Pakhtunkhwa Radio Bajaur

Pakhtunkhwa Radio Bajaur Pakhtunkhwa Radio Bajaur

04/01/2024

6 PM News
News Caster: Zaka Abdullah
4 Jan 2024

نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کابینہ نے پاکستان پینل کوڈ اور کریمنل پروسیجر ...
04/01/2024

نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس
کابینہ نے پاکستان پینل کوڈ اور کریمنل پروسیجر کوڈ کی مختلف شقوں میں ترمیم کیلئے آرڈیننس کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جس میں غیر قانونی طور پر اجتماع منعقد کرنے، ہنگامہ آرائی کرنے اور مروجہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سزاؤں اور جرمانے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ ترامیم پی پی سی کے سیکشنز 147، 148 اور 188 سے متعلق ہیں۔

04/01/2024

‎ خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے پاکستان پینل کوڈ اور کریمنل پروسیجر کوڈ کی مختلف شقوں میں ترمیم کیلئے آرڈیننس کے مسودے کی منظوری دے دی ہے مزید تفصیل سینئر صحافی لحاظ علی سے

نگراں وزیراعلی جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس• نگراں کابینہ کا عماد علی کی بطور ایم ...
04/01/2024

نگراں وزیراعلی جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
• نگراں کابینہ کا عماد علی کی بطور ایم ڈی خیبر پختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی تعیناتی اور ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن میں ریسرچ سیل کیلئے آسامیوں کی تخلیق کی منظوری

• ضم شدہ اضلاع میں سیٹلمنٹ اور لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن کیلئے درکار فنڈز اور پولیس انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ اور نہروں کی بھل صفائی اور مرمتی کاموں کیلئے بھی 500 ملین روپے گرانٹ کی منظوری

پولیو وائرس کا خاتمہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے اور اس کے مکمل خاتمے میں پولیو ٹیموں اور والدین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ کمش...
03/01/2024

پولیو وائرس کا خاتمہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے اور اس کے مکمل خاتمے میں پولیو ٹیموں اور والدین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم

*نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کی مرحوم سرتاج عزیز کاکاخیل کی نماز جنازہ م...
03/01/2024

*نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کی مرحوم سرتاج عزیز کاکاخیل کی نماز جنازہ میں شرکت اور خاندان سے اظہار تعزیت*

*سرتاج عزیز کاکاخیل نے تمام عمر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں صرف کی، ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکے گی،بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل*

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات،ثقافت و سیاحت بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے سینیئر سیاستدان، خارجہ، سلامتی، اقتصادی و ترقیاتی امور کے ماہر سابق وفاقی وزیر خزانہ مرحوم سرتاج عزیز کاکاخیل کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی. انہوں نے غمزدہ خاندان کے لئے رب العالمین کے حضور صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے. مرحوم سرتاج عزیز کی وفات پر انہوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے اور کہا کہ مرحوم سرتاج عزیز کاکاخیل نے ملک و قوم کے لئے بیش بہا گراں قدر خدمات انجام دیں، اقتصادی، خارجہ اور ترقیاتی امور پر وہ اپنی مثال آپ تھے. نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ سرتاج عزیز نے تمام عمر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں صرف کی، ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکے گی۔واضح رہے کہ سابق وزیرِ خزانہ اور مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے. مرحوم سرتاج عزیز کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف ممالک کے سفیر صاحبان نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

03/01/2024

6PM News
News Caster: Zaka Abdullah
Pakhtunkhwa Radio Network

سیکرٹری محکمہ اطلاعات سید جبار شاہ اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات محمد عمران خان کا پشاور پریس کلب کا دورہپشاور پریس کلب کے ن...
03/01/2024

سیکرٹری محکمہ اطلاعات سید جبار شاہ اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات محمد عمران خان کا پشاور پریس کلب کا دورہ
پشاور پریس کلب کے نومنتخب صدر ارشد عزیز ملک اور کابینہ ارکان سے ملاقات کی اور پریس کلب انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی۔

خوشحال خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت نوجوانوں کو فنی تربیت اور روزگار فراہم کرنے کے پروگرام کے اجراء کی تقریب. نگران وزیر...
03/01/2024

خوشحال خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت نوجوانوں کو فنی تربیت اور روزگار فراہم کرنے کے پروگرام کے اجراء کی تقریب. نگران وزیراعلی جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

• نگران کابینہ اراکین، چیئرمین ایچ ای سی، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز، شراکت دار اداروں کے نمائندوں اور طلبہ کی بھی شرکت

• وزیراعلی سید ارشد حسین شاہ نے نوجوانوں کو فنی تربیت اور روزگار فراہم کرنے کے پروگرام کا باقاعدہ اجراء کر دیا۔ پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو آئی ٹی کے علاوہ دیگر شعبوں میں کریش کورسز کروائےجائیں گے۔

• تقریب میں اس مقصد کے لئے مختلف محکموں اور اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

*ہینڈ آؤٹ**مورخہ 3 جنوری 2024* خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے صنعت وحرفت،فنی تعلیم اور امور ضم اضلاع ڈاکٹر عامر عبد ا...
03/01/2024

*ہینڈ آؤٹ*
*مورخہ 3 جنوری 2024*

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے صنعت وحرفت،فنی تعلیم اور امور ضم اضلاع ڈاکٹر عامر عبد اللہ کی زیر صدارت بدھ کے روز سول سیکریٹیریٹ پشاور میں صنعتی پالیسیز مرتب کرنے اور معاشی تحقیقی سرگرمیوں کے حامل اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک "پرائم" اور محکمہ صنعت کے حکام کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری صنعت سید ذوالفقار علی شاہ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی جاوید اقبال خٹک کے علاؤہ محکمہ کے تمام ذیلی اداروں کے حکام،سمیڈا کے نمائندے اور مذکورہ تھنک ٹینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر علی سلمان،لیڈ کنسلٹنٹ و صنعتی ماہر امتیاز راستگار ودیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صوبے میں صنعت کاری کے فروغ،اس سلسلے میں پالیسی سازی، کاروبار و تجارت میں سہولت کاری کے عوامل کے حوالے سے ادارے کے حکام اور محکمہ صنعت کے افسران کے مابین ایک مشاورتی سیشن ہوا جس میں دونوں جانب سے مفید آرا اور تجاویز سامنے آئیں۔ اجلاس میں ادارے نے نگران وزیر اور دیگر شرکا کو اپنے تھنک ٹینک کی ذمہ داریوں اور خدمات کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی جس میں انھوں نے ملک میں نئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کے قیام کے امکانات اور ان کی نشاندھی اور انکی کامیابی کیلئے درکار پالیسی فریم ورک اور دیگر مراحل میں فراہم کئے جانے والے خدمات اور تجربات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں محکمہ صنعت کے حکام نے بھی ادارے کے شرکا کو صوبے میں حکومت کی جانب سے صنعتکاری کے فروغ کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے اور صنعتکاروں کو راغب کرنے کیلئے صنعتی زونز میں سہولیات کی دستیابی کیلئے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ اس سلسلے میں حائل چیلنجز سے بھی ادارے کے شرکاہ کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر نگران وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صوبے کے دیگر علاقوں میں صنعتی ترقی کیلئے اقدامات کے ساتھ ساتھ ضم اضلاع میں بھی صنعت ترقی کیلئے اپنی تیز تر کوششیں شروع کیں ہیں۔ضم اضلاع کے مقامی سرمایہ کاری کے امکانی شعبوں کو مد نظر رکھ کر وہاں پر اکنامک زونز کی فیزیبلٹی سٹڈی کرائی گئی ہے۔ ان علاقوں کو حکو مت کی جانب سے زیادہ سہولیات حاصل ہوں گے اس لئے ان پر فاسٹ ٹریک پر کام ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبے میں صنعتی زونز کو بلاتعطل درکار توانائی فراہم کرنے کیلئے شمسی توانائی پر منتقلی کیلئے دو فیزیبلٹی سٹڈیز پرکام ہورہا ہے جبکہ صنعتکاری کے فروغ کیلئے حکومت کی جانب سے تمام درکار مراحل میں صنعتکاروں کو آسانی اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے کے پی ایزڈمک کے نظام کو ڈیجیٹائز کرنے اور اسے ای آر پی(انٹرپرائز ریسورس پلاننگ) سافٹ وئر سسٹم پر ڈالنے کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ہمارا صوبہ پورے ملک میں پہلا صوبہ ہوگا جس نے سرکاری شعبے میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔اس کے ذریعے کمپنی کے خدمات ان لائن دستیاب ہونگے اور یہ سہولت ہم دیگر صوبوں کو بھی آفر کر سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ صوبے کی اکنامک زونز میں صنعتکاروں کو ہر طرح سے سرکاری سہولیات اور درکار خدمات کی خاطر وہاں پر کمپنی کے دفاتر کو صنعتکاری سہولیاتی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے جسکا مقصد بغیر کسی تعطل صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کی مدد کرنا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے کے پراڈکٹس کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہے۔

سموگ ہو یا فوگ احتیاط لازم
03/01/2024

سموگ ہو یا فوگ احتیاط لازم

*نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا سرتاج عزیز کاکاخیل کے انتقال پر اظہار تع...
03/01/2024

*نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا سرتاج عزیز کاکاخیل کے انتقال پر اظہار تعزیت*

نگران وزیر اطلاعات،ثقافت و سیاحت خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے اقتصادی و ترقیاتی امور کے ماہر سابق وفاقی وزیر خزانہ سرتاج عزیز کاکاخیل کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ نے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے رب العالمین کے حضور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے لئے انہوں نے بیش بہا گراں قدر خدمات انجام دیں اور ان کے ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.

03/01/2024

9AM News
News Caster: Miraj Khalil
Duty Officers: Rukshar Javed & Amjid Khan

02/01/2024

06 PM News Bulletin
News Caster : Zaka Abdullah
Guest Producer: Farhan Khalil
Station Director: Engr Muhammad Athar Suri

02/01/2024

ضم شوو ضلعو کښې علم ټولو د پاره منصوبه روانه ده پهٔ دغه اړه ددغه سیمې خبریال معاذ خان مرکه د خبریال عبدالله جان صابر سره

02/01/2024
02/01/2024

خوشحال خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت نوجوانوں کو فنی تربیت اور روزگار فراہم کرنے کے پروگرام کا اجراء/ نگران وزیر اعلیٰ سید ارشد حسین شاہ کا تقریب سے خطاب

ملک میں بے روزگاری ایک دیرینہ مسئلہ ہے،
اپنے نوجوانوں کو بے روزگار دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے، ارشد حسین شاہ

اب اللہ نے موقع دیا تو ترجیحی بنیادوں پر نوجوانوں کی تربیت کے لیے پروگرام کا اجراء کیا، نگران وزیر اعلیٰ

یہ تربیتی پروگرام خوشحال خیبر پختونخوا پروگرام کا اہم جز ہے، وزیر اعلیٰ

یہ ایک کثیر الجہتی پروگرام ہے جس کے دیرپا اثرات مرتب ہوں گے، وزیر اعلیٰ

یہ انسانیت کی بھلائی کا پروگرام ہے جسے سب نے مل کر کامیاب بنانا ہے، ارشد حسین شاہ

پہلے مرحلے میں ایک لاکھ نوجوانوں کو کریش کورسز کروائیں گے،نگران وزیر اعلیٰ

کم ازکم پانچ لاکھ نوجوانوں کو تربیت دے کر روزگار فراہم کرنا حتمی ہدف ہے، وزیر اعلیٰ

نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں،ان پر سرمایہ کاری کر کے اثاثہ بنائیں گے ، ارشد حسین شاہ

نوجوانوں کی فلاح کے لیے واضح روڈ میپ بنا رکھا ہے جو آنے والی حکومت کے لیے بھی مددگار ہو گا،ارشد حسین شاہ

02/01/2024

خوشحال خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت نوجوانوں کو فنی تربیت اور روزگار فراہم کرنے کے پروگرام کے اجراء کی تقریب

نگران وزیر اعلیٰ جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

نگران کابینہ اراکین، چیئرمین ایچ ای سی، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز ، شراکت دار اداروں کے نمائندوں اور طلبہ کی بھی شرکت

وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ نے نوجوانوں کو فنی تربیت اور روزگار فراہم کرنے کے پروگرام کا باقاعدہ اجراء کر دیا

پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو آئی ٹی کے علاوہ دیگر شعبوں میں کریش کورسز کروائےجائیں گے۔

تقریب میں اس مقصد کے لئے مختلف محکموں اور اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

02/01/2024
نگران وزیر اعلی جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ آج ”خوشحال خیبر پختونخوا“ پروگرام کا اجراء کریں گے۔
02/01/2024

نگران وزیر اعلی جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ آج ”خوشحال خیبر پختونخوا“ پروگرام کا اجراء کریں گے۔

01/01/2024
نگراں وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دوسری بار صدر منتخ...
01/01/2024

نگراں وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دوسری بار صدر منتخب ہونے پر ارشد عزیز ملک اور کابینہ کے دیگر نومنتخب اراکین اور گورننگ باڈی ممبران کو مبارکباد

29/12/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس۔

اجلاس میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کو درپیش مسائل کا جائزہ۔

نگران وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت کے علاوہ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے ممبران اور محکمہ صحت کے اعلی حکام کی شرکت۔

متعلقہ حکام کی طرف سے ہسپتال کو درپیش فوری نوعیت کے مسائل اور ان کے حل کے لئے تجاویز پر بریفنگ۔

سیلابی پانی ہسپتال میں داخل ہونے سے ہسپتال کی عمارت کو خطرہ درپیش ہے، بریفنگ

عمارت کو بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں اقدامات کی ضرورت ہے، بریفنگ

ہسپتال 1400 بستروں پر مشتمل ہے لیکن فنڈز صرف 1000 بستروں کے حساب سے مل رہے ہیں، بریفنگ

اس وجہ سے ہسپتال کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، بریفنگ

ہسپتال میں کارڈئیک سرجری شروع کرنے کے لئے مشین کی ضرورت ہے، بریفنگ

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ٹرینی میڈیکل آفیسرز کو دیگر ہسپتالوں کے ٹی ایم اوز کی طرح کیٹیگری بی وظائف نہیں مل رہا، بریفنگ

وزیر اعلی کی متعلقہ حکام کو ہسپتال کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرنے کے اقدامات کی ہدایت۔

وزیر اعلی کی ہسپتال کو 1400 بستروں کے حساب سے فنڈز کی فراہمی کے لئے کابینہ کی منظوری کے سمری ارسال کرنے کی ہدایت۔

فلڈ واٹر مسئلہ حل کرنے اور ٹی ایم اوز کو کیٹگری بی وظائف دینے کے سلسلے میں بھی کابینہ کی منظوری لئے فوری طور پر سمریاں ارسال کی جائیں ،وزیر اعلی کی ہدایت

ہسپتال میں کارڈئیک پروسیجرز شروع کرنے کے لئے مشین کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے، وزیر اعلیٰ

ایوب ٹیچنگ ہسپتال علاقے کا سب سے بڑا ہسپتال ہے، وزیر اعلی

ہسپتال کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، ارشد حسین

بورڈ آف گورنرز ہسپتال میں طبی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات تجویز کریں ، وزیر اعلی

ہسپتال میں طبی سہولیات کو علاقے کی آبادی کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ

ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے ہسپتال کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری حکامات جاری کرنے پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔

بورڈ آف گورنرز کی طرف سے ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لیے وزیراعلی کے اعلان کا خیر مقدم۔

ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، چئیرمین بی او جی مشتاق جدون

یہ علاقے کے عوام کے لئے وزیر اعلیٰ کا بہت بڑا تحفہ ہے، مشتاق جدون

سیاسی سرگرمیوں کے لیے قوائد و ضوابط (ایس او پیش)- نفرت انگیزی سے اجتناب
29/12/2023

سیاسی سرگرمیوں کے لیے قوائد و ضوابط (ایس او پیش)
- نفرت انگیزی سے اجتناب

سیاسی سرگرمیوں کے لیے قوائد و ضوابط (ایس او پیش)- کارنر میٹنگز
29/12/2023

سیاسی سرگرمیوں کے لیے قوائد و ضوابط (ایس او پیش)
- کارنر میٹنگز

سیاسی سرگرمیوں کے لیے قوائد و ضوابط (ایس او پیش)- لوڈ اسپیکر کا استعمال
29/12/2023

سیاسی سرگرمیوں کے لیے قوائد و ضوابط (ایس او پیش)
- لوڈ اسپیکر کا استعمال

سیاسی سرگرمیوں کے لیے قوائد و ضوابط (ایس او پیش)- جلسوں کا وقت اور مقام
29/12/2023

سیاسی سرگرمیوں کے لیے قوائد و ضوابط (ایس او پیش)
- جلسوں کا وقت اور مقام

29/12/2023
خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے امور ضم اضلاع،صنعت وحرفت اور فنی تعلیم ڈاکٹر عامر عبد اللہ کی دعوت پر نجی تعلیمی ادارو...
29/12/2023

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے امور ضم اضلاع،صنعت وحرفت اور فنی تعلیم ڈاکٹر عامر عبد اللہ کی دعوت پر نجی تعلیمی اداروں کے نٹ ورک "دارارقم سکولز سسٹم پاکستان" کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور الغزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین وقاص جعفری نے جمعرات کے روز ان سے انکے دفتر سول سیکریٹریٹ پشاور میں ملاقات کی اور نگران وزیر کے ساتھ صوبے اور خصوصی طور پر ضم اضلاع میں تعلیمی نظام کی بہتری کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صوبائی صدر خالد وقاص چمکنی بھی موجود تھے۔اس موقع پر نگران وزیر اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہ کے مابین ضم اضلاع میں مذکورہ سکولوں کے نیٹ ورک کو پھیلانے اور بعض سرکاری تعلیمی اداروں میں نجی شراکت داری کے ذریعے ان کے بہتر انتظام و انصرام کے امکانات پر غور و خوض ہوا۔ملاقات میں نگران وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم اضلاع میں قائم 10 گورنر ماڈل سکولوں کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے اور انھیں بہتر انداز میں چلانے کیلئے کئی مفید تجاویز پر غور کررہی ہے جن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے انھیں نجی شعبے کے حوالہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر مذکورہ سکول سسٹم اس ضمن میں ان اداروں کو طے گئے طریقہ کار کے تحت ان میں پارٹنرشپ کا خواہاں ہے تو وہ اس ضمن میں اپنی تجاویز پیش کرے۔نگران وزیر نے اس موقع پر ضم اضلاع میں اچھے پرائیویٹ سکولوں کی فرنچائزز کو پھیلانے کے سلسلے میں بھی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ یہ آفر تمام اچھے سکولوں کے نیٹ ورکس کیلئے ہے۔ملاقات میں تعلیمی اداروں کے سربراہ نے نگران وزیر کی پیشکش پر آمادگی ظاہر کرتےہوئے اس ضمن میں اپنے ادارے کی جانب سے ممکنہ خدمات کی فراہمی کا یقین دلایا۔

دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا    نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت...
29/12/2023

دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت جمعہ کے روز ایک اہم اجلاس وزیر اعلیٰ ہاو¿س پشاور میں منعقد ہوا جس میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کی طرف سے ہسپتال کو درپیش فوری نوعیت کے مسائل اور ان کے حل کے لئے تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔نگران وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ریاض انور اور سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم علاوہ چیئرمین بورڈ آف گورنرز ایوب ٹیچنگ ہسپتال مشتاق جدون، بورڈ آف گورنرز کے دیگر ممبران، ہاسپٹل ڈائریکٹر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اطہر لودھی اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیلابی پانی ہسپتال میں داخل ہونے سے ہسپتال کی عمارت کو خطرہ درپیش ہے،عمارت کو بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ مزید بتایا گیا کہ ہسپتال 1400 بستروں پر مشتمل ہے لیکن فنڈز صرف 1000 بستروں کے حساب سے مل رہے ہیں جس کے باعث ہسپتال کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ہسپتال میں کارڈئیک سرجری شروع کرنے کے لئے مشین کی ضرورت ہے۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ٹرینی میڈیکل آفیسرز کو دیگر ہسپتالوں کے ٹی ایم اوز کی طرح کیٹیگری بی کا وظیفہ نہیں مل رہا۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہسپتال کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ فلڈ واٹر کا مسئلہ حل کرنے، ایوب ٹیچنگ کے ٹی ایم اوز کو کیٹگری بی کا وظیفہ دینے اور ہسپتال کو 1400 بستروں کے حساب سے فنڈز کی فراہمی کے سلسلے میں کابینہ کی منظوری کے لئے فوری طور پر سمریاں ارسال کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ ہسپتال میں کارڈئیک پروسیجرز شروع کرنے کے لئے مشین کی فراہمی کا بھی بندوبست کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال علاقے کا سب سے بڑا تدریسی ہسپتال ہے اسے درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز پر زور دیا کہ وہ ہسپتال میں طبی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات تجویز کریں۔ ارشد حسین شاہ نے کہا کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کو علاقے کی آبادی کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے ہسپتال کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری احکامات جاری کرنے پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لیے وزیراعلی کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز مشتاق جدون نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، یہ علاقے کے عوام کے لئے وزیر اعلیٰ کا بہت بڑا تحفہ ہے۔

28/12/2023

نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن پشاور میں گریجویشن تقریب کا انعقاد

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت اور خطاب

وزیر اعلیٰ نے ایم بی بی ایس مکمل کرنے والے 148 گریجویٹس کو ڈگریوں سے نوازا

ارشد حسین شاہ نے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے گریجویٹس کو گولڈ میڈلز بھی پہنائے

وزیر اعلیٰ کا گریجویشن تقریب سے خطاب

نارتھ ویسٹ سکول سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، ارشد حسین شاہ

آج ایک طرف ان ہونہار طلبہ کا تعلیمی مرحلہ اختتام پذیر ہو رہا ہے تو دوسری طرف پیشہ ورانہ سفر کا آغاز ہو رہا ہے، نگران وزیر اعلیٰ

نئے ڈاکٹرز عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، اور خلوص نیت سے خلق خدا کی خدمت کریں، ارشد حسین شاہ

ہمارے لوگوں کی صحت اور بھلائی آپکے ہاتھوں میں ہے، مجھے یقین ہے آپ اس اعلیٰ معیار کو آگے بڑھانے میں شامل ہونگے جو نارتھ ویسٹ سکول نے قائم کیا ہے، ارشد حسین شاہ

صوبے میں ہیلتھ کیئر پریکٹیشنرز کی تعداد کو کئی گنا بڑھانے پر کام کر رہے ہیں ، ارشد حسین شاہ

نوجوان ہماری ترقی کا زینہ ہیں، انہیں دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے، ارشد حسین شاہ

نوجوانوں کو جدید تربت دینے اور بیرون ممالک میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے دان رات کام کر رہے ہیں ، ارشد حسین شاہ

28/12/2023

نگراں کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ضلع مردان میں پولیس لائنز کے قیام کے لیے حاصل کردہ زمین کی مد میں 609 ملین واجبات کی ادائیگی کی منظوری دے دی

28/12/2023

نگراں کابینہ نے خیبرپختونخوا ڈیزروننگ آرٹسٹ ویلفیئر اینڈومنٹ فنڈ رولز 2022 کی منظوری دے دی،

28/12/2023

نگران کابینہ نے کیلاش اور کمراٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی رولز 2020 میں ترامیم کی منظوری دے دی

28/12/2023

صوبائی کابینہ نے 60 ملین روپے خیبر پختونخوا میڈیکل ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی

28/12/2023

صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے متعلقہ افسران فیلڈ وزٹ کریں، غفلت برتنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کریں، نگران وزیر اعلیٰ

28/12/2023

خوشحال پختونخوا پروگرام کا ایک اہم جز صفائی ستھرائی بھی ہے، متعلقہ محکمے صفائی کی صورتحال کو بہتر بنائیں، وزیر اعلیٰ

28/12/2023

وزیر اعلیٰ کی بیرون ممالک سے آئے سیاحوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت

Address

Bajauri Koruna
18650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakhtunkhwa Radio Bajaur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category

Pakhtunkhwa Radio Bajaur

Pakhtunkhwa Radio Bajaur