اٹک کی آواز

اٹک کی آواز Social cooperation, Attock history, Voice of Attockians, funny, islamic, News ,Every topic,
(1)

یہ گاڑیاں کسی ملک کے بادشاہ یا صدر کی نہیں بلکہ 115 ارب ڈالر کے مقروض اور کرپٹ ملک پاکستان کے ایک معمولی بابو یعنی اے سی...
22/01/2023

یہ گاڑیاں کسی ملک کے بادشاہ یا صدر کی نہیں بلکہ 115 ارب ڈالر کے مقروض اور کرپٹ ملک پاکستان کے ایک معمولی بابو یعنی اے سی اور ڈی سی کی ہیں ۔

ہم پوری دنیا سے بھیک مانگتے ہی اس لئے ہیں کہ ہمارے ملک کے ان لاڈلے بابوؤ کی عیاشیاں پوری کی جاسکیں اور بدلے میں غریب عوام سارا سال ان بابوؤ کی فرعونیت برداشت کرے ۔
یوں ہی نہیں یہ ملک برباد ہوا ۔

21/01/2023
16/01/2023

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک شخص ٹیکسی میں سوار ہوا۔ زبان نہ آنے کی وجہ سے زیادہ بات تو نہ کر سکا، بس اس انسٹیٹوٹ کا نام لیا جہاں اسے جانا تھا۔ ٹیکسی ڈرائیور سمجھ گیا، اس نے سر جھکایا اور مسافر کو دروازہ کھول کر بٹھایا۔ اسطرح بٹھانا انکا کلچر ہے۔
سفر کا آغاز ہوا تو ٹیکسی ڈرائیور نے میٹر آن کیا، تھوڑی دیر کے بعد بند کر دیا اور پھر تھوڑی دیر بعد دوبارہ آن کر دیا۔ مسافر حیران تھا مگر زبان نہ آنے کی وجہ سے چپ رہا۔ جب انسٹیٹوٹ پہنچا تو استقبال کرنے والوں سے کہنے لگا، پہلے تو آپ اس ٹیکسی ڈرائیور سے یہ پوچھیں کہ اس نے دورانِ سفر کچھ دیر گاڑی کا میٹر کیوں بند رکھا؟
لوگوں نے ٹیکسی ڈرائیور سے پوچھا تو وہ بولا ’’راستے میں مجھ سے غلطی ہوئی، مجھے جس جگہ سے مڑنا تھا، وہاں سے نہ مڑ سکا، اگلا یوٹرن کافی دور تھا، میری غلطی کے باعث دو ڈھائی کلومیٹر سفر اضافی کرنا پڑا، اس دوران میں نے گاڑی کا میٹر بند رکھا، جو مسافت میں نے اپنی غلطی سے بڑھائی اس کے پیسے میں مسافر سے نہیں لے سکتا‘‘۔

میں حیران ہوں کہ یہ اس ڈرائیور کی دیانتداری تھی۔
ہمارے پاس سب کچھ ہے مگر ایمانداری نہیں ہے۔
آئیے
اب ہم اپنا موازنہ کر لیتے ہیں،اس قوم سے اپنا موازنہ کریں ہم لوگ کتنے پانی میں ہیں۔۔۔😢

یہ حال ہے ہمارے  بیکریوں کا۔اٹک۔ حضرو کامرہ مسکین آباد اور علاقہ چھچھ کے معروف دیہاتوں میں  موجودہ  معروف بیکری کے فنگس ...
15/01/2023

یہ حال ہے ہمارے بیکریوں کا۔اٹک۔ حضرو کامرہ مسکین آباد اور علاقہ چھچھ کے معروف دیہاتوں میں موجودہ معروف بیکری کے فنگس زدہ برگر بن۔کھانےسےبچےکی طبعیت صبح سےخراب۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی اٹک مکمل طود پر خاموشی کا روزہ رکھا ہوا ہے ۔ بیکری میں پڑھے مختلف اقسام کے پروڈکٹس پر لگائےگئے ایکسپائری ڈیٹ اسٹکر کی تصدیق کیسے ممکن بنائی جائے ۔۔۔ بیکری مالکان زائدالمعیاد اشیاء کونئے اسٹکر لگا کربھی فروخت کررہے ہیں
:زیر نظر تصویر میں ایکسپائری ڈیٹ 23-01-13 ہے اور فنگس واضح دیکھی جاسکتی ہے۔کہ بیکری ملکان کتنے ہوشیاری سے عوام میں زہر نما اشیائے فروخت کر رہے ہیں اس لیے ڈاکٹر صاحبان منع کرتے ہیں کہ بازار کے کھانے پینے کی اشیاء سے پرہیز کریں۔۔۔اب دیکھنا یہ ہے کہ چھچھ بھر میں مختلف بیکریوں پر اٹک فوڈ اتھارٹی کاروائی عمل میں لاتی ہے یا پھر بیکری مالکان عوام کو یہی زہر نما چیزیں بیچے گے

15/01/2023

شانِ یارِ غار و مزار رضی اللہ تعالٰی عنہ

15/01/2023

پنجاب اسمبلی کی تحلیل ..
ھونے کے بعد سیاسی ڈیرے پھر آباد ھوگئے اب امیر اور غریب میں کوئی فرق نہیں قانون و انصاف سب کیلئے برابر ھے اب اپ میرے چاچا آپ میرے بھائی آپ میرے ماموں جیسے نوسربازی الفاظ کا گورکھ دھندہ پھر سے شروع ہو گا لہٰذا احتیاط کیجئے جتنا کسی نے آپ کی لاج رکھی ھے اتنا ہی اس کے ساتھ تعاون کریں سبز ہلالی باغ دکھانے والےمالی اب پھر گاؤں دیہاتوں کا رخ کریں گے جنازوں میں شریک ہوں گے شادیوں میں شرکت فرماکر رونق دوبالا کرنے کی کوشش کریں گے بیماروں کی بیمار پرسی عروج پر ھوگی لیکن یاد رکھیں یہ سب کچھ الیکشن میں کامیابیوں کے حصول تک اس کےبعدآپکا اپنا پاکستان اور انکا اپنا پاکستان پچھلے چار سالوں میں جتنا کچھ دیا گیا اتنا ہی ان سے تعاون کریں ..
دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں👏 Admin

14/01/2023

واپس جاکر اپنے ڈاکومنٹس گریڈ 17 سے تصدیق کروا کر پھر آؤ"

روزانہ کے معمول میں یہ اوپر کا جملہ اپ نے بھی سناہوگا کوئی بتاسکتا ہے کہ یہ گریڈ 17 آفیسر سے تصدیق پاکستان میں کیوں ہم پہ فرض کی گئی ہے۔؟

جو documents ہم جمع کررہے ہیں اس پہ پہلے سے ایک ادھ درجن دستخط ہوتے ہیں بورڈ/یونیورسٹی کا نام ؛ ہمارا نام اور ولدیت سمیت تصویر و رولنمبر اور سال بھی اور جنکے پاس جمع کررہے ہوتے ہیں ان کے پاس بھی مختلف گریڈز کے آفیسر بیٹھے ہوتے ہیں تو پھر طلبہ/امیدوار گریڈ 17 سے تصدیق یا/دستخط کیوں کروایا جاتاہے کیا یا طلبہ یا applicants کو محض تنگ کرنا نہیں؟؟؟؟
یا کیا آپ لوگوں کو ڈاکومنٹس چیک کرنا کا صرف یہ واحد معیار ہے کہ 17 سکیل کا بندہ sign کرلے جس کے پاس کوئی مشین نہیں اس کی تصدیق کیلئے۔۔۔

مزے کی بات وہ امتحانی بورڈ یا دفتر جس نے اپکو ڈگری دی ہوتی ہے اسی ڈگری کے فوٹو کاپی انکے پاس لے جاکر افس والے کہینگے گریڈ 17 سے تصدیق کرکے آؤ۔
یا خدایا ھم کیاکرے۔

اکثرامیدوار/ طلبہ مجبوری یا جلدی میں 50,100 روپے میں کسی پنجم پاس فوٹوسٹیٹ والے سے کروانے پہ مجبور ہوجاتےہیں.
ہمارے گاؤں کے غریب کا بچہ دستخط کے لئے انکا والد لیکر گریڈ 17 سے دستخط کے بعد زندگی بھر اسکا ممنوں رہتاہے۔
اور گریڈ17 کا افسر بڑے سیریس انداز میں ایک لمبا چھوڑا دستخط کرکے اندر ہی اندر اس بیوقوف سسٹم پہ ہنس رہاہوتاہے۔

خدارا اپنا سسٹم اپڈیٹ کرو؛ غلامی کی پرانی روایات کو چھوڑ کرلوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرو۔۔۔

Post by a pae follower
11/01/2023

Post by a pae follower

BBC UrduPakistan
10/01/2023

BBC Urdu
Pakistan

08/01/2023

گندم سٹاک کرنے والوں سے گزارش ہے ابھی گندم فروخت نہ کریں جب تک لوگ خودکشیاں نہ کریں تاکہ آپ جہنم میں اپنا مقام یقینی بنا لیں۔
شکریہ

اگر ہماری 70 فیصد آبادی دیہات میں نہ ہوتی تو سوچیں آج راشن کا کتنا بڑا مسئلہ ہوتا جو کہ ابھی بھی کافی سنگین ہےگاٶں کے تق...
08/01/2023

اگر ہماری 70 فیصد آبادی دیہات میں نہ ہوتی تو سوچیں آج راشن کا کتنا بڑا مسئلہ ہوتا جو کہ ابھی بھی کافی سنگین ہے
گاٶں کے تقریبا 70 فیصد لوگوں کے پاس 10 یا 20 من پرانی گندم پڑی ہے اور نئی گندم آنے والی ہے۔
گھر میں ایک دو گائے بھینس چند مرغیاں ہیں ۔
گھی مکھن دہی انڈے کے ساتھ روٹی کھا رہے ہیں بلکہ شہر والوں کو بھی بھیج رہے ہیں الحمداللہ ۔
ورنہ ان کا بوجھ بھی شامل ہو جاتا تو کیا ہوتا۔شہر کے لوگ انہیں پینڈو کہتے ہیں۔
اور ہمیں پینڈو ہونے پہ فخر ہے ❤
منقول.....

08/01/2023

لگتا ہے پنجاب اور وفاقی حکومت دونوں بھنگ پی کر سوٸ ہوٸ ہیں جنہیں غریب کا احساس تک نہیں۔ غریب کےلیے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہوگٸ

08/01/2023

آپکے گاٶں میں 15 کلو والے آٹے کے تھیلے کا کیا ریٹ چل رہا ہے آج

04/01/2023

بچے کےلیے کوٸ اچھا سا نام بتاٸیں۔
شکریہ

04/01/2023

🥀 _*زندگی کی کچھ بہت اہم نصیحتیں*_ 🥀

*1:* ﺳﮕﺮﯾﭧ ﻧﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﺑﭽﻮ
*2:* ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﻣﻴﮟ ﺑﮩﺖ ﺩﻭﺭ ﺍﻧﺪﯾﺸﯽ ﺳﮯ ﮐﺎﻡ ﻟﻮ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺧﻮﺷﯽ ﯾﺎ ﻏﻤﯽ ﮐﺎ ﺩﺍﺭﻭ ﻣﺪﺍﺭ %90 ﺍﺳﯽ ﭘﺮ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ
*3:* ﺑﮩﺖ ﺳﺴﺘﯽ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﻣﺖ ﺧﺮﯾﺪﻭ
*4:* ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺰﺍﺝ ﺍﻭﺭ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺟﯿﻨﮯ ﺩﻭ ﺍﻧﻬﯿﮟ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﯿﺴﺎ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ
*5:* ﺗﻨﻘﯿﺪ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﭘﮍ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﺎ ﻭﻗﺖ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ
*6:* ﮐﺴﯽ ﺳﯿﺎﺳﺖ ﺩﺍﻥ ﭘﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ
*7:* ﺟﺐ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﮔﺎﮌﯼ ﺍﺩﮬﺎﺭ ﻟﻮ ﺗﻮ ﭘﻮﺭﺍ ﺗﯿﻞ ﺑﮭﺮ ﮐﺮ ﮨﯽ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﺮﻭ
*8:* ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﮐﮩﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﻟﻤﺤﺎﺕ ﻣﻴﮟ ﺧﻠﻞ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻧﮧ ﮨﻮ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﺍﺣﺖ ﻭ ﺳﮑﻮﻥ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮨﮯ ﻧﮧ ﮐﮧ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﯽ
*9:* ﮐﺎﻡ ﻣﮑﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﻧﮧ ﺩﻭ
*10:* ﺟﻮ ﺗﻢ ﺳﮯ ﺯﻳﺎﺩﮦ ﻣﺎﻟﺪﺍﺭ ﯾﺎ ﻏﺮﯾﺐ ﮨﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺩﻭﻟﺖ ﮐﺎ ﺗﺬﮐﺮﮦ ﻧﮧ ﮐﺮﻭ
*11:* ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﻗﺮﺽ ﺩﯾﻨﮯ ﻣﻴﮟ ﻣﺤﺘﺎﻁ ﺭﮨﻮ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ ﻗﺮﺽ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺘﯽ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺳﮯ ﮨﺎﺗﻬﮧ ﺩﮬﻮ ﺑﯿﭩﮭﻮ
*12:* ﻣﺨﺎﻃﺐ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﻣﺖ ﭘﻮﭼﮭﻮ
*13:* ﮨﺮﭼﯿﺰ ﻟﮑﮫ ﻟﯿﺎ ﮐﺮﻭ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻣﺎﻍ ﭘﺮ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺑﮭﺮﻭﺳﮧ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ
*14:* ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﺳﺰﺍ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺟﺮﻡ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺩﻭ
*15:* ﻗﺮﺽ ﺍﺳﮯ ﺩﻭ ﺟﻮ ﺑﻐﯿﺮ ﻣﺎﻧﮕﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﺮ ﺩﮮ
*16:* ﮨﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﭘﺴﻨﺪ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﻴﮟ ﺑﺨﯿﻠﯽ ﻧﮧ ﮐﺮﻭ
*17:* ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﺍﺧﺘﻼﻑ ﯾﺎ ﺑﺤﺚ ﻭ ﻣﺒﺎﺣﺜﮯ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺧﻼﻕ ﺍﻭﺭ ﺳﻠﯿﻘﮧ ﻣﻨﺪﯼ ﮐﺎ ﺩﺍﻣﻦ ﻧﮧ ﭼﻬﻮﮌﻭ
*18:* ﺍﭘﻨﮯ ﻋﻠﻢ ﮐﻮ ﭘﮭﯿﻼﺅ ﺍﻭﺭ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﭘﮩﻨﭽﺎﻭ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺯﻧﺪﮦ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﺎ ﯾﮩﯽ ﻭﺍﺣﺪ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﮨﮯ
*19:* ﺍﭘﻨﯽ ﺫﺍﺗﯽ ﯾﺎ ﻣﺎﻟﯽ ﺗﻔﺼﯿﻼﺕ ﮐﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﺑﻘﺪﺭ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﯽ ﮐﺮﻭ
*20:* ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﮐﺮﮮ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﺳﺖ ﺳﮯ ﺿﺮﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺫﮐﺮ ﮐﺮﻭ
*21:* ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﺪﺳﻠﻮﮐﯽ ﮐﺮﮮ ﺗﻮ ﺗﻢ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺣﺴﺎﻥ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﺳﮯ ﺳﺒﻖ ﺳﮑﮭﺎﺅ
*22:* ﺷﺎﺩﯼ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﺮﻭ ﺟﻮ ﻣﺎﻝ ﻭ ﺩﻭﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﯾﺎ ﺗﻢ ﺳﮯ ﮐﻤﺘﺮ ﮨﻮ
*23:* ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﺟﺐ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺩﻭ ﺑﺎﺭ ﺍﺩﮬﺎﺭ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﭘﮍﮮ ﺗﻮ ﻭﮦ ﭼﯿﺰ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﺳﮯ ﺧﺮﯾﺪ ﻟﻮ
*24:* ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﺁﺩﮬﺎ ﮔﻬﻨﭩﮧ ﭼﮩﻞ ﻗﺪﻣﯽ ﮐﺮﻭ
*25:* ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﮔﻬﮍﯼ ﻭﻗﺖ ﺳﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﻣﻨﭧ ﺁﮔﮯ ﺭﮨﻨﯽ ﭼﺎہیے
*26:* ﺗﺼﻨﻊ ﺍﻭﺭ ﺑﻨﺎﻭﭦ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﺭﮨﻮ
*27:* ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺤﺚ ﻭ ﺗﮑﺮﺍﺭ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ
*28:* ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺣﺴﺎﻥ ﮐﺮﻭ ﺗﻮ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺅ ﺑﺪﻟﮯ ﻣﯿﮟ ﺣﺴﻦ ﺳﻠﻮﮎ ﮐﯽ ﺍﻣﯿﺪ ﻣﺖ ﺭﮐﮭﻮ
*29:* ﺟﮩﺎﮞ ﺑﮭﯽ ﺭﮨﻮ ﻭﮨﺎﮞ ﺍﭘﻨﺎ ﺍﭼﮭﺎ ﺍﺛﺮ ﭼﻬﻮﮌﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﻭ
*30:* جہاں تک ممکن قرضہ لینے اور دینے سے بچو یہ دن کی ذلت اور رات کا غم ہے

01/01/2023

فیصل آباد میں شہری گھنٹہ گھر پر چڑھ گیا اور خودکشی کی دھمکی دینے لگا دیکھیں کیسے ریسکیو ١١٢٢ والوں نے اپنی جان پر کھیل کر اس کو بچایا ۔
سلام 1122 والوں کو

براہ کرم فرق تلاش کریں.اور اگر نہ کرسکیں تو جان لیںکہ یہ سب مل کر ہمیں ........ بنا رہے ہیں.کاپی
31/12/2022

براہ کرم فرق تلاش کریں.
اور اگر نہ کرسکیں تو جان لیں
کہ یہ سب مل کر ہمیں ........ بنا رہے ہیں.
کاپی

29/12/2022

‏پانچ غیر اخلاقی سوالات کبھی نہ پوچھیں۔

1)کسی بیروزگار سے: کہیں نوکری لگی؟
2)رشتے کے انتظار میں بیٹھی ہوئی لڑکی سے: کہیں رشتہ ہوا؟
3)️بے اولاد جوڑے سے: کب تک خوشخبری سنا رہے ہو؟
4)️کرائے پر رہنے والوں سے: اپنا مکان کب بنا رہے ہو؟
5)بغیر سواری کے رہنے والوں سے: اور گاڑی کب خرید رہے ہو؟
آپ کے ایسے لا پرواہ سوالات کسی کے لئے شدید ڈپریشن کا باعث بنتے ہیں..... 😞

❤❤ سول تھانہ بہاولپور میں ساتویں(7th) کلاس میں پولیس افیسر کو پڑھانے والا ٹیچر/استاد انور شاہ صاحب جب اپنی شکایت لے کر ت...
29/12/2022

❤❤ سول تھانہ بہاولپور میں ساتویں(7th) کلاس میں پولیس افیسر کو پڑھانے والا ٹیچر/استاد انور شاہ صاحب جب اپنی شکایت لے کر تھانے میں پہنچا تو پولیس آفیسر نے انہیں پہچان لیا، پولیس آفیسر نے انہیں عزّت کے ساتھ صوفے پر بٹھایا اور خود اپنے سابق استاد کے قدموں میں بیٹھ کر اپنے استاد کی شکایت سنی اور ان کی شکایت/مسئلے کا ازالہ کیا،
❤ تصویر کو دیکھ کر محسوس ھوتا ھے کہ استاد ھمیشہ استاد ھی رھتا ھے، شاگرد ھمیشہ شاگرد ھی رھتا ھے، استاد کی عزّت و تکریم کرنے والے شاگرد آج بھی موجود ھیں۔
کاپی

29/12/2022

الحمد اللّٰہ
ضلع اٹک کے بہت سے علاقوں میں باران رحمت کی اطلاعات ہیں
اس وقت کن علاقوں میں باران رحمت کا نزول ہو رہا ہے کمنٹس میں بتاٸیں شکریہ

28/12/2022

اگر آپ مڈل کلاس یا غریب اور کمزور ہیں تو احتیاط سے زندگی گزاریں کیونکہ پاکستان کے تمام تر قوانین آپ پر لاگو ہوتے ہیں..

ایک میاں اور بیوی صوفے پر بیٹھ کے مالٹے کھا رہے تھے  اور بیوی موبائل چلا رہی تھی،جب کہ اس کے شوہر کا موبائل کچن میں چارج...
28/12/2022

ایک میاں اور بیوی صوفے پر بیٹھ کے مالٹے کھا رہے تھے اور بیوی موبائل چلا رہی تھی،
جب کہ اس کے شوہر کا موبائل کچن میں چارجنگ پر
لگا ہوا تھا
اچانک سے کچن میں اس کے شوہر کے موبائل پر ایک
میسج آیا۔
آدمی نے میسج ٹون کی آواز سنتے ہی صوفے سے چھلانگ لگائی اور کچن میں میسج دیکھنے کے لیے بھاگا،

جیسے ہی موبائل اٹھا کے میسج دیکھا تو وہ میسج اس
کی بیوی نے اس کی طرف بھیجا تھا

" واپسی پہ کالا نمک لیتے آنا بغیر کالے نمک کے مالٹے کھانے کا بالکل مزا نہیں آرہا۔

28/12/2022

یہ ہے پاکستان میں استاد کا احترام
پنجاب کے اساتذہ جو کنٹریکٹ پہ بھرتی ہوۓ تھے اپنی مستقلی کےلیے احتجاج میں شریک تھے انکے ساتھ پھر کیا ہوا سنیں انہی کی زبانی

25/12/2022

اللہ تعالٰی ہمیں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد بھی پورے کرنے کی توفیق عطا فرماۓ۔ بہت ہی زبردست اور جھنجھوڑنے والی گفتگو ضرور سماعت فرماٸیں

اٹک رزاق مسیح سال 2022 بلدیہ اٹک کا بہترین سنیٹری ورکر میں شمار، رزاق مسیح نے سال میں ایک بھی چھٹی نہیں کی۔ اپنی کارکردگ...
23/12/2022

اٹک رزاق مسیح سال 2022 بلدیہ اٹک کا بہترین سنیٹری ورکر میں شمار، رزاق مسیح نے سال میں ایک بھی چھٹی نہیں کی۔ اپنی کارکردگی انہوں نے ماں باپ کی دعائیں قرار دےدیا۔

بلدیہ اٹک میں کنٹریکٹ بیس پر بھرتی ہونے والے رزاق مسیح نے بلدیہ اٹک کے لیے اپنا شب و روز ایک کردیا۔یکم جنوری 2022 کو کنٹریکٹ بیس پر بھرتی ہونے والے رزاق مسیح نے پورے سال میں کوئی چھٹی نہیں کی۔ رزاق مسیح ایک سال قبل پاک فوج میں سنیٹری ورکر ڈیوٹی کرتا تھا اور فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد بلدیہ اٹک میں سنیٹری ورکر کنٹریکٹ بیس پر بھرتی ہوا۔ رزاق مسیح نے سال میں ایک بھی چھٹی نہیں کی۔ اپنی کارکردگی پر ماں باپ کی دعائیں اور چیف آفیسر سردار آفتاب احمد ،سنیٹری انسپکٹر عامر الیاس کی شفقت قرار کردی۔رزاق مسیح کے کام سے لگن اور بہترین صفائی و کارکردگی پر اہلیان اٹک نے بھی ان کی تعریف کی۔

23/12/2022

😭😭😭😭😭😭😭

میرا ایک فوتگی والے گھر جانا ھوا، کیا دیکھتا ھوں کہ ایک لڑکا بہت ہی زیادہ رو رہا ھے
معلوم کرنے پہ پتہ چلا کہ جو فوت ہوئیں ہیں وہ رونے والے کی والدہ تھیں
میں ھکا بکا ایک طرف کھڑا ہو کے سوچنے لگا کہ بھرپور جوانی کے وقت اتنا بے رحم دکھ اس نوجوان کو آدھا کر دے گا
مجھ سے اس کا رونا دیکھا ہی نہیں جا رہا تھا ، اس کی چیخیں لگتا تھا قیامت لے آئیں گی
وہ اکلوتا بیٹا تھا اپنے ماں باپ کا

اچانک ایک بھائی صاحب آگے آتے ہیں وہ اس سے کھانے کا مینیو پوچھتے ہیں
میں حیران ہو جاتا ھوں کہ اس حالت میں وہ کھانا کیسے کھا سکتا ھے ،اس سے تو صحیح سے بولا بھی نہیں جا رہا
بعد میں پتہ چلا کہ وہ ان لوگوں کے کھانے کی بات کر رہے تھے جنہوں نے گھر افسوس کرنے آنا ھے

یہ ھو کیا رہا ھے ،یہ چل کیا رہا ھے
ان کے گھر کوئی شادی یا سالگرہ کا فنکشن نہیں ھے بلکہ ایک لڑکے کی جنت اسے چھوڑ کے چلی گئی ھے
بجائے اس چیز کے کہ ہم اس گھر کا حوصلہ بنیں اس گھر کے دکھ میں شریک ھو جائیں الٹا وہ لوگ ہماری گندی اور کبھی نہ مٹنے والی بھوک کا بندو بست کرنے میں لگ گے ہیں
کیا ہم اس قدر بے حس اور گھٹیا قوم ہیں کہ میت والے گھر بھی کھانا پینا نہیں چھوڑتے

اور پھر جنازے کہ بعد گھناونا کھیل شروع ھوا ایک ایسا کھیل جسے دیکھ کے کسی غیرت مند کو موت آ جائے مگر ہمیں نہیں آتی

وہی لڑکا جس کی دنیا لٹ گئی برباد ھو گئی ہاں ہاں وہی لڑکا روتی آنکھوں کے ساتھ ان بھوکی ننگی زندہ لاشوں ،جن کی عقلوں پہ ماتم کرنا چاہیے ان کو کھانا دے رہا ھے کیا ان کو شرم نہیں آتی کیوں یہ غیرت سے مر نہیں جاتے

پھر میرے کانوں نے سنا کہ ایک آدمی نے اسی لڑکے کو آواز دے کے کہا کہ بھائی یہ پلیٹ میں لیگ پیس ڈال کے لانا
اف میرے خدا یہ کون لوگ ہیں جن کے پیٹ نہیں بھرتے ،ایسے لوگ دنیا میں ہی کیوں ہیں یہ مر کیوں نہیں جاتے
شرم نہی آتی اسی سے لیگ پیس مانگتے جس کی ماں مر گئی ھے
بجائے اس کے کہ تمہارا ہاتھ اس کے کندھے پہ ھو اور حوصلہ دے رہا ھو ، تمہارا ہاتھ لیگ پیس کو پڑ رہا ھے

کسی دانا آدمی کا قول یاد آ گیا کہ
''سب سے غلیظ ترین کھانا وہ ھے جو ہم میت والے گھر سے کھاتے ہیں ''

ہمیں ترس یا رحم نہیں آتا یہ دیکھ کے بھی کہ لوگ روتے ھوۓ کھانا بانٹ رہے ہیں

میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو میت والے گھر سے ناراض ھو کے چلے جاتے ہیں کہ ہمیں کھانا نہیں دیا
کاپی

20/12/2022

اٹک۔کیمبلپوری زبان کے ون اینڈ اونلی مزاحیہ شاعر "جناب حسین امجدکیمبلپوری"
جن کی شخصیت اور شاعری کو باقاعدہ موضوع بناکر ایم فل کے طالب علم نےمقالہ تحریرکیا اورڈگری حاصل کی۔
Copied

Address

Attock

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اٹک کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to اٹک کی آواز:

Videos

Share


Other Attock media companies

Show All