86 F.B News

86 F.B News تازہ خبریں دیکھنے کیلیے ہمارے 86fb news پیج کو ضرور لائک کر?

(رحیم یارخان)تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدودمیں چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں ایس ایچ او رانا اشرف کی تعینا...
21/10/2019

(رحیم یارخان)تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدودمیں چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں ایس ایچ او رانا اشرف کی تعیناتی کے بعد شہری غیر محفوظ ہوگئے۔ جبکہ تھانہ سٹی اے ڈویژن میں چٹی دلالوں کا راج سر چڑھ کر بولنے لگا‘ ماڈل تھانہ سٹی اے ڈویژن کرپشن کی آماجگاہ بن گیا۔ایس ایچ او رانا اشرف کی تعیناتی کے بعد تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود سے درجنوں موٹر سائیکل چوری جن کے مقدمات بھی درج نہ ہوسکے۔ایس پی انوسٹی گیشن کے معاملات علم میں ہونے کے باوجود نہ تو مقدمات درج ہوسکے اور نہ ہی موصوف ایس ایچ او کو تبدیل کیاجاسکا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن کی عدم دلچسپی کے باعث شہری غیر محفوظ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں ہونے لگیں جبکہ مقدمات کے اندراج کیلئے آنے والے سائلین کو ایس ایچ او رانا اشرف کا صاف انکار‘ سائلین دوہری اذیت میں مبتلا ہوکر رہ گئے۔باوثوق ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن کی آشیر باد سے تھانہ کی حدود میں منشیات کا کاروبار بھی عروج پر پہنچ گیا۔ نوجوان نسل تباہ ہونے لگی ایس ایچ او رانا اشرف کی اعلیٰ حکام کو سب اچھے کی رپورٹ دینے کا انکشاف‘ شہریوں کی جانب سے سب انسپکٹر /ایس ایچ او رانا اشرف کو فوری ماڈل تھانہ سٹی اے ڈویژن کے ایس ایچ او رانا اشرف کو تبدیل کرکے انسپکٹر لیول کا ایس ایچ او تعینات کرنے کا مطالبہ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ‘آئی جی پنجاب‘ آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او رحیم یارخان سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

خان پور اپنے ہی بچوں کو قتل کرنے والا سنگ دل باپ کو ماڈل کورٹ آج دو سال کی سزا کا حکم دے دیا
20/10/2019

خان پور اپنے ہی بچوں کو قتل کرنے والا سنگ دل باپ کو ماڈل کورٹ آج دو سال کی سزا کا حکم دے دیا

18/10/2019
ٹیکسلا ایک بار پھر بازی لے گیا!سوزوکی جاپان پریشان یہ آ ئیڈیا ہمین کیوں نہیں آ یا!کوہسار کالونی کے رستم دودھ والے نے لوک...
17/10/2019

ٹیکسلا ایک بار پھر بازی لے گیا!
سوزوکی جاپان پریشان یہ آ ئیڈیا ہمین کیوں نہیں آ یا!
کوہسار کالونی کے رستم دودھ والے نے لوکل ڈینٹر کی مدد سے مہران مین الٹریشن کرا کر دودھ سپلائی کے لئے لوڈر بنا لی۔

17/10/2019

If you are the owner of the website and are regularly seeing this error, you may read more about it in our Knowledgebase.

لیہ ۔۔ کروڑ سے ضلع بھکر مردہ گوشت کی سپلائی پکڑی گئیلیہ ۔۔ تھانہ کروڑ پولیس نے 230 کلو گرام مردہ گوشت قبضہ میں لے کر چار...
16/10/2019

لیہ ۔۔ کروڑ سے ضلع بھکر مردہ گوشت کی سپلائی پکڑی گئی

لیہ ۔۔ تھانہ کروڑ پولیس نے 230 کلو گرام مردہ گوشت قبضہ میں لے کر چار ملزمان گرفتار کر لیے

لیہ ۔۔ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ تحصیل کروڑ کے مختلف علاقوں سے مردہ جانوروں کا گوشت اکٹھا کیا جاتا ہے اور پھر ضلع بھکر میں شہر اور گردونواح میں سپلائی کیا جاتا ہے۔

لیہ ۔۔ تھانہ کروڑ پولیس اور ویٹرنری ڈاکٹر شیخ انوار نے اپنی معلومات پر مردہ گوشت لوڈ کر کے لے جانے والی گاڑی سمیت چار ملزمان موقع پر پکڑ لیا تھانہ کروڑ کی پولیس کے حوالے کردیا

لیہ ۔۔۔ عوام نے تھانہ کروڑ پولیس کی کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ اور دیگر پولیس ملازمین کو خراج تحسین پیش کی۔

لیہ ۔۔ عوام نے ویٹرنری ڈاکٹر شیخ انوار کی عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروانے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ایڈیشنل أئی جی شاہد حیات کی نمازجنازہ ادا کردی گئیکراچی کے نجی اسپتال میں ذیرعلاج ایڈیشنل آئی جی شاہدحیات رضائے الہٰی سے...
16/10/2019

ایڈیشنل أئی جی شاہد حیات کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

کراچی کے نجی اسپتال میں ذیرعلاج ایڈیشنل آئی جی شاہدحیات رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے۔
اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
مرحوم کی نماز جنازہ امروزپولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن‌ساؤتھ میں اادا کی گئی اس موقع پر
آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے مرحوم پولیس آفیسرکی مختلف شعبہ جات اورباالخصوص بطورایڈیشنل آئی جی کراچی تعیناتی کے دوران انکے دلیرانہ فیصلوں جراُت اوربہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نمازجنازہ میں شریک انکے اہل خانہ اور دیگرعزیزواقارب سے اظہارتعزیت کی۔
نمازجنازہ میں وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ، وزیراطلاعات سندھ سعیدغنی،ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز، پاکستان آرمی،نیوی،ایف آئی اے،آئی بی کے افسران و جوان،سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کے علاوہ ممبران قومی وصوبائی اسمبلی، ایوان ہائےصنعت و تجارت کے نمائندگان، کراچی بزنس کمیونٹی کےممبران،سول سوسائٹی کی معروف شخصیات ودیگر سمیت اہلیان علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
بعداذاں مرحوم کی میت کوتدفین کے لیئے انکے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ کیا گیا

نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہیں دیکھا جاسکتا: فواد چوہدریوفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نو...
15/10/2019

نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہیں دیکھا جاسکتا: فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہیں دیکھا جاسکتا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اِس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے لیکن لوگوں کے ذہنوں میں ڈالنا بہت ضروری ہے کہ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہیں دیکھا جاسکتا

انگریز عورت کا مسلم معاشرے اور کلچر کے مطابق لباسدوسری جانب ہماری میرا جسم میری مرضی والی آنٹیاں کپڑے اور جینز پھاڑ کر ف...
15/10/2019

انگریز عورت کا مسلم معاشرے اور کلچر کے مطابق لباس
دوسری جانب ہماری میرا جسم میری مرضی والی آنٹیاں کپڑے اور جینز پھاڑ کر فخر محسوس کرتی ہیں
لمحہ فکریہ

رحیم یارخان صلاح الدین قتل کیس کا ڈراپ سینصلاح الدین قتل کیس میں ورثاء اور پولیس کے مابین صلح صلا ح الدین کے والد نے پول...
15/10/2019

رحیم یارخان صلاح الدین قتل کیس کا ڈراپ سین
صلاح الدین قتل کیس میں ورثاء اور پولیس کے مابین صلح صلا ح الدین کے والد نے پولیس کو معاف کر دیا پنجاب حکومت نے صلاح کے والد کی شرط پر گاوں کو سڑک اور سوئی گیس کی فراہمی کی شرط قبول کر لی جبکہ آئی جی پنجاب نے صلاح الدین قتل کیس میں ملوث پولیس ملازمین کو بحال کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا

مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تو پورا پاکستان بند کردیں گے‘اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا ع...
14/10/2019

مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تو پورا پاکستان بند کردیں گے‘

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ اگر پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تو پورا پاکستان بند کردیں گے۔

وہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔

مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ ڈنڈے سے اگر حکومت تبدیل ہوتی ہے تو بڑا آسان کام ہوتا، انصار اسلام جے یو آئی کی ایک رجسرڈ تنظیم ہے۔

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ یہ ڈنڈے کس کے لئے اسلام آباد لائے جارہے ہیں؟ اس کے جواب میں سینیٹر کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے اپنے لئے ہیں، آپ کے لیے نہیں۔

خیال رہے کہ پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 31 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کی حمایت مسلم لیگ نواز بھی کرچکی ہے۔

خانیوال ۔جہانیہ کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث مسافر بس اور ٹینکر میں تصادم خانیوال ۔بس صادق آباد سے فیصل آباد جارہی تھی ...
14/10/2019

خانیوال ۔جہانیہ کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث مسافر بس اور ٹینکر میں تصادم

خانیوال ۔بس صادق آباد سے فیصل آباد جارہی تھی

خانیوال ۔بس حادثہ کے باعث متعدد مسافر زخمی

چوک بہادر پور کے قریب زیتون کے تیل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا موٹر وے پولیس اور دیگر اداروں نے امدادی کاروائی شروع کردی
13/10/2019

چوک بہادر پور کے قریب زیتون کے تیل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا موٹر وے پولیس اور دیگر اداروں نے امدادی کاروائی شروع کردی

لیہ:فتح پور کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر 3 افراد شدید زخمی۔ریسکیو  لیہ:حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا عابد طارق اور افضل ...
13/10/2019

لیہ:فتح پور کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر 3 افراد شدید زخمی۔ریسکیو

لیہ:حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا عابد طارق اور افضل کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔ریسکیو

لیہ:زخمیوں کو تحصیل ہسپتال فتح پور منتقل کر دیا گیا طبی امداد جاری ہے ۔ریسکیو

13/10/2019

کراچی پولیس کی غنڈہ گردی عروج پر،بے گناہ عوام پر ہاتھ صاف کرنے لگے||BBC 11Headline News

13/10/2019

پولیس اہلکار نے بس میں سفر کے دوران کرایہ نہیں دیا

12/10/2019

شادی کی تقریب میں ایک صاحب اپنے جاننے والے آدمی کے پاس جاتے ھیں اور پوچھتے ھیں۔۔ کیا آپ نے مجھے پہچانا؟"
انہوں نے غور سے دیکھا اور کہا "ھاں آپ میرے پرائمری سکول کے شاگرد ھو۔ کیا کر رھے ھو آج کل؟"
شاگرد نے جواب دیا کہ "میں بھی آپ کی طرح سکول ٹیچر ھوں۔اور ٹیچر بننے کی یہ خواہش مجھ میں آپ ھی کی وجہ سے پیدا ھوئی۔"
استاد نے پوچھا "وہ کیسے؟"
شاگرد نے جواب دیا، "آپ کو یاد ھے کہ ایک بار کلاس کے ایک لڑکے کی بہت خوبصورت گھڑی چوری ھو گئی تھی اور وہ گھڑی میں نے چرائی تھی۔ آپ نے پوری کلاس کو کہا تھا کہ جس نے بھی گھڑی چرائی ھے واپس کر دے۔ میں گھڑی واپس کرنا چاھتا تھا لیکن شرمندگی سے بچنے کے لئے یہ جرات نہ کر سکا۔
آپ نے پوری کلاس کو دیوار کی طرف منہ کر کے ، آنکھیں بند کر کے کھڑے ھونے کا حکم دیا اور سب کی جیبوں کی تلاشی لی اور میری جیب سے گھڑی نکال کر بھی میرا نام لئے بغیر وہ گھڑی اس کے مالک کو دے دی اور مجھے کبھی اس عمل پر شرمندہ نہ کیا۔ میں نے اسی دن سے استاد بننے کا تہیئہ کر لیا تھا۔"
استاد نے کہا کہ "کہانی کچھ یوں ھے کہ تلاشی کے دوران میں نے بھی اپنی آنکھیں بند کر لی تھیں اور مجھے بھی آج ھی پتہ چلا ھے کہ وہ گھڑی آپ نے چرائی تھی۔"
کیا ھم ایسے استاد بن سکتے ھیں جو اپنے اعمال سے بچوں کو استاد بننے کی ترغیب دے سکیں نہ کہ چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر بچوں کو پوری کلاس کے سامنے شرمندہ کریں۔

11/10/2019

رحیم یار خان چوک پٹھانستان میں گیس سلنڈرز کی دوکان میں آگ بے قابو ، دوکان میں موجود تمام گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئے

لوٹنے کے کیا کیا طریقے ہیں انکے پاس خدا کا خوف کرو اتنا خون نہ چوسو عوام کا
11/10/2019

لوٹنے کے کیا کیا طریقے ہیں انکے پاس
خدا کا خوف کرو اتنا خون نہ چوسو عوام کا

11/10/2019

ملیر کھوکھراپار یو سی 4 سیاست کی نظر۔
علاقہ مکین گھروں میں پریشان علاقے کی دکانیں اور مسجد کے دروازے بھی بند ہو گئے۔

11/10/2019

بھیک مانگ کر بھی مولانا کے دھرنے میں جاوں گا

11/10/2019

کورنگی زمان ٹاؤن پولیس گردی کے خلاف ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی

11/10/2019

خیبر پختونخواہ کے بعد پنجاب میں بھی گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج شروع

منکیرہ  :سڑکی پر حادثہ گاڑی روڈ سے نیچے کلٹی کہا کر گئی زخمیوں کو  منکیرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا
11/10/2019

منکیرہ :
سڑکی پر حادثہ گاڑی روڈ سے نیچے کلٹی کہا کر گئی
زخمیوں کو منکیرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

27/09/2019

Hello from Venice. (North Nazimabad)
Special Thanks to Sindh Government.
Karachi Water Sewerage Board is under Sindh Government.

انسانیت وہاں دم توڑ دیتی ہـے جہاں ایک انسان کی مصیبت دوسرے کے لیے تماشہ بَن جاتی ہـے
26/09/2019

انسانیت وہاں دم توڑ دیتی ہـے
جہاں ایک انسان کی مصیبت دوسرے کے لیے تماشہ بَن جاتی ہـے

24/09/2019

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 8 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

ای این این نیوز کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں ایک عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد زخمی ہوگئے۔

میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے کے باعث عمارت گر گئی، 50 افراد زخمی۔یاللہ رحم فرما
24/09/2019

میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے کے باعث عمارت گر گئی، 50 افراد زخمی۔یاللہ رحم فرما

یاللہ رحم فرما ۔۔میر پور اور کوٹلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے ۔کچھ عمارتیں منہدم ۔۔نقصانات کے اطلاعات آنا شروع ۔
24/09/2019

یاللہ رحم فرما ۔۔میر پور اور کوٹلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے ۔کچھ عمارتیں منہدم ۔۔نقصانات کے اطلاعات آنا شروع ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 86 F.B News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 86 F.B News:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share