Chiniot Times

Chiniot Times Official Page of Chiniot Times.
چنیوٹ ٹائمز کا آفیشل پیج۔

حلقہ پی پی 95 چنیوٹرجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد کل تعداد 235٫100مرد ووٹرز 127,376خواتین ووٹرز 109٫724
03/02/2024

حلقہ پی پی 95 چنیوٹ
رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد کل تعداد 235٫100
مرد ووٹرز 127,376
خواتین ووٹرز 109٫724

بھوآنہ: شہر میں دن دیہاڑے نوسر بازی کی انوکھی واردات خواتین نوسر باز 12 تولہ سونے کے زیورات لے کر رفوچکر۔تفصیلات کے مطاب...
24/06/2023

بھوآنہ: شہر میں دن دیہاڑے نوسر بازی کی انوکھی واردات خواتین نوسر باز 12 تولہ سونے کے زیورات لے کر رفوچکر۔
تفصیلات کے مطابق، سلطان مغل نامی شہری کے گھر میں دوپہر کو دو خواتین کپڑے سلائی کروانے کے بہانے داخل ہوئیں، اور گھر کی خواتین کو باتوں میں الجھا لیا، ان میں سے ایک خاتون نے نماز پڑھنے کے لئے جائے نماز منگوایا نماز پڑھی اور پھر گھر کی خواتین کے سامنے شعبدہ بازی کرتے ہوئے کپڑے کو آگ لگا کر کپڑا پھر سے صیح حالت میں انکے سامنے کر دیا پھر پیسوں کو ڈبل کرنے کا شعبدہ دکھا دیا جس سے گھریلو خواتین ان کے جھانسے میں آگئیں، اور نوسر باز خواتین کے کہنے پر گھر میں موجود طلائی زیورات ان کو دے دیئے، نوسر باز خواتین نے زیورات کی پوٹلی کو کچھ دیر بعد کھولنے کا کہا اور فرار ہوگئیں ،کچھ دیر بعد جب پوٹلی کو کھولا تو اس میں سونے کے زیورات غائب تھے، سلطان مغل کے مطابق زیورات کا وزن 12 تولے کے قریب ہے جس کی مالیت 27 لاکھ کے لگ بھگ بنتی ہے۔اطلاع ملنے پر تھانہ بھوآنہ پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔

لالیاں :کالوال روڈ نزد اڈا ریاض آباد موٹر سائیکل کی کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پ...
10/10/2022

لالیاں :کالوال روڈ نزد اڈا ریاض آباد موٹر سائیکل کی کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی،
موقع پر موجود لوگوں کے مطابق واقع صبح سویرے ہوا ٹریکٹر ٹرالی خراب روڈ پر کھڑی تھی، تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں کی کھڑی ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے ٹکر ہوئی
حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے،
ریسکیو امدادی ٹیم نے ڈیڈ باڈیز کو پولیس کے حوالے کر دیا

1-سلیم اللہ ولد عظیم اللہ 55 سال سکنہ محلہ رشیدیہ نزد فتح العلوم (جاں بحق)
2-عباس ولد نا معلوم 50 سال سکنہ محلہ رشیدیہ نزد فتح العلوم (جاں بحق)

چنیوٹ: محکمہ فشریز کی جانب سے ڈینگی کے خاتمے کے لئے اقدامات جاری ہیں، تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ کے کھڑے پانیوں میں تلاپ...
09/10/2022

چنیوٹ: محکمہ فشریز کی جانب سے ڈینگی کے خاتمے کے لئے اقدامات جاری ہیں، تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ کے کھڑے پانیوں میں تلاپیہ مچھلی کی سٹاکنگ کی گئی جو کہ ڈینگی مچھر کے بائیولوجیکل کنٹرول کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے، چنیوٹ کے علاقہ راؤ باغ میں ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب مہر تیمور امجد لالی،سماجی شخصیت چوہدری مسعود اقبال نے کھڑے پانی میں ہزاروں تلاپیہ مچھلیاں چھوڑیں، اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹرفشریز رانا محمد خالد، خالد مقبول شیخ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد سلیم اصغر، مختار حسین اور انسپکٹر فشریز ارسلان علی عابد بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید کا کہنا تھا کہ یہ اہم سرگرمی ضلع چنیوٹ میں ڈینگی مچھر کے بائیولوجیکل کنٹرول کے لیے کی گئی۔

چنیوٹ: تھانہ چناب نگر کے علاقہ سے 10 سالہ بچی کی نعش برآمدتفصیلات کے مطابق پولیس کو رات 11 بجے منزہ بی بی دختر اورنگزیب ...
06/10/2022

چنیوٹ: تھانہ چناب نگر کے علاقہ سے 10 سالہ بچی کی نعش برآمد
تفصیلات کے مطابق پولیس کو رات 11 بجے منزہ بی بی دختر اورنگزیب بعمر 9/10 سال سکنہ طاہر آباد چناب نگر کی گمشدگی کی اطلاع ملی، اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران، تھانہ چناب نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بچی کی تلاش کی گئی بچی کے گھر کے قریب فصل سے منزہ کی نعش ملی. بچی کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ کو کارڈن کر کے شواہد وغیرہ اکٹھے کر رہی ہیں ڈی پی او عمران احمد ملک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ ڈی پی او نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا متعلقہ افسران کو ہدایات دیں ڈی پی او نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، جبکہ اس موقع پر ڈی پی او عمران احمد ملک کا کہنا تھا کہ علاقے کو کارڈن کرکے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ہر زاویے سے واقعہ کی تحقیق کی جائے گی اور جلد از جلد کیس ٹریس کر لیا جائے گا۔

23/09/2022

چنیوٹ میں پیش آنے والا انتہائی دلخراش واقعہ
تفصیلات کے مطابق احسان الٰہی ولد ظہور احمد قوم گلوتر سکنہ محلہ معظم شاہ کا نوکری چھوڑنے پر شاہراہِ قائد اعظم فرنیچر مارکیٹ میں موجود بانا فرنیچر شوروم مالکان محمد اکرم بانا اور ملک مبشر بانا کی طرف سے چوری کا جھوٹا الزام لگائے جانے اور گھر پر پولیس کے مبینہ چھاپے پر نوجوان دل برداشتہ ہوگیا اور خود کو شوروم کے سامنے تیل چھڑک کر آگ لگا لی، زخمی کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نوجوان کا 60 فیصد جسم جھلس گیا ہے اور حالت تشویشناک ہے۔
لواحقین کا ڈی پی او چنیوٹ سے شوروم مالکان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

09/09/2022

800 سال پرانا چنیوٹ کا شاہی قلعہ ” قلعہ ریختی “
دیکھئے سید شاہد تقی کی خصوصی رپورٹ

تفصیلات کے مطابق ‏ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید کی ہدایت پر چنیوٹ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز 340 دکانوں پر اشیاء...
09/09/2022

تفصیلات کے مطابق ‏ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید کی ہدایت پر چنیوٹ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز 340 دکانوں پر اشیاء کی قیمتوں کو چیک کیا اور 37 دکانداروں کو اوورچارجننگ پر 49000 روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 1 دکان کو سیل کیا گیا۔

Deputy Commissioner Chiniot

چنیوٹ: تحصیل لالیاں دریائے چناب نزد لنگر مخدوم دریا میں بچی کی ڈیڈ باڈی کی اطلاع، جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ ...
15/07/2022

چنیوٹ: تحصیل لالیاں دریائے چناب نزد لنگر مخدوم دریا میں بچی کی ڈیڈ باڈی کی اطلاع، جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی بچی منڈی بہاؤ الدین کے قریب دریائے چناب میں ڈوب گئی تھی۔ ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈی کو پانی سے باہر نکا لیا ڈیڈ باڈی کو موقع پر موجود لواحقین کے حوالے کر دیا جاں بحق بچی کی شناخت مناہل دختر جمشید 10 سال سکنہ منڈی بہاؤ الدین کے نام سے ہوئی، ریسکیو ذرائع

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ بھٹو کالونی کے قریب چھت پر کام کرتے لڑکے کو کرنٹ لگنے کی اطلاع،اطلاع  ملنے پر ریسکیو 1122...
15/07/2022

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ بھٹو کالونی کے قریب چھت پر کام کرتے لڑکے کو کرنٹ لگنے کی اطلاع،
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی کالر کے مطابق لڑکا چھت پر کام کر رہا تھا کہ ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگ گیا حادثے میں لڑکا جاں بحق ہو گیا امدادی ٹیم نے ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی
جاں بحق شخص کی شناخت ناصر حیات ولد خضر حیات 20 سال سکنہ اڈا باہیوال، ریسکیو ذرائع

08/07/2022
تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ نزد ریلوے اسٹیشن ٹرین کی چھت پر سوار چار افراد مبینہ طور پر کسی تار سے ٹکرا کر گرگئے، دو جا...
08/07/2022

تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ نزد ریلوے اسٹیشن ٹرین کی چھت پر سوار چار افراد مبینہ طور پر کسی تار سے ٹکرا کر گرگئے، دو جاں بحق دو زخمی
ٹرین سرگودھا کی طرف جا رہی تھی۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں محمد نوید ولد محمد حنیف 30 سال سکنہ میانوالی، رجب شاہ ولد امتیاز حسین 18 سال سکنہ میانوالی، امیر حمزہ ولد زمان خان 22 سال سکنہ میانوالی اور علی ولد ارشد 32 سال سکنہ میانوالی شامل ہیں۔

چنیوٹ: فیصل آباد روڈ نزد غلہ منڈی پر دو موٹر سائیکلز اور بس میں تصادم،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اطلاع  ملنے پر ر...
07/07/2022

چنیوٹ: فیصل آباد روڈ نزد غلہ منڈی پر دو موٹر سائیکلز اور بس میں تصادم،
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، حادثے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جاں بحق بچی کی ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا، جاں بحق بچی کی شناخت حجاب دختر محمد یار 4 سال سکنہ برج منڈی جبکہ زخمی ہونے والوں کی شناخت اظہر ولد محمد شریف 35 سال سکنہ برج منڈی نایاب دختر محمد یار 6 سال سکنہ برج منڈی کے نام سے ہوئی.

12/05/2022

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عاصم جاوید کا ہیٹ اسٹروک بارے احتیاط اور شادیوں میں ون ڈش کی پابندی کے حوالے سے شہریوں کے لیے خصوصی پیغام

چنیوٹ پولیس نے 5 سالہ بچی کے قتل کا معمہ جدید ٹیکنالوجی کے زریعہ فوری حل کر لیا۔ معصوم بچی کا بدقسمت باپ ہی بچی کا قاتل ...
28/04/2022

چنیوٹ پولیس نے 5 سالہ بچی کے قتل کا معمہ جدید ٹیکنالوجی کے زریعہ فوری حل کر لیا۔ معصوم بچی کا بدقسمت باپ ہی بچی کا قاتل نکلا۔ ملزم کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا اسی وجہ سے میاں بیوی کے آپسی جھگڑا میں اس نے اپنی ہی بیٹی کا گلہ دبا کر قتل کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق :یہ تصویریں مسرت نام کی مکار اور نوسر باز عورت اور اسکا خاوند جسکہ نام شوکت ہے اور اسکے تین بیٹے کاشف ,...
22/04/2022

تفصیلات کے مطابق :

یہ تصویریں مسرت نام کی مکار اور نوسر باز عورت اور اسکا خاوند جسکہ نام شوکت ہے اور اسکے تین بیٹے کاشف ,عادل,اور عاطف کی ھیں تین سال پہلے محلہ گلستان کالونی میں رہاٸش پذیر ہوۓ ۔

مسرت جو کہ اس گینگ کی ہیڈ تھی آہستہ آہستہ محلے کی خواتین کے ساتھ میل جول بڑھانے لگی اور اسکہ شوہر رکشہ چلاتا اور دو بڑے بیٹے یہ کہہ کر غاٸب کر دیے کہ وہ باہر کے ملک نوکری کے سلسلے میں جا رہے ھیں ۔

دیکھتے ہی دیکھتے مسرت نامی عورت نے بڑی چالاکی سے محلے کی کچھ سادہ لو خواتین کو اپنے جھانسے میں پھنسانہ شروع کر دیا مسرت کمیٹی ڈالتی اور جب کسی ممبر کی کمیٹی نکلتی تو اسکو یہ کہہ کر قاٸل کر لیتی کہ اپنی کمیٹی مجھے دے دو اور میں اسکا کاروبار کر کے اسکا پرافٹ تمھیں ہر ماہ دوں گی ۔

لالچ کا یہ حربہ اکثر لوگوں پر کامیابی سے چلنے لگا اور لوگ جوک در جوک مسرت کے جھانسے میں پھنسنے لگے مسرت نے شروع شروع میں لوگوں کو اچھا پرافٹ دینا شروع کر دیا جس سے محلے میں مسرت کو کافی اعتماد حاصل ہونے لگا ۔

اب مسرت کو یہ کھیل کھیلتے ہوۓ دو سال گزر چکے تھے اور تقریباً کم از کم لوگوں کے چھے کروڑ مسرت کے پاس جمع ہو چکے تھے ان پیسوں میں لوگوں کی بچیوں کے زیور ذندگی بھر کی جمعی پونجی اور کچھ نے اپنی بیٹیوں کی شادی کیلیے جمع کی ہوٸ پوری زندگی کی کماٸ اس مکار اور دھوکے باز عورت کو دے دی تھی۔

ایک بہت مشہور مثال ہے کہ جب تک لالچ زندہ ہے تب تک ٹھگ باز آباد ہے اور اس ٹھگ گینگ نے بھی یہی حربہ آزماہ کر لوگوں کو بیوقوف بنایا ۔

مسرت نے اب پلان چینج کیا اور اُڑان کی تیاری پکڑی سب سے پہلے اپنا ذاتی گھر بیچا اور کراٸیہ کے مکان پر آ گٸ اور لوگوں میں افواہ پھیلا دی کہ کاروبار میں بڑا نقصان ہو گیا ہے ۔

جب مسرت کی یہ بات لوگوں نے سنی تو سب نے اپنے اپنے پیسے واپس لینے اور کمیٹیاں ختم کرنے کا مطالبہ شروع کر دیا جس پر کافی تلخ کلامی بھی ہوٸ ۔

اتنے میں مسرت کے دونوں بڑے بیٹے جو کہ باہ ملک میں نوکری کرتے تھے حقیقت میں لاہور کہ بازار میں کام کرتے تھے واپس آ گۓ اس میں سے مسرت نے ایک بیٹے کی شادی محلہ میں ہی ایک زکریا نامی شخص کی بیٹی سے طے کر دی تاکہ لوگوں کو شادی کا بہانہ بنا کر مزید ٹاٸم حاصل کر سکے ۔

خیر شادی بھی ہو گٸ کچھ عرصہ گزرا تو لوگوں نے اپنی رقم کا مطالبہ دوبارہ شروع کر دیا اس بار لوگ زیادہ غصے میں دیکھاٸ دیے ۔

مسرت نے بڑی چالاکی کے ساتھ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے شوہر شوکت کو ساتھ لیا اور راتوں رات فرار ہو گٸ جب اگلی صبح یہ خبر پھیلی تو لوگوں نے مسرت کے گھر کا گھیراٶ کیا اور تھانہ میں رپورٹ کر کے مسرت کے تینوں بیٹوں کو گرفتار کروا دیا ۔

اُدھر مسرت نے بڑی دلیری سے اپنے مخصوص وکیل کو استعمال کرتے ہوۓ لاہور ہاٸیکورٹ میں رٹ کر دی اور موقف یہ اپنایا کہ مینے ان سے سود پر پیسہ لیا واپس بھی دیا پر یہ لوگ مجھے بلیک میل کر رہے ھیں اور میرے بیٹوں کو اغوا کروا دیا ہے ۔

مسرت کیلیے یہ پہلی بار نہ تھا اس نے اور وکیل نے پہلے سے سب کچھ تیار کر رکھا تھا خیر چیف جسٹس صاحب نے ہتھوڑہ گھمایا اور اسکے بیٹوں کو ضمانت پر رہا کر دیا اور اسطرح قانون اندھا ہے کی مثال پھر سے سچ ثابت ہوٸ ۔

تقریباً 15 کے قریب لوگوں کی درخواستیں تھانہ چنیوٹ میں موجود ھیں غریب لوگ انتہاٸ پریشان ھیں کچھ نے اپنے پیسے تو ڈبوۓ ہی ساتھ ہی ساتھ اپنے ارد گرد کے لوگوں کے رشتے داروں کے بھی انویسٹ کروا کر اپنی جان عذاب میں ڈال دی ۔

خفیہ ذراٸع کے مطابق پتہ چلا ہے کہ مسرت نامی یہ عورت اور اسکا گینگ لاہور ،شیخوپورہ،کراچی وغیرہ میں بھی یہ وارداتیں کر چکے ھیں اور انکا ایک مخصوص وکیل ہے جو کہ انکو گاٸیڈ کرتا ہے اور ہر بار یہ لوگ بڑی باآسانی سے قانون کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر فرار ہو جاتے ھیں ۔۔

جن غریب لوگوں کی زندگی بھر کی کماٸیاں اُجڑ گٸیں گھروں کا سکھ چین برباد ہو گیا ایک عورت کو اسکے شوہر نے طلاق دے دی صرف اس معاملے کے پیچھے انکا اب کیا ہو گا کیا یوں ہی مسرت غریب لوگوں کو لوٹتی رہے گی کیا یوں ہی قانون بے بس رہے گا کیا اس سسٹم میں ایسے ظالموں کیلیے کوٸ سزا نہیں کوٸ ایسا قانون نہیں جو ان بے بس اور لاچار لوگوں کی داد رسی کر سکے کیا یہ ملک اور ملک کی عوام اسی طرح چوروں کے ہاتھوں لوٹتے رھیں گے ؟؟؟

تمام عالمِ اسلام کو رمضان المبارک 🌙
02/04/2022

تمام عالمِ اسلام کو رمضان المبارک 🌙

چنیوٹ پولیس کی کاروائی، جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گی...
31/03/2022

چنیوٹ پولیس کی کاروائی، جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع

Chiniot Police

27/03/2022

اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے چنیوٹ سے پی ٹی آئی ورکرز کے قافلے رواں دواں ہیں۔ قافلہ کی صدرات ضلعی صدر پی ٹی آئی سید ذوالفقار علی شاہ کر رہے ہیں۔

چنیوٹ، فیصل آباد اور پنجاب کے دوسرے شہروں میں رات 2 بجے کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس
01/02/2022

چنیوٹ، فیصل آباد اور پنجاب کے دوسرے شہروں میں رات 2 بجے کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس

18/01/2022

چنیوٹ:
بھوآنہ پینسرہ روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکل کی ایک دوسرے کو ٹکر۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی، ریسکیو ذرائع


Video Courtesy Neo News

پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول پر نظر ثانی:نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق 12 اضلاع چنیوٹ، جہلم، میانوالی، اٹک، مظفرگڑھ...
22/12/2021

پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول پر نظر ثانی:
نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق 12 اضلاع چنیوٹ، جہلم، میانوالی، اٹک، مظفرگڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، راجن پور، لیّہ، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں 3 جنوری تا 13 جنوری 2022 تک تعطیلات ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کو بذریعہ مخبر اطلاع ملی کہ ایک مشکوک شخص ساہیانوالہ روڈ بائی پاس پر سینئر پولیس افسر ک...
17/12/2021

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کو بذریعہ مخبر اطلاع ملی کہ ایک مشکوک شخص ساہیانوالہ روڈ بائی پاس پر سینئر پولیس افسر کی وردی پہن کر پھر رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچی اور جعلی پولیس افسر کو دھر لیا اور پوچھ گچھ کی۔ دوران دریافت انکشاف ہوا کہ ندیم حسن نامی شخص ایس پی رینک کی وردی پہن کر پھر رہا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر اسد نواز ایس آئی، غلام محمد ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی۔تھانہ صدر پولیس نے ملزم ندیم حسن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

چنیوٹ سمیت پنجاب میں تمام نجی و سرکاری سکول 23 دسمبر 2021 سے 6 جنوری 2022 تک موسم سرما کی تعطیلات کی بدولت بند رہیں گے۔
17/12/2021

چنیوٹ سمیت پنجاب میں تمام نجی و سرکاری سکول 23 دسمبر 2021 سے 6 جنوری 2022 تک موسم سرما کی تعطیلات کی بدولت بند رہیں گے۔

تھانہ کانڈیوال کے علاقے میں کلہاڑی کے وار سے عورت کا قتل
15/10/2021

تھانہ کانڈیوال کے علاقے میں کلہاڑی کے وار سے عورت کا قتل

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے تحصیل چنیوٹ میں محکمہ ہیلتھ کی کورونا ویکسین لگانے والی موبائل ٹیموں کی و...
21/08/2021

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے تحصیل چنیوٹ میں محکمہ ہیلتھ کی کورونا ویکسین لگانے والی موبائل ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف بھی ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے چنیوٹ کے علاقہ موضع عزیز میں محکمہ ہیلتھ کی کورونا ویکسینیشن موبائل ٹیموں کی ورکنگ اور لوگوں کو ویکسینیٹ کرنے کے عمل کا جائزہ لیا، انہوں نے وہاں موجود علاقہ کے لوگوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں حفاظتی ویکسین بارے آگاہی دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں کورونا ویکسین لگانے کیلئے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ورکنگ کر رہی ہیں اور علاقہ کے نمبردار کی موجودگی میں لوگوں کو کورونا ویکسین لگا رہی ہیں تاکہ جلد سے جلد ہر شخص کو ویکسینیٹ کر کے اسے کورونا وائرس سے محفوظ بنایا جا سکے، انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف عوامی مقامات پر پر کورونا موبائل ویکسینیشن کیمپ کے ذریعے بھی شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

چنیوٹ شہر کی خبروں سے ہمہ وقت باخبر رہنے کے لئے چنیوٹ ٹائمز کا فیس بک پیج لائیک کریں 👍
21/08/2021

چنیوٹ شہر کی خبروں سے ہمہ وقت باخبر رہنے کے لئے چنیوٹ ٹائمز کا فیس بک پیج لائیک کریں 👍

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کمیٹی کے ایک لاکھ بیس ہزار روپے مانگنے پر لیلٰی نامی لیڈی پولیس اہلکار نے ساتھیوں سمیت مل کر تش...
21/08/2021

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کمیٹی کے ایک لاکھ بیس ہزار روپے مانگنے پر لیلٰی نامی لیڈی پولیس اہلکار نے ساتھیوں سمیت مل کر تشدد کا نشانہ بنایا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ بھٹی والا میں ایف ایس سی کی طالبہ سے دن دیہاڑے زیادتی کا واقعہ، پانچ افراد کے خل...
08/08/2021

ابتدائی اطلاعات کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ بھٹی والا میں ایف ایس سی کی طالبہ سے دن دیہاڑے زیادتی کا واقعہ، پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق پولیس اہلکاروں کے ڈرگ ٹیسٹنگ کا عمل جاری ڈرگ ٹیسٹنگ کے دوران 4 پولیس اہلکاروں کے ڈرگ ٹی...
08/08/2021

آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق پولیس اہلکاروں کے ڈرگ ٹیسٹنگ کا عمل جاری ڈرگ ٹیسٹنگ کے دوران 4 پولیس اہلکاروں کے ڈرگ ٹیسٹ پازیٹو آگئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر نے چاروں اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا نوکری سے برخاست ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل شفقت نواز، کانسٹیبل ثناءاللہ، کانسٹیبل محمد عرفان حنیف، ڈرائیور کانسٹیبل محمد ناظم شامل جبکہ ڈی پی او بلال ظفر کا کہنا تھا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ کا عمل بین الاقوامی معیار کے مطابق کیا جا رہا ہے

Address

Chiniot

Telephone

+92476332299

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chiniot Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chiniot Times:

Videos

Share

Nearby media companies


Other News & Media Websites in Chiniot

Show All

You may also like