علی پور نیوز (الیکشن سیل)
کونسلرز اتحاد میونسپل کمیٹی علی پور چٹھہ کی ہنگامی پریس کانفرنس، اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سابقہ کونسلرز مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ہمیشہ علی پور چٹھہ کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کو مقدم رکھا مگر ہمیں صرف استعمال کیا گیا اور ہر موقع پر نظر انداز کیا گیا آئندہ متفقہ طور پر لائحہ عمل تیار کریں گے اس موقع پر سابق کونسلرز محمد ارشد عرف گوگا، مہر ارشد محمود، ذوالفقار علی، طارق محمود پہلوان، میاں اسلم صدیقی، محمد شہباز لون، مشتاق سردار سہوترہ، دلدار حسین، رانا مقصود احمد، رانا حسیب اور مسز حیدر عباس موجود تھے
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/204
علی پور نیوز
کیا دلدل اور کیچڑ ہماری قسمت میں لکھ دیا گیا ہے اور کیا ہمیں مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے ہمارے بچے بیمار ہو رہے ہیں کسی کو ہماری فکر نہیں گلی جامع مسجد مرکزی اور گلی آغا والی کے مکین سراپا احتجاج عارضی نہیں مستقل حل نکالا جائے متاثرین کا مطالبہ
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/201
علی پور نیوز
علی پور چٹھہ میں صبح سویرے چھائی دھند مال بردار گاڑی بائی پاس ریلوے کراسنگ سے گزر رہی ہے
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/198
علی پور نیوز
سوہنی دھرتی اللہ رکھے
قدم قدم آباد تجھے، قدم قدم آباد تجھے
تیرا ہر اک ذرہ ہم کو اپنی جان سے پیارا
تیرے دم سے شان ہماری تجھ سے نام ہمارا
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے عالمی شہرت یافتہ شاعر و ادیب قمر ریاض چودھری کی جانب سے پاکستان فیسٹیول مسقط عمان 2022 کے سلسلہ میں 19 اگست 2022 کو سجائی گئی ایک خوبصورت شام
صدارتی ایوارڈ یافتہ،پرائیڈ آف پرفارمنس، ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز حاصل کرنے والے وائلن نواز استاد رئیس احمد خان نے محفل میں سماں باندھ دیا
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/194
علی پور نیوز
علی پور چٹھہ حافظ آباد روڈ پر سفر کرنے والوں کی سختیاں کم نہ ہو سکیں موٹر سائیکل چلنا بھی مشکل،سڑک کا آدھا حصہ(علی پور چٹھہ تا کوٹ پناہ) تعمیر کر دیا گیا جبکہ کوٹ پناہ تا حافظ آباد تاحال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے کھڈوں کے باعث 15 منٹ کا سفر ڈیڑھ گھنٹے میں اعصاب شکن صورتحال میں طے کرنا پڑتا ہے اس سڑک کے اطراف بسنے والے ہزاروں افراد صرف ایک ہی سوال کرتے ہیں کہ انہیں کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/180
علی پور نیوز
یہ ہے علی پور چٹھہ کا بائی پاس جس کا نام ونشان مٹنے لگا گڑھوں اور پتھروں کے باعث گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے اور ایکسل ٹوٹنے کے واقعات ہیوی ٹریفک کے مجبوراً اندرون شہر گذرنے سے دن بھر ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا ہے شہریوں نے ایکسئن ہائی وے کاشف رانجھا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف ایک بار خود بائی پاس کی حالتِ زار کا جائزہ لیں
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/175
علی پور نیوز
قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا تھا کھڑا ہوں اور انشاء اللہ کھڑا رہوں گا بعض عناصر میرے حوالے سے مفروضے چھوڑ کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار امیدوار مسلم لیگ ن پی پی 36 اعجاز احمد پرویا نے پریس کلب علی پور چٹھہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قوم 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کریہ ثابت کر دے گی کہ ملک کی کوئی بھی دوسری سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو شکست نہیں دے سکتی ملک کی ترقی و خوشحالی اور معیشت کے استحکام کیلئے ن لیگ کی حکومت کا قیام ضروری ہے قائد محمد نوازشریف عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں ہمارا راستہ گالی نہیں ہے ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے مخالفین نے الزامات کی سیاست کی اور ہم نے عوام سے کئے وعدے پورے کئے انشاء اللہ 8 فروری کو ہر طرف شیر کی پکار ہو گی پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پی پی 36 میں ٹکٹ میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر جاری ہو گا اور میں 100 فی صد پر امید ہوں کہ فیصلہ میرے حق میں ہو گا انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد نے ہمیں عوام کی خدمت کرنا سکھائی ہے اور میرا عوام سے وعدہ ہے کہ منتحب ہو کر علاقہ کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات ایک کر دوں گا عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں
علی پور نیوز
کیا ٹریفک پولیس کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے کیا سڑکوں پر دوڑتی یہ"ہوائی گاڑیاں" انہیں نظر نہیں آتیں "نہ بریک نہ سٹیرنگ" خود ساختہ پیٹر انجن سے تیار شدہ گاڑیاں کئی قیمتی جانیں لے چکیں انتظامیہ کی جانب سے خاموشی کئی سوالات کو جنم دیتی ہے افسران کو سب "او کے" کی رپورٹ دینے کی بجائے عوام کی قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/169
علی پور نیوز
مرکزی انجمن تاجران کے وفد کا صدر ملک ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں KB tiles کا دورہ ناصر اقبال کٹرا کو گوجرانوالہ روڈ یونین کا دوبارہ صدر اور طارق مغل کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے حقوق کا تحفظ ہمارا بنیادی مشن اور اولین ذمہ داری ہے ملکی معیشت میں خود انحصاری پیدا کرنے بحران سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ تاجروں دکانداروں کو مسائل کے بھنور سے باہر نکالا جائے ملکی بقاء مضبوط معاشی نظام خوشحالی معاشرتی حالات سے ہی مستحکم اور محفوظ بن سکتی ہے کسی بھی ملک کی ترقی میں تاجر برادری کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ بہتر تجارت بہتر معیشت کی ضمانت ہے تاجر ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ملک کو شدید معاشی چیلنجز کا سامنا ہے حکومت کو تاجروں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دینا ہوگی تاکہ تاجر برادری پرسکون اور باوقار ماحول میں اپنے کاروباری امور کو آگے بڑھا سکے وفد میں عمران اسحاق امجد علی رندھاوا اعجاز احمد سندھو عاصم راجپوت فیصل ظہیر گوندل سرفراز احمد بھٹی حکیم غلام مرتضیٰ الطاف حسین بھٹی نوازش علی بٹ شامل تھے
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/164
علی پور نیوز (الیکشن سیل)
ٹکٹ کے حوالے سے میرے خلاف پھیلائی جانے والی افواہیں محض پراپیگنڈے کا حصہ ہیں قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف میرٹ پر فیصلہ کریں گے ان کا سپاہی تھا سپاہی ہوں اور انشاء اللہ انکے ساتھ کھڑا رہوں گا امیدوار مسلم لیگ ن پی پی 36 اعجاز احمد پرویا کی پریس کلب علی پور چٹھہ میں گفتگو اور عوام کے نام خصوصی یغام
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/161
علی پور نیوز
دکان کی دیوار پھاڑ کر نامعلوم چور قیمتی سامان لے گئے ابتدائی رپورٹ کے مطابق واردات گوجرانوالہ روڈ پر واقع گارمنٹس شاپ پر ہوئی
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/146
علی پور نیوز
امیدوارمسلم لیگ ن پی پی 36 عادل بخش چٹھہ کا عوام کے نام خصوصی پیغام
بڑی خوشخبری سنا دی
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/103
علی پور نیوز
مسلم لیگ ن کی پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار امیدوارمسلم لیگ ن پی پی 36 عادل بخش چٹھہ نے پریس کلب علی پور چٹھہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے روکا گیا تھا عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے انشاء اللہ پاکستان کو معاشی بدحالی، مہنگائی و بیروزگاری سے نکالیں گےمسلم لیگ ن ہی ملکی ترقی و خوشحالی کی ضامن جماعت ہے ملکی ترقی کا سفربرق رفتاری سے شروع ہو گا 8 فروری کا سورج مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں ملک کی باگ دوڑ سنبھال کر سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ثابت کیا کہ مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی اہلیت رکھتی ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا پی ٹی آئی کا دور ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا عوام ملک کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے حلقہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علی پور چٹھہ کا سب سے بڑا مسئلہ مرکزی سیم نالے کو 10 کروڑ 11 لاکھ 64 ہزار کی لاگت سے پختہ کیا جا رہا ہے ٹینڈر جاری ہو چک
علی پور نیوز
امیدوارمسلم لیگ ن این اے 66 پی پی 36 عادل بخش چٹھہ کا عوام کے نام خصوصی پیغام
بڑی خوشخبری سنا دی
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/103
علی پور نیوز
ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں دیانتدار، باصلاحیت اور محب وطن قیادت ہی ملک و قوم کی تقدیر بدلے گی ان خیالات کا اظہار امیدوار جماعت اسلامی پی پی 36 ڈاکٹر محمد عبیداللہ گوہرنے پریس کلب علی پور چٹھہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی تفریق کو ختم کرنے کیلئے جماعت اسلامی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے موجودہ حالات میں ملک میں ہر طرف افراتفری اور سیاسی تفریق کا راج ہے ملکی معیشت تباہ اور عوام بدحال ہو چکے ہیں ہر طرف بدامنی کا راج ہے عوام مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں ان تمام مسائل کا علاج الیکشن سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے تمام سیاسی پارٹیوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے اب صرف جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کے سوا کوئی آپشن نہیں اس بات کی دستک ہر گلی،محلے، گھر اور ہر فرد تک پہنچائیں گے اور جماعت اسلامی کا منشور ہر فرد تک پہنچائیں گے قرآن و سنت کا نظام ہی ہمارے مسائل کا حل ہے جھوٹ کی سیاست کے قائل نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں جماعت اسلامی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ہم نے ہمیشہ ملکی ترقی کیلئے کام کیا آئندہ بھی کرتے رہیں گے تحصیل علی پور چٹھہ میرا گھر ہے اور یہاں کے ہر فرد کو ذاتی طور پر جانتا ہو عوام نے ہمی
علی پور نیوز
امیدوار جماعت اسلامی پی پی 36 ڈاکٹر محمد عبیداللہ گوہر کی پریس کلب علی پور چٹھہ آمد عوام کے نام خصوصی پیغام
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/096
علی پور نیوز
مرکزی سیم نالے کی صفائی کر دی گئی سیوریج سسٹم میں رکاوٹ کی بڑی وجہ شہریوں کی جانب سے سیم نالے میں پھینکا جانے والا کوڑا کرکٹ کچرا وغیرہ ہے جس سے لائنیں بلاک رہتی ہیں اسی وجہ سے پانی گلیوں میں کھڑا رہتا ہے شہری اگر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو ایسے مسائل سے بچا جا سکتا ہے
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/091
علی پور نیوز
کچھ عرصہ قبل تعمیر ہونے والی کالج روڈ تا فتح پورسڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار گڑھوں کے باعث گاڑی تو دور کی بات موٹر سائیکل چلانا بھی مشکل ہو گیا علاقہ مکینوں نے ایکسئن ہائی وے وزیرآباد کاشف رانجھا سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کو مرمت کرایا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/090
علی پور نیوز
عوام کیلئے اچھی خبر
نہر لوئر چناب پل سے بچہ چٹھہ سڑک کی مرمت شروع، ایکسئن ہائی وے وزیرآباد کاشف رانجھا نے نوٹس لیتے ہوئے تمام گڑھوں کو بھرنے اور سڑک کو فوری مرمت کرنے کے احکامات دئیے
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/088
علی پور نیوز
انجمن تاجران گوجرانوالہ روڈ کا اجلاس زیرِ صدارت محمد اسلم مغل منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر مندرجہ ذیل عہدیداران کا چناؤ عمل میں آیا سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالکریم، سرپرست محمد افضل مغل، صدر ناصر اقبال کٹرا، سنیئر نائب صدر فیاض احمد بٹ، نائب صدر محمد اشرف مغل، جنرل سیکرٹری طارق محمود مغل، جوائنٹ سیکرٹری ذکاء اللہ گوندل، فنانس سیکرٹری فیاض احمد مغل محمد ایوب، سیکرٹری نشر واشاعت بلال اشرف مغل اس موقع پر نو منتخب صدر ناصر اقبال کٹرا کا کہنا تھا کہ تاجر برادری نے جس طرح ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ انکے اعتماد پر پورا اتروں گا تاجروں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہو گی
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/082
علی پور نیوز
ایڈووکیٹ شمشاد حیدر چٹھہ امیدوار جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے اعزاز میں دعوتِ خاص مارکی میں پرتکلف ظہرانہ وکلاء کی بڑی تعداد میں شرکت اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ13جنوری کا دن ہماری کامیابی کی نوید لے کرطلوع ہو گا ساتھیوں کا بھرپور اعتماد ہی میری اصل کامیابی ہے انشاء اللہ منتخب ہو کر وکلاء کے حقوق کا تحفظ، انکے مسائل کو حل کرنا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا میری ترجیحات ہونگی آئین کی بالادستی اور عوام کو سستے اور معیاری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ وکلاء کی مشکلات کے خاتمہ میں بھی بھرپور کردار ادا کرونگا، وکلاء کی محبتیں مجھ پر قرض ہیں انشا اللہ کامیاب ہو کر انکے اعتماد پر پورا اتروں گا لائبریری کا قیام آئی ٹی سسٹم اور جم کیلئے عملی اقدامات جبکہ علی پور چٹھہ اورگردونواح کے وکلاء کیلئے ٹرانسپورٹیشن کا مستقل انتظام کیا جائیگا
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/072
علی پور نیوز
گورنمنٹ ہائی سکول علی پور چٹھہ کے جوہر بلاک اور عمر بلاک کے درمیان، مسجد عمر کے مرکزی راستے کی پلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سریا نکل آیا جس سے بچے اور نمازی زخمی ہونے لگے پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول سمیت طلباء اور اہلِ علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی سے مطالبہ کیا ہے کہ پُلی کو فوری تعمیر کرایا جائے تاکہ طلباء نمازیوں اور راہگیروں کو مشکل سے نجات مل سکے
رپورٹ عبداللہ ناصر کٹرا
تازہ ترین خبروں کیلئے دیکھتے رہیں APT News
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/11/047
علی پور نیوز
پنجاب میں پھیلی ہوئی فضائی آلودگی جسے ہم سموگ کا نام دیتے ہیں خصوصاً لاہور اس کا سب سے زیادہ نشانہ بنا ہوا ہے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے جنرل سرجن ڈاکٹر حافظ محمد سرمد ظفر کا کہنا ہے کہ سموگ سے چھوٹے بچے اور بزرگ زیادہ متاثر ہوتے ہیں والدین پر زور دیا کہ ان کے بچے ماسک پہن کر سکول جائیں والدین بچوں کو زیادہ سے زیادہ گھر کے اندر رکھیں بچے اور بڑے ماسک پہنیں ٹھنڈی اور اس کھٹی چیزوں سے پرہیز کریں سونے سے قبل نیم گرم پانی سے گرارے کریں سموگ سے بچاؤ کیلئے سن گلاسز کا استعمال کریں اگر آنکھوں میں چبھن ہو تو انہیں بالکل بھی نہ رگڑا جائے بلکہ ایسی حالت میں فوراً آنکھوں کے ڈاکٹر سے رجوع کریں ہوا میں گرد و غبار اور دیگر مضر صحت کیمیائی ذرات شامل ہیں یہ ذرات اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ جب یہ جسم کے اندر چلے جاتے ہیں تو ان کو کسی بھی طرح نکالا نہیں جاسکتا سموگ سبھی پر اثر انداز ہو رہی ہے اس لیے ہمیں ہر لیول پر اس کی روک تھام کرنا ہوگی
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/045