عارف والا(محمد انعام بٹ نمائندہ جنگ جیو نیوز # نیوز ڈیسک)
عارف والا/جماعت اسلامی کے زیر انتظام الخدمت فاؤنڈیشن اور ون اوما فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے مستحقین میں موسم سرما کی مناسبت سے رضائیوں اور گرم بستروں کی تقسیم
عارف والا/اس سلسلہ میں سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد نیلی بار کلب میں کیا گیا، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر رانا محمد معروف نے آنے والے تمام مہمانوں کی آمد پر انکا استقبال کیا
عارف والا/موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی معاشرہ کے پسے ہوئے طبقات جسمیں بیواؤں، یتیم بچوں سمیت ٹرانس جینڈرز اور کرسچین کمیونٹی کے 100 افراد میں گرم بستروں کی تقسیم کی گئی، ضلعی امیر جماعت اسلامی رانا محمد معروف کی میڈیا بریفننگ
عارف والا/اس موقع پر جماعت اسلامی کے عبدالرزاق خلیل، راؤ ضیاء الرحمن، نیلی بار کلب کے جنرل سیکرٹری شیخ امداد اللہ اور رانا اختر بشیر سمیت دیگر موجود تھے ۔
انڈیا کے مسلمانوں نے شادیوں میں ضائع ہونے والے رزق( کھانے) کی قدر کچھ اس طرح کی۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالٰی ہمیں بھی ہدایت عطا فرمائے، آمین
ویڈیو بنانے والوں کا بہت شکریہ (copied)
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پاک فوج کے شہید میجر حسیب اور انکے دوست آپس میں بیٹھے میٹھے انداز میں باتیں کر رہے ہیں کہ اگر تم شہید ہو گئے تو کیا کرو گے؟ جنت میں مجھے ساتھ لے کے جاؤ گے۔۔۔ 🕋❤️
اللہ تعالیٰ میجر حسیب سمیت تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، آمین
سموگ کے باعث پنجاب میں اہم فیصلہ، صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں 24 نومبر تک بڑھا دی گئی ہیں، نوٹیفیکیشن جاری
تاہم یونیورسٹیز صرف لاہور اور ملتان ڈویژن میں آن لائن ہونگی، مری کے علاؤہ باقی پورے پنجاب کے بارہویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رہیں گے، نوٹیفیکیشن
لاہور اور ملتان ڈویژن میں سخت اقدامات کرنے کے لئے نوٹیفیکیشن میں ہدایات جاری جبکہ گوجرانولہ اور فیصل آباد میں بھی صورتحال خراب قرار دے کر خصوصی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے
عارف والا(محمد انعام بٹ نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز # نیوز ڈیسک)
عارف والا/کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کیساتھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات
عارف والا/ساہیوال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد میں صدر شیخ عظمت سلیم اور سنئیر نائب صدر چوہدری ناصر حمید سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے
عارف والا/چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنئیر نائب صدر ناصر حمید چوہدری نے کمشنر ساہیوال سے عارف والا میں میونسپل کمیٹی کی سرکاری دوکانوں کی نیلامی کو فی الفور روکنے اور جائز کرایہ جات بڑھانے کا مطالبہ کیا
عارف والا/ ناصر حمید چوہدری نے کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا کہ تاجر برادری اور مزدور طبقہ پہلے ہی معاشی بحران کا شکار ہے، سرکاری دوکانوں میں سینکڑوں لوگ اپنے بچوں کا روزگار کما رہے ہیں نیلامی کی وجہ سے تاجر برادری اور چھوٹے دوکان داروں کی پریشانی میں اضافہ نہ کیا جائے بلکہ دوکانوں کے مناسب کرایے بڑھائے جائیں
عارف والا/کمشنر شعیب اقبال سید نے اس مسئلہ کا فوری حل نکالنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ میونسپل کمیٹی کے کرایہ داران سے زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی
عارف والا/ملاقات میں تاجروں اور چیمبر کے مسائل اور ان کے تدراک کے بارے میں کمشنر ساہیوال سے مشاورت کی گئی، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال س
اظہار تشکر 💐😍💐
آج 14 نومبر میری سالگرہ کے دن آپ سب دوستوں کی جانب سے جس طرح میرے لئے اپنی محبتوں کا اظہار کیا گیا وہ میرے لئے قابل فخر ہیں
شکریہ ان لوگوں کا جو مجھ سے پیار کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے میرا دل بڑا کر دیا ہے
میں اپنے گروپ پریس کلب(بانی محمد اکرام بٹ مرحوم) کا بھی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میرے گھر میں آج کے روز سرپرائز وزٹ کرتے ہوئے میری خوشیوں میں شریک ہو کر سالگرہ کا کیک کاٹا
میں ایک بار پھر صحافی برادری اور تمام دوست احباب کا بہت حد شکر گزار ہوں جنہوں نے نہ صرف مجھے سالگرہ کی مبارکباد دی بلکہ اپنی جانب سے محبت کیساتھ مبارک باد کی پوسٹیں بھی سوشل میڈیا پر شئیر کیں، جزاک اللہ
محمد انعام بٹ نمائندہ جنگ جیو نیوز # ایڈمن نیوز ڈیسک عارف والا
عارف والا(محمد انعام بٹ نیوز ڈیسک)تحصیل بھر میں سموگ کیساتھ دھند کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے، سموگ کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک سمیت نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے فضائی آلودگی کے مرتکب کاموں کے خلاف کاروائیوں کے باوجود بھی سموگ میں کمی نہ لائی جا سکی، بڑھتی ہوئی سموگ سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات ہائی الرٹ ہے، اسسٹنٹ کمشنر میر رومان خلیل کے مطابق فضائی آلودگی پھیلانے پر بھٹہ خشت، فیکٹریوں اور فصلوں کو آگ لگانے پر 33 بے ضابطگیوں پر انکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 لاکھ روپے سے زائد نقد جرمانہ عائد کیا، دوران کاروائی فضائی آلودگی پھیلانے پر بھٹہ مالکان کے خلاف 3 ایف آئی آر بھی درج کروائی گئیں، اسسٹنٹ کمشنر میر رومان خلیل نے عوام سے اپیل کی کہ سموگ سے بچنے کے لئے ماسک سمیت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، تاکہ اسکے نقصان سے بچا جا سکے تاہم دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔
انتہائی افسوس اور معذرت کیساتھ، لنگر کی دیگ کھولنے کا نیا طریقہ زیادہ برکت پڑنے پر کیا ہوتا آپ بھی دیکھ لیں 🤣
عارف والا(محمد انعام بٹ نمائندہ جنگ جیو نیوز # نیوز ڈیسک)
عارف والا/خودکشی
عارف والا/معاشی حالات سے دلبرادشتہ محنت کش نے ٹرین کے نیچے آ کر خود کشی کر لی، ریسکیو
عارف والا/ لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس جب چک 63 ای بی کے قریب پہنچی تو ریلوے ٹریک کے قریب کھڑے شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی، عینی شاہدین
عارف والا/ٹرین کے ڈرائیور نے ہارن بجا کر مذکورہ شخص کو خبردار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ چلتی ٹرین کی زد میں آ گیا، ریسکیو ذرائع
عارف والا/متوفی کی شناخت شاہد جاوید ولد محمد ارشد کے نام سے ہوئی، 50 سالہ متوفی سی بلاک کا رہائشی تھا، ریسکیو
عارف والا/متوفی 6 بچوں کا باپ اور صدر بازار میں گولڈ کے کام کا کاریگر تھا اور شاہد چوڑی میکر کے نام سے دوکان بنا رکھی تھی
عارف والا/ریلوے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
عارف والا(محمد انعام بٹ نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز # نیوز ڈیسک)
عارف والا/پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح سموگ نے تحصیل عارف والا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا
عارف والا/گزشتہ دو روز سے آج اتوار کے روز بھی فضا میں سموگ برقرار
عارف والا/سموگ کے باعث بیماریوں میں اضافہ
عارف والا/بچوں اور بڑوں سمیت ہر عمر کے افراد کو احتیاط برتنے کی ضرورت، طبی ماہرین نے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے ۔
عارف والا (محمد انعام بٹ نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز # نیوز ڈیسک)
عارف والا/ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق، دو زخمی
عارف والا/حادثہ پاکپتن روڈ پر اڈا رنگ شاہ کے قریب پیش آیا، ریسکیو
عارف والا/کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ چھوٹے بھائی سمیت دو افراد زخمی، ریسکیو
عارف والا/متوفی کی شناخت خرم شہزاد ولد زاہد شاہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 12 سالہ مہر علی ولد تاج اور 20 سالہ عمر ولد زاہد شاہ شامل ہے، ریسکیو
عارف والا/متاثرہ فیملی چک جیون شاہ کی رہائشی تھی، ریسکیو
عارف والا/متوفی اور زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو ۔
عارف والا(محمد انعام بٹ نمائندہ جنگ جیو نیوز #نیوز ڈیسک)
سارا سن انٹرنیشنل اسکول عارف والا کیمپس میں سر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رح کے یوم ولادت پر اسکول کے بچوں کی زبردست پرفارمنس، بچوں نے علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رح کی زندگی اور افکار کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا، بشکریہ سارا سن انٹرنیشنل اسکول عارف والا کیمپس ۔