Ikram Bin Yousaf

Ikram Bin Yousaf Content creator

پانچ ستمبر 2024 سارے دن کی بھاگ دوڑ کے بعد رات  نو سے دس بجے کے درمیان  جب جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت ...
10/09/2024

پانچ ستمبر 2024 سارے دن کی بھاگ دوڑ کے بعد رات نو سے دس بجے کے درمیان جب جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر صاحب سے بیس پچیس منٹ طویل ایک نشست ہوئی جس نے سارے دن کی کُلفت اور تھکاوٹ اتار دی تھی۔ شوکت نواز میر صاحب سے بہت فرینکلی فرینڈلی گپ شپ ہوئی اور انہوں نے اپنی خوش اخلاقی سے ہمیں ایک لمحے کے لئے بھی یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ یہ ہماری پہلی ملاقات ہے۔ ایسی عہد ساز شخصیت جو پورے آذادکشمیر میں ایک الگ پہچان اور مقام رکھتی ہو اُس کے اندر اتنی عاجزی اور انکساری کہ بندہ متاٽر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ اس دوران کچھ دوست احباب فوٹو سیشن کے لئے آ گئے اور میں نے بھی موقعے کی مناسبت سے ان یادگار لمحات کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر لیا۔

ضلع بھمبر کا کبیر حسین نامی نوجوان  جو  رائل گارڈن دولت نگر میں سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دیتا تھا کئی دن سے غائب ہ...
10/09/2024

ضلع بھمبر کا کبیر حسین نامی نوجوان جو رائل گارڈن دولت نگر میں سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دیتا تھا کئی دن سے غائب ہے اُس کے بھائی کی طرف سے تھانہ دولت نگر میں درخواست دی گئی ہے ہم اہلیان کشمیر ضلع گجرات کی تمام انتظامیہ اور ایس ایچ او تھانہ دولت نگر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غائب ہونے والے نوجوان کو تلاش کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

‏یہ وہ نسبت ہے جو ٹوٹی ہے نہ ٹوٹے گی کبھی ‏میں تیرا خاک نشیں توﷺمیرا سلطاں جاناں....
10/09/2024

‏یہ وہ نسبت ہے جو ٹوٹی ہے نہ ٹوٹے گی کبھی
‏میں تیرا خاک نشیں توﷺمیرا سلطاں جاناں....

😂😂👇
09/09/2024

😂😂👇

06/09/2024

اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔ کشمیری ورژن❤️👇

اے بُت کدے کے بڑے پُجاری سُن!میرا مالک میرا اللہ ان دیکھا نہیں انسان کی بصیرت ہو اس کی عقل و دانش صحیح کام کرتی ہو تو اس...
30/08/2024

اے بُت کدے کے بڑے پُجاری سُن!میرا مالک میرا اللہ ان دیکھا نہیں انسان کی بصیرت ہو اس کی عقل و دانش صحیح کام کرتی ہو تو اسے کائنات کی ہر شے میں دیکھا جا سکتا ہے۔
بڑے پُجاری سُن!
بتا جھینگر رات کو کیوں جاگتے اور کس کی ملہار گاتے ہیں؟چڑیاں صبح کا اعلان کس کے حُکم پر کرتی ہیں اور کس کے سرود گاتی ہیں؟یہ ڈال ڈال پھرتی تتلیاں ،یہ پاگل ہلکان ہوتے بھنورے کس مالک کے کہنے پر اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں؟پروانے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کس کے کہنے پر طلب کے لمحوں کی تلاش میں آگ میں کود پڑتے ہیں؟
میرا اللّہ ہوہ ہے جو ماؤں کی چھاتیوں میں دودھ کو جل تھل کرتا ہے،جو پھولوں کو رنگ و خوشبو عطا کرتا ہے،جو انسان کو نیند میں ڈبوتا ہے جو دریاؤں کی نمی سے نا آشنا زمینوں کو ان کی زرخیزی عطا کرتا ہے۔
میرا اللّہ وہ ہے جو آسمان پر چاند ستاروں کی براتوں کو رواں دواں رکھتا ہےجو فلک کی فراخی سے چمکتی دھوپ کو اتارتا ہے۔ میرا اللّہ بکھرے آسمان پر جھاگ کی طرح اُڑتے ابر کو ان کی منزلوں کی طرف لے جاتا ہے۔ وہی خدا جس نے شام و سحر کو پیدا کیاپیغمبروں کو انکا عرفان عطا کرتا ہے۔ وہی موسموں کے اندر انقلاب برپا کرتا ہے۔ ستاروں صحراؤں ،سبزہ و کہکشاؤں ،ابر سے نکلتے طوفانوں چنگھاڑتے سدا بے چین بگولوں کی وہی تخلیق کرتا ہے۔ میرا ہی خدا زندگی کو فنا سے بغل گیر کرتا ہے اور بود سے ہست کو نمودار کرتا ہے۔ وہی خالق حرف اول ہے وہی صورتوں کا نقش گر وہی کاشف اسرار و رموز ہے
اقتباس/بابل و نینوا از قلم اسلم راہی ایم اے

23/08/2024

‏وہ قحطِ مخلصی ہے کہ یاروں کی بزم سے
‏غیبت نکال دیں تو فقط خامشی بچے
(حسین مجروح)

مروت مروت ہے😂😂
22/08/2024

مروت مروت ہے😂😂

20/08/2024

مسٹ یونیورسٹی بھمبر ڈرائیور کی غفلت

19/08/2024

السلام و علیکم۔ میں اکرام بن یوسف آپ سے مخاطب ہوں۔چند دن پہلے میرے اس پیج سے عوام کی رائے جاننے کے لئے ایک سروے کروایا گیا۔ جس میں یہ سوال کیا گیا تھا کہ آپ حلقہ پانچ میں کس کو ایم ایل اے منتحب کریں گے۔ جس میں آصف چوہان صاحب کرنل وقار نور صاحب چوہدری پرویز اشرف صاحب ڈاکٹر عرفان جرال صاحب اور مرزا ظفر جرال صاحب کے بیٹے لئیق محمود صاحب کے آپشن دئیے گئے تھے۔ اس سروے میں نا تو کسی قسم کی بدنیتی تھی اور نہ ہی یہ کوئی پلانٹڈ سروے تھا۔ ایسے ہی رات کے وقت چند دوست احباب کے ساتھ دوران گپ شپ یہ سروے کروانے کا ارادہ کیا اور دوسرے دن تین بجے سروے شروع کر دیا گیا۔ شام تک چوہان صاحب پہلی پوزیشن پر براجمان تھے لیکن صبح تک کرنل صاحب دس فیصد کی لیڈ سے جیت رہے تھے تب میں نے سوچا کہ یہ لیڈ اب کوئی کور نہیں کر سکتا اور کرنل صاحب یہ سروے جیت چکے ہیں لیکن میں غلط ٽابت ہوا اور چوہان صاحب نے زبردست طریقے سے کم بیک کیا۔ اس سروے کے بارے میں چوہان صاحب بھی مطلع تھے چوہدر پرویز اشرف صاحب کے پی آر او چوہدری جاوید کو بھی اطلاع تھی کرنل صاحب کی کور کمیٹی کے ایک ممبر کو بھی فون کال کے زریعے اطلاع دی گئی ڈاکٹر عرفان جرال صاحب کے بھتیجے شان جرال کو بھی فیس بک میسنجر پر اطلاع دی گئی کہ وٹ ڈلوائیں ڈاکٹر صاحب کو۔ مرزا ظفر صاحب کے بیٹے کے کسی قریبی آدمی سے رابطہ نہیں ہو سکا تھا۔میں بھی چونکہ پہلی بار سروے کروا رہا تھا اس لئے میرا خیال تھا کہ اس کا ٹائم چوبیس گھنٹے ہوتا ہے اور چوبیس گھنٹے بعد یہ خود بخود ختم ہو جائے گا لیکن جب ایسا نہیں ہوا تو میں چوبیس گھنٹے کا رزلٹ اناؤنس کر دیا جس میں انیس سو ووٹ ڈالے گئے اور چوہان صاحب نے کرنل صاحب سے پچیس ووٹ زائد لئے۔ لیکن جب ووٹ بائیس سو ہوئے تو چوہان صاحب سو سے زائد ووٹ کی لیڈ سے جیت رہے تھے۔ ایک دو نمونوں نے تمام امیدواران کو ووٹ ڈال دیا انہوں کسی کا بھی دل نہیں توڑا😂اس کے بعد کرنل صاحب کا آپشن ڈیلیٹ ہو گیا یہ کیسے ہوا میں نہیں جانتا جس کی ممکنہ توجیح میں نے یہ پیش کی کہ شائد میرا یا بچوں کا ہاتھ لگنے سے کرنل صاحب کا آپشن ڈیلیٹ ہوا اور اس کے بعد میں نے عوام سے اپیل کی کہ ووٹ نہ ڈالیں اور آخرکار میں نے پول کے تمام آپشنز ڈیلیٹ کر دئیے اب رہ گیا یہ سوال کہ کچھ امیدواروں کو شامل نہیں کیا گیا تھا تو اس کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ اس طرح آپشنز بہت ذیادہ ہو جاتے اور دوسرا یہ کہ میرا زاتی خیال تھا جو کہ غلط بھی ہو سکتا ہے کہ دیگر امیدواران جنرل الیکشن میں ووٹ تو لے سکتے ہیں لیکن جیت کی ریس میں شامل ہونا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ تیسرا یہ کہ کرنل صاحب ایم ایل اے ہیں پرویز اشرف صاحب انکے تگڑے حریف ہیں اور تین امیدوار نئے ہیں جو پہلی بار انتحابات کے اکھاڑے میں اترنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو زرا ان کو بھی دیکھا جائے کہ وہ کتنے پانی میں ہیں۔ جنرل اکیکشن اور فیس بُک پول میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے یہ بات تو بچے بھی جانتے ہیں۔ میں ساری بات بیان کر دی اب کوئی کیا کہتا اور سوچتا ہے مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میرا ضمیر مطمئن ہے کہ میں نے جو بھی کیا پوری ایمانداری سے کیا بدنیتی سے مجھے اپنی قبر اندھیری نہیں کرنی۔
آخری بات کہ بہت جلد ایک نیا اور بڑا سروے ہوگا جس میں ہر کسی کو پورا موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنی بھرپور طاقت کا استعمال کر کے ووٹ ڈلوائیں اور اپنی سوشل میڈیا کی طاقت دکھائیں۔
کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔ 🙏🏻آپ سب کے تعاون کا شکریہ۔ خوش رہیں۔

18/08/2024

رقیبوں کی ترقی ہو گئی ہے
ہمارے ساتھ یکی ہو گئی ہے😂

معذرت🙏🏻
17/08/2024

معذرت🙏🏻

چوبیس گھنٹے میں  ڈالے گئے 1900 سے زائد ووٹوں کا رزلٹ۔ آصف چوہان صاحب  نے کانٹے دار مقابلے کے بعد کرنل وقار احمد نور صاحب...
17/08/2024

چوبیس گھنٹے میں ڈالے گئے 1900 سے زائد ووٹوں کا رزلٹ۔ آصف چوہان صاحب نے کانٹے دار مقابلے کے بعد کرنل وقار احمد نور صاحب کو 25 ووٹ سے شکست دے دی۔

15/08/2024

اِس ایک بات پہ قصّے کا اختتام کرو!
میں بدکلام ہوں؟ اچّھا! تو جاؤ کام کرو!!
جنون زادہ ہوں کستا ہوں اُلجھے ہوئے جملے!!
تُم اہلِ عقل مِرا یُوں نہ احترام کرو_----

نوسر بازوں سے ہوشیار رہیں۔ ذیادہ سے ذیادہ شئیر کریں تاکہ دوسرے لوگ محفوظ رہیں۔
16/07/2024

نوسر بازوں سے ہوشیار رہیں۔ ذیادہ سے ذیادہ شئیر کریں تاکہ دوسرے لوگ محفوظ رہیں۔

11/07/2024

عجب کرپشن کی غضب کہانی کچھ دیر بعد سُنئے میرے اس پیج اور تنظیم نیوز کے پیج پر

27/06/2024

اگر آپ نے یوٹیوب پر فرقان قریشی کو نہیں سُنا تو آپ علم کے ایک بہت بڑے سمندر سے محروم ہیں۔
Furqan Qureshi blogs

26/06/2024

نان فائلر اگر قلفی خریدیں گے تو پہلا چُوپا حکومت لگائے گی۔

06/06/2024

بچوں کو سکول لے جانے کے لئے سرکاری گاڑی استعمال کرنے پر وزیر صحت آذادکشمیر انصر ابدالی کی سرکاری گاڑی عوام نے توڑ دی۔اب گاڑی ٹھیک بھی آپ کے ٹیکس کےپیسے سے ہوگی بیوقوفو

05/06/2024

ہم نے بھی کیا قسمت پائی ہے۔ قیمتیں عالمی منڈی والی
تنخواہ سبزی منڈی والی اور
سہولتیں مویشی منڈی والی🤣😂

04/06/2024

ہسپتالوں میں انجکشن لگوانے کےلئے میٹرک پاس لڑکوں اورلڑکیوں کے سامنے پچھواڑے سے کپڑا ہٹا کر اُلٹا لیٹ جانے والی قوم کو صحافی ایم اے جرنلزم والے چاہئے بس۔😂🤣

دس سال کی عمر میں میرا لاڈلا مجھ سے بھی بڑا ہو گیا ہے۔ ماشاءاللہ
02/06/2024

دس سال کی عمر میں میرا لاڈلا مجھ سے بھی بڑا ہو گیا ہے۔ ماشاءاللہ

01/06/2024

آصف چوہان نے اپنی گرفتاری پر وزیر داخلہ آذادکشمیر اور علاقے کی سیاسی صورتحال پر سیاستدانوں کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔

زندگی گلزار ہے اگر دل بغض حسد اور کینے سے پاک ہوں
01/06/2024

زندگی گلزار ہے اگر دل بغض حسد اور کینے سے پاک ہوں

31/05/2024

نسلِ انسانی کی بقا کےلئے جنگلات بھی کھانے اورپانی جتنی اہمیت ہی رکھتے ہیں۔

کلراں والا باغ  وٹالہ سے اوپر جنگل  میں لگی آگ برنالہ پُل سے نظر آ رہی ہے۔ جس سے جنگل اور جنگلی حیات کو شدید خطرات لاحق ...
28/05/2024

کلراں والا باغ وٹالہ سے اوپر جنگل میں لگی آگ برنالہ پُل سے نظر آ رہی ہے۔ جس سے جنگل اور جنگلی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اس کا مستقل حل نکالنا چاہئے۔

28/05/2024

ڈاکٹر انور صاحب کی زوجہ محترمہ ڈاکٹر وھاب انور کی والدہ ڈاکٹر طاہرہ انور رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ھیں۔اللہ غریق رحمت فرمائے۔ آمین
انا لاللہ وانا علیہ راجعون

28/05/2024

اپنی حفاظت کے لئے ہم نے بمب بنایا اب ہم بمب کی حفاظت کرتے کرتے خود بمب و بمب اور لمبو لمب ہو گئے ہیں۔لیکن پھر بھی۔۔
ہیپی بمب ڈے

Address

Barnala Azad Kashmir
Azad Kashmir

Telephone

+923456780082

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ikram Bin Yousaf posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ikram Bin Yousaf:

Videos

Share


Other Digital creator in Azad Kashmir

Show All