![](https://img4.medioq.com/952/864/302116989528643.jpg)
04/02/2024
روزانہ ہاسٹل کینٹین میں ناشتے میں کھچڑی کھا کر پریشان طلباء نے ہاسٹل وارڈن سے شکایت کی اور ناشتہ میں دوسری چیز دینے کا مطالبہ کیا
وہاں 100 میں سے صرف 20 طالب علم ہںی ایسے تھے جن کو کھچڑی پسند تھی۔
اور وہ طلباء چاہتے تھے کہ روزانہ کھچڑی ہںی بنائی جائے ۔
جبکہ باقی کے 80 طلباء تبدیلی چاہتے تھے ۔
وارڈن نے تمام طلباء ناشتے کے لئے ووٹنگ کرنے کو کہا ۔
اب وہ 20 طلباء جنہیں کھچڑی پسند تھی ان سب نے کھچڑی کے لیے ووٹ دیا ۔
باقی کے 80 افراد میں کوئی ہم آہنگی نہیں تھی ۔ مزید کوئی بات چیت بھی نہیں تھی اور اپنی عقل اور ضمیر سے کچھ فیصلہ بھی نہیں کیا ۔ نہ آپس میں کوئی صلاح و مشورہ کیا اور ہر ایک نے اپنی اپنی پسند کے مطابق ووٹ دیا ۔
اب ووٹنگ کا نتیجہ کچھ ایسا آیا 👇👇
20 کھچڑی
18 ڈوسا
16 پراٹھا
14 روٹی
12روٹی مکھن
10 نوڈلز
10 پوری سبزی
اب کیا ہںوا ۔ اس کینٹن میں آج بھی وہ 80 طلباء ہر روز کھچڑی کھاتے ہیں ۔
ہمارےوطن عزیز پاکستان کا انتخاب۔
کچھ ایسی ہی مثال ہے۔۔
اسی لئیے آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنا قیمتی ووٹ استری کو دیکر بٹگرام کو پسماندگی سے بچائیں