08/12/2022
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سیندک پراجیکٹ کے حوالے سے سنجرانی پر لگائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے جواب میں وی لاگر رضوان الرحمان رازی کو 10 ارب روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا۔ لیگل نوٹس کے مطابق وی لاگ میں لگائے گئے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات سے سنجرانی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے اور اگر رازی 14 دن کے اندر سنجرانی پر لگائے گئے الزامات پر معافی نہیں مانگتے اور واپس نہیں لیتے تو سنجرانی رازی کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ رضوان رازی نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے خاندان اور سنجرانی قبیلے پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے تھے۔