Musafir Khana Bahawalpur

Musafir Khana Bahawalpur پاکستان، اسلامی تعلیمات اور دنیا کی خبروں سے رہیں باخبر
(1)

جب انسان اندرسےمرجاتا ہے_______وہ حد سے زیادہ خوش اخلاق ہوجاتا ہے__________________اشفاق احمد_____________Muhammad Irfan...
04/12/2023

جب انسان اندرسےمرجاتا ہے_______
وہ حد سے زیادہ خوش اخلاق ہوجاتا ہے_________
_________اشفاق احمد_____________
Muhammad Irfan
Web Developer
Whatsapp 923417062524

https://www.rahberacademy.com

30/11/2023

آج کی اچھی بات
جس چھاؤں سے عزت نفس زخمی ہو_____________
اس چھاؤں سے دھوپ بہتر ہے__________________
________اشفاق احمد___________

Muhammad Irfan
Web Developer
Whatsapp 923417062524

https://www.rahberacademy.com

28/11/2023

آج کی اچھی بات
"جو دوسروں کے غم سے لاتعلق ہے وہ آدمی کہلانے کا مستحق نہیں"
شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ

Muhammad Irfan
Web Developer
Whatsapp 923417062524

https://www.rahberacademy.com

25/11/2023

آج کی اچھی بات
"آہستہ آہستہ مگر مسلسل چلنا کامیابی کی علامت ہے۔"

Muhammad Irfan
Web Developer
Whatsapp 923417062524

https://www.rahberacademy.com

22/11/2023

آج کی اچھی بات
"نصیحت اگرچہ ناخوشگوار ہوتی ہے لیکن اس کا انجام خوشگوار ہوتا ہے"۔
شیخ سعدی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیہ

Muhammad Irfan
Web Developer
Whatsapp 923417062524

https://www.rahberacademy.com

22/11/2023

مختصراچھےالفاظ
"بےمقصدباتیں دریافت مت کرو ورنہ نہ با مقصد باتیں بھول جاؤ گے، اور جو شخص بے کار چیزیں خریدنےلگتا ہے اسے ایک دن ضروری اشیاءبیچناپڑتی ہیں۔"
Muhammad Irfan
Web Developer
Whatsapp 923417062524

https://www.rahberacademy.com

18/11/2023

مختصر اچھے الفاظ
"جب کبھی لوگوں کی دی ہوئی تکلیف سے دل پریشان ہو تو یاد رکھیں آپ کا رب بہت محبت اور توجہ سے آپ کی بات کو سن رہا ہے اور وہی ہے جو آپ کی تکلیفوں کو دور کرسکتا ہے۔"
Muhammad Irfan
Web Developer
Whatsapp 923417062524

https://www.rahberacademy.com

16/11/2023

ALHUMDOLILLAH

300 Videos Completed On The Official YouTube Channel Of
Rahber Academy
Thankyou So Much

Muhammad Irfan Contact
Web Developer (PHP)
Whatsapp 0341 7062524
https://www.rahberacademy.com

16/11/2023

"آج کی اچھی بات"
محبت والی زبان بولو____________
ہمدرد آنکھوں سے دیکھو__________
صبروالےکانوں سے سنو____________

Muhammad Irfan Contact
Whatsapp 03417062524

https://www.rahberacademy.com

16/11/2023

حدیث نبوی ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:
جس نے اجازت کےبغیرلوگوں کے گھروں میں تانک جھانک کی انہین اجازت ہے کہ وہ اس کی آنکھ پھوڑ دیں۔
(صحیح البخاری 6902)

Muhammad Irfan
Web Developer
Contact Whatsapp
0341 7062524


https://www.rahberacademy.com

16/11/2023

مختصراچھےالفاظ
"اچھا فیصلہ کرنے کی صلاحیت، تجربے سے پیداہوتی ہے۔ اورتجربہ خراب فیصلوں سےآتا ہے۔ یہی زندگی ہے لہٰذا پچھتاوا نہ کریں غلطیوں سےسبق حاصل کریں،اورزندگی میںقدم آگےبڑھاتےرہیں"

Muhammad Irfan Contact
Whatsapp 923417062824

https://www.rahberacademy.com

16/11/2023

اقوال زریں
"انسان جب اچھا سوچتا ہےتو اللہ خود ہی راستے بنا دیتا ہے اور مشکلیں آسان بنا دیتا ہے"
Muhammad Irfan Contact
Whatsapp 03417062524

https://www.rahberacademy.com

15/10/2023
⚘️مسلمان کو رسوا نہ کرو⚘️رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مسلمان مسلمان کا بھائی ہے،اس پرظلم نہ کرے،اسےبےعزت اور ر...
10/10/2023

⚘️مسلمان کو رسوا نہ کرو⚘️
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مسلمان مسلمان کا بھائی ہے،اس پرظلم نہ کرے،اسےبےعزت اور رسوا نہ کرے اور نہ ہی اسے حقیر جانے۔
(صحیح البخاری 2564)

زبان اور شرمگاہ کی حفاظت کا انعام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو مجھے اپنی زبان اور اپنی شرمگاہ کی (ناجائزاست...
07/10/2023

زبان اور شرمگاہ کی حفاظت کا انعام
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جو مجھے اپنی زبان اور اپنی شرمگاہ کی (ناجائزاستعمال سے)حفاظت کی گارنٹی دے،میں اسے جنت کی گارنٹی دیتا ہوں۔
(صحیح البخاری:6474)

السلام علیکم ورحمۃ اللہپاکستان ایئر فورس میں مذہبی تعلیم و تربیت کے اساتذہ و معلمین کی اسامیوں کا اعلان ہوا ھے ، منسلکہ ...
27/08/2023

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
پاکستان ایئر فورس میں مذہبی تعلیم و تربیت کے اساتذہ و معلمین کی اسامیوں کا اعلان ہوا ھے ، منسلکہ پوسٹ میں مکمل تفصیلات ہیں ، اپنے جامعہ و دارالعلوم کے اچھے فاضل علماء کو راہنمائی و ترغیب دلا کر اپلائی کروائیں ۔
والسلام

پی ٹی اے کی  وضاحت  نئی سروس ’’اونک (ONIC)‘‘ کے حوالے سے عوام اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہیں غلط ہیں، پاکستان میں...
14/08/2023

پی ٹی اے کی وضاحت
نئی سروس ’’اونک (ONIC)‘‘ کے حوالے سے عوام اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہیں غلط ہیں، پاکستان میں کسی بھی نئے موبائل آپریٹر کو سیلولر لائسنس نہیں دیا گیا ـ
البتہ پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (PTML) جو پہلے سے ہی ’یوفون‘ برانڈ کی مالک کمپنی ہے ، وہ مارکیٹ میں ڈیجیٹل طبقے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک اور نئی ڈیجیٹل پروڈکٹ ’اونک‘ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق ریگولیٹری تعمیل اور صارفین کے تحفظ کے عزم کے پیش نظر پی ٹی اے نے PTML کو تمام ضروری ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے کہا ہے۔

Beep Pakistan .انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے 41 وفاقی وزارتوں اور محکموں کے سرکاری ملازمین کے لیے وٹس ایپ کی طرز پر ”ب...
09/08/2023

Beep Pakistan .

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے 41 وفاقی وزارتوں اور محکموں کے سرکاری ملازمین کے لیے وٹس ایپ کی طرز پر ”بیپ پاکستان“ مواصلاتی ایپ کا آغاز کیا ہے۔
جسے بعد میں عوام کے لیے بھی جاری کیا جائے گا ۔
یہ ایپ WhatsApp اور دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے متبادل کے طور پر کام کرے گی۔ یہ سرکاری ملازمین کے درمیان آڈیو اور ویڈیو کالنگ اور ویڈیو کانفرنس کے درمیان محفوظ مواصلات کے لیے استعمال کی جائے گی۔
یہ صارفین کو حساس سرکاری دستاویزات کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ ایپ وفاقی حکام کے لیے دستیاب ہے، لیکن دوسرے مرحلے میں یہ صوبائی سطح پر بھی دستیاب ہوگی۔ سرکاری ملازمین کے بعد عام عوام کے استعمال کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

Congratulations 🎊 Government High School Goth Mehrab
31/07/2023

Congratulations 🎊
Government High School Goth Mehrab

یہ تصویر جہاں یہ کہتی ہے کہ یہ سکول دہاٸیوں پہلے سے موجود تھا لیکن یہاں تعلیم نا ہونے کی وجہ سے نتیجہ یہ نکلا کہ وہاں کی...
29/07/2023

یہ تصویر جہاں یہ کہتی ہے کہ یہ سکول دہاٸیوں پہلے سے موجود تھا لیکن یہاں تعلیم نا ہونے کی وجہ سے نتیجہ یہ نکلا کہ وہاں کی مقامی خواتین گوبر تھوپ گٸیں۔

پاکستان پوسٹ نے بھی یکم اگست سے نرخوں میں 50 فیصد اضافہ کر دیا ـبغیر رجسٹری عام ڈاک 20 گرام تک 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپ...
29/07/2023

پاکستان پوسٹ نے بھی یکم اگست سے نرخوں میں 50 فیصد اضافہ کر دیا ـ

بغیر رجسٹری عام ڈاک 20 گرام تک 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے، 50 گرام تک 38 روپے سے 60
، 100 گرام تک 50 سے 75 روپے، 250 گرام تک 75 سے 120 روپے، 500 گرام تک 100 روپے سے 150 روپے ـ
ایک کلو 200 سے 300 روپے، دو کلو گرام تک250 سے بڑھا کر 380 روپے کر دیئے گئے، رجسثرڈ اخبارات و رسائل کیلئے ہر 100 گرام پر 2 روپے سے بڑھا کر 5 روپے ہونگے۔
پارسل ایک کلو بغیر رحسثریشن 100 سے بڑھا کر 150, 3 کلو 175 سے 270 روپے، 5 کلو گرام 250 سے 380 روپے، 10 کلو 375 سے 570 روپے ـ
جبکہ 15 کلو گرام 500 سے 750 روپے، 20 کلو 625 سے 940 روپے، 25 کلو 750 سے 1130 روپے، 30 کلو گرام 875 روپے سے بڑھا کر1320 روپے کردیے گئے۔

یہ درخت چل سکتا ہے ۔۔۔۔تصور کریں کہ آپ اپنے باغ میں ایک درخت اگائیں اور کچھ عرصے بعد وہ وہاں سے بھاگ نکلے ۔فی الحقیقت So...
25/07/2023

یہ درخت چل سکتا ہے ۔۔۔۔
تصور کریں کہ آپ اپنے باغ میں ایک درخت اگائیں اور کچھ عرصے بعد وہ وہاں سے بھاگ نکلے ۔
فی الحقیقت Socratea exorrhiza پام کا ایک ایسا درخت ہے جو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کی صلاحیت سے لیس ہے ۔یہ وسطی اور جنوبی امریکہ کے برساتی جنگلوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ درخت ایک سال میں 65 فٹ سفر کر سکتا ہے ۔۔۔ یہ درخت اچھی دھوپ والی جگہیں اور زرخیز زمین تلاش کرنے کے لیے سفر کرتا ہے ۔
اس کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ یہ درخت کسی سمت بڑھنے کے لیے اس سمت کو اپنی جڑیں بڑھانے لگتا ہے اور پچھلی سمت کی جڑوں کو غیر فعال کر دیتا ہے ۔۔ اگلی جڑیں بڑھنے لگتی ہیں اور پچھلی جڑیں مر جاتی ہیں اس طرح سے یہ رینگتا ہوا سفر کرتا رہتا ہے۔

23/07/2023

ڈی پی او بہاولپور کا بڑا انکشاف !!
جامعہ اسلامیہ کے 113 طلبہ منشیات کے کاروبار میں ریکارڈ یافتہ ہیں 9C دفعات کے مقدمات میں چالان شدہ ہیں ـ
جامعہ میرے لئے تقدس کا درجہ رکھتی، میں نے جامع کو ٹارگٹ نہیں کیا نہ ہی کس خاص بندے کو ٹارگٹ کیا ہے ـ

میرا ٹارگٹ منشیات فروش، منشیات کی خرید و فروخت اور وہ افراد ہیں جنہوں نے جامعہ کا ماحول خراب کر رکھا ہے ـ
اگر جامعہ کا یہ دعوایٰ ہے کہ ہم نے کسی کو ٹارگٹ کر کے ایکشن کیا ہے تو میں چیلنج کرتا ہوں کہ چاہے جوڈیشل سطح پر چاہے ریجنل یا صوبائی سطح پر تحقیقات کروالیں ـ

ہم اُس ایج گروپ میں ہیں جہاں خود ہمارے نچے اور بچیاں پڑھ رہی ہیں، تو پھر کیسے ممکن ہے کہ جس ادارے میں ہماری بچیاں پڑھ رہی ہوں ہم اُس ادارے کو بدنام کریں ـ

ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہم ایسے واقعات کو ایکسپوز کریں تاکہ اُس کے تدارک کے لئے گورنمنٹ کی سطح پر اقدامات ہوجائیں اور ایسی پالیسی وضع ہوجائے کہ وہاں پڑھنے والوں کی بھی سکرینگ ہوجائےـ
میں لِسٹ دے سکتا ہوں کہ جامعہ کے 113 طلبہ منشیات کے کاروبار میں ریکارڈ یافتہ ہیں ان پر 9C دفعات کے مقدمات چالان شدہ ہیں ـ

ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہر سطح پر سکرینگ ہو تاکہ جب ہماری بچیاں ادارے میں تعیلم حاصل کرنے جائیں تو انہیں تحفظ کا احساس ہو ـ

ہم نے جن ملزمان کو پکڑا ہے انہیں نے یہ نہیں کہا کہ ہم پر پولیس نے منشیات ڈال دی بلکہ ان میں ایک کا کہنا ہے کہ وی سی اور ہم نے ٹھیکے دئے تو وہاں ہمارے ٹھیکے کے جھگڑے تھے وہاں سے کسی نے ڈال دی جبکہ سیکورٹی انچارج کا کہنا ہے کہ میں کہیں سیکس کر کے آرہا تھا لڑکی نے مجھے دے دی ، تو اس میں پولیس کا کیا قصور ہے ـ
ہم نے موبائل ڈیٹا فرنزک کے لئے بھیجا ہے جیسے ہی رپورٹ آئے گی سب کو سب کچھ پتا چل جائے گا ـ
دو ایشو ہیں ایک نارکوٹکس دوسرا سیکس ایشو ، سیکس ایشو پر ہم کاروائی نہیں کر رہے، کیونکہ ہمیں اس سلسلے میں کوئی درخواست نہیں ملی، از خود اسلئے نہیں کر رہے کہ کسی بچی کا مستقبل خراب نا ہو، لیکن جیسے ہی کوئی درخواست آئی تو کاروائی کرینگے ـ
اس کاروائی میں کسی پارلیمینٹرین یا کسی پارٹی کے نمائندے یا منسٹر کا دخل نہیں نا مجھے کسی کا فون آیا، یہ کاروائی چیف منسٹر اور آئی جی پنجاب کے حکم پر ہو رہی ہے اور میں نے خود یہ کاروائی کی ہے میں آئس نشہ کرنے والے ملزمان سے جب ملا تو مجھے محسوس ہوا کہ چند سالوں میں یہ پوری نسل کو تباہ کر دینگے ـ

رپورٹ: وسیم اقبال..... نوٹ یہ مصدقہ رپورٹ ہے یہ سب باتیں میڈیا کے سامنے DPO سیّد محمد عباس شاہ نے اپنی پریس کانفرنس میں کی ہیں ـ

بریکنگ نیوز 9 مئی واقعات، سیشن جج نے عمران خان کے خلاف  تمام مقدمات کو بددیانتی پر مبنی قرار دے دیا.ریمارکس دیتے ہوئے کہ...
22/07/2023

بریکنگ نیوز
9 مئی واقعات، سیشن جج نے عمران خان کے خلاف تمام مقدمات کو بددیانتی پر مبنی قرار دے دیا.
ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپنی گرفتاری کراکرچئیرمین پی ٹی آئی کا تشدد پر خفیہ پلان بھی عجیب ہوگا۔

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا اور قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کردیا۔ذرائع کے مطابق بجلی کا بنیادی ٹیرف...
22/07/2023

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا اور قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کا بنیادی ٹیرف 3 سے ساڑھے 7 روپے تک فی یونٹ بڑھا دیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ نے بنیادی ٹیرف بڑھانے کیلئے سرکولیشن سمری منظور کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ حکومت نے بنیادی قیمت بڑھانے کیلئے درخواست نیپرا کو دے دی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دے گا، حکومت نیپرا کے فیصلے کے بعد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 3 ہزار 495 ارب کا بوجھ پڑے گا۔

پنجاب ٹیکسٹ بُکس بورڈ نے نویں کلاس کی دینیات لازمی کا سرِورق  بہاولپور کی جامع مسجد الصادق کی تصویر سے مزین کیا ہے ـدینی...
21/07/2023

پنجاب ٹیکسٹ بُکس بورڈ نے نویں کلاس کی دینیات لازمی کا سرِورق بہاولپور کی جامع مسجد الصادق کی تصویر سے مزین کیا ہے ـ
دینیات کی کتاب پر بہاولپور کی جامع مسجد الصادق کی تصویر دیکھ کر دل تو خوش ہوا ....... پھر سوچا کہ ہم وسیب کے باسی بھی کتنے بھولے اور سادہ ہیں ....... چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہمارے لئے باعث مُسرت ہوتیں ہیں، تصویر دیکھ کر بھی بہل جاتے ہیں .... بہرحال یہ ایک اچھا اور قابل ستائش عمل ہے دلی خوشی ہوئی ـ
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ حکمرانوں کو ہدایت دے کہ ہمارے وسیب سے ناانصافی کا خاتمہ کرتے ہوئے ہمارے وسائل کے مطابق ہم پر خرچ کریں ـ
#مسجدالصادق

*جس طرح آپ کے موباٸل کو چارجنگ کی ضرورت ہے اس طرح آپ کی روح کو بھی چارجنگ کی ضرورت ہے**اللّٰه کو یاد کیجیے اور روح کو چا...
18/07/2023

*جس طرح آپ کے موباٸل کو چارجنگ کی ضرورت ہے اس طرح آپ کی روح کو بھی چارجنگ کی ضرورت ہے*

*اللّٰه کو یاد کیجیے اور روح کو چارج کیجیے*🌴

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی جیب میں موجود کرنسی نوٹ پر لکھی تحریر(حامل ہزا کو مطالبے پر ادا کرے گا)کا مطلب کیا ہے؟  اگر نہ...
18/07/2023

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی جیب میں موجود کرنسی نوٹ پر لکھی تحریر
(حامل ہزا کو مطالبے پر ادا کرے گا)
کا مطلب کیا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے آپکو بتاتے ہیں۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی حکومت آپ کے مطالبے پر اٍس نوٹ کے برابر سونا ادا کرنے کا پابند ہے۔ نوٹ خواہ 1 روپے کا ہو یا 1000 کا
اگر آج ہی پاکستان کی کل آبادی سٹیٹ بینک کو نوٹ واپس کر کے سونا لینا شروع کر دے تو صرف 20 فیصد نوٹ قابل استعمال ہوں گے۔ باقی 80 فیصد نوٹوں کی قیمت ردی کاغز کے حساب سے 13 روپے فی کلو ہے۔ کیوں کہ باقی نوٹوں کا سونا موجود ہی نہیں اٍس لیۓ اٍن کی قیمت وہی ہے جو ردی کوڑے کی ہوتی ہے۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کے لوگ لکڑی کی جگہ کرنسی نوٹ جلاتے تھے۔ کیوں کہ لکڑی کی قیمت کرنسی سے زیادہ ہو گٸ تھی۔
مہنگاٸی بڑھنے کی شرح جسے انفلیشن یا افراط زر کہتے ہیں کا کانسیپٹ صرف 100 سال پرانا ہے۔
ایک مرغی کی قیمت فرعون کے دور میں 2 درہم تھی جو کہ انیسویں صدی کے آخر تک 2 درہم ہی رہی۔ اگر ہم غور کریں تو آج بھی اٍس کی قیمت 2 درہم ہی بنتی ہے۔ مطلب صفر فیصد انفلیشن ۔
پچھلے صرف 100 سالوں کے دوران کاغذی کرنسی کی قیمت کٸ سو گنا گر چکی ہے۔
انفلیشن دراصل ایک ٹیکس ہے جو امیر اور غریب بغیر کسی تفریق کے برابر ادا کرتے ہیں۔
آج غربت اور افلاس کی سب سے بڑی وجہ ہی پیپر کرنسی اور اٍس پر دیا جانے والا سود ہے۔
جب ہم آٸی ایم ایف یا کسی دوسرے عالمی ادارے سے ڈالرز میں قرضہ لیتے ہیں تو اصل میں ڈالرز ہمارے پاس منتقل نہیں ہوتے۔ بلکہ امریکہ میں ہی کسی بینک میں موجود ایک اکاٶنٹ میں صرف کمپیوٹر کے ذریعے ٹرانزیکشن ہوتی ہے۔ اُس اکاٶنٹ میں بھی ڈالرز منتقل نہیں ہوتے۔
آج تک دنیا میں موجود ڈالرز کا صرف 3 فیصد چھاپا گیا ہے۔ باقی 97 فیصد ڈالرز صرف کمپیوٹرز کی ہارڈ ڈسکس میں محفوظ ہیں۔
آٸی ایم ایف کے چارٹر میں یہ بات تحریر ہے کہ کوٸی ملک سونے اور چاندی کے سکے جاری نہیں کر سکتا۔جیسے پہلے وقتوں میں ہوتے تھے۔
اگر کرے گا تو آٸی ایم ایف یا ورلڈ بینک ایسے ملک کو قرضہ نہیں دیں گے۔
امریکہ سمیت دنیا میں کٸ سربراہ مملکت اٍس بات پر قتل ہو چکے ہیں کیوں کہ انہوں نے اپنی کرنسی یا سونے اور چاندی کے سکے جاری کرنے کی کوشش کی تھی...
اس ملک کی حکومت وزیر خزانہ اور سیکرٹری فاٸنانس آٸی ایم ایف کی اجازت کے بغیر نہیں لگا سکتی۔
آٸی ایم ایف قرضہ دیتے ہوۓ سب سے پہلی شرط پراٸیویٹاٸزیشن یعنی نجکاری کی رکھتا ہے اور اُس کے بعد قرض دیا جاتا ہے۔ کبھی غور کیجیۓ گا کہ ایسا کیوں ہے۔؟
نجکاری کا مطلب ہے کہ حکومت اہم سرکاری ادارے فروخت کر دے۔
سعودی عرب اور ایران سمیت تمام تیل بیچنے والے ملک اٍس بات کے پابند ہیں۔ کہ تیل صرف ڈالرز کے بدلے بیچا جاۓ گا۔ نہ کہ بیچنے یا خریدنے والے ملک کی کرنسی میں...
انسانی تاریخ میں کبھی بھی اٍتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکا۔ یہ انسان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہے۔
اٍس تحریر کا مقصد نوجوان نسل کو آگاہی دینا ہے تاکہ وہ دن اور رات کے فرق کو محسوس کر سکے۔

An Inspirational Story of 4 Daughtersوالد کا کاروبار سنبھالنے والی بیٹیاں:’ہم جب کوئی نئی مشین لاتے ہیں تو ابو پوچھتے ہی...
18/07/2023

An Inspirational Story of 4 Daughters
والد کا کاروبار سنبھالنے والی بیٹیاں:’ہم جب کوئی نئی مشین لاتے ہیں تو ابو
پوچھتے ہیں یہ کیسے چلاؤ گی‘
’ہم چار بہنیں اپنے والد کے لیے بیٹوں سے کم نہیں ہیں۔ ‘

یہ کہنا ہے، طوبیٰ اعجاز کا جو چار بہنوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ طوبیٰ اسلام آباد میں اپنی بہنوں کے ساتھ مل کر اپنے والد اور دادا کا لکڑی کا خاندانی کاروبار چلا رہی ہیں۔

پاکستانی معاشرے میں عموماً بیٹوں کو ہی خاندان کا وارث تصور کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے خاندانی کاروبار سمیت جائیداد کا بڑا حصہ ان کے ہی حصے میں آتا ہے مگر طوبیٰ، ایمن، سدرہ اور ہاجرہ اس روایتی سوچ کو ختم کر رہی ہیں۔

لکڑی سے فرنیچر تیار کرنا آسان کام نہیں ہے، اس کے لیے پلائنگ، بڑی بڑی مشینوں پر کٹائی کرنے کے ساتھ ساتھ بازار سے لکڑی کی خریداری سمیت کئی محنت طلب کام شامل ہیں۔
چاروں بہنیں بازار سے لکڑی خریدنے سے لے کر فرنیچر کی ڈیلیوری تک ہر کام خود کرتی ہیں۔ اس کام میں آغاز میں ان کی رہنمائی ان کے بیمار والد نے کی، مگر اب یہ اس کام میں ماہر ہو گئی ہیں۔ ایک گھر میں چھوٹا سا شروع ہونے والا کاروبار آج ان بہنوں کی پہچان بن گیا ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تیسری بہن ایمن اعجاز نے بتایا کہ ’ہم بچپن سے ہی اپنے داد کی ورکشاپ میں جاتی تھیں۔ وہاں لکڑیوں اور بڑے بڑے درختوں کی کٹائی دیکھا کرتی تھیں، شاید یہی وجہ ہے کہ ہمیں بڑی بڑی مشینیں استعمال کرتے ہوئے ڈر نہیں لگتا۔‘

ایمن نے دو سال قبل ہی اپنی بہنوں کو اس بات کے لیے راضی کیا کہ وہ اپنے والد کے کاروبار کو مل کر آگے لے کر جائیں۔ ایمن سمیت تمام بہنوں نے اس کام سے متعلق کہیں سے تعلیم حاصل نہیں کی۔ بس یوٹیوب اور والد سے سیکھ کر ہی مہارت حاصل کر لی۔

آج یہ چار بہنیں دوسری خواتین کے لیے مثال قائم کر کے معاشرے میں روایتی سوچ کو ختم کر رہی ہیں۔
ایمن کا کہنا ہے کہ اُن کے والد نے بچپن سے ہی اُنھیں بیٹوں کی طرح پالا ہے۔ اُنھیں کبھی یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ ہم کسی سے کم ہیں۔ ان کے مطابق ’ہم نے جب ابو کو بتایا کہ ہم یہ کام کرنا چاہتی ہیں تو اُنھوں نے ہمیں کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے جیسے تم لوگوں کو ٹھیک لگتا ہے کرو۔ اب اکثر ہم جب بھی کوئی نئی مشین لاتی ہیں تو ابو بولتے ہیں کہ یہ کیسے چلاؤ گی اور ہم ہنس کر بولتے ہیں کہ کر لیں گے۔‘

بچپن سے ہی بچوں سے پوچھا جاتا ہے کہ اُنھوں نے بڑے ہو کر کیا بننا ہے، مثال کے طور پر اگر کسی کو ڈاکٹر یا انجنیئر بننے کا شوق ہے تو وہ اُسی شعبے میں تعلیم حاصل کرتا ہے۔ مگر ان چار بہنوں نے جن شعبوں میں تعلیم حاصل کی، اُس کو آگے لے کر چلنے کے بجائے ایک بالکل مختلف شعبے کا انتخاب کیا۔

طوبیٰ پیشے کے لحاظ سے الیکٹریکل انجینیئر ہیں جبکہ ایمن سوفٹ ویئر انجنیئر ہیں۔ ان کی سب سے بڑی بہن ہاجرہ اعجاز پیشے کے لیے اعتبار سے آرکیٹیکٹ ہیں۔ ہاجرہ اس کاروبار میں ڈیزائننگ اور لکڑی کی کٹائی کا کام کرتی ہیں۔

ہاجرہ کے مطابق ’جب بھی کوئی آرڈر ملتا ہے تو وہاں سے میرا کام شروع ہو جاتا ہے۔ میں پہلے سافٹ وئیر میں پوری فائل بناتی ہوں۔ اس کی سی این سی مشین کے ذریعے کٹائی کا فریم ورک بناتی ہوں۔ پھر میں لکڑی پر پیمائش کر کے کٹائی کرتی ہوں۔‘

ہاجرہ کا ماننا ہے کہ چاہے کوئی بھی کام ہو اگر انسان کے پاس ہنر موجود ہے، تو پھر اس بات سے فرق نہیں پڑتا اس کو کس شعبے میں استعمال کیا جائے۔‘

ان بہنوں میں سب سے چھوٹی سدرۃ المنتہیٰ ہیں جن کا کام سب سے آخر میں آتا ہے یہ فرنیچر تیار کرنے کے بعد اس میں رنگ اور دوسری ڈیزائننگ کرتی ہیں۔ سدرہ اس وقت انوائیرمینٹل سائنسز میں بیچلرز کر رہی ہیں۔
سدرہ نے بی بی سی کو بتایا کہ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں ہے۔ ان کے مطابق ’میری بہنیں پہلے مجھے یونیورسٹی سے لیتی ہیں پھر ہم وئیر ہاؤس جاتے ہیں جہاں رات تک آرڈر پر کام کرتے ہیں۔‘

سدرہ کے مطابق ’کبھی کبھی تو ہمیں وہاں کام کرتے صبح ہو جاتی ہے۔‘

ہر کاروبار کے آغاز میں کچھ مشکلات پیش آتی ہیں، اسی طرح ان بہنوں کو بھی آغاز میں اس کاروبار کو چلانے میں مشکل پیش آئی۔

سدرہ کا کہنا ہے کہ ’آغاز میں ہمیں ایک مہینے میں صرف ایک آرڈر ملتا تھا، اب ہمیں مہینے میں 30 سے زیادہ آرڈر ملتے ہیں مگر ہم 15، 20 سے زیادہ آرڈر نہیں لیتیں تاکہ اپنے معیار کو برقرار رکھ سکیں۔‘

ان کے مطابق آج کل ایسا فرنیچر تیار کیا جاتا جو ٹرینڈی بھی ہو (جس کا رواج بھی ہو) اور دیکھنے میں بھی اچھا لگے۔

طوبیٰ کے مطابق وہ آج کل کے مطابق فرنیچر ڈیزائن کرتی ہیں۔

ان کے مطابق ’ہم بیڈ، ڈریسنگ ٹیبل، سائیڈ ٹیبلز بناتی ہیں، بیڈ پر جیسے بچوں کو گاڑیاں چاہیے ہوتی ہیں تو ہم گاڑیوں کو تھری ڈی میں کاٹتی ہیں۔ پھر لکڑی پر نقش نگاری کرتی ہیں۔ ایک ڈیزائن بنانے میں ہمیں دس سے پندرہ دن لگتے ہیں۔‘
بہت سے شعبے ایسے ہیں جس کے بارے میں تصور کیا جاتا ہے کہ اس میں صرف مرد ہی کام کر سکتے ہیں اور اُس کے بارے میں اُنھیں ہی معلومات ہو گی۔ فرنیچر کا کاوبار بھی ایسا ہے جس کے بارے میں ایسا ہی سوچا جاتا ہے۔

اس وجہ سے طوبیٰ سے جب سوال کیا گیا کہ لکڑی یا اس کام سے جڑی دوسری چیزوں کی خریداری میں اُنھیں کوئی مشکل پیش تو نہیں آتی تو اُن کا کہنا تھا کہ ’آغاز میں ہمیں بہت مشکل پیش آئی ہم لکڑی خریدنے کے لیے جب مارکیٹ میں جاتیں تھیں تو ہمیں دکان دار مہنگی قیمت میں لکڑی دیتے تھے۔ وہ سمجھتے تھے کہ یہ تو لڑکیاں ہیں اُن کو کیا پتا ہو گا۔ پھر اُن کو ہم یہ بات بتاتے ہیں کہ یہ ہمارا کام ہے اور ہم اس کے بارے میں مکمل معلومات رکھتی ہیں۔‘

کسی بھی عورت کے لیے شادی کے بعد کام کرنا مشکل ہوتا ہے اور اگر لڑکی کے بچے ہوں تو پھر کیرئیر بنانا عموعماً ناممکن سا لگتا ہے۔

ہاجرہ کے مطابق شادی کے بعد اس بات کا انحصار زیادہ تر شوہر اور سسرال پر ہوتا ہے کہ وہ لڑکی کا کتنا ساتھ دیتے ہیں۔

’ہم تین بہنیں شادی شدہ ہیں، ہم سب کے بچے بھی ہیں مگر ہمیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی گھر اور کام کو ایک ساتھ کرنے میں، اس کی وجہ ہمارے شوہروں کا ساتھ ہے۔ ہمیں پورا پورا دن کبھی ورک شاپ میں گزارنا پڑتا ہے۔ ایسے میں وہ ہمارے کام کو سمجھتے ہیں۔‘

سدرہ سمیت یہ ساری بہنیں اس بات کا عزم رکھتی ہیں کہ مستقبل میں نا صرف خواتین کو اس شعبے میں لے کر آئیں گی بلکہ وہ سکول میں بچوں کو ورک شاپ کروائیں گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو دکھا سکیں کہ یہ کام صرف لڑکے ہی نہیں بلکہ لڑکیاں بھی کر سکتی ہیں۔

’ہم مستقبل میں بڑی ورک شاپ بنا کر اُس میں صرف خواتین کو نوکری پر رکھیں گی تاکہ ایک نئی مثال قائم کر سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم خواتین کو آن لائن ٹریننگ بھی دیں گی تاکہ وہ شہر کے کسی بھی حصے میں رہ کر اس کام کو کر سکیں اور خود مختار بن سکیں۔‘
Courtesy: BBCURDU

"کتابوں سے بہت کچھ سیکھا۔ سب سے بڑی بات یہ پتا چلی کہ ہمیں کتنا کم علم ہے اور دنیا میں بہت سے ایسے علوم ہیں،  جن تک ہم ا...
18/07/2023

"کتابوں سے بہت کچھ سیکھا۔ سب سے بڑی بات یہ پتا چلی کہ ہمیں کتنا کم علم ہے اور دنیا میں بہت سے ایسے علوم ہیں، جن تک ہم ابھی تک پہنچ نہیں سکے۔ لاعلمی کا علم ہو جائے تو آپ فرعونیت سے بچ جاتے ہیں، آپ خود کو اس عظیم کائنات کا چھوٹا سا ذرہ محسوس کرنے لگتے ہیں، حقیقت بھی یہی ہے، اسی حقیقت سے انکساری اور انسانیت کا درس بھی ملتا ہے"۔

سینئر رہنما ن لیگ طارق فضل چوہدری کا بیٹا حنضہ فضل 7th Avenue  اسلام آباد، گاڑی الٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا ،اللہ ...
17/07/2023

سینئر رہنما ن لیگ طارق فضل چوہدری کا بیٹا حنضہ فضل 7th Avenue اسلام آباد، گاڑی الٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا ،اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین
#

مدنی نواز بھائی کو میں بہت پرانا جانتا ہوں۔ مؤذن مسجد ہیں ، ریڑی لگاتے ہیں۔ آج ان کی یہ پوسٹ دیکھ کر انکھوں میں انسو آگئ...
17/07/2023

مدنی نواز بھائی کو میں بہت پرانا جانتا ہوں۔ مؤذن مسجد ہیں ، ریڑی لگاتے ہیں۔ آج ان کی یہ پوسٹ دیکھ کر انکھوں میں انسو آگئے۔ اس ملک کے حکمرانوں ، ذخیرہ اندوزوں اور کرپٹ افسران کو یہی کہنا چاہوں گا ڈریں اس وقت سے جب روز قیامت غریب اور مڈل کلاس طبقہ اللہ پاک کے سامنے اپ کی شکایت کریں گے۔ 😭

سی ایس ایس کے امتحان میں دو لاکھ طالبعملوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی شمسہ رو پڑیجب شمسہ سے رونے کی وجہ پوچھی گئی تو...
17/07/2023

سی ایس ایس کے امتحان میں دو لاکھ طالبعملوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی شمسہ رو پڑی
جب شمسہ سے رونے کی وجہ پوچھی گئی تو کہنے لگی میرا باپ کوئلے کی کان میں مزدوری کرتا ہے اور اسے میری کامیابی کا پتہ ہی نہیں
وہ کوئلے کی کان کا مزدور اج ایک (ڈپٹی کمشنر) کا باپ ھے
زرہ نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
آپنی آپنی سوچ کے مطابق عنوان دیں.

16/07/2023

کیا Excavators کو گاڑی پر لوڈ کر پائیں گے یا گر جائے گا۔

یہ انفارمیشن ہر پاکستانی شہری کے لیے جاننا ضروری ہے * دفعہ 307 * = قتل کی کوشش کی * دفعہ 302 * = قتل کی سزا * دفعہ 376 *...
16/07/2023

یہ انفارمیشن ہر پاکستانی شہری کے لیے جاننا ضروری ہے

* دفعہ 307 * = قتل کی کوشش کی
* دفعہ 302 * = قتل کی سزا
* دفعہ 376 * = عصمت دری
* دفعہ 395 * = ڈکیتی
* دفعہ 377 * = غیر فطری حرکتیں
* دفعہ 396 * = ڈکیتی کے دوران قتل
* دفعہ 120 * = سازش
* سیکشن 365 * = اغوا
* دفعہ 201 * = ثبوت کا خاتمہ
* دفعہ 34 * = سامان کا ارادہ
* دفعہ 412 * = خوشی منانا
* دفعہ 378 * = چوری
* دفعہ 141 * = غیر قانونی جمع
* دفعہ 191 * = غلط ھدف بندی
* دفعہ 300 * = قتل
* دفعہ 309 * = خودکش کوشش
* دفعہ 310 * = دھوکہ دہی
* دفعہ 312 * = اسقاط حمل
* دفعہ 351 * = حملہ کرنا
* دفعہ 354 * = خواتین کی شرمندگی
* دفعہ 362 * = اغوا
*دفعہ 320* = بغیر لائسنس یا جعلی لائیسنس کے ساتھ ایکسڈنٹ میں کسی کی موت واقع ہونا(ناقابلِ ضمانت)
,*دفعہ 322 = ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ایکسیڈنٹ میں کسی کی موت واقع ہونا (قابلِ ضمانت)
* دفعہ 415 * = چال
* دفعہ 445 * = گھریلو امتیاز
* دفعہ 494 * = شریک حیات کی زندگی میں دوبارہ شادی کرنا
* دفعہ 499 * = ہتک عزت
* دفعہ 511 * = جرم ثابت ہونے پر جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا۔
4
ہمارے ملک میں، قانون کے کچھ ایسے ہی حقائق موجود ہیں، جس کی وجہ سے ہم واقف ہی نہیں ہیں، ہم اپنے حقوق کا شکار رہتے ہیں۔

تو آئیے اس طرح کچھ کرتے ہیں
* پانچ دلچسپ حقائق * آپ کو معلومات فراہم کرتے ہیں،
جو زندگی میں کبھی بھی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

* (1) شام کو خواتین کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا * -

ضابطہ فوجداری کے تحت، دفعہ 46، شام 6 بجے کے بعد اور صبح 6 بجے سے قبل، پولیس کسی بھی خاتون کو گرفتار نہیں کرسکتی، چاہے اس سے کتنا بھی سنگین جرم ہو۔ اگر پولیس ایسا کرتی ہوئی پائی جاتی ہے تو گرفتار پولیس افسر کے خلاف شکایت (مقدمہ) درج کیا جاسکتا ہے۔ اس سے اس پولیس افسر کی نوکری خطرے میں پڑسکتی ہے۔

* (2.) سلنڈر پھٹنے سے جان و مال کے نقصان پر 40 لاکھ روپے تک کا انشورینس کا دعوی کیا جاسکتا ہے۔

عوامی ذمہ داری کی پالیسی کے تحت، اگر کسی وجہ سے آپ کے گھر میں سلنڈر ٹوٹ جاتا ہے اور آپ کو جان و مال کے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، تو آپ فوری طور پر گیس کمپنی سے انشورنس کور کا دعوی کرسکتے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ گیس کمپنی سے 40 لاکھ روپے تک کی انشورنس دعویٰ کیا جاسکتا ہے۔ اگر کمپنی آپ کے دعوے کو انکار کرتی ہے یا ملتوی کرتی ہے تو پھر اس کی شکایت کی جاسکتی ہے۔ اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو ، گیس کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

* (3) کوئی بھی ہوٹل چاہے وہ 5 ستارے ہو… آپ مفت میں پانی پی سکتے ہیں اور واش روم استعمال کرسکتے ہیں * -

سیریز ایکٹ، 1887 کے مطابق، آپ ملک کے کسی بھی ہوٹل میں جاکر پانی مانگ سکتے ہیں اور اسے پی سکتے ہیں اور اس ہوٹل کے واش روم کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ اگر ہوٹل چھوٹا ہے یا 5 ستارے، وہ آپ کو روک نہیں سکتے ہیں۔ اگر ہوٹل کا مالک یا کوئی ملازم آپ کو پانی پینے یا واش روم کے استعمال سے روکتا ہے تو آپ ان پر کارروائی کرسکتے ہیں۔ آپ کی شکایت کے سبب اس ہوٹل کا لائسنس منسوخ ہوسکتا ہے۔

* (4) حاملہ خواتین کو برطرف نہیں کیا جاسکتا * -

زچگی بینیفٹ ایکٹ 1961 کے مطابق، حاملہ خواتین کو اچانک ملازمت سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔ حمل کے دوران مالک کو تین ماہ کا نوٹس اور اخراجات کا کچھ حصہ دینا ہوگا۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتا ہے تو پھر اس کے خلاف سرکاری ملازمت تنظیم میں شکایت درج کی جاسکتی ہے۔ یہ شکایت کمپنی بند ہونے کا سبب بن سکتی ہے یا کمپنی کو جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

*(5) پولیس افسر آپ کی شکایت لکھنے سے انکار نہیں کرسکتا*

پی پی سی کے سیکشن 166 اے کے مطابق، کوئی بھی پولیس افسر آپ کی شکایات درج کرنے سے انکار نہیں کرسکتا ہے۔ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو پھر اس کے خلاف سینئر پولیس آفس میں شکایت درج کی جاسکتی ہے۔ اگر پولیس افسر قصوروار ثابت ہوتا ہے تو، اسے کم سے کم * (6) * ماہ سے 1 سال قید ہوسکتی ہے یا پھر اسے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔
یہ دلچسپ حقائق ہیں، جو ہمارے ملک کے قانون کے تحت آتے ہیں، لیکن ہم ان سے لاعلم ہیں۔

*یہ پیغام اپنے پاس رکھیں، یہ حقوق کسی بھی وقت کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔*
#کاپی

یہ جو حال اس ہیلمٹ کا ہوا اس سے کئی گنا زیادہ برا حال اس بھائی کے سر کا ہونا تھا اور شائد اب تک اس کے معصوم بچوں کی زندگ...
16/07/2023

یہ جو حال اس ہیلمٹ کا ہوا اس سے کئی گنا زیادہ برا حال اس بھائی کے سر کا ہونا تھا اور شائد اب تک اس کے معصوم بچوں کی زندگیاں تباہ ہو چکی ہوتیں اجر چکی ہوتیں اس کی جواں بیوی بیوہ ہو چکی ایک مشکل ترین زندگی میں گرچکی ہوتی مگر شکر الحمدللہ اس بھائی نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور اللہ تعالیٰ نے اس کو محفوظ رکھا معمولی زخموں کے بعد اب یہ اپنے بچوں کے ساتھ ہے اور بچے خوش ہیں ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں محفوظ رہیں تاکے آپ کے بچے خوش گوار زندگی جی سکیں

13/07/2023

یہ لوگ آئینے کی طرح ہوتے ہیں- جو کچھ سامنے ہو گا اسی کو ریفلیکٹ کریں گے- ان کی اچھّی تربیت کےلیے آپ کو گھر کا ماحول درست رکھنا پڑے گا- جھگڑا نہ ہو ، بحث و مباحثہ نہ ہو- منفی موضوعات زیرِبحث نہ لائے جائیں- کیوں کہ جو کچھ یہ دیکھیں گے اسی کو اپنانے کی کوشش کریں گے-

ہر بچّے والدین کو اولاد کی اچھی تربیت کےلیے ان باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے-

دنیا میں ہزاروں طرح کی مُحبتیں ہوتی ہیں۔ لیکن یہ جو ماں کی مُحبت  ہے ناں یہ تمام مُحبتوں کی ماں ہوتی ہے۔
12/07/2023

دنیا میں ہزاروں طرح کی مُحبتیں ہوتی ہیں۔ لیکن یہ جو ماں کی مُحبت ہے ناں یہ تمام مُحبتوں کی ماں ہوتی ہے۔

Address

Bahawalpur Punjab
Bahawalpur
63275

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Musafir Khana Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

خبروں اور اشتہار کے لیے رابطہ کریں

خبروں اور اشتہار کے لیے رابطہ کریں

Nearby media companies


Other News & Media Websites in Bahawalpur

Show All

You may also like