے مٹی سے بجلی پیدا کرنےوالا آلہ ایجاد کرلیا*

منیسوٹا (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سائنسدانوں نے مٹی سے بجلی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کا فیول سیل بنایا ہے جو مٹی سے لامحدود مقدار میں بجلی حاصل کر سکتا ہے،کتاب کے سائز کے اس یونٹ کو کاشتکاری میں استعمال کیے جانے والے سینسرز کو توانائی دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ ٹیکنالوجی مٹی میں قدرتی طور پرموجود بیکٹیریا سے بجلی بنا کر کام کرتے ہوئے زہریلی اور آتش گیر بیٹریوں کا پائیدار اور قابلِ تجدید متبادل پیش کر سکتی ہے۔ سول اور ماحولیاتی انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جورج ویلز کے مطابق یہ بیکٹیریا ہر جگہ ہوتے ہیں، یہ مٹی میں ہر جگہ رہتے ہیں۔ ہم ہر سادہ سے انجینئرڈ سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے بجلی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس بجلی کو شہر میں تو فراہم نہیں کیا جاسکتا لیکن قلیل مقدار میں حاصل ہونے والی بجلی سے کم طاقت والی اشیاء چلائی جاسکتی ہیں۔

*چیتا جنگل کا شہزادہ*چیتے رات کے اندھیرے میں ٹھیک سے دیکھ نہیں پاتے اس لئے دن کی روشنی میں شکار کرتے ہیںلاہور(نیٹ نیوز )...
05/04/2024

*چیتا جنگل کا شہزادہ*

چیتے رات کے اندھیرے میں ٹھیک سے دیکھ نہیں پاتے اس لئے دن کی روشنی میں شکار کرتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز ) چیتا دنیا کا سب سے تیز رفتار جانور ہے۔ یہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔ آج اس حیوان کے متعلق دلچسپ حقائق پیش ہیں۔
چیتے دہاڑتے نہیں
یہ شیر اور ٹائگر کی طرح دہاڑ نہیں پاتے۔ وہ بلیوں کی طرح بولتے اور غراتے ہیں۔ بہت سے چیتوں کو بھونکتے بھی دیکھا گیا ہے۔ مگر خاص بات یہی ہے کہ وہ دہاڑ نہیں پاتے۔ان کے لیے رات میں دیکھ لینا مشکل ہوتا ہے۔ رات میں چیتوں کی حالت انسانوں جیسی ہی ہوتی ہے۔ اسی لیے چیتے صبح کے وقت یا دوپہر کے بعد شکار کرتے ہیں۔ چیتوں کو درختوں پر چڑھنے میں بھی دقت ہوتی ہے۔

ایران میں بھی رہتے ہیں
جست لگاتے ہوئے چیتے کا تصور کرتے ہی آپ کو افریقی جنگلوں کا خیال آتا ہوگا کیونکہ عام خیال یہ ہے کہ باقی دنیا سے یہ ناپید ہو چکے۔ لیکن یہ مکمل طور پر درست نہیں ۔ آج بھی ایران میں 60 سے 100 کے درمیان چیتے پائے جاتے ہیں۔ یہ وسطی ایران کے پہاڑی علاقوں میں رہتے ہیں۔ایک وقت تھا جب چیتے بھارت، پاکستان اور روس کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی پائے جاتے تھے۔

ایشیائی چیتے کے

*عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ بینڈ...
05/04/2024

*عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ بینڈ کی رفتار سے 45 لاکھ گُنا زیادہ تیز ہے۔ برمنگھم کی ایسٹن یونیورسٹی کے سائنس دانوں سمیت ایک بین الاقوامی ٹیم نے عمومی طور پر استعمال ہونے والے آپٹیکل فائبر کی مدد سے 301 ٹیرا بِٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے انٹرنیٹ چلا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ سائنس دانوں نے یہ ریکارڈ ڈیٹا منتقلی کی رفتار ایک نئی آپٹیکل پروسیسنگ ڈیوائس بنا کر حاصل کی، جس نے نئی ویو لینتھ (طول موج) بینڈز کی راہ کھولی جس کو اس سےقبل فائبر آپٹک نظام میں استعمال نہیں کیا گیا۔*

چیتوں کے بارے میں سب کو ہی معلوم ہے کہ یہ انتہائی تیز رفتار،  خونخوار اور  خوفناک ہوتے ہیں۔ چیتا کا لفظ سنسکرت کے لفظ ”چ...
05/04/2024

چیتوں کے بارے میں سب کو ہی معلوم ہے کہ یہ انتہائی تیز رفتار، خونخوار اور خوفناک ہوتے ہیں۔ چیتا کا لفظ سنسکرت کے لفظ ”چترا“ سے نکلا ہے، جس کا مطلب دھبے دار یا نشان زدہ یا صاف کیا ہوا ہوتا ہے۔ذیل میں ہم آپ کو چیتوں کے بارے میں چند دلچسپ باتیں بتا رہے ہیں، جو آپ کو اس سے پہلے معلوم نہیں ہونگی۔
1. پچھلے برفانی دور میں چیتوں کا تقریباً مکمل طور پر خاتمہ ہوگیا تھا۔
جدید چیتے اپنے آباؤ اجداد کے ایک چھوٹے سےگروپ کے جانشین ہیں اور عملی طور پر ایک دوسرے کے کلون ہیں۔
2. زمانہ قدیم میں مشرق وسطیٰ اور مصر کے لوگ چیتے کو پالتے تھے، انہیں شکار کرنا اور گھوڑوں کی پیٹھ پر بیٹھنا بھی سکھایا جاتا تھا۔
3. مادہ چیتے کے ایک بار پیدا ہونے والے بچوں کے جھول (جو اکٹھے پیدا ہوئے ہوں) میں آدھے سے زیادہ بچے ایک سے زیادہ باپ کی اولاد ہوتے ہیں۔
(جاری ہے)

جنگل میں صرف 30 فیصد بچے ہی زندہ رہ پاتے ہیں جبکہ انسان کی دیکھ بھال میں بچنے والے بچوں کی تعداد 80 فیصد تک ہے۔
4. بہت سی مادہ چیتوں نے زندگی پر ایک بچے کی پرورش کر کے اسے بڑا نہیں کیا ہوتا لیکن کچھ مادہ چیتے بہت اچھے طریقے سے بچوں کی پرورش کرتے ہیں۔ جنوبی سرنگٹی میں ایک مادہ چیتے نے 10 فیصد بالغ چیتوں کی پرورش بھی کی ہے۔
5. چیتے شیر کی طرح نہیں دھاڑ سکتے۔
وہ بلی کی طرح میاؤں کر سکتے ہیں، پرندوں کی طرح چہچہا سکتے ہیں، کتوں کی طرح بھونک سکتے ہیں اورسانپ کی طرح کی آوازیں نکال سکتے ہیں۔
6. کچھ چیتوں کے رنگ سفید، سرمئی، سرخی مائل، نیلگوں اور کریمی بھی ہوتے تھے۔
7. چیتے ہر روز پانی نہیں پیتے۔ وہ تین یا چار دن بعد ایک دفعہ پانی پیتے ہیں۔
8. چیتے صرف 3 سیکنڈ میں 0 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتے ہیں۔
یہ کئی سپر کاروں سے زیادہ ہے۔
9. دوسرے جانوروں کی مسابقت سے بچنے کے لیے چیتے دن کے وقت شکار کرتے ہیں۔ جب وہ کسی جانور کا شکار کرتے ہیں،اُن کےجسم کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔
10. دوڑتے ہوئے چیتے کے پاؤں زمین پر کم وقت کے لیے لگتے ہیں جبکہ اس کا جسم ہوا میں زیادہ دیر کے لیے ہوتا ہے۔ دوڑتے ہوئے چیتا 21 فٹ کی چھلانگ بھی لگاتا ہے۔

11. چیتے کافی سست ہوتے ہیں۔ وہ اپنے وقت کا 88 فیصد بیٹھ کر گزارتے ہیں۔
12. سارہ نامی ایک مادہ چیتے کے پاس دنیا کے تیز ترین جانور کا ریکارڈ ہے۔ سارہ نے 100 میٹر کا فاصلہ 5.95 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 61 میل فی گھنٹہ رہی۔
13. چڑیا گھر میں رہنے والے چیتوں میں زیادہ توانائی ہوتی ہے۔ وہ اکثر نروس اور ذہنی دباؤ کا شکار رہتے ہیں۔
دنیا بھر کے چڑیا گھروں میں چیتوں کو کتے کے پِلوں کے ساتھ پالا جاتا ہے، جس سے چیتے زیادہ نروس نہیں ہوتے۔
14. برونکس کے ایک چڑیا گھر میں چیتوں کو لبھانے کے لیے کلوین کلاین کا اوبیشن فار مین (Obsession for Men) پرفیوم استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پرفیوم دوسری خوشبوؤں کے مقابلے میں چیتوں کو زیادہ لبھاتا ہے۔
15. اس وقت دنیا بھر کے جنگلوں میں 7100 چیتے ہیں۔ دنیا بھر 90 فیصد مقامات پر، جہاں پر کبھی چیتے تھے، اب نہیں ہیں۔

سولر پینلز اب چاند کی روشنی میں بھی بجلی پیدا کریں گے، نئے شمسی ماڈیولز متعارفسولر پینلز اب صرف سورج کی روشنی سے نہیں بل...
04/04/2024

سولر پینلز اب چاند کی روشنی میں بھی بجلی پیدا کریں گے، نئے شمسی ماڈیولز متعارف

سولر پینلز اب صرف سورج کی روشنی سے نہیں بلکہ چاند کی روشنی میں بھی بجلی پیدا کریں گے۔

ایلون مسک نے ٹیسلا لونا روف کے نئے شمسی ماڈیولز متعارف کروادیے ہیں اور مصنوعی ذہانت سے بنے یہ سولر پینلز اندھیرے میں بھی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے مصنوعی ذہانت کے روبوٹ ہرمیون جی کو استعمال کرتے ہوئے مصنوعی کرونولیسٹ کرسٹل سے بنائے گئے شمسی خلیات کے لیے نئی کوٹنگ تیار کی ہے جو ٹرا وائلٹ اور انفراریڈ میں فوٹون کو جذب کرنے کی اجازت دیتی ہے اورچاند کی روشنی میں بھی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

گزشتہ روز ایلون مسک نے امریکا کے شہر نیواڈا میں واقع ٹیسلا گیگا فیکٹری میں نئے شمسی پینلز کا اعلان کیا جو رات کے وقت بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نئی شمسی ٹیکنالوجی ایک ایسی پیش رفت ہے جو توانائی کی منتقلی کو نمایاں طور پر تیز کرسکتی ہے،یہ خصوصی پینل سورج کی روشنی میں بجلی پیدا کرنے کے علاوہ چاند کی روشنی کو بھی بجلی میں تبدیل کر سکیں گے۔

موجوہ روایتی سولر پینلز صرف دن کے مخصوص اوقات میں شمسی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن اب رات کے وقت بھی بجلی پیدا کی جا سکے گی۔

تحقیق کے مطابق اب تک کم از کم آدھے چاند نے قابل قبول بجلی پیدا کی ہے، اگرچاند پتلا یا کم مدت کا ہو گا تو یہ کافی نہیں، پورا چاند ہو تو نیا پینل ایک رات میں تقریباً 0.5 سے 1.2 کلو واٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے۔

نئے پینل کے تیاری اورقیمت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا، نئے پینلز کی ترسیل کے بارے میں ایلون مسلک کو توقع ہے کہ پہلی ترسیل 2025ء کے آغاز میں ہوگی۔

*_💥اسلام آباد میں ایک عام بھکاری پچاس ہزار اور تھوڑا تیز طرار دو لاکھ تک کماتا ہے۔_*    *بینک والے شروع میں تیس ہزار روپ...
04/04/2024

*_💥اسلام آباد میں ایک عام بھکاری پچاس ہزار اور تھوڑا تیز طرار دو لاکھ تک کماتا ہے۔_* *بینک والے شروع میں تیس ہزار روپے، جبکہ کیرئیر کے ابتدا میں یونیورسٹی والےایک ماسٹر ڈگری ورکر کو پچاس ہزار ، پی ایچ ڈی کو بمشکل ڈیڑھ لاکھ تنخواہ دیتے ہیں۔ ڈگری سے زیادہ سکوپ تو بھیک مانگنے والوں کا ہے۔ جہاں نوکری پر بات عزت کی ہے وہ تو دفاتر میں سینئرز کبھی بھی جونئیرز کو دینے کو تیار نہیں۔*

04/04/2024

مظفرگڑھ، تھانہ سنانواں کے علاقے اعتکاف میں بیٹھے کم عمر بچے سے زیادتی کا واقعہ،ملزم گرفتار
مظفرگڑھ، زیادتی کے مقدمہ کا ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس
مظفرگڑھ، ایس ایچ او شاہد رضوان کی قیادت ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا، ترجمان پولیس
مظفرگڑھ، ملزم کو مقدمہ کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کر لیا گیا، ترجمان پولیس
مظفرگڑھ، ملزم زیادتی کے واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، ترجمان پولیس
مظفرگڑھ، ملزم پر مسجد اعتکاف بیٹھے کم عمر بچے سے زیادتی کا الزام ہے، ترجمان پولیس
مظفرگڑھ، واقعہ کا مقدمہ تھانہ سنانواں میں درج کیا گیا تھا، ترجمان پولیس

ممبئی: اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے بیٹے طارق جمیل کا چہرہ ...
04/04/2024

ممبئی: اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے بیٹے طارق جمیل کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔

مزیدپڑھیں:https://tinyurl.com/mr327cxj

04/04/2024

04/04/2024

*آفتوں کے دورمیں چین کی گھڑی ہے تو بس برگیڈٸیر شفیق ٹرسٹ ہسپتال*

محترم رفیق خان نیازی چھلے کئ سالوں سے بھکر میں ایک ٹرسٹ ہاسپٹل شفیق برگیڈئرٹرسٹ ہاسپٹل چلا رہے ہیں، ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

جب ان کے بڑے بیٹے *ڈاکٹر شہریاراحمد خان نیازی لیپروسکوپک سرجن* بنے تو انھوں نے ہسپتال کو مزید اپ گریڈ کیا اور مزید اچھے ڈاکٹرز منگوائے۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جن میں Cordiologist,* Gaynicologist, Physision, General Surgeon ,Urologist, Nefrologist,Eye speacialist,Eye Surgen , تمام ڈاکٹرز کی سہولت موجود ہے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور طریقہ علاج اتنا بہتر اور آسان ہے کہ کم از کم بھکر کے کسی دوسرے پرائیویٹ یا سرکاری ادارے میں نہیں ہے،

اب انہوں نے *الحَمْدُ ِلله کینسر* کے مریضوں کا آپریشن مفت کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

جو کہ ان کی معاونت کے لئے کراچی سے ڈاکٹرز کا پینل بھکر آۓ گا۔

یہ انتہائی احسن اقدام ہے ، یقین کریں ایسے لوگ دنیا میں رہتے ہوۓ جنت کما رہے ہیں،

ورنہ آج کے نفسا نفسی اور مہنگائی کے اس دور میں کون کسی کے لئے اتنا کر سکتا ہے ،

دعا ہے کہ جس طرح یہ دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں اللّه تعالیٰ انہیں مزید طاقت اور استقامت دے اور ان کے جزبے کو مزید تقویت بخشے

*آمین*۔

*Proud Of You Rafique Khan Niazi*
And
*Dr Sheryar Niazi* ❤

نیکیوں کا موسم ہےIs the weather of goodnicPlz subscribe my YouTube channel
24/03/2024

نیکیوں کا موسم ہے
Is the weather of goodnic
Plz subscribe my YouTube channel

What is the weather of good deeds why not put it

امید کبھی مت چھوڑناPlz subscribe my YouTube channal
24/03/2024

امید کبھی مت چھوڑنا
Plz subscribe my YouTube channal

Never let hope Hozen is the time you have time

کون ہو کہا سے آئے ہوPlz subscribe my YouTube channel
23/03/2024

کون ہو کہا سے آئے ہو
Plz subscribe my YouTube channel

Who has come from

کتنا مہربان ہے میرا ربPlz subscribe my YouTube channal
21/03/2024

کتنا مہربان ہے میرا رب
Plz subscribe my YouTube channal

How kind of merry is my Lord

اللہ سے دل لگاؤPlz subscribe my YouTube channel
21/03/2024

اللہ سے دل لگاؤ
Plz subscribe my YouTube channel

Take heart from Allah

اللہ سے دل لگاؤPlz subscribe my YouTube channel
19/03/2024

اللہ سے دل لگاؤ
Plz subscribe my YouTube channel

Take the heart from Allah this creature

Address

Awan Veterinary Clinic Darya Khan
Darya Khan
30100

Telephone

+923472670933

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sajid Waziristani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sajid Waziristani:

Videos

Share


Other Digital creator in Darya Khan

Show All

You may also like