22/06/2023
اس گرمی میں جانوروں اور پرندوں کے لیے پانی کا انتظام کریں۔
ہوسکے تو اپنے گھر کی چھت یا دیوار یا کسی مناسب جگہ کچھ برتنوں میں پانی بھر کر رکھ دیں۔
موسم بے حد گرم ہے ، پانی جلد ہی گرم ہوجائے گا اس لیے دن میں کم از کم دو بار پانی ضرور تبدیل کریں اور اس کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں تاکہ پرندے اس گرم موسم میں با آسانی اپنی پیاس بجھا سکیں۔اور اگر ممکن ہوتو کچھ دانے بھی بکھیر دیں۔
یقینا آپ کا یہ چھوٹا سا عمل بے زبان جانداروں کی زندگی بچالےگا اور آپ کے نامۂ اعمال میں اضافے اور جنت میں داخلے کا باعث بھی ہوگا ۔
#نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مفہوم : ایک فاحشہ عورت صرف اس وجہ سے بخشی گئی کہ وہ ایک کتے کے قریب سے گزر رہی تھی، جو ایک کنویں کے قریب کھڑا پیاسا ہانپ رہا تھا۔ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ وہ پیاس کی شدت سے ابھی مر جائے گا۔ اس عورت نے اپنا موزہ نکالا اور اس میں اپنا دوپٹہ باندھ کر پانی نکالا اور اس کتے کو پلا دیا، تو اس کی بخشش اسی (نیکی) کی وجہ سے ہو گئی۔ (صحیح بخاری : 3321)