Attock Express

Attock Express ضلع اٹک کی تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے لائیک کریں





*سکول اور دربار پر نصب پانی کی موٹریں چوری کرنے والا ملزم گرفتار، دوران تفتیش چوری شدہ موٹروں کی مالیتی رقم برآمد،* تفصی...
26/06/2024

*سکول اور دربار پر نصب پانی کی موٹریں چوری کرنے والا ملزم گرفتار، دوران تفتیش چوری شدہ موٹروں کی مالیتی رقم برآمد،*

تفصیلات کے مطابق وحید امتیاز ولد منیر حسین نے تھانہ نیو ائیرپورٹ میں درخواست دی کہ گورنمنٹ ماڈل ایلمنٹری سکول میں ہیڈ ماسٹر کے فرائض سر انجام دے رہا ہوں دن کے وقت سیکورٹی گارڈز ڈیوٹی پر ہوتے ہیں جبکہ رات کے وقت سکول میں کوئی نہ ہوتا ہے جس کا فائدہ اٹھا کر کسی نامعلوم نے سکول میں لگی پانی کی موٹر چوری کر لی ہے جبکہ ہارون الرشید ولد آغا جان کی درخواست کے مطابق دربار سخی حسین شاہ سے کسی نے پانی کی موٹر چوری کر لی ہے۔ تھانہ نیوائیرپورٹ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے موٹریں چوری کرنے والے ملزم مرسلین ولد محمد امیر سکنہ چھپریاں تحصیل فتح جنگ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے دوران تفتیش چوری شدہ موٹروں کی مالیتی رقم برآمد کر لی گئی.

*ترجمان اٹک پولیس*

Attock weather
25/06/2024

Attock weather

25/06/2024

اٹک سمیت پنجاب کے مختلف سرکاری سکولوں میں گرافِکس ڈیزائنگ ، ویڈیو ایڈیٹنگ ، یوٹیوب آٹومیشن جیسے کورس شروع ہو چکے ہیں۔۔۔
یہی بات Azad Chaiwala آج سے 6-7 سال قبل آپ کو سمجھارہا تھا، لیکن گورنمنٹ کو باتیں بہت دیر سے سمجھ آتی ہیں ۔۔۔ اگر ہم بچوں کو "جھوٹی تاریخ" پڑھانے کے بجائے ہنر سکھائیں تو بے روزگاروی میں کمی ہوگی۔۔۔

Attock Weather
24/06/2024

Attock Weather

Attock weather کل سے دن چھوٹے اور راتیں بڑی ہونا شروع ہو جائیں گی اور یہ سلسہ 21 دسمبر تک جاری رہے گا۔۔۔
22/06/2024

Attock weather
کل سے دن چھوٹے اور راتیں بڑی ہونا شروع ہو جائیں گی اور یہ سلسہ 21 دسمبر تک جاری رہے گا۔۔۔

*کال کرنے کی غرض سے موبائل فون مانگ کر شہری کا موبائل فون لے کر فرار ہونے ہونے والا ملزم گرفتار،* تفصیلات کے مطابق سبیل ...
22/06/2024

*کال کرنے کی غرض سے موبائل فون مانگ کر شہری کا موبائل فون لے کر فرار ہونے ہونے والا ملزم گرفتار،*

تفصیلات کے مطابق سبیل احمد ولد ظہور احمد سکنہ تکبیر کالونی اٹک شہر نے تھانہ سٹی اٹک پولیس کو درخواست دی کہ مطاہر ہسپتال میں اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ مزمل جاوید نے مجھ سے کال کرنے کی غرض سے موبائل فون مانگا جو باتوں ہی باتوں میں کال کرتے ہوئے میرا موبائل فون لے کر فرار ہو گیا۔ تھانہ سٹی اٹک پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے موبائل فون چوری کرنے والے ملزم مزمل جاوید سکنہ سیدھن ہٹیاں تحصیل حضرو کو گرفتار کر لیا۔

*ترجمان اٹک پولیس*

20/06/2024

اٹک
دریائے سندھ ایک اور قیمتی جان لے گیا
ملاں منصور کے مقام پر 24 سالہ عمر فاروق ولد نور الٰہی ڈوب کر جان بحق
ریسکیو ڈپارٹمنٹ نے لاش نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی۔

ضلع بھر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11ہوگئی۔

20/06/2024

پنجاب ایمرجنسی سروس
*ریسکیو 1122اٹک
بتاریخ 20 جون 2024

*ریسکیو 1122 اٹک نے عیدالاضحی کے ایام میں 450 افراد کو ریسکیو سروس مہیا کی ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی علی حسین*

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے عیدالاضحی کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122نے عیدالاضحی کے ایام میں 475 ایمرجنسیز پر ریسپانس کرتے ہوئے 450 افراد کو ریسکیو سروس مہیا کی۔ان میں 59 روڈ ٹریفک حادثات، 335 میڈیکل ایمرجنسی، 28 فائر ایمرجنسی،6 کرائم کیس، 02 ڈوبنے کے واقعات اور 45 متفرق ایمرجنسیز تھیں۔

ریسکیو1122 نے بروقت ریسپانس کر تے ہوئے مجموعی طور پر 475 لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں 98 افراد کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 346 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت اٹک سے 23 افراد کو راولپنڈی کی مختلف سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کیا

علی حسین نے کہاعیدالاضحی اور ضلع بھر میں نماز کے بڑے اجتماعات پر 23 ایمبولینسز، 10فائر وہیکلزاور 2 سپیشل ریسکیو وہیکلز کے ساتھ 280 ریسکیو اہلکاروں نے اپنے فرائض سر انجام دیئے جو کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے بروقت تیارتھے۔

عیدالاضحی کے ایام میں ڈوبنے جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے دریائے سندھ پر مختلف مقامات پر ریسکیو پوسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا، تحصیل فتح جنگ میں کھیری مورت گاؤں میں پہاڑ پر لگی آگ کو بھی ریسکیو اہلکاروں نے جانفشانی سے بجھایا

Facebook per ye post publish ki thi lekin kisi issue ki wajah se show nahi horahi.. is leay dobara upload ki
20/06/2024

Facebook per ye post publish ki thi lekin kisi issue ki wajah se show nahi horahi.. is leay dobara upload ki

کل شام، باغ نیلاب کے مقام پر ڈوب جانے والی بچی بنت خرم کی تلاش۔ ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی۔سرچ آپریشن کل صبح تک ملتوی
19/06/2024

کل شام، باغ نیلاب کے مقام پر ڈوب جانے والی بچی بنت خرم کی تلاش۔ ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی۔
سرچ آپریشن کل صبح تک ملتوی

19/06/2024

عید کے موقع پر Deputy Commissioner Attock نے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے، دریاؤں اور تالابوں میں نہانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے
Attock Police نے پابندی پر عمل درآمد کرانے لیے دریائے
سندھ کی طرف جانے والے راستوں میں پولیس کے جوانوں کی تعیناتی کی ہے
اس کے باوجود اب تک
5 قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے ۔
عدلزی گاؤں حضرو کا ایک
مرزا گاؤں اٹک کےدو (بہن بھائی)
اور کمڑیال گاؤں (پنڈی گھیب) کے دو (دوست)
ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل سے عوامی درخواست
کہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرائیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے ۔۔

18/06/2024

انتہائی افسوسناک خبر
اٹک۔دریائے سندھ باغ نیلاب کے مقام پر نہاتے ہوئے بہن بھائی ڈوب کر جاں بحق ، والد(خرم)مقامی افراد نے ذندہ بچا لیا ، 17 سالہ شہیر کی لعش مقامی لوگوں نے نکال لی ، لڑکی کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن اندھیراہوجانے کی وجہ سے صبح تک ملتوی ، بدقسمت خاندان پکنک منانے باغ نیلاب آئے تھے۔
ان کی رہائش مرزا بوائز ہائی سکول کے قریب ہے

18/06/2024

عید کے دن تو کچھ خیال کرتے۔۔۔

اٹک۔۔ ریورس ترقی کا سفر جاری ہے۔۔۔

آج سے 20 سال قبل کمپیوٹر میں ونڈوز او ایس انسٹالیشن کے لیے 1 گھنٹہ 5 منٹ درکار تھے۔۔۔ اور گرمیوں میں بجلی 1 گھنٹہ بعد بند کر دی جاتی تھی۔۔۔

2024 میں کھانا بنانے کے لیے 2 گھنٹے چاہئے ہیں اور گیس 1 گھنٹہ بعد بند کر دی جاتی ہے۔۔۔

اگر اٹک کی ریورس ترقی کا سفر جاری رہا تو عنقریب ہم ڈپٹی کمشنر کو اس طرح سے درخواستیں لکھ رہے ہوں گے۔۔۔

بخدمت جناب
ڈپٹی کمشنر صاحب
کیمل پور

جناب عالی
مؤدبانہ گزارش ہے
فارم 47 اور فارم 45 ہر دو سے توقع نہیں کہ وہ ضلع مزکورہ میں گیس کی دستیابی کو ممکن بنا سکیں ۔۔
اس لیے
فدوی کو کالا چٹا پہاڑ سے سوکھی لکڑی اکھٹا کر کہ ذاتی استعمال میں لانے اور ضلع مزکورہ میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔۔
اس بابت اجازت نامہ جاری کیا جائے تاکہ بوقت ضرورت داروغہ کو دکھایا جاسکے۔۔۔
آپ کی عین نوازش ہوگی۔
العارض
لال بہادر (فرضی)
گاؤں ماڑی (کنجور)
کیمل پور
آج مورخہ 18 جون 2030
لال بہادر
شناختی کارڈ نمبر
37101-اب ج د ر


Mian Zia official Voice of Attock Deputy Commissioner Attock Afzal Attock Attock city news

17/06/2024

الحمدللہ
ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔
گزشتہ چند دن سے کالا چٹا پہاڑ پر لگنے والی آگ کے نتیجہ میں اٹک کا شمار پاکستان کے گرم ترین علاقوں میں ہو رہا تھا ۔

17/06/2024

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عائد پابندی کی خلاف ورزی کا بڑا نقصان
غازی بروٹھا نہر میں نہانے والا عدلزئی کا 15 سالہ نوجوان انفال شاہ ڈوب کر بہہ گیا
تلاش جاری

17/06/2024

تمام دوستوں کو عید مبارک

16/06/2024

اٹک تین میلہ منڈی کی صورت حال

15/06/2024

اٹک۔ سینئیر صحافی ملک نوید ممتاز کے بڑے بھائی ملک جمیل ممتاز 3نمبر چونگی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دوسرے بھائی ملک یاسر ممتاز شدید زخمی ہوگئے ہیں

15/06/2024

پنجاب ایمرجینسی سروسز
ریسکیو 1122 اٹک
بتاریخ 15 جون 2024

*اٹک، ضلع کچہری اٹک میں فائرنگ، 2 قانون دان جاں بحق*

تفصیلات کے مطابق پولیس (ایلیٹ) فورس کے اے ایس آئی کی ضلع کچہری اٹک میں فائرنگ، جس کے نتیجے میں ایڈووکیٹ ملک اسرار موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ مرزا ذوالفقار شدید زخمی ہوئے جنہیں پرائیویٹ گاڑی پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ ڈیڈ باڈی کو ریسکیو 1122 ایمبولینس میں منتقل کیا گیا

بعد ازاں ایڈووکیٹ ایڈوکیٹ مرزا ذوالفقار بھی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
ا

15/06/2024

ہم موت سے نہیں بچ سکتے۔
لیکن صحت کا خیال تو رکھ سکتے ہیں ۔۔۔۔
میرے ایک رشتہ دار جو کافی عرصہ سے بہت زیادہ سیگریٹ نوشی کر رہے تھے۔۔
وہ دھاگہ بنانے والی ملز میں کام کرتے تھے۔

آج سے تقریباً 1 سال قبل انہیں کھانا کھانے میں مشکلات پیش آنا شروع ہوئیں۔۔۔
کھانے کے ذرات ناک کی طرف آ جاتے یا پھیپھڑوں میں چلے جاتے تھے۔

تقریباً 2 یا 3 مہینے اٹک کے مختلف ڈاکٹرز کے پاس چکر لگاتے رہے۔
ڈاکٹرز کا ایک ہی جواب تھا۔۔ دوا لکھ دی ہے۔۔ ٹھیک ہو جائیں گے۔۔
2 سے 3 مہینے میں گلے نے خوراک نگلنے سے مکمل انکار کر دیا۔
" خود سے" کینسر کا ٹیسٹ کروانے کا ارادہ کیا۔
اگلے دو ہفتے میں وہ گلے کے کینسر کے مریض رپورٹ ہو چکے تھے۔۔۔

کینسر کے ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ ان کے معدہ میں خوراک کی نالی لگوائیں اس کے بعد ہم علاج کریں گے۔۔۔

اس کے بعد 15 دن سے 1 مہینے تک بعد کی اپائنٹمنٹ دی جانے لگی۔

تقریباً 3 ماہ سے کبھی یہ ٹیسٹ کبھی وہ ٹیسٹ ۔۔ باقاعدہ علاج شروع نہ ہوسکا۔۔۔

وزن 60 کلو سے کم ہو کر 30 کلو پر آگیا۔۔۔

بیٹوں نے خوب خدمت کی۔۔
جو کچھ وہ کر سکتے تھے انہوں نے کیا۔۔۔

" ریاست" ان کے لیے کچھ بھی نہیں کر سکی ۔
ان کے ہاتھوں بننے والے دھاگے پر ٹیکس لینے والی ریاست
ان کی ماچس کی ایک تیلی پر بھی ٹیکس لینے والی ریاست ۔۔۔

کل صبح 9 بجے ان کی تمام دنیاوی تکالیف کا اختتام ہوا۔۔۔
اللہ تعالیٰ ان کے لیے آخرت کی تمام منازل میں آسانیاں پیدا فرمائے ۔۔

ہمیں سیکھنے کو ملا
کہ
جس طرح علاج کرنا ایک فن ہے۔ اسی طرح علاج کروانا بھی ایک فن ہے۔۔ اگر آپ غلط ڈاکٹر کے ہاتھ لگ گئے تو آپ کے جان مال کا نقصان ہوگا۔۔۔

غیر صحت مند ماحول میں کام نہیں کرنا۔۔ اگر کسی کام کے ماحول میں صحت کا خیال نہیں رکھا جاسکتا تو کسی اور فیلڈ میں رزق تلاش کریں۔

سیگریٹ نوشی ہمارے لیے موت اور ریاست کے لیے زندگی ہے۔۔۔ ہمیں کینسر اور ریاست کو ٹیکس ملتا ہے۔

ہمارے مشکل وقت میں ہمارے ٹیکس پر پلنے والی ریاست سے مدد کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔

اور آئندہ 10 روپے کی سیگریٹ خریدتے وقت اپنے اکاؤنٹ میں چیک کر لینا کم از کم 2 کروڑ کا بیلنس ہونا چاہیے علاج کے لیے۔۔ اگر نہیں ہے تو یہ 10 روپے دوبارہ جیب میں ڈال لیں۔۔۔

آپ ، اور آپ کے گھر والوں کے علاوہ آپ کی کوئی مدد نہیں کرے گا۔
کیا میں ٹھیک کہہ رہا ہوں؟
یہ بات سب دوستوں سے شیئر کریں خاص طور پر سیگریٹ نوشی کرنے والے دوستوں سے۔۔۔

بجٹ سے وابستہ امیدیں
13/06/2024

بجٹ سے وابستہ امیدیں

Address

Attock

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Attock Express posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share