Young Doctor's Association- YDA KPK

Young Doctor's Association- YDA KPK 💉🏨💊
This page about All Young Doctors Association (YDA) MTI's Hospitals in Khyber Pakhtunkhwa.

YDA- L.R.H
YDA- K.T.H
YDA- H.M.C
YDA- A.T.H
YDA- M.M.C
YDA- S.T.H
YDA- Q.H.A.M.C
YDA- B.K.M.C
YDA- M.M.T.H
YDA- K.G.N.T.H
YDA- Kohat

03/11/2024

Many many congratulations to Dr. Shabir Ahmed for being selected as a Post Graduate Resident Surgeon FCPS2 (FCPS II Trainee Medical Officer).

As a graduate of SMC Batch 2022, Dr. Shabir completed his house job on June 30, 2023, at SGTH. He qualified the FCPS I Exam in Surgery & Allied in the November attempt. He also successfully passed the PGMI ETEA FCPS II induction exams in May with a high score, making him eligible for induction to every hospital within Khyber Pakhtunkhwa. However, he chose to join the FCPS II Residency at his home hospital, SGTH Swat, in July 2024.

Heartfelt congratulations to him and his entire family.

Dated: July 2024

09/10/2024

خیبر جرگے میں حالات کشیدہ ۔
واء ڈی اے اور PDF کی جانب سے تمام ڈاکٹرز سے درخواست ہے کہ قریبی ہسپتال پہنچ کر مریضوں کی مدد کریں ۔خصوصا سرجیکل اور آرتھوپیڈک ٹیمز ۔ ایچ ایم سی ، کے ٹی ایچ اور ایل ار ایچ میں فوری پہنچیں.

09/10/2024
28/09/2024
30/08/2024
پریس ریلیز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ نہایت ہی افسوس کیساتھ پچھلے چھ سات مہینے سے ینگ ڈاکٹرز مریضوں اور ڈاکٹر...
20/08/2024

پریس ریلیز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ

نہایت ہی افسوس کیساتھ پچھلے چھ سات مہینے سے ینگ ڈاکٹرز مریضوں اور ڈاکٹرز کے حقوق کے بارے میں حکومت سے رابطے کررہے ہے لیکن وہ سب ہمارے مسائل میں غیر سنجیدہ ہے۔
ہمارے مسائل مندرجہ ذیل ہے:

⬅️1۔194 ڈاکٹرز فنڈ ریلیز

نگران حکومت میں فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے 194 ٹرینی میڈیکل افیسرز کو پی جی ایم ائی نے 5 ہزار روپے کے عوض ٹریننگ دی لیکن کچھ دنوں بعد نگران حکومت نے کیبنٹ نوٹیفکیشن میں ان کی تنخواہیں باقی ٹرینی میڈیکل افیسرز کی طرح کر دی تھی لیکن جب پی ٹی ائی کی حکومت واپس ائی تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا اور یہ جواز پیش کیا کہ نگران حکومت نے یہ ایک غلط کام کیا ہے ہم حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ اگر نگران حکومت کی سمری غلط ہے تو اپ نے اج تک نگران وزیر اعلیٰ اور اس کے منسٹروں پر جعل سازی کا کیس کیوں دائر نہیں کیا اور اپ کی سمریز میں ان کی نوٹیفکیشن کا حوالہ کیوں دیا جا رہا ہے؟ آ پ غیر ضروری اشیاء اور اپنی عیاشیوں کے لیے اربوں کا بجٹ ظائع کر سکتے ھیں لیکن قوم کی ان تعلیم یافتہ طبقے کی تذلیل کروا رہے ھیں۔حکومت مزید ٹال مٹول سے کام نہ لیں اور جلد سے جلد ان کی تنخواہیں ریلیز کروائیں۔

⬅️2۔پبلک سروس کمیشن جاب

پچھلے اٹھ سالوں سے پبلک سروس کمیشن جابز پہ پابندی ہے۔ ایم ٹی ایز میں بھی جو جابز اتی ہیں تو انہیں سیاسی بنیاد پہ تقسیم کیا جاتا ہے کوئی میرٹ نہیں ہوتا ۔ ڈبلیو ایچ او کرائٹیریا کے مطابق اج بھی صوبے کو 10 ہزار سے زیادہ ڈاکٹرز کی ضرورت ہے ۔حکومت ھیلتھ سسٹم کی بہتری اور عوام کو ریلیف دینے کی خاطر پبلک سروس کمیشن جابز پر پابندی ختم کریں اور صوبے بھر میں جتنے بھی خالی پوسٹیں ہیں انہیں جلد سے جلد شائع کیا جائے۔

⬅️3۔TMOs اور HOs کے تنخواہوں میں اضافہ

نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ٹریننگ میڈیکل افیسرز اور ہاؤس افیسرز دن رات ایک کر کے عوام کی خدمت کر رہے ہوتے ہیں۔ تمام ہسپتالوں میں سب سے زیادہ کام یہی لوگ کرتے ہیں لیکن جب تنخواہوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ان کو اگنور کر دیا جاتا ہے اس دفعہ بھی 25 فیصد اضافہ میں ان کو شامل نہیں کیا گیا۔ ہم حکومت سے التجا کرتے ہیں کہ انہیں بھی 25 فیصد اضافے میں شامل کیا جائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں انھیں بھی کچھ ریلیف ملے ۔

⬅️4۔ سرکاری ھسپتالوں میں سہولیات کی کمی

دس سال حکومت کرنے کے باوجود بھی پی ٹی آئی ھسپتالوں میں خاطر خواہ تبدیلی نہ لا سکی اج بھی پشاور کے دور دراز ہسپتالوں میں نہ تو سی ٹی سکین ہے، نہ ایم ار ائی،نہ کیتھ لیب اور نہ ائی سی یو جو کسی بھی ہسپتال کے بنیادی ضروریات ہے۔عام دوائی بھی انتہائی مشکلوں سے مریضوں کو مہیا کی جاتی ہے۔ اج بھی سننے کو ملتا ہے کہ میڈیکل سپریڈنٹ اور ڈی ایچ اوز کی سیٹیں نااہل لوگوں کو فروخت کی جاتی ہیں۔ ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ ان سیٹوں کو فروخت کرنے والوں کو سامنے لایا جائے اور مزید عوام کو ذلیل ہونے سے بچایا جائے اور ساتھ ہی ساتھ ہسپتالوں میں عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں۔

⬅️5۔سٹوڈنٹس فیس میں %300 اضافہ
میڈیکل ایک ایسا شعبہ ہے جس میں خیبر پختون خواہ کے طلباء دنیا کے بہترین طلباء سے مقابلہ کرتے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہر سال ان کی فیس میں اضافہ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر طالبہ فیس مہیا نہیں کر سکتے خاص طور پر کوہاٹ میڈیکل کالج کے طلبہ کی فیس چار لاکھ تک پہنچا دی گئی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طالب میڈیکل کے تعلیم کی فیس کم سے کم قیمت پہ لائی جائیں ۔ اور کوھاٹ میڈیکل کالج کی فیس بھی باقی میڈیکل کالجز کی طرح کی جائے ۔

⬅️6۔ایوب میڈیکل کالج ٹی ایم اوز کیٹگری بی مسئلہ
پچھلے دو تین سالوں سے پی ٹی ائی کی حکومت ایوب کیٹگری بی کا نوٹیفکیشن کا وعدہ کر لیتی ہے لیکن اج تک اسے عملی جامع نہیں پہنایا جا سکا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایوب میڈیکل کالج کے ٹرینی میڈیکل افیسرز کو بھی کیٹگری بی میں شامل کیا جائے اور فل فور ان کے فنڈ ریلیز کیے جائیں۔

⬅️7۔بنوں اور کوہاٹ میڈیکل کالج کے بنے ہوئے 10 سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے لیکن ابھی تک ان کے کالج کے اندر ہاسٹلز نہیں بنائے گئے اور طلباء پرائیویٹ ہاسٹلز میں ٹھوکریں کھا رہے ہے ان کو فل فور فنڈ مہیا کر کے ہاسٹلز بنائے جائے۔

⬅️8۔ میڈیکل افیسرز اور ایم ٹی ائی میں کام کرنے والی ٹیچنگ فیکلٹی پروفیسرز، اسسٹنٹ اور ایسوسیٹ پروفیسرز کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے جس طرح پچھلے سال بیوروکریسی کی تنخواہوں میں کیا گیا ۔ایم ٹی آئی ٹیچنگ فیکلٹی نے مجبوری کے تحت سول سروس سے استعفی دیا جس کے بعد انہیں تمام سرکاری سہولیات سے محروم بھی کر دیا گیا ہے۔

⬅️9۔ ایل ار ایچ چیک میٹر اور ایک نئے ہاسٹل کا قیام
ایل ار ایچ میں چیک میٹرز کو فل فور ہٹایا جائے،ایل ار ایچ میں صوبے کے سارے ہسپتالوں کی طرح ہاسٹل کے مد میں 30 ہزار ایک کمرے کے لیا جاتا ہے اس کے باوجود اب اضافی میٹرز بھی لگائے گئے، پوچھنا چاہتے ہے کیا ایل ار ایچ کسی اور صوبے کا حصہ ہے ؟ ساتھ ہی ساتھ وہاں ایک نئے انٹرنل ہاسٹل کی شدید ضرورت ہے جسکے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈ ریلیز کر کے ایک نیا انٹرنل ہاسٹل بنایا جائے۔

⬅️10۔باچا خان ڈینٹل کالج
پی ایم ڈی سی نے باچا خان ڈینٹل کالج کے سیٹس 25 سے بڑھا کر 50 تک بڑھائے ہے لیکن حکومت نے ابھی تک اس کالج کی نوٹیفکیشن نہیں جاری کی جسکی وجہ سےان ڈاکٹرز کا مستقبل داو پر لگ چکا ہے۔ اس کے نوٹیفکیشن کے لئے فل فور اقدامات کئے جائے۔

⬅️11۔میڈیکل آفیسرز اور ڈاکٹرز کی تنخواہوں غیر ضروری ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے۔

⬅️12۔عدالتوں میں زیر التواء ڈاکٹروں کے مقدمات میں معزز جج صاحبان سے انصاف کی تواقوں رکھتے ھیں اور امید رکھتے ہے کہ کچھ مظبوط سیاسی لوگوں کے ایماء پر فیصلے نھیں ھوگے۔ ایسا نہ ھو کہ عوام کا عدلیہ سے بھی اعتماد ختم ھو جائے ۔

⬅️13۔ایم ٹی ائی میں کرپشن اور اسکی اڈٹ
اج تک صوبائی حکومت ایم ٹی ائی اس کا کلینیکل اور فائنانشل اڈٹ عوام کے سامنے نہ لاسکی، بتایا جائے کہ ایسا کیا مجبوری ہے کہ نہ ایم ٹی ایز کا اڈٹ سامنے لایا جاتا ہے اور نہ ایم ٹی ائی اڈٹ کرنے دیتی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک ایسا غیر جانبدار کمیشن بنایا جائے جو عوام کے سامنے ایم ٹی ائی کا کلینیکل اینڈ فنانشل اڈٹ سامنے لاسکے۔

⬅️14۔سنئیر ڈاکٹرز کے پروموشن
مسلسل کئی سالوں سے ڈاکٹرز کے پروموشن کو غیر ضروری طور پہ روکا جاتا ہے جب بھی پی ایس بی ہوتی ہے اور ڈاکٹرز کا نمبر اتا ہے تو انہیں اگنور کر دیا جاتا ہے اور اگلی تاریخ دی جاتی ہے ہم حکومت سے درخواست کریں گے کہ اگلی انے والی پی ایس پی میں جتنے بھی ڈاکٹرز پروموشنز کے لیے اھل ہیں انہیں اپنی سیٹس پہ پروموشن دی جائے۔

⬅️15۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر دیے گئے ھسپتالوں میں کام کرنے والوں ڈاکٹروں کی تنخواہیں پچھلی کئی مہینوں سے ادا نھیں کی جا رہی۔حکومت ھیلتھ کے ان ٹھیکیداروں کو پابند بنائے کے اپنے عملے کی تنخواہوں وقت پر ادا کریں اور بند تنخواہیں فلفور جاری کریں ۔

⬅️16۔ھیلتھ سسٹم میں سیاسی مداخلت بند کی جائے اور سیاسی لوگوں کی ھسپتالوں میں غیر ضروری دوروں اور ڈیمانڈز پر پابندی لگائی جائے ۔

⬅️17۔ بورڈ آف گورنرز کے اختیارات کو محدود کر کے ھسپتال انتظامیہ کو مظبوط بنایا جائے ۔ بورڈ آف گورنرز کا باقاعدہ آڈٹ کیا جائے ۔ ایکٹنگ چارجز پر کام کرنے والوں کی جگہ مستقل لوگ لائے جائے۔

⬅️18۔کسی بھی ادارے سے فارغ شدہ لوگوں کو واپس ھیلتھ سسٹم میں لانے پر پابندی عائد کی جائے۔ان کی جگہ سسٹم سے میرٹ پر لوگوں کو آگے لایا جائے۔
⬅️19۔ایم ٹی ائیز میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو جاب سکیورٹی دی جائے ۔

📢ا ن مسائل پر بار بار ہم نے کوششیں کی کہ ٹیبل ٹاک پر حل کرلے ، حکومت سے ملاقات کی کوشش کی گئی لیکن ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے میں حکومتی عہدیداروں کی دلچسپی دکھائی نہیں دے رہی۔ اس سلسلے میں ہم مزید حکومت کی ہٹ دھرمی کو برداشت نہیں کرسکتے اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن باقاعدہ طور پر کمیونٹی اور عوام کی خاطر احتجاجی تحریک کے آغاز کا اعلان کرتی ہیں۔صوبے بھر میں حکومت مخالف کنونشنز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سول سوسائٹی اور تمام تنظیموں کو دعوت دی جائے گی۔ اگر پھر بھی مسائل حل نہ ھوئے تو کو صوبائی اسمبلی کا گھیراو کرینگے جسکی کی تمام تر زمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔

🕯 ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا 🕯

As per direction of central council & decided by all associations of Ayub Teaching Hospital ATH Abbottabad ,  ATH has co...
20/08/2024

As per direction of central council & decided by all associations of Ayub Teaching Hospital ATH Abbottabad , ATH has conducted ward to ward round accompanied by PDA . During round they sensitised & aware community regarding prevailing conditions of health community . has one single agenda of cat B from which they are deprived since 3 years . Also YDA ATH endorsed the demands of YDA KP . Community is charged to support their representatives & will participate with full zeal in protest . We are thankful to PDA for their support & effort for collective interest of cat B

YDA KPK YDA MEDIA CELL

Attended workshop on mini gastric bypass surgery in chinar hospital abottabad with Dr Javid Iqbal Khan DHQ Teaching Hosp...
20/08/2024

Attended workshop on mini gastric bypass surgery in chinar hospital abottabad with Dr Javid Iqbal Khan DHQ Teaching Hospital Haripur legendary professor Dr zareen sb,honorable Dr haider kamran,worthy Dr ishtiaq, Dr sarfaraz ahmad,chief organizer and active Dr nadir saifullah
This will help us to attain more skills for patients benefits In Sha Allah.

Hr month trainee doctors ki salary late ati hai, aj 15th MAY hai aur hamay ab tk salary nahi mili hai... Jb tk ye issue ...
29/07/2024

Hr month trainee doctors ki salary late ati hai, aj 15th MAY hai aur hamay ab tk salary nahi mili hai...

Jb tk ye issue solve nahi hota ,hamara pur-amn ihtijaj jaari rahega.... Reading Hospital LRH

  آج ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کی کال پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کا اجلاس بلایا گیا جس میں ایم ٹی آئی ڈی آئی خا...
10/07/2024



آج ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کی کال پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کا اجلاس بلایا گیا جس میں ایم ٹی آئی ڈی آئی خان کے ڈاکٹرز ، نرسزس ، پیرامیڈکس، کلرکس اور تمام ہسپتال سٹاف کا اجلاس منعقد کیا گیاجس میں کثیر تعداد میں ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرامیڈکس ہسپتال کلیریکل سٹاف کلاس فور نے شرکت، اس اجلاس میں تمام ہیلتھ سٹاف کو جس بہران کا سامنا تھا اس بارے گفتگو ہوئی ۔۔۔
یہ بات زیر غور لائی گئی کہ موجودہ بی او جی (بورڈ آف گورنر) پر مسلط ایک فرد دونوں ہسپتال کے انتظامی امور پر قابض ہے ، اور ان کا فیصلہ حرف آخر ہوتا ہے ، جی ایچ اے(گرینڈ ہیلتھ الائنس ) نے ان کے خلاف تحریک کا آغاز کیا کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ

ابتداء ہے عشق ہے روتا ہے کیا
آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا

سات ہی ساتھ زیر بحث لائی گئی کہ ڈی آئی خان ایک پسماندہ علاقہ ہے اور تمام ہسپتال سٹاف اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں اور ضمن میں رسک اور بیشتر الاؤنسز انکو نہیں مل رہے جو انکو ملنے چاہئے، الاونسز ملنے تو درکنار ان سے بنیادی تنخواہوں میں سے بھی کٹوتیاں کی گئی ساتھ ہی ساتھ ہاسٹل میں ہیلتھ سٹاف کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے اس پہ بھی تفصیلی بحث ومباحثے ہوئے، جی ایچ اے اس بات پر متفق ہوئی ہے کہ اگر ان کو نہ سنا گیا اور جو ہمارا بنیادی حق ہےان سے محروم کیا گیا تو ہم مجبوراً اس تحریک کا دائرہ وسیع کردیں گے اور حقوق حاصل کرنے کیلئے احتجاج اور سروسز معطل کرسکتے ہیں۔

جی ایچ اے نہیں چاہتی کہ مریضوں کو کوئی نقصان پہنچے لیکن یہ بات بھی ذہن نشین ہو کہ حق لینا بھی جانتے ہیں اور چیننا بھی، اس ضمن میں تمام ہسپتال ایمپلائز ہسپتال ایڈیشنل ہسپتال ڈائرکٹر مفتی محمود ہسپتال کے سامنے مطالبات رکھ دیں اور جو مطالبات تھے ان کو آئندہ ماہ میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان تمام ڈاکٹرز، نرسز پیرامیڈیکل ، کلرکس , ٹیکنیشن ، کلاس فور کمیونٹی کی مشکور ہیں جنہوں نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ایک کال پر لبیک کہا اور تحریک کا حصہ بنے۔

متحد رہیں
مضبوط رہیں ۔

30/06/2024
تعلیم کے ساتھ ساتھ کوئ بھی ہنر ضرور سیکھیں پاکستانی یونیورسٹیوں کی ڈگریاں آپ کے والدین کی دی ہوئ فیس کی رسیدیں ہیں ! بس!
30/06/2024

تعلیم کے ساتھ ساتھ
کوئ بھی ہنر ضرور سیکھیں
پاکستانی یونیورسٹیوں کی ڈگریاں آپ کے والدین کی دی ہوئ فیس کی رسیدیں ہیں !
بس!

30/06/2024

Address

Khyber Pukhton Khowa
Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Young Doctor's Association- YDA KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies


Other Social Media Agencies in Abbottabad

Show All