My Point 'Jehan-Zeb'.

My Point 'Jehan-Zeb'. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from My Point 'Jehan-Zeb'., Social Media Agency, Besham Qala.
(2)

  Besham New Karaya Nama
03/12/2021

Besham New Karaya Nama

مکان بنانے والے مستری مزدور اٙن پڑھکار ، بائک ٹھیک کرواتے ہیں اٙن پڑھ گھر میں بجلی کی وائرنگ کروانی ہو یا ایک سوئچ لگوان...
27/08/2021

مکان بنانے والے مستری مزدور اٙن پڑھ

کار ، بائک ٹھیک کرواتے ہیں اٙن پڑھ

گھر میں بجلی کی وائرنگ کروانی ہو یا ایک سوئچ لگوانا ہو تو اٙن پڑھ سے

مکان رنگ روغن کروانا ہو تو اٙن پڑھ

گھر کی ٹی وی ، واشنگ مشین ، استری وغیرہ ٹھیک کروانی ہو تو اٙن پڑھ

شیو ، بال کٹوانے کے لیے اٙن پڑھ

شادی بیاہ پے کھانے پکوانے ہوں تو اٙن پڑھ

کار ، کوچ ، ٹرک ، وغیرہ کا ڈرائیور اٙن پڑھ

گھر میں ہر کام کرنے والے ملازم اٙن پڑھ

فیکٹری ملز میں ورکر (مزدور) ان پڑھ

گوشت ، سبزی ، کپڑے ، جوتے وغیرہ لینے جاتے ہیں دوکاندار اٙن پڑھ

منڈی سے گائے ، بھینس ، بکرا وغیرہ لینے جاتے ہیں اُن کو پالنے و بیچنے والے اٙن پڑھ

ہوٹل سے چائے پینے جاتے ہیں اٙن پڑھ

لکھی ہوئی لِسٹ میں اکثریت انہی کی تعداد ہے جنہوں نے سکول کا منہ بھی نہیں دیکھا ہوا۔

اس ملک و نظام کا بیڑہ غرق اٙن پڑھ نے نہیں تعلیم یافتہ نے کیا،بچپن سے سنتے اور دیکھتے آ رہے ہیں ترقی کے لیے تعلیم بڑی ضروری ہے آج گھر گھر محلے محلے سکول و کالج کھلے ہیں مگر آج معاشرے و نظام کی حالت چالیس سال پہلے سے بدتر سے بدتر ہے کیوں؟

آج کرپشن کون کر رہا ہے آخر ہمارا نظام تعلیم پڑھے لکھے اور اٙن پڑھ میں فرق پیدا کیوں نئی کر سکا؟

آخری وہ کون سا علم تھا جس کے ہمارے پیارے آقا محمد عربیؑ نے فرمایا تھا کہ " علم حاصل کرو ماں کی گود سے قبر تک "

اٙن پڑھ جن کا ذکر پہلے کر چکا ہوں آپ کو ذلیل نہیں کرے گا مگر آپ بنک ، دفتر ، تھانہ ، کچہری جائیں وہاں ڈگری ہولڈر لوگ ہوتے ہیں فیصلہ آپ خود کریں

شعبہ زندگی کا ہر کام اٙن پڑھ کر رہا ہے یہ سسٹم یہ چلا رہے ہیں،، اِن تعلیمی اداروں اور ڈگری نے کیا دیا؟؟

05/07/2021

ردیف ، قافیہ ، بندش ، خیال ، لفظ گری
وُہ حور ، زینہ اُترتے ہوئے سکھانے لگی

کسی کے شیریں لبوں سے اُدھار لیتے ہیں
مٹھاس ، شہد ، رُطب ، چینی ، قند ، مصری ڈَلی

کسی کی مدھ بھری آنکھوں کے آگے کچھ بھی نہیں
تھکن ، شراب ، دَوا ، غم ، خُمارِ نیم شبی

کسی کو چلتا ہُوا دیکھ لیں تو چلتے بنیں
غزال ، مورنی ، موجیں ، نجم ، زمانہ ، گھڑی

کسی کے ساتھ نہاتے ہیں تیز بارش میں
لباس ، گجرے ، حیا ، زُلف ، آنکھ ، ہونٹ ، ہنسی

''بشرطِ فال'' کسی خال پر میں واروں گا
چمن ، پہاڑ ، دَمن ، دَشت ، جھیل ، خشکی ، تری

نگاہیں چار ہوئیں ، وَقت ہوش کھو بیٹھا
صدی ، دَہائی ، برس ، ماہ ، روز ، آج ، اَبھی

کتاب ، باب ، غزل ، شعر ، بیت ، لفظ ، حروف
خفیف رَقص سے دِل پر اُبھارے مست پری

کلام ، عَرُوض ، تغزل ، خیال ، ذوق ، جمال
بدن کے جام نے اَلفاظ کی صراحی بھری

سلیس ، شستہ ، مُرصع ، نفیس ، نرم ، رَواں
دَبا کے دانتوں میں آنچل ، غزل اُٹھائی گئی

قصیدہ ، شعر ، مسدس ، رُباعی ، نظم ، غزل
مہکتے ہونٹوں کی تفسیر ہے بھلی سے بھلی

مجاز ، قید ، معمہ ، شبیہ ، اِستقبال
کسی سے آنکھ ملانے میں اَدبیات پڑھی

کسی کے مرمریں آئینے میں نمایاں ہیں گھٹا ،
بہار ، دَھنک ، چاند ، پھول ، دیپ ، کلی .... !!!

23/03/2021
Research has confirmed that Typhidot diagnostic tests conducted by clinical laboratories during typhoid fever is of no u...
22/10/2020

Research has confirmed that Typhidot diagnostic tests conducted by clinical laboratories during typhoid fever is of no use and just wastage of time and resources.

20/09/2020

in class.

یہ بھی وقت تھا جب چھوٹے چھوٹے تھے اور بڑے بڑے۔
13/09/2020

یہ بھی وقت تھا جب چھوٹے چھوٹے تھے اور بڑے بڑے۔

13/09/2020

موٹروے پہ رونماء ھونے والا دل خراش معاملہ اور چند سوالات۔


سوالات تو اٹھیں گئے
۔۔
سوال نمبر 1
خاتون رات 12 بجے تین بچوں کے ساتھ کیوں اور کس مجبوری کے تحت نکلی
۔۔
سوال نمبر 2
خاتون نے اپنے شوہر کے بجائے کسی سردار شہزاد نامی شخص کو ہی فون کر کے ریپ کے متعلق کیوں بتایا ؟

سوال نمبر 3
جب خاتون کا عزیز موقع پر پہنچا تو خاتون جنگل یا جھاڑیوں کی طرف سے چلی آ رہی تھی
اب یہ بتایا جائے کہ خاتون کا گاڑی سے کتنا فاصلہ تھا
کہ اس کے فون کرنے کے بعد
اس سے پہلے
اس کا عزیز گجرانوالہ سے جائے واردات پر کیسے پہنچ گیا

سوال نمبر 4
مدعی مقدمہ شوہر کی جگہ خاتون کا عزیز رشتہ دار کیوں بنا ؟
یا پھر خاتون خود مدعی مقدمہ کیوں نہ بنی ؟
کیا خود کار ڈرائیو کرنے اور ڈیفنس میں رہنے والی خاتون ان پڑھ تھی ؟

سوال نمبر 5 اور اہم ترین سوال

ایف آئی آر کے مطابق دو افراد خاتون کے ساتھ زیادتی کرتے پائے گئے
جبکہ ایف آئی آر درج کروانے والا سردار شہزاد اپنے دوست جنید کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچتا ہے

جبکہ گنتی کے اعتبار سےشہزاد اور جنید بھی دو ہی افراد بنتے ہیں
اگر سردار شہزاد خاتون کا عزیز ہے
تو اس نے اپنی عزیزہ خاتون کے ساتھ
اجتماعی زیادتی کی خبر خاتون کی زبانی سن کر
اپنے کسی اور عزیز کے بجائے
اپنے دوست کو ساتھ لے جانا کیوں اور کیسے گوارہ کر لیا ؟

سوال نمبر 6

چھٹی حس کہتی ہے کہ
خاتون کے زیر استعمال سیل فونزاور سمز کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کی طرف ابھی توجہ کیوں نہ دی گئی
کہ رات 12 بجے گھر سے نکلتے وقت خاتون نے کس کس کو اپنی روانگی سے متعلق آگاہ کیا تھا

دراصل فرانس میں ھونے والے FATF کے اجلاس میں پاکستان کو یہ ثابت کرنا ہے کہ پاکستان عورتوں کیلئے محفوظ ملک نہیں ھیں اور مسلمان اور اسلام کو بدنام کرنا ھے۔


۔۔
سوالات سامنے ہیں
انہیں پڑھنے کے بعد
اب آپ اپنی ساتویں حس کو استعمال کریں. آپ کا ایک سیکنڈ اس تحریر کو دوسرے گروپوں تک پہنچانے کا زریعہ ہے
10 یا 15 گرپوں میں شیئر کریں
میری آپ سے عاجزانہ اپیل ہے کہ لاحاصل اور بے مقصد پوسٹس ہم سب شیئر یا کاپی کرتے ہیں۔۔۔!!
آج اپنے معاشرے کا یہ تلخ پہلو کیوں نہ شیئر کریں۔۔۔؟
آئیں ایک ایک شیئر کرکہ اپنا حصہ ڈالیں۔۔

کیا پتہ کسی کے دل میں اتر جائے یہ بات۔⚘💖۔۔
شکریہ🙏💖⚘🙏❣️
اللہ پاک ہم سب کو ہدایت دیں آمین💖

01/09/2020

شانگلہ اور کوہستان۔ شدید بارشوں سے سیلابی ریلے۔
ڈسٹرکٹس انتظامیہ سے گزارش ہے حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے دونوں اضلاع میں ایمرجنسی نافز کرے اور اداروں کو کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے چوکنا رکھیں۔
اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے آمین

01/09/2020

رانولیاء اور دوبیر میں ھالیہ بارشوں سے اونچے درجے کا سیلاب۔
زندگی مکمل طور پہ مفلوج ۔

اپکا کیا خیال ھے۔
29/08/2020

اپکا کیا خیال ھے۔

Gul Daro oglu Suleman Shah
18/07/2020

Gul Daro oglu Suleman Shah

13/07/2020

قدرت کا حسین شاہکار
وادی بنکھنڈ کوہستان لوئر۔

11/07/2020

مسلمانون کے زوال اور ہلاکت کی ایک وجہ یہ بھی ہے !

ابن سینا کہتے ہیں کہ جس کی ایک ہی بیوی ہو، وہ جوانی میں بوڑھا ہو جاتا ہے۔ اسے ہڈیوں، کمر، گردن اور جوڑوں کے درد کی شکایت پیدا ہو جاتی ہے۔ اس کی مایوسی بڑھ جاتی ہے، محنت کم ہو جاتی ہے، ہنسی اڑ جاتی ہے اور وہ شکوے اور شکایات کا گڑھ بن جاتا ہے یعنی ہر وقت شکوے شکایات ہی کرتا نظر آئے گا۔ قاضی ابو مسعود کہتے ہیں کہ جس کی ایک بیوی ہو، اس کے لیے لوگوں کے مابین فیصلے کرنا جائز نہیں یعنی اس کا قاضی بننا درست نہیں [کہ ہر وقت غصے کی حالت میں ہو گا اور غصے میں فیصلہ جائز نہیں]۔ ابن خلدون کہتے ہیں کہ میں نے پچھلی قوموں کی ہلاکت پر غور وفکر کیا تو میں نے دیکھا کہ وہ ایک ہی بیوی پر قناعت کرنے والے تھے۔

ابن میسار کہتے ہیں کہ اس شخص کی عبادت اچھی نہیں ہو سکتی کہ جس کی بیوی ایک ہو۔ عباسی خلیفہ مامون الرشید سے کہا گیا کہ بصرہ میں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ جن کی ایک ہی بیوی ہے۔ تو مامون الرشید نے کہا کہ وہ مرد نہیں ہیں۔ مرد تو وہ ہیں کہ جن کی بیویاں ہوں۔ اور یہ فطرت اور سنت دونوں کے خلاف چل رہے ہیں۔ ابن یونس سے کہا گیا کہ یہود و نصاری نے تعدد ازواج یعنی ایک سے زائد بیویاں رکھنا کیوں چھوڑ دیا۔ انہوں نے جواب دیا، اس لیے کہ اللہ عزوجل ذلت اور مسکنت کو ان کا مقدر بنانا چاہتے تھے۔

ابو معروف کرخی سے سوال ہوا کہ آپ کی ان کے بارے میں کیا رائے ہے جو اپنے آپ کو زاہد سمجھتے ہیں لیکن ایک بیوی رکھنے کے قائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ زاہد نہیں بلکہ مجنون ہیں۔ یہ ابوبکر وعمر اور عثمان وعلی رضی اللہ عنہم کے زہد کو نہیں پہنچ سکے۔ ابن فیاض سے ایسے لوگوں کے بارے میں سوال ہوا کہ جن کی ایک ہی بیوی ہے۔ تو انہوں نے کہا کہ وہ مردہ ہیں، بس کھاتے پیتے اور سانس لیتے ہیں۔ والی کرک ابن اسحاق نے پورے شہر میں مال تقسیم کیا لیکن ایک بیوی والوں کو کچھ نہ دیا۔ جب ان سے وجہ پوچھی گئی تو کہا کہ اللہ عزوجل نے سفہاء یعنی ذہنی نابالغوں کو مال دینے سے منع کیا ہے [کہ وہ اسے ضائع کر دیتے ہیں]۔

ابن عطاء اللہ نے ایک بیوی رکھنے والوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کو بڑا کیسے سمجھ لیں کہ جنہوں نے اپنے بڑوں کی سنت کو چھوڑ دیا ۔ حصری کہتے ہیں کہ جب اللہ نے شادی کا حکم دیا تو دو سے شروع کیا اور کہا کہ دو دو، تین تین اور چار چار سے شادیاں کرو۔ اور ایک کی اجازت ان کو دی جو خوف میں مبتلا ہوں۔ تقی الدین مزنی سمرقند کے فقیہ بنے تو ان کو بتلایا گیا کہ یہاں کچھ لوگ ایک بیوی کے قائل ہیں۔ تو انہوں نے کہا کہ کیا وہ مسلمان ہیں؟ پھر اہل شہر کو وعظ کیا تو اگلے چاند سے پہلے تین ہزار شادیاں ہوئیں اور شہر میں کوئی کنواری، مطلقہ اور بیوہ نہ رہی۔

نوٹ :- پوسٹ سے متاثر ہوکر کچھ کر گزرنے والوں کیلئے مصنف ذمدار نہیں ہے😉😁
Copied..

اسٹوڈنٹس نے ٹیچر سے کہا سر آپ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں 5 گیندوں پر ٹیچر نے 2 رن بنائے چھٹی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے اسٹوڈن...
28/06/2020

اسٹوڈنٹس نے ٹیچر سے کہا سر آپ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں 5 گیندوں پر ٹیچر نے 2 رن بنائے چھٹی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے
اسٹوڈنٹس نے شور مچا کر بھرپور خوشی ظاہر کی
کلاس میں ٹیچر نے پوچھا کون کون چاہتا تھا کہ میں اسکی گیند پر آوٹ ہو جاٶں؟
سب باٶلرز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
ٹیچر ہنس دیئے پوچھا میں کرکٹر کیسا ہوں؟ سب نے کہا بہت برے
پوچھا میں ٹیچر کیسا ہوں جواب ملا بہت اچھے
ٹیچر پھر ہنس دیئے
صرف آپ نہیں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے میرے ہزارہا اسٹوڈنٹس جن میں کئی میرے نظریاتی مخالف ہیں گواہی دیتے ہیں کہ میں اچھا ٹیچر ہوں راز کی بات بتاؤں میں جتنا اچھا ٹیچر ہوں اتنا اچھا اسٹوڈنٹ نہیں تھا مجھے ہمیشہ سبق یاد کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور بات سمجھنے میں وقت لگا لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں اسکے باوجود مجھے اچھا ٹیچر کیوں مانا جاتا ہے؟
سب نے کہا سر آپ بتائیں کیوں؟
ٹیچر نے کہا 👈 ادب،
مجھے اچھی طرح یاد ہے اپنے ٹیچر کے ہاں دعوت کی تیاری میں انکی مدد کر رہا تھا فریزر سے برف نکالی جسے توڑنے کیلئے کمرے میں کوئی شے نہیں تھی استاد کام کیلئے کمرے سے نکلے تو میں نے مکا مار کر برف توڑ دی اور استاد کے آنے سے پہلے جلدی سے ٹوٹی ہوئی برف دیوار پر بھی دے ماری
استاد کمرے میں آئے تو دیکھا کہ میں نے برف دیوار پر مار کر توڑی ہے انہوں نے مجھے ڈانٹا کہ تمہیں عقل کب آئیگی یوں برف توڑی جاتی ہے میں نے انکی ڈانٹ خاموشی سے سنی بعد میں انہوں نے اس بیوقوفی کا ذکر کئی جگہ کیا میں ہمیشہ بیوقوفوں کی طرح سر ہلا کر انکی ڈانٹ سنتا
انہیں آج بھی نہیں معلوم کہ برف میں نے مکا مار کر توڑی تھی
یہ بات میں نے انہیں اسلئے نہیں بتائی کہ وہ ایک ہاتھ سے معذور تھے انکی غیر موجودگی میں میں نے جوانی کے جوش میں مکا مار کر برف توڑ دی لیکن جب انکی معذوری کا خیال آیا تو سوچا کہ میرے طاقت کے مظاہرے سے انہیں احساس کمتری نہ ہو اس لیئے میں نے برف دیوار پر مارنے کی احمقانہ حرکت کی اور لمبے عرصے تک انکی ڈانٹ سنتا رہا
اور ایک آپ لوگ ہیں کہ ایک دوسرے کو چیخ چیخ کر ہدایات دے رہے تھے کہ سر کو یارکر مار کر آوٹ کرو
جیتنا سب کچھ نہیں ہوتا کبھی ہارنے سے زندگی میں جیت کے رستے کھلتے ہیں آپ طاقت میں اپنے ٹیچرز اور والدین سے بے شک بڑھ جاتے ہیں لیکن زندگی میں سب سے جیتنا چاہتے ہیں تو اپنے ٹیچرز اور والدین سے جیتنے کی کوشش نہ کریں آپ کبھی نہیں ہاریں گے
اللہ پاک آپکو ہر میدان میں سرخرو رکھے
آمین ثم آمین ــــــــــ

13/06/2020

کرونا وائرس اور ہماری احتیاطی تدابیر ۔

06/06/2020

Petrol or Khareedar

Another frontline warrior got covid_19 positive Dr Qadeer Khan Resident 0fuc Ran0lia kohistan l0wer got Covid 19 positiv...
03/06/2020

Another frontline warrior got covid_19 positive
Dr Qadeer Khan Resident 0fuc Ran0lia kohistan l0wer got Covid 19 positive while fighting against Covid 19 pandemic.
Dr Qadeer is a resident orthopedic Surgeon in orhto b unit ATH ..
May Allah give a sound health and speedy recovery to our brother.
Get well soon bro ❤❤❤
Cop

انکلالحاجفضلربیاستاد(سابقہاےایسڈیاو) کینمازجنازہکےدوراناکعکس۔اللهمرحومکوجنتمیںاعلیمقامعطاءکرےاور...
03/06/2020

انکلالحاجفضلربیاستاد(سابقہاےایسڈیاو) کینمازجنازہکےدوراناکعکس۔
اللهمرحومکوجنتمیںاعلیمقامعطاءکرےاورلواحقینکوصبرجمیلعطاءفرائے۔

03/06/2020

آج کل ٹائیفائیڈ کی وبا بھی پھیل چکی ہے. اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید ان کو کرونا وائرس ہوچکا ہے. اب کیسے پتہ چلے گا کہ یہ کرونا ہے یا ٹائیفائیڈ. یہ پوسٹ آخر تک پڑھیں اور اسے آگے بھی شئیر کریں تاکہ لوگوں کی مدد ہو سکے. اس میں علاج اور پرہیز بھی بتایا جائے گا. علاج کے معاملے میں فارماسسٹ یا فیزیشن سے مشورہ ضرور کریں. پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ٹائیفائیڈ کی علامات ہونے کی صورت میں اپنا علاج شروع کریں لیکن فیزیشن یا فارماسسٹ سے مشورہ ضرور کریں.
ٹائیفائیڈ کی علامات: منہ کا ذائقہ خراب ہونا، پیٹ میں مروڑ اٹھنا بعض کو قبض کی سی کیفیت ہوجاتی ہے اور بعض مریضوں کو دست لگ جاتے ہیں، بخار ہونا، جسم درد کرنا، ایک دم جسم گرم ہوجانا اور کبھی ایک سردی لگنا، گلا دکھنا، سینے میں ریشا ہو جیسے اس طرح کی کیفیت، ہلکی کھانسی ہونا، ہڈیوں میں درد ہونا.
اس کا علاج : ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ علاج کے ساتھ پرہیز بہت لازمی ہے. تاکہ بروقت صحت یاب ہوسکیں. بدپرہیزی کی صورت میں آپ کا ٹائیفائیڈ زیادہ دنوں تک جا سکتا ہے. احتیاط اور پرہیز لازمی ہے.
Ciprofloxacine 500mg twice daily for 7 to 10 days (depending on severity)
Panadol 500mg three times a days
Diclofenac sodium (or) potassium 50mg twice daily

OR

Cefixime 400mg once daily for 7 to 10 days (depending on severity)
Panadol 500mg twice daily or three times daily
Diclofenac sodium (or) potassium 50mg twice or three times daily (depending on severity)

ٹائیفائیڈ میں نرم اور تاثیر میں ٹھنڈی غذا کھائیں. جیسے کہ بریڈ (ڈبل روٹی یا بند)، فرنی (custard) ، دہی، کیلا (banana)، دودھ درمیانہ ٹھنڈا، فروٹ جوس، کھیر، تربوز...
اوپر دی گئی غذا کھانی ہے ان کے باقی تمام غذاؤں سے پرہیز کریں. چائے بھی نہ پئیں تو بہتر ہے.
ٹھیک ہوجانے کے بعد جسم کی کمزوری دور کرنے کیلئے وٹامن کھائیں، بکرے کے گوشت کی یخنی کھائیں، بکرے کا گوشت بھی نرم کرکے کھا سکتے ہیں کالی مرچ ڈال کر. کیونکہ وہ تاثیر میں ٹھنڈی ہوتی ہے.

کرونا وائرس میں جسم کا درد کرنا، شدید بخار ہونا، منہ ذائقہ ختم ہوجانا، ناک سے خوشبو یا بدبو کا محسوس نہ ہونا، تھکاوٹ، کھانسی وغیرہ ہے. ٹائیفائیڈ میں آپ کے منہ کا ذائقہ ترش یا کڑوا ہوتا ہے جبکہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں آپ کے منہ کا ذائقہ بالکل ختم ہوجاتا ہے. اگر آپ کو اپنی علامات کا صحیح سے تعین نہیں ہورہا تو آپ ہسپتال جاکر اپنا چیک اپ کروائیں.
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ سب کی مدد ہوسکے.
تحریر: ڈاکٹر محمد عاصم فارماسسٹ

Govt. Of KPK
31/05/2020

Govt. Of KPK

13/05/2020

ماشاءالله

المیہ۔
07/05/2020

المیہ۔

04/05/2020

تمام لو گوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہجنکاروزگارCOVID-19 سےمتاثرہواہیںاور انکےخاندانمیںکسیفردکو12000 روپےاگرنہیںملےھےتووہاس میں لازمی رجسٹر ہوجاۓ اور یہ فنڈ ہر ایک بندے کلیے ہیں کرونا وائرس کے باعث بیروزگار ہونے والے افراد کی مدد کے لئے وزیراعظم کا خصوصی فنڈ۔
12,000 روپےکی امداد حاصل کرنے کے لئے درجہ ذیل لنک پر اندراج کریں.

Link: ehsaaslabour.nadra.gov.pk/ehsaas

03/05/2020

اردگان نے ترکی میں کیا کیاہے

!!!!

1- سن 2013 میں مسلم ترکی ملک کی کل ملکی پیداوار ایک ٹریلین سو ملین ڈالر تھی جو کہ مشرق وسطی کی مضبوط ترین تین اقتصادی قوتوں یعنی ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مجموعی پیداوار کے برابر ہے۔ اردن شام اور لبنان جیسے ملکوں کا تو شمار ہی نہیں ہے۔

2- اردگان نے سالانہ تقریبا 10 پوائنٹس کے حساب سے اپنے ملک کی معیشت کو 111 نمبر سے 16 نمبر پر پہنچا دیا، جس کا مطلب ہے کہ ترکی دنیا کی 20 بڑی طاقتوں (G-20) کے کلب میں شامل ہوگیا ہے۔

3- اردگان نے ترکی کو دنیا کی مضبوط ترین اقتصادی اور سیاسی قوت بنانے کے لیے سن 2023 کا ہدف طے کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ترکی اس عزم میں کامیاب ہوتا ہے؟ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

4۔ اسطنبول ایئرپورٹ یورپ کا سب سے بڑا ایئر پورٹ ہے۔ اس میں یومیہ 1260 پروازیں آتی ہیں۔ مقامی ایئر پورٹ کی صبح کی 630 فلائٹس اس کے علاوہ ہیں۔

5۔ ترک ایئر لائن مسلسل تین سال سے دنیا کے بہترین فضائی سروس ہونے کا اعزاز حاصل کر رہی ہے۔

6- سالوں کے دوران ترکی نےجنگلات اور پھل دار درختوں کی شکل میں 2 بلین 770 ملین درخت لگائے ہیں۔

7- اپنے اس دور حکومت میں ترکی نے پہلا بکتر بند ٹینک، پہلا ایئر کرافٹ، پہلا ڈرون اور پہلا سیٹلائٹ بنایا ہے۔ یہ سیٹلائٹ عسکری اور بہت سے دیگر امور سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

8- اردگان نے 10 سالوں کے دوران 125 نئی یونیورسٹیاں، 189 سکول، 510 ہسپتال اور 1 لاکھ 69 ہزار نئی کلاسیں بنوائیں تاکہ طلبہ کی تعداد فی کلاس 21 سے زیادہ نا ہو۔

9- گذشتہ مالی بحران کے دوران جب امریکا اور یورپ کی یونیورسٹیوں نے بھی اپنی فیسیں بڑھا دی تھیں ان دنوں میں بھی اردگان نے حکم نامہ جاری کیا کہ تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں میں تعلیم مفت ہوگی اور سارا خرچہ حکومت برداشت کرے گی۔

10- دس سال پہلے ترکی میں فی فرد آمدن 3500 ڈالر سالانہ تھی جو 2013 میں بڑھ کر 11 ہزار ڈالر سالانہ تک پہنچ گئی تھی۔ یہ شرح فرانس کی فی فرد شرح آمدن سے زیادہ ہے۔ اس دوران ترکی کرنسی کی قیمت میں 30 گنا اضافہ ہوا۔

11- ترکی کی بھرپور کوشش ہے کہ سن 2023 تک علمی تحقیقات کے لیے 3 لاکھ سکالرز تیار کیے جائیں۔

12- اہم ترین سیاسی کامیابیوں میں یہ بھی شامل ہے کہ اردگان نے قبرص کے دونوں حصوں میں امن قائم کیا اور کرد کارکنوں کے ساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات کے ذریعے خون خرابے کو روکا۔ آرمینیا کے ساتھ مسائل کو سلجھایا۔ یہ وہ مسائل ہیں جن کی فائلیں گذشتہ 9 دہائیوں سے رکی ہوئی تھیں۔

13- ترکی میں تنخواہوں اور اجرتوں میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مزدور کی کم از کم تنخواہ 340 لیرہ سے بڑھ کر 957 لیرہ ہوگئی ہے۔ کام کی تلاش میں پھرنے والوں کی شرح 38 فیصد سے گھٹ کر 2 فیصد پر آگئی ہے۔

14- ترکی میں تعلیم اور صحت کا بجٹ دفاع کے بجٹ سے زیادہ ہے۔ یہاں استاد کی تنخواہ ڈاکٹر کے برابر ہے۔

15- مسلم ترکی میں 35 ہزار ٹیکنالوجی لیب بنائی گئی ہیں جہاں نوجوان ترکی تربیت حاصل کرتے ہیں۔

16- اردگان نے 47 ارب کا بجٹ خسارہ پورا کیا اور اس کے ساتھ ساتھ گذشتہ جون میں بدنام زمانہ ورلڈ بینک کے قرضے کی 300 ملین ڈالر کی آخری قسط بھی ادا کردی۔ صرف یہی نہیں بلکہ ترکی نے ورلڈ بینک کو 5 ارب ڈالر قرضہ دیا۔ مزید برآں ملکی خزانے میں 100 ارب ڈالر کا اضافہ کیا، جبکہ اس دوران بڑے بڑے یورپی ممالک اور امریکا جیسے ملک قرضوں، سود اور افلاس کی وادی میں حیران و سرگرداں ہیں۔

17- دس سال قبل ترکی کی برآمدات 23 ارب ڈالرتھیں۔ اب اس کی برآمدات 153 ارب ڈالر ہیں جو کہ دنیا کے 190 ممالک میں پہنچتی ہیں۔ ان برآمدات میں پہلے نمبر پر گاڑیاں اور دوسرے نمبر پر الیکٹرانک کا سامان آتا ہے۔ یورپ میں بکنے والی الیکٹرانک اشیاء میں ہرتین میں سے ایک ترکی کی بنی ہوئی ہوتی ہے۔

18- ترکی حکومت نے توانائی اور بجلی کی پیداوار کے لیے کوڑے کی ریسائکلنگ کا طریقہ اختیار کیا ہے۔ اس سے ترکی کی ایک تہائی آبادی مستفید ہو رہی ہے۔ ترکی کے شہری اور دیہی علاقوں کے 98 فیصد گھروں میں بجلی پہنچ چکی ہے۔

19- اردگان نے ایک ٹی وی پروگرام میں ایک بچے کے ساتھ مباحثہ میں شرکت کی جس میں ترکی کے مستقبل کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ اس بچے کی عمر 12 سال سے زائد نہیں تھی۔ اردگان نے اس بچے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔اپنے اس عمل سے اردگان نے ترک بچوں کو مباحثہ اور گفتگو کی ایک بہترین مثال پیش کی۔ اس سے ان بچوں کے مستقبل کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

20- عرب سیکولرز کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ ترکی کی دوستی کا جو شوشہ چھوڑا جاتا ہے اس کا عالم یہ کہ غزہ جانے والے ماوے مرمرہ جہاز پر جب اسرائیلیوں نے حملہ کیا تو ترکی نے اسرائیل کو بھرپور طمانچہ رسید کیا۔ اور نا صرف اسے معافی مانگنے پر مجبور کیا بلکہ معافی کے لیے غزہ سے محاصرہ ختم کرنے کی شرط بھی عائد کی۔

21 میں 2009 میں ہونے والی دافوس اقتصادی کانفرنس میں جب اسرائیلی صدر پیریز نے غزہ پر حملے کا جواز پیش کیا اور لوگوں نے اس پر تالیاں بجائیں تو اسرائیل کے اس دوست اردگان نے تالیاں بجانے والوں پر شدید تنقید کی اور یہ کہہ کر اس کانفرنس سے اٹھ گئے کہ " تمہیں شرم آنی چاہیے کہ ایسی گفتگو پر تالیاں بجاتے ہو! حالانکہ اسرائیل نے غزہ میں ہزاروں بچوں اور عورتوں کی جانیں لی ہیں۔"

22- اردگان نے اپنے مخالفین کا سامنا واٹر کینن سے کیا۔ اس نے ان پر مگ طیاروں اور اسکڈ میزائیلوں سے حملہ نہیں کیا۔

23- اردگان نے اپنی بیٹی کے سر سے حجاب اتارنے سے انکار کیا اور تعلیم کے حصول کے لیے اسے یورپ بھیج دیا۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب ترکی کی یونیورسٹیوں میں حجاب پر پابندی تھی۔

24- اردگان وہ واحد شخص ہے جس نے اپنہ اہلیہ کے ساتھ برما کا دورہ کیا اور میانمار کے ستم رسیدہ مسلمانوں سے ملاقاتیں کیں۔

2 5. میں 9 دہائیوں پر محیط سیکولر دور حکومت کے بعد اردگان نے ترکی کی یونیورسٹیوں میں قرآن اور حدیث کی تعلیم دوبارہ شروع کی۔

26- اردگان نے یونیورسٹیوں اورعدالتوں میں حجاب پہننے کی آزادی دی۔

27- اردگان نے بحر اسود کی کنارے پر سب سے بڑے معلق پل پر بسم اللہ الرحمن الرحیم کے حروف پر مشتمل لائٹنگ کی جبکہ ایک عرب ملک نے دنیا کا سب سے بڑا کرسمس درخت بنایا جس پر 40 ملین ڈالر لاگت آئی۔

28- اردوگان ترکی کے نصاب میں عثمانی رسم الخط کو واپس لا رہا ہے۔

02/05/2020

تاجروں کا مطالبہ ہے کہ دکانیں کھولو ، صنعت کاروں کا مطالبہ ہے کہ فیکٹریاں کھولو ، علماء کرام کا مطالبہ ہے کہ مساجد کھولو
سلام ہے *طالب علموں* کو ابھی تک کسی نے یہ ضد نہیں کی کہ *کالجز ' 'سکولز'مدارس یا یونیورسٹیاں* کھولو یہ ہوتی ہے *قانون کی پاسداری اور احساس ذمہ داری* 😇😇😂

01/05/2020

پبلکٹرانسپورٹککرایوںمیںفلفورکمیھونیچاہۓ۔
انتظامہیہاکشنلیں۔

30/04/2020

قادیانیوں کی اقلیتی کونسل میں شمولیت پر عقل سے فارغ لوگ ڈرم بجا رہے ہیں کہ نیازی نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے دیا۔
جب کہ حقیقت یہ ہے کہ اب ملک پاکستان میں قادیانی کھل کر اپنا کھیل کھیلیں گے۔ اور میں و آپ منہ دیکھتے رہیں گے۔
قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت 7 ستمبر 1974 کو ہی قرار دیا جا چکا تھا ۔
اس کی بعد قادیانی اقلیت کے کوٹے پر اہم عھدوں پر راج کرنے لگے ۔ علما نے اس ضرورت کو محسوس کیا ۔
اور ضیاء دور میں تحریک چلائی۔
چناں چ 1984 میں ضیاء حدود قادیانیت آرڈیننس لے آیا۔ جس کی رو سے
قادیانی اپنی کوئی نئی عبادت گاہ تعمیر نہیں کر سکیں گے۔ سپیکر پر اذان وغیرہ نہیں دے سکیں گے۔
چھپ کر اور نا ہی کھل کر اپنے مذہب کی تبلیغ نہیں کر سکیں گے۔
کوئی جلسہ منعقد نہیں کر سکیں گے ۔
کسی آعلیٰ عھدے پر بشمول قومی صوبائی الیکشن یہاں تک کہ کونسلر تک کا۔ الیکشن نہیں لڑ سکتے ۔
یہ وہ مروڑ ہے جو قادیانیوں کی لیے دنیا بھر کی کفار کی دلوں میں اٹھتا ہے۔
کیوں کہ مرزا قادیانی کو بر صغیر کی مسلمانوں پر راج کرنے کی لیے انگریزوں نے لانچ کیا تھا۔
آج انکو اقلیتی کونسل میں شامل کر کہ عام اقلیت کی حقوق دے دیے گۓ۔
اب یہ قومی و صوبائی الیکشن بھی لڑیں گے۔
عبادت گاہیں بھی بنائیں گے۔
تبلیغ بھی کریں گے ۔ اور ہر محکمہ میں خصوصی اقلیتی کوٹے کی مزے بھی اڑائیں گے۔
یہی انکآ دیرینہ خواب تھا۔
جو نیازی نی پورا کردیا۔

Address

Besham Qala

Telephone

+923403032922

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My Point 'Jehan-Zeb'. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to My Point 'Jehan-Zeb'.:

Videos

Share


Other Social Media Agencies in Besham Qala

Show All