Charsadda News چارسدہ نیوز

Charsadda News چارسدہ نیوز چارسدہ کے تازہ ترین خبروں اور رپورٹ کے لیے چارسدہ نیوزکے پیج لائک اور شیئر کریں شکریہ چارسدہ نیورآفیشل پیج

تلاشی گمشدگیاویس ولد محمود جان ساکن جھانگیر اباد اتمانزو سے صبح کے وخت گھر سےلاپتہ ہے. اگر کسی کو ملے تو ان نمبرز پر راب...
03/07/2024

تلاشی گمشدگی
اویس ولد محمود جان ساکن جھانگیر اباد اتمانزو سے صبح کے وخت گھر سےلاپتہ ہے. اگر کسی کو ملے تو ان نمبرز پر رابطہ کریں
03145761897
03139672031

03/07/2024

باجوڑ ، ڈمہ ڈولہ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ، سابق سینیٹر ہدایت اللہ شہید ہوگئے

مولاناقاری ضیاء الحق عمرزئی کے والدہ وفات پاچکی ھے نماز جنازہ اج رات 8بجے2024_07_03کوحاجی ابادشریف عمرزئی میں اداکیجائیگ...
03/07/2024

مولاناقاری ضیاء الحق عمرزئی کے والدہ وفات پاچکی ھے نماز جنازہ اج رات 8بجے2024_07_03کوحاجی ابادشریف عمرزئی میں اداکیجائیگی تعزیت اپ مصطفی اباد یخ کوہی میں انکے ساتھ کرسکتے ہیں۔

نرخ نامہ برائے اشیاء خورد نوش ضلع چارسدہ
02/07/2024

نرخ نامہ برائے اشیاء خورد نوش ضلع چارسدہ

اطلاع گمشدگی۔ حضرعلی ولد امداد علی سکنہ سپینہ وڑئ کنڈرئے ترناب روڈ تحصیل و ضلع چارسدہ بعمر 16سال  جو کہ سردریاب میں اپنے...
01/07/2024

اطلاع گمشدگی۔

حضرعلی ولد امداد علی سکنہ سپینہ وڑئ کنڈرئے ترناب روڈ تحصیل و ضلع چارسدہ بعمر 16سال جو کہ سردریاب میں اپنے خالہ کے گھر سے مورخہ 26 جون 2024 کو نکلا ھے۔اور ابھی تک لا پتہ ھے۔ مذکورہ بچے کے بارے میں اگر کسی قسم کے معلومات ھو۔ تو خدا کیلئے درجہ ذیل نمبر پر کریں۔
رابطہ نمبر(چچا شاہ زار) 03149023801

ملک بھر کے طرح چار سدہ میں بھی تاجر اتحاد کے طرف سے ظالمانہ ٹیکسز آور بجلی گیس پٹرول کے قیمتوں میں اضافے کے حلاف احتجاجی...
01/07/2024

ملک بھر کے طرح چار سدہ میں بھی تاجر اتحاد کے طرف سے ظالمانہ ٹیکسز آور بجلی گیس پٹرول کے قیمتوں میں اضافے کے حلاف احتجاجی ریلی صدر افتخار حان صراف جنرل سیکرٹری حبیب حان ٹیلر ظہور احمد ضریف حیل وحید دورانی سید عبید اللہ باچا اور دیگر روڈز کی صدور کے قیادت میں نکالی گئی جو مختلف روڈز سے ھوتے ھوئے فاروق اعظم چوک میں اھتمام پزیر ھوئے ۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ  کی ایمرجنسی/کیجولٹی نئی عمارت میں منتقل کر دی گئی
01/07/2024

ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کی ایمرجنسی/کیجولٹی نئی عمارت میں منتقل کر دی گئی

25/06/2024

پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے سے بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذولفقار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعہ کے باعث پیش آیا جس میں مخالف فریق نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے گھر میں موجود چار خواتین اور چار بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ کے بعد پولیس نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے اور جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ خاندان کے رشتہ دار صحافی خالد الرحمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ یہ سانحہ پولیس کی غفلت کے باعث پیش آیا کیونکہ ان کے بقول وہ واقعہ کے دوران مسلسل ایک گھنٹہ پولیس کو کال کرتے رہے لیکن پولیس کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوگیا۔

25/06/2024

افسوسناک خبر
چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقہ صدر گھڑی میں دو فریقین کے درمیان زبانی تکرار پر فائرنگ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جنید خان ولد کرامت جان خان جان بحق اور 8 افراد زخمی ، جان بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے اور زخمیوں کا علاج جاری ہے تھانہ شبقدر پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں چھاپے مار رہی ہے شدید زخمیوں کو علاج کے لیے پشاور منتقل کیا گیا

یہ پاسپورٹ اگر کسے کا ہو یا کوئی اس بندے کو جانتے ہو تو یہ پاسپورٹ مسجد قباء بالمقابل ریلوے اسٹیشن ڈاگ مردان روڈ چارسدہ ...
25/06/2024

یہ پاسپورٹ اگر کسے کا ہو یا کوئی اس بندے کو جانتے ہو تو یہ پاسپورٹ
مسجد قباء بالمقابل ریلوے اسٹیشن ڈاگ مردان روڈ چارسدہ میں موجود ہیں ۔۔
اگر کوئی اس کو جانتا ہو تو براہ کرم پاسپورٹ پہنچانے میں ہمارے مدد کریں

تلاش ورثاءچارسدہ۔۔یہ بچی اپنا نام حوریہ ولد مومن بتاتا ہے۔۔سعدالدین خان کی رہائش گاہ پر موجود ہے اگر کسی کا ہو تو سرکی پ...
22/06/2024

تلاش ورثاء
چارسدہ۔۔یہ بچی اپنا نام حوریہ ولد مومن بتاتا ہے۔۔سعدالدین خان کی رہائش گاہ پر موجود ہے اگر کسی کا ہو تو سرکی پولیس چوکی سے رابطہ کریں

21/06/2024

چارسدہ:شبقدر کے علاقے اٹکے میں پولیس مقابلہ میں راہزن گینگ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار۔

چارسدہ :پولیس کو اطلاع ملی کہ شبقدر کے علاقے اٹکے میں راہزن گینگ کے دو نقاب پوش بامسلح موٹر سائیکل سوار کسی راہزنی کی عرض سے موجود ہے ، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

چارسدہ :پولیس جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی بااردہ قتل پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی،

چارسدہ : پولیس کی جوابی فائرنگ سے راہزن گینگ کا سرغنہ یاسر ولد معاذ اللہ سکنہ حلیمزئی شبقدر زخمی حالت میں گرفتار۔

چارسدہ : گرفتار ملزم کا دوسرا ساتھی موٹر سائیکل پر انتہائی تیز رفتاری سے فرار۔

چارسدہ : گرفتار ملزم زخمی حالت میں شبقدر ہسپتال منتقل۔

چارسدہ : گرفتار ملزم سابقہ متعدد منشیات اور اقدام قتل کے مقدمات میں عدالت سےضمانت پر ہیں، جبکہ شبقدر پولیس کو اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری بھی ہے۔ ملزم سے فرار ساتھی کا نام بھی اگل دیا ہے،

چارسدہ : گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی سرچ آپریشن جاری۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں اندھے ڈاکٹروں کا راج معصوم غریب بچی کی ٹوٹی ہوئی ہڈی کو چھوڑ کر  ٹانگ کے صحیح حصے پر...
21/06/2024

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں اندھے ڈاکٹروں کا راج

معصوم غریب بچی کی ٹوٹی ہوئی ہڈی کو چھوڑ کر ٹانگ کے صحیح حصے پر پلاستر چڑھا دیا گیا

چارسدہ : ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں انہونی ہونا کوئی انہونی تو نہیں لیکن پھر بھی بعض مظالم پر خاموش رہنا واقعی ممکن نہیں ہوتا۔
ڈھیری زرداد کے رہائشی تحسین اللہ 7 جون 2024 کو اپنی چھوٹی بچی فاطمہ کو ہسپتال لے آیا جسکی ٹانگ ٹوٹی ہوئی تھی۔ معائنہ اور ایکسرے کے بعد بچی کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر جہاں پلاسٹر چڑھانا تھا وہاں بال پوائنٹ کے ساتھ نشانات ڈالے گئے۔ پلاسٹر چڑھانے کے بعد تحسین اللہ سے کہا گیا کہ 21 جون کو دوبارہ بچی کو ہسپتال لے آئے تاکہ معائنہ کیا جائے اور پلاسٹر اتارا جائے۔ آج تحسین اللہ جب بیٹی فاطمہ کو ہسپتال لے آیا تو اسے اس وقت حیرت کا جھٹکا لگا جب اسے معلوم ہوا کہ پلاسٹر ٹانگ کے اس حصے پر چڑھایا گیا ہے جہاں ہڈی ٹوٹی ہی نہیں تھی جبکہ ٹوٹی ہوئی ہڈی جوں کے توں موجود تھی۔ تحسین اللہ ہسپتال میں اس صاحب کو ڈھونڈتا پھرتا رہا جسکو اس نے شکایت کرنی تھی جبکہ لوگ اسے پرائیویٹ ڈاکٹر کو دکھانے کے مشورے دیتے رہے۔ دریں اثناء 12 بج گئے اور ہسپتال کے تمام شعبے دھڑا دھڑ جمعہ کے نماز کے لیئے بند ہونا شروع ہوئے۔ آخری اطلاعات کے مطابق تحسین اللہ پڑانگ کے کسی میاں جہانگیر شاہ کو ڈھونڈ رہا تھا جو ان اندھوں کا سرغنہ۔۔۔معاف کیجئے گا سربراہ ہیں۔ بطور ثبوت تمام تصاویر خبر کے ساتھ منسلک ہیں۔ ہسپتال کی مکمل سرجری کے لیئے تفصیلی فیچر کا انتظار کیجئے گا۔

خالد خان

*چارسدہ :ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے کا مسافروں سے زائد کرایہ لینے والے ڈرائیوروں اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف مہم جا...
21/06/2024

*چارسدہ :ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے کا مسافروں سے زائد کرایہ لینے والے ڈرائیوروں اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف مہم جاری۔درجنوں گاڑیوں کو چالان کرکے بھاری جرمانہ وصول ۔*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ مسعود احمد نے عوامی شکایات کا نوٹس لے کر ڈی ایس پی ٹریفک نورالامین خان کو مسافروں سے زائد کرایہ لینے والے ڈرائیوروں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے۔

اس سلسلہ میں انچارج ٹریفک عرفان خان اور ایم وی عدیل خان نے آپریشن کے دوران مسافروں سے زائد کرایہ لینے والے درجنوں ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کو چالان کرکے زیادہ کرایہ مسافروں کو واپس کردیا جبکہ کالے شیشوں والی درجنوں گاڑیوں سے کالے پیپرز اتاکر بھاری جرمانہ وصول کیا۔

21/06/2024
20/06/2024

فاروقِ اعظم چوک نوشہرہ روڈ چارسدہ تقریباً 5 دن سے ٹرانسفرمر خراب ہے اور ابھی تک کسی نے بھی پوچھا تک نہیں واپڈا والوں کی طرف سے بھی ابھی تک کوئی ٹیم نے زحمت تک نہیں کی برائے مہربانی اعلیٰ افسران سے پرزور اپیل ہے کہ ہمارا مسئلہ جلد از جلد ہل کیا جائیں

چارسدہ: پولیس سٹیشن سٹی کے حدود قائد آباد میں پولیس اور مشتبہ افراد کے مابین فائرنگ کا تبادلہ۔چارسدہ: پولیس کی فائرنگ سے...
20/06/2024

چارسدہ: پولیس سٹیشن سٹی کے حدود قائد آباد میں پولیس اور مشتبہ افراد کے مابین فائرنگ کا تبادلہ۔

چارسدہ: پولیس کی فائرنگ سے ایک مشتبہ شخص ہلاک۔

چارسدہ: ہلاک مشتبہ شخص کی شناخت ولی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

چارسدہ: ولی محمد چند روز قبل جیل وین سے فرار ہوا تھا۔
چارسدہ: جیل سے فرار ہونے کے واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سات پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج اور انکوائری شروع ہونے کے احکامات جاری کئے تھے۔

20/06/2024

چارسدہ ۔تھانہ سٹی کے حدود میں اشتہاری اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ شروع ہے ۔باوثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں فائرنگ جیل وین سے فرارہونے والے ملزم اور پولیس کے درمیان جاری ہے۔پولیس کے بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔دو طرفہ فائرنگ جاری ہے ۔ذرائع

20/06/2024

ڈسٹرکٹ پولیس چارسدہ

چارسدہ: سرڈھیری پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا مقابلہ، ایک ڈاکوؤ زخمی حالت میں گرفتار،

چارسدہ: پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ سرڈھیری کی حدود شیر بہادر کلے موٹر وے سروس روڈ دو نقاب پوش مشکوک افراد بامسلح کسی واردات کی غرض سے موجود ہے،

چارسدہ: پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی پولیس پارٹی پر بااردہ قتل فائرنگ شروع کی،

چارسدہ: کراس فائرنگ کے دوران ایک ڈاکوؤ کو زخمی حالت میں پستول سمیت گرفتار کرلیا،جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب، گرفتار ملزم نے فرار شدہ ساتھی کا نام بھی اگل دیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے گئی ہے

چارسدہ: گرفتار ملزم کی شناخت فواد ولد وصال سکنہ پڑانگ حال سرڈھیری کے نام سے ہوئی،

چارسدہ: ملزم کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال روانہ کرکے کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے،

20/06/2024

*چارسدہ ٹریفک تھانہ بن گیا موسیقی سٹوڈیو*

چارسدہ: سٹی میں قائم ٹریفک پولیس تھانہ سے ٹک ٹاک پر فرمائشی غزل اور گانے وائرل

چارسدہ: ویڈیوز میں ایک مقامی سینگر تریفک تھانے کے اندر گانا گاتے ہوئے نظر ا رہا ہے

چارسدہ: ویڈیو کے ساتھ نیچے کیپشن میں مسافر اور دوستوں کے فرمائش پر سنانے کے الفاظ بھی درج ہیں

چارسدہ: ویڈیو میں گانے والہ شخص چنگچی ڈرائیور ہیں ذرائع

چارسدہ: ویڈیوز محمد ابرار نامی شخص کی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے شئر ہوئی ہے جو کہ پولیس ٹریفک محرر ہے

چارسدہ ۔ ویڈیوز میں ٹریفک وارڈن پولیس لکھا ہوا واضح دکھائی دیتا ہے

چارسدہ: کہ گانا گانے والے چنگچی ڈرائیور کو ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر یہ سزا دی گئی زرائع

یہ لڑکا کل رات سے سرفراز کلے مردان روڈ میں موجود ہے دماغی توازن ٹھیک نہیں لگ رہا، اپنا نام محمد اور والد کا نام باچا گل ...
20/06/2024

یہ لڑکا کل رات سے سرفراز کلے مردان روڈ میں موجود ہے دماغی توازن ٹھیک نہیں لگ رہا، اپنا نام محمد اور والد کا نام باچا گل بتا رہا ہے۔
آگے شیئر کر کے اگر کوئی پہچان لے تو نیچے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کر یں
شکریہ۔

0311 1953153

19/06/2024

چارسدہ: موٹر وے پر ڈاکوں کی واردات۔
چارسدہ: مسلحہ ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر پاکستانی نژاد امریکی خاندان کو لوٹ لیا۔
چارسدہ: واقعہ 16 جون کو رات دو بجے کے قریب پیش آیا۔
چارسدہ: متاثر خاندان امریکہ سے پاکستان عید منانے آئی تھی۔
چارسدہ: متاثر خاندان کا تعلق خیبربپختون خوا ہے کےضلع کرم سے ہے۔
چارسدہ: متاثرہ خاندان اسلام آباد میں رہائش پذیر تھی۔
چارسدہ: پشاور سے براستہ موٹر وے اسلام آباد جاتے ہوئے لوٹے گئے۔
چارسدہ: واقعہ تھانہ نستہ کے علاقہ کابلی کورونہ کے قریب پیش آیا۔
چارسدہ: تین مسلحہ ڈاکووں نے ٹائر بلاسٹر سے گاڑی کے ٹائر کو بلاسٹ کیا۔
چارسدہ: متاثر خاندان میں میاں بیوی اور کمسن بچی شامل تھی۔
چارسدہ: ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون، زیور اور نقدی چھین لی۔
چارسدہ: ڈاکووں ضروری سفری دستاویزات بھی ساتھ لے گئے۔
چارسدہ: واقعے کی ایف آئی آر خاندان کے سربراہ محمد الیاس کی مدعیت میں درج کر لی گئی۔
چارسدہ: امریکہ سے پاکستان عید منانے آئے تھے۔
چارسدہ۔ شوہر اور تین ماہ کی بیٹی پر لوڈڈ بندوقیں رکھ کر ہمیں لوٹا گیا۔ ذرائع
چارسدہ: ڈاکووں نے ہراساں بھی کیا ۔ ذرائع
چارسدہ: آرمی چیف، وزیر اعظم اور وزیر اعلی پختون خوا واقعے کا نوٹس لیں۔ متاثرہ خاندان

19/06/2024

مردان کے علاقے خوارہ بانڈہ دربو کلے میں فائرنگ۔
فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جانبحق خاتون زخمی ۔ ریسکیو ذرائع۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے جانبحق افراد کو ایم ایم سی منتقل کر دیا
مردان جاں بحق ہونے والے تین بھائی اور باپ شامل جبکہ ماں زخمی ذرائع

:جانبحق افراد میں نہار اللّٰہ بعمر 30 سال، فیص اللّٰہ بعمر 26 سال، نصراللّٰہ بعمر 58 سال اور عابد اللّٰہ بعمر 33 سال شامل ہیں۔

16/06/2024

چارسدہ: پڑانگ قبرستان میں پولیس اور دو نقاب پوش کے درمیان فائرنگ،دو نقاب پوش زخمی حالت میں گرفتار،

چارسدہ:پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ پڑانگ کی حدود قبرستان میں دو مشکوک نقاب پوش بامسلح کسی واردات کی غرض سے موجود ہے،

چارسدہ:حسب اطلاع پر پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر نقاب پوشوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی بااردہ قتل فائرنگ شروع کردی،

چارسدہ: پولیس پارٹی نے حق حفاظت خود اختیاری کی خاطر جوابی فائرنگ کی،

چارسدہ: فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو نقاب پوش ملزمان کو زخمی حالت میں دو پستول سمیت گرفتار کرلیے،

چارسدہ: ملزمان کی شناخت صدام ولد فضل مالک سکنہ کلاڈھیر اور اعزاز ولد جان محمد سکنہ سٹیشن کورونہ کی نام سے ہوئی،

چارسدہ: پولیس نے ملزمان کو ہسپتال منتقل کرکے ضلع بھر کے تھانہ جات سے ریکارڈ طلب کرلی،

16/06/2024

چارسدہ/احتجاج

چارسدہ: بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ۔

چارسدہ: مظاہرین نے چارسدہ ٹو
پشاور موٹروے ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے، ذرائع

چارسدہ: مظاہرہ چارسدہ اور پشاور کے درمیانی حدود میں کیا جا رہا ہے، ذرائع

چارسدہ: مظاہرین میں آگرہ، سردریاب، جالہ بیلہ اور میاں گجر کے لوگ شامل ہیں، ذرائع

چارسدہ: مظاہرین کے مطابق 24 میں سے 23 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، ذرائع

چارسدہ: موٹروے بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع

چارسدہ: مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کردی، ذرائع

Address

Charsadda
Charsadda

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Charsadda News چارسدہ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share