Hindko Times

Hindko Times Hindko Zuban
Asan Di Pehchan

29/09/2023

تمام عالمین کو سرکار دوعالم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا جشن ولادت مبارک ہو

پیرسیدمصباخ حسین شاہ کاظمی تکیہ سادات اپر کہیال شیخ البانڈی کی خصوصی شفقت اورکوششوں سے دیرینہ دشمنی وتنازعہ حل ہو گیا۔ ا...
05/06/2023

پیرسیدمصباخ حسین شاہ کاظمی تکیہ سادات اپر کہیال شیخ البانڈی کی خصوصی شفقت اورکوششوں سے دیرینہ دشمنی وتنازعہ حل ہو گیا۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری اورنگزیب کونسلر آف نگکی محلہ ناڑیاں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ میرے دیگر دو بھائیوں الحاج چوہدری انور اور چوہدری قلندر کے درمیان گھریلو مسائل چل رہے تھے جس پر فیملی میں شدید تنازعہ پیدا ہو چکا تھا جو تقریباً پانچ سال تک جاری رہا اس دوران علاقہ اور ایبٹ آباد کی نامی گرامی شخصیات اس مسئلے کے حل میں ناکام ہو چکی تھیں اور معاملہ طول پکڑتا جا رہا تھابات لڑائی جھگڑا سے فائرنگ تک پہنچ گئی اور تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا تو میں نے تکیہ سادات جا کر پیرسید مصباخ حسین شاہ کاظمی صاحب کی خدمت میں تمام تر حالات پیش کیے اس کے بعد انہوں نے ہم تینوں بھائیوں کو ہمارے بیٹوں کو اپنے پاس تکیہ سادات بلایا اور بہت ہی محبت اور شفقت سے تمام تر معاملات آدھے گھنٹے میں حل کر کےہم بھائیوں اور ہماری اولادوں کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر کر دیا۔
اس سید زادے دیاں ٹوراں ای وکھریاں نے۔
اس دیاں ٹوراں نا پیراں دیاں سمجھاں وچ آون نہ حاجیاں دیاں وچ نہ وڈیاں وڈیاں جرگویاں دی سمجھ وچ آون،
واہ واہ واہ سید

30/03/2023
28/01/2023

ایبٹ آباد
ہزارہ قومی محاذ پاکستان کا اہم اجلاس آمدہ جنرل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا ہے۔ہزارہ بھر سے قومی و صوبائی کے ہر حلقہ سے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ہزارہ قومی محاذ پاکستان کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ طیب اردگان پلازہ ایبٹ آباد میں منعقد ہوا اجلاس کی صدرات مرکزی چیئرمین ہزارہ قومی محاذ پاکستان قاضی محمد اظہر ایڈوکیٹ نے کی۔ اجلاس میں مرکزی وائس چیئرمین اسد جاوید خان، مرکزی سیکریٹری جنرل زوالقرنین جدون، مرکزی نائب صدر اعجاز احمد اعوان، مرکزی نائب صدر قادر نواز خان، مرکزی سیکریٹری فنانس عابد جدون، مرکزی سیکریڑی اطلاعات بابو محمد بشیر، صوبائی نائب صدر حاجی شیراز راجپوت، ملک ہمایون تنولی، ڈویژنل صدر محمد ضیاء جدون، ڈویژنل نائب صدر عالمزیب خان جدون، لائرز ونگ ہزارہ ریجن کے صدر اویس خان علی زئی ایڈوکیٹ، ضلعی صدر ایبٹ آباد جان محمد بنگش، ہزارہ سٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی صدر قاضی اعزازاللہ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں آمدہ الیکشن کے حوالے سے اسد جاوید خان کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ کا قیام کیا گیا پارلیمانی بورڈ میں ہریپور سے قادر نواز خان، حاجی شیراز راجپوت، افتخار بدر، حسن مشوانی اور نسیم اعوان، ایبٹ آباد سے محمد ضیاء جدون، جان محمد بنگش، اویس خان علی زئی ایڈوکیٹ، تحصیل صدر ایبٹ آباد راشد خان جدون،اور عابد جدون، مانسہرہ سے اعجاز احمد اعوان، امجد قدوس خان، ملک ہمایون تنولی ممبران منتخب کیئے گئے۔ اجلاس میں ہزارہ قومی محاذ پاکستان کے مانسہرہ میں 3 فروری بعد از نماز جمعہ اور ایبٹ آباد بار کلب میں 12 فروری کو ورکرز کنونشن کا بھی اعلان کیاگیا۔ مرکزی چیئرمین قاضی محمد اظہر ایڈوکیٹ نے تمام تنظیموں کو ٹاسک سونپتے ہوئے بھرپور عوامی رابطہ مہم کے آغاز کی ہدایات بھی جاری کیں

12/01/2023

ایبٹ آباد
تحریک صوبہ ہزارہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف میدان میں آگئے،ختم نبوت چوک سے ایبٹ آباد پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ مرکزی اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرہ بازی مہنگائی کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔اس سلسلہ میں تحریک صوبہ نے جمعرات کے روز آٹا کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ اور مہنگائی کے بڑھتی ہوئی شرح کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی بھی نکالی ،اس موقع پر سرپرست سلطان العارفین خان جدون ،مرکزی سیکرٹری مالیات سردار غلام محمد ،صوبائی صدر صابر خان جدون ،صوبائی جنرل سیکرٹری سردار محمد رمضان ، سردار گپ ذیب ، سید صدیق شاہ ،سردار جاوید کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔احتجاجی مظاہرہ میں صوبہ میں یکلخت آٹا کی قیمت میں دگنا اضافہ پر سخت احتجاج کیا گیا ۔مقررین کا کہنا تھا صوبائی اور مرکزی حکومت عوام کی چمڑی ادھیڑنے میں مصروف ہے ۔20کلو آٹا کے بیگ کی قیمت 3ہزار غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے ضلعی انتظامیہ نے بھی خودساختہ مہنگائی کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھٹنے ٹیک رکھے ہیں جس کی وجہ سے ایک بحران کی کیفیت برپا کی گئی ہے ۔انہوں نے صوبائی اور مرکزی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غریب کہ آہ نہ لیں ۔اب دووقت کی روٹی کا حصول ان کے لئے ناممکن ہو چکا ہے ۔انہوں نے فوری طور آٹا ،ڈالڈا سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمت پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت عوام کے ساتھ ایک گرینڈ احتجاج کے زمہ دار حکمران اور ضلعی افسران ہوں گے۔

04/01/2023

ماں دھرتی ہزارہ کے عظیم سپوت چوہدری محمد اسلم شہید کی نویں برسی 8 جنوری کو عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

Address

Abbottabad Hazara
Abbottabad
22010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hindko Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hindko Times:

Share


Other Social Media Agencies in Abbottabad

Show All