Bannu99 news

Bannu99 news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bannu99 news, News & Media Website, bannu, Bannu.

غریب عوام کے بارے سوچیے۔وہ گھر کا راشن اور دوائی پوری کر نہیں سکتا۔اوراپ ھر دفعہ غریب کی کھال ادھڑتے ھو۔دنیا کی خوفناک ت...
22/06/2024

غریب عوام کے بارے سوچیے۔
وہ گھر کا راشن اور دوائی پوری کر نہیں سکتا۔
اوراپ ھر دفعہ غریب کی کھال ادھڑتے ھو۔
دنیا کی خوفناک ترین ڈکیتی :
بجلی کے حالیہ بلوں میں پروٹیکٹ کیٹیگری اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق سمجھیں۔ یہ دو بل غور سے دیکھیں ۔۔
200 یونٹس کا بل : 3083 روپے
201 یونٹس کا بل : 8154 روپے

اضافی یونٹ کا بل : 5071 روپے
مطلب 200 یونٹ سے اوپر ایک یونٹ کا بل 5071 روپے آ سکتا ہے۔ یہ اس غریب عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے ۔ اس کا نوٹس کون لے گا ؟ مزید برآں یہ ریٹ آپ کو اگلے 6 ماہ تک مسلسل بھرنا ہوگا۔

22/06/2024
22/06/2024

دﻭﺩﮪ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﯽ🥛🚰
ﺷﮩﺪ ﻣﯿﮟ ﺷﯿﺮﮦ🍺
ﮔﮭﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﻤﯿﮑﻞ🥃
ﻣﺮﻏﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﻧﺘﮍﯾﺎﮞ🐓
ﮨﻠﺪﯼ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﻨﻮﻋﯽ ﺭﻧﮓ
ﺳﺮﺥ ﻣﺮﭺ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﻨﭩﻮﮞ ﮐﺎ ﺑُﻮﺭﺍ🍝
ﮐﺎﻟﯽ ﻣﺮﭺ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﻮﮌﮮ ﮐﺎ ﺩﺍﻧﮧ اور پپیتے کے بیج🍱
ﺟﻮﺱ ﻣﯿﮟ ﺟﻌﻠﯽ ﺭﻧﮓ ﺍﻭﺭ ﻓﻠﯿﻮﺭﺯ🍯
چائے کی پتی میں چنے کے چھلکے
آٹے میں ریتی
چنے کے آٹے میں لکڑی کا بھوسہ🍞
پھلوں میں میٹھے انجکشن🍎🍊🍋
سبزیوں پر رنگ🥦🥒🥑🍆
پیٹرول میں گندہ تیل🛢
اسپغول میں سوجی
بچوں کی چیزوں میں زہر آلود میٹریل🍦🍩🍭🍬
ﺑﮑﺮﮮ🦌🐏 ﮐﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﺍﻧﺠﮑﺸﻦ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﻭﺯﻥ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﺮﻧﺎ
بھینس کو دودھ بڑھانے کے ٹیکے لگانا🐄🐃
ﺷﻮﺍﺭﻣﮯ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﺘﮯ🐕 ﺍﻭﺭ چوہے 🐭
ﺷﺎﺩﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﯼ ﮨﻮﺋﯽ ﻣﺮﻏﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﮔﻮﺷﺖ🐓🐓 جھوٹ بول کر گدھے کا گوشت کھلایا جانا
ﻣﻨﺮﻝ ﻭﺍﭨﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﻠﮑﮯ🚰🚰 ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ
ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻣﺎﺭﮐﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺟﻌﻠﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﭘﯽ ﻓﻮﻥ📲📱
ﺟﻌﻠﯽ ﺻﺎﺑﻦ، ﺟﻌﻠﯽ ﺳﺮﻑ، ﺟﻌﻠﯽ ﺷﯿﻤﭙﻮ ﻣﮕﺮ ﺳﺐ ﺍﻭﺭﯾﺠﻨﻞ ﭨﯿﮕﺰ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
ﺩﻭ ﻧﻤﺒﺮ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ💊💊 ﺍﺻﻠﯽ ﭘﯿﮑﻨﮓ ﻣﯿﮟ
ہسپتالوں میں جعلی ڈاکٹرز
بازاروں میں بدنگاہی 👀 اور جھگڑے👊🤛🤜
ﺍﻣﺘﺤﺎﻧﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﻧﻘﻞ
مسلمان لڑکیوں کے ہاتھ میں قرآن پاک کی جگہ فحش ڈائجسٹ 📖📘
ﻧﺎﭖ ﺗﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ⚖
ﺩﻭﺳﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﻏﺮﺿﯽ🗣
محبت میں دھوکہ
ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﺎﻓﻘﺖ👹
ﻧﻮﮐﺮﯼ ﻣﯿﮟ ناجائز ﺳﻔﺎﺭﺵ ﻭﺭﺷﻮﺕ🙏🏿
ﺑﺠﻠﯽ 💡💡ﻣﯿﮟ ﮨﯿﺮﺍ ﭘﮭﯿﺮﯼ
بے ریش چہرے👴🏻
بے نمازی پیشانیاں👴🏻
ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﮐﮯ ﮐﺴﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﺍﻭﺭ ﻧﻨﮕﮯ ﻟﺒﺎﺱ
عبایوں میں فیشن
ﺷﺎﺩﯼ ﺑﯿﺎﮦ ﭘﺮ ﺷﺮﺍﺏ ﻧﻮﺷﯽ، ﻣﺠﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﻓﺎﺋﺮﻧﮓ
مرد و عورت کا اختلاط
مردہ عورتوں کیساتھ قبروں میں ریپ
ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻣﯿﮟ ﻓﺤﺶ ﺗﺼﺎﻭﯾﺮ ﻭﻓﻠﻤﯿﮟ📲📱
ٹی وی پر ننگے ناچ
بھائی بہنوں میں نفرت
ماں باپ کی عزت میں عدم تکریم
رشتے داروں سے قطع تعلقی
پڑوسیوں سے بدسلوکی
استادوں سے بدتمیزی
بغیر عمل کا علم
مساجد ویران...سینما گھر آباد
میاں بیوی میں نفرت
بچوں پر سختی
غربت کی آزمائش میں چوری
امیری میں تکبر
اپنے علم پر غرور
روزی میں حرام کی آمیزش
ﺟﮭﻮﭦ ﻧﯿﮑﯽ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﺑﻮﻟﻨﺎ
ﮈﮐﯿﺘﯽ، ﻓﺮﺍﮈ، ﺩﮬﻮﮐﺎ، ﺭﺍﮨﺰﻧﯽ
ﻋﺒﺎﺩﺕ ﻣﯿﮟ ﺭﯾﺎﮐﺎﺭﯼ

ایک بے سمت ہجوم...!!
ایک ایسا ریوڑ جو سات عشروں میں بھی اپنی درست سمت کا تعین نہ کرسکا.

ان تمام باتوں کے بعد حیرت زدہ و حیرت کدہ ہوں کہ ﮨﻢ صرف ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﻏﻠﻂ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
کیا آپ نے نہیں سنا کہ ظالم و جابر حکمران👨‍🎨🤴🧙🏿‍♂ کب اور کیوں مسلط ہوتے ہیں؟؟؟

کیا ایک پَل کو ذہن و دل نے یہ سوچا یا محسوس کیا کہ ہم خود کتنے نیک ہیں؟؟؟
پھر کہتے ھیں کہ دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتیں۔۔۔؟؟؟

22/06/2024

بنوں سٹی پر لوڈ شیڈنگ اور ٹریپنگ کا سلسلہ رات سے جاری، پیسکو کا سٹی کے عوام کو 12 گھنٹے بجلی دینے سے انکار
؟؟؟

یہ بچہ کس کا ہے بنوں تھانہ کینٹ پولیس کے پاس  ہے رابطہ کریں 0334853168703339748050
21/06/2024

یہ بچہ کس کا ہے بنوں تھانہ کینٹ پولیس کے پاس ہے رابطہ کریں
03348531687
03339748050

منسٹر پبلک ہیلتھ ملک پختون یار خان کا معروف بزنس مین ابو ظہبی ملک عصمت علی خان اور ملک رحمت علی خان سے ملنے کے لئے ان کے...
21/06/2024

منسٹر پبلک ہیلتھ ملک پختون یار خان کا معروف بزنس مین ابو ظہبی ملک عصمت علی خان اور ملک رحمت علی خان سے ملنے کے لئے ان کے بیٹھک امد،اہم معاملات پر مشاورت

21/06/2024

میرے دھرتی کے نواجوان شہ ہید ہورہے ہیں ۔
جب بھی آتا ہوں تو ایک نئے درد کے ساتھ،میرا بنوں بادمنی کا شکار ہے۔بنوں میں جاری بدمنی پر ایم این اے بنوں مولانا نسیم علی شاہ پارلیمنٹ میں خطاب کررہے ہیں

21/06/2024

21 جون آج سال کا سب سے بڑا دن 14 گھنٹے 23 منٹ 45 سیکنڈ سب سے چھوٹی رات 9 گھنٹے 37 منٹ 15 سیکنڈ پر محیط ہو گی اس کے بعد دن چھوٹے اور رات بڑی ہونا شروع ہو جائے گی

عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں 1,200 سے زائد افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا، بنیادی طو...
21/06/2024

عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں 1,200 سے زائد افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا، بنیادی طور پر ضرورت سے زیادہ کھانے اور متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق، پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گیسٹرو کے 610 کیسز ریکارڈ کیے گئے، جن کی بڑی وجہ زیادہ کھانے اور گوشت کا زیادہ استعمال ہے۔ ہسپتال نے جانوروں کے تصادم کے نتیجے میں متعدد زخمیوں کی بھی اطلاع دی۔ مزید برآں، اسی عرصے کے دوران تقریباً 500 افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوئے۔

پنجاب کے چھ بڑے سرکاری ہسپتالوں میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 2200 مریض ریکارڈ کیے گئے۔ ان میں سے 180 کیسز گیسٹرو، ڈائریا اور پیٹ میں درد سے متعلق تھے۔
لاہور کے جناح ہسپتال میں 130 سے ​​زائد مریضوں کا علاج کیا گیا، جبکہ سروسز ہسپتال، گنگا رام اور میو ہسپتال میں ہر ایک میں 100 سے زائد مریض داخل ہوئے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر گوشت اعتدال میں کھائیں اور زیادہ کھانے سے گریز کریں۔

20/06/2024

بنوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع
موسم سرد اور خوشگوار
🌷💐🌸

16/06/2024

‏آج خطبہ حج میں کیا خوبصورت جملہ ادا کیا گیا کہ
"مومنوں کو تکلیف دینے والے کبھی فلاح نہیں پا سکتے"

تمام مسافر بھائیوں کو میری طرف سے عید بہت بہت مبارک ہو 🥰❤️
16/06/2024

تمام مسافر بھائیوں کو میری طرف سے عید بہت بہت مبارک ہو 🥰❤️

تمام اہل اسلام حجاج کرام بھائیوں کو اور خاص کر مسافر بھائیوں کو عیدالضحی بہت بہت مبارک ہوں
16/06/2024

تمام اہل اسلام حجاج کرام بھائیوں کو اور خاص کر مسافر بھائیوں کو عیدالضحی بہت بہت مبارک ہوں

میر طرف سے تمام پردیسی بھائیوں کو عید الا ضحی مبارک ہو
16/06/2024

میر طرف سے تمام پردیسی بھائیوں کو عید الا ضحی مبارک ہو

 .میری طرف سے حاجیوں کو حج.پردیسی بھائیوں کوعید جبکہ تمام اہل وطن دوست و احباب کوایڈوانس دل کی گہراٸیوں سے عید الضحی کی ...
16/06/2024

.میری طرف سے حاجیوں کو حج.پردیسی بھائیوں کوعید جبکہ تمام اہل وطن دوست و احباب کوایڈوانس دل کی گہراٸیوں سے عید الضحی کی ڈھیر ساری خوشیاں بہت بہت مبارک ہو۔
عید الضحی قربانی و ایثار کا نام ہے، اللہ تعالی ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے۔ آمین ثمہ آمین

کل سے یعنی کہ نو ذیحج 16 تاریخ اتوار کے دن سے تکبیرات کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے نقشہ اپ سب لوگوں کے سامنے ہے میری یہ ...
15/06/2024

کل سے یعنی کہ نو ذیحج 16 تاریخ اتوار کے دن سے تکبیرات کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے نقشہ اپ سب لوگوں کے سامنے ہے میری یہ درخواست ہے امت مسلمہ سے کہ ان تکبیرات کا خصوصی اہتمام کریں شکریہ

ایک تصویر حادثے میں معذور کتے کی ہے جسے غیر مسلم ملک کے کافروں نے اسے گھومنے کے لیے پہیے لگائے ہیں۔دوسری تصویر اونٹ کی ہ...
15/06/2024

ایک تصویر حادثے میں معذور کتے کی ہے جسے غیر مسلم ملک کے کافروں نے اسے گھومنے کے لیے پہیے لگائے ہیں۔دوسری تصویر اونٹ کی ہے، جس کو تھوڑا سا فصل کھانے پے ایک اسلامی ملک کے مسلمان جاگیردار نے کلہاڑی سے اسکی ٹانگ کاٹ ڈالی۔کیا ہم صرف نام کے ہی مسلمان ہیں کیا اسلام ہمیں یہ درس دیتا ہے 🥺😭🥺

15/06/2024

اتوار 16جون کونماز فجر سے تکبیرات کا اہتمام کریں جو 20جون بروز جمعرات نماز عصر تک ہے
اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ لاَ إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ وَللهِ الْحَمْدُ

13/06/2024

ان شاءاللہ عید الاضحٰی کے موقع پر 7up , Pepsi
Coca-Cola
کا بذات خود بھی بائیکاٹ کروں گا ۔امید ہے ساتھ دینے والے بہت ہوں گے۔👍

13/06/2024

عید پر قربانی کی کھالیں کسی بھی پرائیوٹ بندے کو دینے سے بہتر ھے اپنے اپنے امام مسجد کو دے دیں
ڈبل ثواب ہوگا انشااللہ

13/06/2024

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1بنوں سٹی کے سٹاف ممبر ارسلان خان کے والد محترم بقضاء الہی وفات پاچکا ہے جس کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات بوقت 5 بجے عصر بمقام شاری کلہ آمندی ادا کی جائے گی

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ.😭😭قلندر خان کی والد محترم انتقال کر گئیں جسکی نماز جنازہ آج 5:00 بجے امندی ...
13/06/2024

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ.😭😭
قلندر خان کی والد محترم انتقال کر گئیں جسکی نماز جنازہ آج 5:00 بجے امندی شاہجہان شاری کلہ میں ادا کی جائے گی اللہ تعالیٰ پسماندہ گن کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین اللہ دا لوئی جنت درنصیب کو آمین 😭😭👇👇

13/06/2024

جن لوگوں نے سنت ابراہیمی زنده رکھنے کیلے 10 دن داڑھی نہ منڈوانے کاارادہ کیاہے وہ اسے مستقل رکھ کرسنت محمدی( ص) کو مرتے دم تک زندہ رکھ سکتے ہیں ۔

یہ بچہ اج 10 بجے گھر سے نکلا ھے۔ابھی تک واپس نہیں ایا۔اگرکسی کو کچھ معلومات ھوں ۔تو نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔سلطا...
12/06/2024

یہ بچہ اج 10 بجے گھر سے نکلا ھے۔
ابھی تک واپس نہیں ایا۔
اگرکسی کو کچھ معلومات ھوں ۔تو نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔

سلطان ولد دل نواز
عمر 12 سال
پتہ دس چوک ۔
رابطہ نمبر۔
03340102725
03139050004

*یہ سابقہ پاکستانی کرکٹر اعجاز احمد ہے 1996ء ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں انڈیا کے خلاف وسیم اکرم کے ساتھ میچ فکسنگ میں م...
12/06/2024

*یہ سابقہ پاکستانی کرکٹر اعجاز احمد ہے 1996ء ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں انڈیا کے خلاف وسیم اکرم کے ساتھ میچ فکسنگ میں ملوث تھے یہ دونوں پنجابی ہیں انگلیند میں تینوں کھلاڑی ہی پنجابی تھے محمد عامر ،محمد آصف اور سلمان بٹ جنہوں نے پاکستان کی ناک کٹوا دی*
*یہ رنجیت سنگھ کی پیداوار ٹاک شو میں بیٹھ کر پختون کھلاڑیوں پر متعصبانہ انداز سے تنقید کی ہے کہ وہ والد اور چچا کے ساتھ ملکر نماز پڑھنے جاتے ہیں وہ سب ان پڑھ ہیں تعلیم یافتہ نہیں ہے اس بیوقوف کو کیا پتہ کہ محمد رضوان اسلامیہ کالج کے طالب علم ہے ،شاہین آفریدی اور افتخار احمد پشاور یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس رہے ،فخر زمان پاک نیوی کے تربیت یافتہ ہے نسیم شاہ بھی گریجویٹ ہے ، اس بزدل کھلاڑی کو معلوم ہے کہ 1992ء کا ورلڈ کپ کس کے سربراہی میں جیتا وہ نسلاً پختون ہے اور آکسفورڈ سے فارغ التحصیل ہے 2009ء کا ورلڈ کپ ٹی 20 کس کے کپتانی میں جیتا ہے وہ یونس خان ہے وہ بھی گریجویٹ ہے*
*لسانیت،فسطائت،قومیت اور تعصبانہ رویہ اختیار کرنے والے کا ریکارڈ تھوڑا چیک کرنا چاہیے کہ انکا ون ڈے اور ٹیسٹ اوریج کیا ہے ؟؟؟ انھوں نے نماز کا زکر کیا ہے تمہیں تو کلمہ بھی نہیں آتا نام کے مسلمان ہو ، پٹھان جانے اور رمضان جانے ،تمہاری کیا اوقات ہے پختون کھلاڑیوں کا نام لینے والے ،تمہاری خود کیا حیثیت ہے سلیم ملک آپ کا سمدھی پر تاحیات کرکٹ کھیلنے کے پاپندی کیوں ہے* ؟؟؟؟ زرا اسکی بھی وضاحت کرے پختون کھلاڑی جیسے بھی ہیں آج تک میچ فکسنگ میں نہ ملوث تھے نہ ہیں اور نہ رہیں گے انءشااللہ ،یہ سب محب وطن پاکستانی ہیں کرکٹ ایک کھیل ہے انکی مایوس کن کارکردگی پر تنقید کرنا چاہیے نا کہ اسکی ذاتی زندگی پر ،

افسوس😰9مئ واقعے میں بنوں سے تعلق رکھنے والے 10 بندوں کو قید کر رکھا ہے جو بہت ہی افسوس کی بات ہے کیونکہ جو طاقت وار ہیں ...
12/06/2024

افسوس😰
9مئ واقعے میں بنوں سے تعلق رکھنے والے 10 بندوں کو قید کر رکھا ہے جو بہت ہی افسوس کی بات ہے کیونکہ جو طاقت وار ہیں وہ اج بھی اذاد گھوم رہے ہیں اور یہ بچارے جیل کی ہوا کھاٹ رہے ہیں' یہ ہے ان کی پارٹی کے ساتھ' اپنے لیڈر کے ساتھ محبت کی سزا ؟ افسوس ان کے پارٹی مشران اور لیڈروں پر جو اج تک ان کیلئے اواز تک نہیں اٹھا سکتے بلکہ سب اپنی مفادات تک محدود, خدارہ ان کیلئے اواز اٹھاو والدین ان کیلئے ترس کھا رہے ہونگے اور کچھ گھر کے واحد کفیل ہونگے اپنا بچہ اپنا بھائی سمجھ کرشیئر کرو تاکہ ان کے پارٹی مشران تک یہ بات پہنچ جائے شکریہ

12/06/2024

تعلیمی اداروں میں ہر قسم محفل موسیقی، آلات موسیقی اور نشہ آور اشیاء پر مکمل پابندی ہونی چاہئے۔
تعلیمی ادارے مقدس مقامات ہیں۔ جہاں پر تعلیم و تربیت کا معیار مثالی ہونا چاہئے۔

12/06/2024

کتوں کے لیے قربانی نا کیجئے خدارا ۔
یہ پوسٹ ہر مسلمان کے لیے پڑھنا لازم ھے ۔

السلام علیکم
یہ تحریر کہیں سے پڑھی اور اس قدر تکلیف ھوئی کہ نم پلکوں سے آپ سے شئیر کرنے کو پوسٹ کردی ۔

یہ واقعہ ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندان کا ھے ۔
ایک باپ جو کہ قربانی نہیں کر پا رہا اس کی روداد سنیے۔

بابا.... بابا .... ہمیں بھی گوشت ملے گا نا ؟

میں نے کہا : ہاں ہاں کیوں نہیں بِالکُل ملے گا۔۔

لیکن بابا ....پچھلی عید پر تو کسی نے بھی ہمیں گوشت نہیں دیا تھا،
اب تو پورا سال ہو گیا ھےگوشت دیکھے ہوئے بھی۔۔۔

میں نے بڑے پیار سے سمجھایا :بیٹا اللہ نے ہمیں بھوکا تو نہیں رکھا،
میری پیاری بیٹی، ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیۓ۔۔
میری بیٹی پھر بولنے لگی ۔۔
ساتھ والے انکل قربانی کے لئے بڑا جانور لے کر آئے ہیں،
اور سامنے والے چاچا اقبال بھی تو بکرا لے کر آئےہیں،

میں دل میں سوچ رہا تھا کہ ہم غریبوں کے لیے ہی تو قربانی کا گوشت ہوتا ہے،
امیر لوگ تو سارا سال گوشت ہی کھاتے ہیں،

یہی سوچتے ہوئے میں عید کی نماز کیلے مسجد کی طرف چل پڑا ۔
وہاں بھی مولوی صاحب بیان فرما رہے ہیں
کہ قربانی میں غریب مسکین لوگوں کونہیں بھولنا چاہئے۔۔
ان کے بہت حقوق ہوتے ہیں۔۔۔۔

خیر میں بھی نماز ادا کر کےگھر پھنچ گیا،

کوئی گھنٹہ بھر انتظار کرنے کے بعد میری بیٹی بولی۔۔

بابا ابھی تک گوشت نہیں آیا ،

بڑی بہن رافیہ بولی ۔۔ چپ ہو جاٶ شازی بابا کو تنگ نہ کرو

میں چپ چاپ دونوں کی باتیں سنتا رہا اور نظرانداز کرتا رہا ۔۔
کافی دیر کے بعد بھی جب کہیں سے گوشت نہیں آیا تو شازیہ کی ماں بولی۔
سنیۓ میں نے تو پیاز ٹماٹر بھی کاٹ دیۓہیں۔ لیکن کہیں سے بھی گوشت نہیں آیا،
کہیں بھول تو نہیں گئے ہماری طرف گوشت بجھوانا۔۔۔۔
آپ خود جا کر مانگ لائیں،

میں نے حیرانی سے اس کی طرف دیکھا کہ یہ کیا عجیب بات کر رہی ہے ۔
میں نے نرمی سے کہا ۔۔
دیکھو شازیہ کی ماں۔۔۔۔ تمہیں تو پتہ ھے آج تک ہم نےکبھی کسی سے مانگانہیں ،
اللہ کوئی نہ کوئی سبب پیدا کرے گا۔۔

دوپہر گزرنے کے بعد شازیہ کے بار بار اصرار پر پہلے دوسری گلی میں ایک جاننے والے ڈاکٹر صاحب کے گھر گئے،
بیٹی کا مایوسی سے بھرا چہرہ برداشت نہیں ہو رہا تھا ۔
اس لئیے مجبوراً اس کو ساتھ لے کر چل پڑا ۔۔۔

ڈاکٹر صاحب دروازے پر آئے تو میں بولا ۔۔

۔ ڈاکٹر صاحب میں آپ کاپڑوسی ہوں کیا قربانی کا گوشت مل سکتاہے؟
یہ سننا تھا کہ ڈاکٹر صاحب کا رنگ لال پیلا ہونے لگا،
اور حقارت سے بولے پتہ نہیں کہاں کہاں سے آ جاتے ہیں گوشت مانگنے،
تڑاخ سے دروازہ بند کر دیا ۔۔
توہین کے احساس سے میری آنکھوں میں آنسو آ گۓ۔۔
لیکن بیٹی کا دل نہ دکھے ،آنسووں کو زبردستی پلکوں میں روکنے کی کوشش کرنے لگا ۔۔

آخری امید اقبال چاچا ۔۔بو جھل قدموں سے چل پڑا ۔۔
ان کے سامنے بھی بیٹی کی خاطر گوشت کیلے دست سوال۔

اقبال چاچا نے گوشت کا سن کرعجیب سی نظروں سے دیکھا اور چلےگۓ۔
تھوڑی دیر بعد باھرآۓ تو شاپر دے کرجلدی سے اندر چلۓ گۓ۔
جیسے میں نے گوشت مانگ کر گناہ کر دیا ہو۔۔
گھر پہنچ کر دیکھا تو صرف ہڈیاں اور چربی ۔۔

خاموشی سے اٹھ کرکمرے میں چلے آیا اور بے آواز آنسو بہتے جارہے تھے ۔
بیوی آئی اور بولی کوئی بات نہیں۔۔ آپ غمگین نہ ہوں۔
میں چٹنی بنا لیتی ہوں۔

تھوڑی دیر بعد شازیہ کمرے میں آئی ۔
اور بولی بابا
ہمیں گوشت نہںں کھانا ۔ میرے پیٹ میں درد ہو رہا ہے ۔۔
لیکن میں سمجھ گیا کہ بیٹی باپ کو دلاسہ دے رہی ہے ۔۔

بس یہ سننا تھا کہ میری آنکھوں سے آنسو گرنےلگے اور پھر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا
لیکن رونے والا میں اکیلا نہیں تھا۔۔
دونوں بچیاں اور بیوی بھی آنسو بہا رہی تھی
اتنے میں پڑوس والے اکرم کی آواز آئی ۔۔
جو سبزی کی ریڑھی لگاتا تھا۔۔
آزاد بھائی ،
دروازہ کھولو،
دروازہ کھولا۔۔
تو اکرم نے تین چار کلوگوشت کا شاپر پکڑا دیا،
اور بولا ،
گاٶں سے چھوٹا بھائی لایا ہے۔
اتنا ہم اکیلے نہیں کھا سکتے۔
یہ تم بھی کھا لینا
خوشی اورتشکر کے احساس سےآنکھوں میں آنسو آ گۓ ۔
اور اکرم کے لیۓ دل سے دعا نکلنے لگی۔
گوشت کھا کر ابھی فارغ ھوۓ ہی تھے کہ بہت زور کا طوفان آیا ۔
بارش شروع ہو گئ۔ اسکے ساتھ ہی بجلی چلی گئی۔
دوسرے دن بھی بجلی نہی آئی۔
پتہ کیا تو معلوم ہوا ٹرانسفارمر جل گیا۔

تیسرے دن میری بیٹی شازیہ اور میں باہر آئے تو دیکھا کہ،
اقبال چاچا اور ڈاکٹر صاحب بہت سا گوشت باہر پھینک رہے تھے ۔
جو بجلی نہ ہونےکی وجہ سے خراب ہو چکا تھا۔
اور اس پر کُتے جھپٹ رہے تھے۔
شازیہ بولی ،
بابا ۔
کیا کُتوں کے لیۓ قربانی کی تھی ؟
وہ شازیہ کا چہرہ دیکھتے رہ گئے ۔

اقبال چاچا اور ڈاکٹر صاحب نے یہ سُن کر گردن جھکا لی۔


یہ صِرف تحریر ھی نہیں،گذشتہ چند سالوں میں قربانی کے موقع پر آنکھوں دیکھا حال ہے۔
خدارا احساس کریں غریب اور مسکین لوگوں کا جو آپ کے آس پاس ہی رہتے ہیں ۔
منقول

Address

Bannu
Bannu
BANNU1122

Telephone

+923109606830

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bannu99 news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bannu99 news:

Videos

Share


Other Bannu media companies

Show All