بھکر(ریسکیو1122بھکر)ریسکیو1122بھکر کی طرف سے ڈزاسٹر ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
سانحات،حادثات اور آفات سے آگاہی وپیشہ ورانہ تربیت سے شرح اموات و نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد عبید اللہ خان
تفصیلات کے مطابق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
08اکتوبر2020کو ریسکیو1122کی طرف سے نیشنل ڈزاسٹر ڈے کے سلسلہ میں سانحات کے قومی دن کے حوالے سے سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد عبیداللہ خان نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد قدرتی آفات سے متعلق استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش بروئے کارلانا ہے تاکہ معاشرے میں قدرتی آفات و خطرات ا ور اس کے اثرات کے بارے میں لوگوں کوقبل آگاہی ہو۔اس حوالے سے ریسکیو سیفٹی آٖفیسر محمداکرم اویسی نے دوران خطاب بتایا کہ 8اکتوبر2005کے سانحہ سے سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں آنے والی آفات سے نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔ ڈزاسٹر آگاہی کے حوالے سے بروشر بھی تقسیم کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد عبیداللہ خان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پیشگی تیاری اور تربیت سے ہی حادثات اورسانحات سے بچاؤ ممکن ہے اور آخر میں شہداء سانحات کے لیے مغفرت کی دعا کی گئی۔
Mangla Hourly Data
Date:01-09-2020
Time: 1600 :pm
R. level: 1242.00 ft
Inflow: 55,000 cs
Outflow: 56,993 cs
Rain Fall (inches)
Mangla: (Nil)
Domel: (0.10)
Kallar: (Nil)
Kotli: (Nil)
Plandari: (0.11)
دریاخان : ریلوے اسٹیشن کےقریب سویٹ " کینڈی " کی دوکان میں آگ لگ گئی ، 2 لاکھ سے زائد کا سامان جل گیا ، بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے،ریسیکو زرائع
دریاخان : ریسیکو زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آگ نامعلوم وجوہات پر لگی تھی ،آگ لگنے کا ابھی تعین نہیں ہوا ، پریس ریلز ،
دریاخان : مالکان کی اطلاع پر ریسیکو 1122 کہ امدادی ٹیمیوں نے پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت سے آگ پر قابو پالیا ،تاہم جانی نقصان سے بچا لیا گیا ،ریسیکو پریس ریلز ،
یزمان میں افسوسناک واقعہ !
آصف بٹ نامی مرغی فروش نے اشتعال میں آکر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے 3 اہلکاروں پر گنڈا سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ـ
تفصیلات کے مطابق آصف بٹ یزمان میں مرغی کا گوشت فروخت کرتا تھا 15 یوم قبل اسکی والدہ اور 5 روز پہلے اسکا جواں سال بھائی انتقال کر گئے تھے آج پہلے روز دکان کھولی تو فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے صفائی وغیرہ کی خلاف ورزی پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ـ
موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق آصف اقبال بٹ نے اہلکاروں دے کہا کہ میں نے آج ہی دکان کھولی ہے میری ماں اور بھائی کا انتقال ہوگیا آپ پہلے بھی مجھے چار بار جرمانہ کر چکے ہیں باقی دکانداروں کو کچھ نہیں کہتے میرے پاس رقم نہیں ہے، لیکن فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے کہا کہ چالان کٹ گیا ہے جرمانہ بھرنا پڑے گا،
جس پر آصف اقبال بٹ مشتعل ہوگیا اور گنڈاسے کے وار کر کے اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا ـ
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جبکہ آصف اقبال بٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ـ
سرکاری ملازمین کا مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا بجٹ تقریر سے واپسی پرگھیراؤ۔آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا؟
#بھکر: چکنمبر 7 ار ایم کے اور اس کے مضافات میں ٹڈی دل کا شدید حملہ
#خانسر :عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل کو بھگایا
بہل نشیب کے علاقے میں ٹڈی دل کا حملہ کسان حضرات شدید پریشانی کا شکار پہلے گندم کی پیداوار کی کمی کی وجہ سے کسان پریشان تھے اور رہی سہی کسر ٹڈی نے نکل دی ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ کسانوں کی دادرسی کی جائے