Overseas kamal pur musa Journalist

Overseas kamal pur musa Journalist Ismail khan Journalist
SUNO News Reporter,Hazro City/ Attock

نادرا رجسٹریشن سنٹر حضروکا آفس ہٹیاں حضرو روڈ نزد سمندر خان پٹرول پمپ پر شفٹ ہو گیا ہے وسیع وعریض جگہ پر تیار کیا گیا عو...
27/01/2025

نادرا رجسٹریشن سنٹر حضروکا آفس ہٹیاں حضرو روڈ
نزد سمندر خان پٹرول پمپ پر شفٹ ہو گیا ہے وسیع وعریض جگہ پر تیار کیا گیا عوام کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔

ایچ پائلوری   H.Pylori اور ہومیوپیتھی..!معدہ کی جراثیمی بیماری ہے جیسے ٹائیفائیڈ کی طرح نظرانداز کردیا جاتا ہے اور اسکی ...
27/01/2025

ایچ پائلوری H.Pylori اور ہومیوپیتھی..!

معدہ کی جراثیمی بیماری ہے جیسے ٹائیفائیڈ کی طرح نظرانداز کردیا جاتا ہے اور اسکی طرف توجہ اس ٹائم ہی دی جاتی ہے جب معدہ کے شدید مسائل جیسا کہ السر وغیرہ ہو جائے۔

H.Pylori bacterium

اس کا مکمل نام ہیلوبیکٹر پائلوری( Helobector Pylori ) ہے۔ یہ بیکٹیریا اپنے گروپ بندی کے لحاظ سے گرام نیگٹو بیکٹیریا میں آتا ہے۔ جسکا مسکن معدہ ہے۔ دنیا کی 50% آبادی H.Pylori کا شکار ہے۔

ہمارے معدہ میں تیزابیت سے بچاؤ کے لئے اللہ تعالی نے ایک مخصوص نمکیات والے مائع کی تہہ بنا رکھی ہے جو کہ معدہ کو تیزاب اور طاقتور انزائمز کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے جسے میوکس ممبرین کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ بیکٹیریا اس میوکس ممبرین کو توڑ کر معدہ کی دیواروں تک پہنچ جاتا ہے اور السر کا باعث بھی بنتا ہے۔

اقسام :
اس بیماری کی 2 اقسام دورانیے کے لحاظ سے ہیں۔

1۔ ایکیوٹ H.Pylori

2۔ کرونک H.Pylori

1۔ ایکیوٹ H. Pylori

یہ ابتدائی کنڈیشن ہے جس میں بیماری اپنا کام شروع کرتی ہے۔

2۔ کرونک H.Pylori

اگر بروقت علاج نہ کیا جائے اور یہ مسئلہ کافی پرانہ ہوجائے تو ایسی حالت کرونک کہلائے گی۔

لیکن دو صورتوں میں علامات میں فرق پایا جاتا ہے۔

ایکیوٹ H.Pylori کی علامات:

1۔ گیسٹرائیٹس یعنی معدہ کی سوزش
2۔ معدہ کی درد
3۔ متلی ہونا

کرونک H.Pylori کی علامات:

1۔ معدہ کی دائمی سوزش
2۔ بدہضمی رہنا
3۔ معدہ کی دائمی درد یں
4۔ متلی
5۔ معدہ میں گیس کیوجہ سے سوزش
6۔ معدہ کا سخت پن
7۔ بار بار قے آنا
8۔ سیاہ پاخانا
9۔ السر
10۔ معدہ میں گیس

ایچ پائلوری سے متاثرہ افراد پیپٹک السر کا چانس 10% سے 20% اور 1% سے 2% چانس معدہ کے کینسر کے ہو سکتے ہیں۔ اسکی وجہ سے انتڑیوں میں سوزش اور کینسر بھی ہو سکتا ہے۔

مزید براں اسکی وجہ سے مقعد کا کینسر بھی ہو سکتا ہے جسکی وجہ سے یہ علامات ظاہر ہوگئی ۔

1۔ جسم میں تھکاوٹ
2۔ پاخانہ میں خون آنا
3۔ وزن میں کمی

عام علامات:

اسکی عام علامت درج ذیل ہیں۔

1۔ سینے میں جلن
2۔ متلی
3۔ بخار
4۔ بھوک کی کمی
5۔ غیر متوقع وزن میں کمی
6۔ ڈکار زیادہ آنا
7۔ معدہ کی گیس

علاج :

ہومیوپیتھی اور H.Pylori :

ہومیو ایک ایسا مفید طریقہ علاج ہے کہ H.Pylori کے مایوس مریض کے لئے امید کی کرن ثابت ہوتی ہے اور یہ نہ صرف کہ H.Pylori کے مسئلے کو حل کرتی ہے بلکہ اس سے ہونے والے نقصانات کو بھی ریکور کرتی ہے۔
ایچ پائیلوری کے کیس میں ایچ پائیلوری ون ایم سے علاج شروع کرنا چاہئے
باقی ادویات کچھ اس طرح سے ہیں ۔
سمفائیٹم، کریکا پپایا، زنجبر، بسمتھ، آرسینک البم، مرکیورس ڈلسس، چائنا، کروٹن ٹگ، نائٹرک ایسڈ، ہائیڈراسٹس، ایٹروپن ،کالی بائیکرام، یورینیم نائٹریکم، آئرس ورس،نیٹرم فاس، کالی میور علامات کے مطابق.
خود سے کوئی بھی دوا استعمال نہ کریں..
اپنے معالج کے مشورے سے دوا کا استعمال کریں.

علاقہ چھچھ کے کچھ علاقوں میں زور دار آواز سنی گئی ہے پوری زمین زور دار آواز سےلرز گئی ۔اللّٰہ تعالیٰ خیر کرے۔اور کس کس گ...
27/01/2025

علاقہ چھچھ کے کچھ علاقوں میں زور دار آواز سنی گئی ہے پوری زمین زور دار آواز سےلرز گئی ۔اللّٰہ تعالیٰ خیر کرے۔
اور کس کس گاؤں میں آواز سنی گئی ہے ؟

SUBSCRIBE MY YOUTUBE CHANNEL SUNO ATTOCK ISMAIL KHAN...
27/01/2025

SUBSCRIBE MY YOUTUBE CHANNEL
SUNO ATTOCK ISMAIL KHAN...

Del dine videoer med venner, familie og verden

کل بروز پیرصبح 9بجے سے لے کر دوپہر 2بجے تک بجلی بند رہے گی ۔گھروں مساجد ومدارس اسکولوں میں پانی کا بندوست کرلیں ۔
26/01/2025

کل بروز پیرصبح 9بجے سے لے کر دوپہر 2بجے تک بجلی بند رہے گی ۔گھروں مساجد ومدارس اسکولوں میں پانی کا بندوست کرلیں ۔

الحمداللہ جامعہ میں گزشتہ سال کے طرح اس سال بھی فن خطابت کورس کا انعقاد کیاگیا ہے اس بار دو عنوانات کے اضافے کیساتھ یہ ک...
26/01/2025

الحمداللہ جامعہ میں گزشتہ سال کے طرح اس سال بھی فن خطابت کورس کا انعقاد کیاگیا ہے
اس بار دو عنوانات کے اضافے کیساتھ یہ کورس ہورہاہے
فن خطابت کیساتھ رد الحاد بھی ہے اور اسی کیساتھ انگلش لرننگ بھی کرایاجائیگا
جس میں ہر فن کے ماہرین کو مدعو کیا جائیگا
جو احباب ان میں اگر ذوق و شوق رکھتے ہے تو وہ رابطہ کرسکتےہے
تاکہ ان کو بھی اس میں شامل کیا جاسکے
اللہ تعالیٰ جامعہ کو مزید ترقیوں سے نوازے
أمین

توجہ فرمائیں اعلان فوتگی و نمازجنازہ
26/01/2025

توجہ فرمائیں
اعلان فوتگی و نمازجنازہ

*اٹک پولیس کی اہم کاروائی، ہائی ایس میں بیٹھا کر سواریوں کو لوٹنے والے خطرناک گینگ کے سرغنہ ملزمان گرفتار،* تفصیلات کے م...
25/01/2025

*اٹک پولیس کی اہم کاروائی، ہائی ایس میں بیٹھا کر سواریوں کو لوٹنے والے خطرناک گینگ کے سرغنہ ملزمان گرفتار،*

تفصیلات کے مطابق محمد اسماعیل ولد احمد جی سکنہ جمگاہ تحصیل و ضلع اٹک نے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو قطعہ تحریر درخواست پیش کی کہ مال مویشی کا بیوپاری ہوں اپنے گھر سے 430500 روپے لیکر ترنول کیلئے نکلا میں نے قبل ازیں خریدے گئے مال کے عوض طارق سکنہ اجوالہ فتح جنگ کو پیسے دینے تھے۔ گوندل سٹاپ سے میرے علاوہ 5 اشخاص دیگر بھی سفید بکسہ میں سوار ہوئے گاڑی میں ڈرائیور اور کنڈکٹر علاوہ 6 افراد پہلے سے سوار تھے۔ 4 سواریاں لارنسپور سٹاپ پر اتر گئیں ایک سواری غرشین سٹاپ پر اتری اسکے بعد 6 کس نامعلوم میرے اور ساتھ بیٹھی سواری محمد انور ولد احمد حیات سکنہ جھنگ کے سروں پر چادر لپیٹ کر ہمارے ہاتھ باندھ دیے میری جیب میں موجود ساری رقم اور موبائل فون اور محمد انور کی جیب سے 310000 روپے اور موبائل فون نکال لیے اور ہمیں اتار کر موٹروے کی جانب فرار ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او صدر حسن ابدال انسپکٹر گلفراز احمد کے زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کا تحرک کرتے ہوئے ہیومین ریسورسز اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر گینگ کے سرغنہ ملزمان وقار یونس ولد مہر بادشاہ سکنہ جہانگیرہ اور مبارک شاہ ولد محمد خان سکنہ چارسدہ کو واردات میں استعمال ہونے والی ہائی سمیت گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 2 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کر لی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اٹک پولیس عوام و الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

*ترجمان اٹک پولیس*

پی ٹی آئی رہنما انبساط طاہر کو رہا کر دیا گیا۔انبساط طاہر. عبوری ضمانت پر تھیں جو دیکھنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ قب...
25/01/2025

پی ٹی آئی رہنما انبساط طاہر کو رہا کر دیا گیا۔
انبساط طاہر. عبوری ضمانت پر تھیں جو دیکھنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ قبل ازیں سابق چیئر پرسن ضلع کونسل و رہنما پی ٹی آئی ایمان طاہر صادق نے اپنے بیان میں کہا کہ میری بہن انبساط کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، پھر بھی ضمانت کے باوجود گرفتار کیا گیا، اس سے پہلے ایف آئی آرز دیں، گھروں پر ریڈ بھی جاری ہیں۔ وقت گزر جائے گا لیکن چہرے یاد ہیں، کچھ بھی نہیں بھولے گا۔ ہم جہاں ہیں وہیں ہیں.

توجہ فرمائیںاعلان فوتگی و نماز جنازہ
25/01/2025

توجہ فرمائیں
اعلان فوتگی و نماز جنازہ

24/01/2025
خرم شہزاد ولد شیرداد گاؤں کامل پورموسیٰ ان کا شناختی کارڈ کامل پورموسیٰ میں راستے میں کہیں گرگیا ہےاگرکسی کو ملا ہوتو وہ...
23/01/2025

خرم شہزاد ولد شیرداد گاؤں کامل پورموسیٰ
ان کا شناختی کارڈ کامل پورموسیٰ میں راستے میں کہیں گرگیا ہےاگرکسی کو ملا ہوتو وہ دیۓ گۓ اس نمبر پررابطہ کرکے اطلاع دیں (03095314570)

اٹک سنیر وکلاء کےمشہور مقدمہ قتل کا بڑا فیصلہ دہشتگردی عدالت راولپڈی نےدو وکلاء کےقتل کےمشہور مقدمے کافیصلہ سناتےہوئے،مل...
23/01/2025

اٹک سنیر وکلاء کےمشہور مقدمہ قتل کا بڑا فیصلہ
دہشتگردی عدالت راولپڈی نےدو وکلاء کےقتل کےمشہور مقدمے کافیصلہ سناتےہوئے،ملزم انتظارحسین شاہ کو3/3 مرتبہ سنرا موت20 لاکھ جرمانے کاحکم سنادیا،ملزم نے 15 جون 2024 کو ضلع کچہری اٹک کے مشہور وکلاء ملک اسرار احمد ممبرپنجاب بار کونسل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور ذوالفقار مرزا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو فائرنگ کرکےقتل کردیاتھا۔ملزم ایلیٹ فورس کا حاضرسروس اےایس آئی تھا،قتل کےلیےملزم نےسرکاری کلاشنکوف استعمال کی تھی،وجہ عناد فیملی کیس میں ملک اسرار احمد ملزم کاوکیل تھا،ملک اسرار احمد اور ذوالفقار اے مرزا انتہائی ملنسار اور قابل وکیل تھےجن کےقتل پر مرکزی اور صوبائی حکومت نےنوٹس لیاتھاجبکہ آئی جی پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر سردارغیاث گل خان نےبھی واقعہ پرسخت ایکشن لیتےہوئے چالان فوری عدالت میں داخل کرکےملزم کوسزا دلوانےمیں اہم کردار ادا کیا۔

*تحصیل فتح جنگ، بھال سیداں کے قریب ہائی ایس الٹ گئی، 11 افراد زخمی* تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ میں پنڈی کوہاٹ روڈ پر...
23/01/2025

*تحصیل فتح جنگ، بھال سیداں کے قریب ہائی ایس الٹ گئی، 11 افراد زخمی*

تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ میں پنڈی کوہاٹ روڈ پر بھال سیداں کے قریب ٹائر پھٹنے کے باعث ہائی ایس الٹ گئی گاڑی میں سوار 11 افراد زخمی، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 تحصیل فتح جنگ کی 3 ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا ڈاکٹروں نے 3 بچوں کو ریسکیو ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا گاڑی میں سوار افراد شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے لیے ناڑہ گاؤں جا رہے تھے

کل بروز جمعرات صبح 9بجے سے لے کر دوپہر 2بجے تک بجلی بند رہے گی ۔گھروں مساجد ومدارس اسکولوں میں پانی کا بندوست کرلیں ۔
22/01/2025

کل بروز جمعرات صبح 9بجے سے لے کر دوپہر 2بجے تک بجلی بند رہے گی ۔گھروں مساجد ومدارس اسکولوں میں پانی کا بندوست کرلیں ۔

22/01/2025

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو عائشہ بدر ہمراہ انفورسمنٹ ٹیم ، پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس پنجاب بھر کے دیگر شہروں کی طرح حضرو شہر کے داخلی ؤ خارجی راستوں تجاوزات ، غیر قانونی رکشہ سٹینڈ ، جگہ جگہ پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔اسسٹنٹ کمشنر حضرو عائشہ بدر کی سنونیوز سے خصوصی گفتگو

پنجاب حکومت نے سکولز میں عارضی ٹیچرز بھرتی کے لیے اشتہار جاری کر دیا.
21/01/2025

پنجاب حکومت نے سکولز میں عارضی ٹیچرز بھرتی کے لیے اشتہار جاری کر دیا.

Address

Riyadh

Telephone

+966552011909

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Overseas kamal pur musa Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Overseas kamal pur musa Journalist:

Videos

Share