Jamshaid Raza

Jamshaid Raza Barber shop

06/04/2024
کیوی 💥 KIWI                        کيوی ۔ Kiwi نیوزی لینڈ کا قومی پرندہ ہے۔کیوی ایک ایسا پرندہ ہے جو اڑنے کے قابل نہیں۔ ...
28/07/2023

کیوی 💥 KIWI

کيوی ۔ Kiwi نیوزی لینڈ کا قومی پرندہ ہے۔کیوی ایک ایسا پرندہ ہے جو اڑنے کے قابل نہیں۔ یہ پرندہ اپنی جسامت کے اعتبار سے سب سے بڑا انڈہ دیتا ہے۔ایک جوان کیوی کا وزن ایک کلوگرام سے 3 کلو گرام تک ہوتا ہے۔
کیوی کا تعلق شتر مرغ کے خاندان سے ہے۔

💥 شکل و صورت

یہ پرندہ دوسرے پرندوں سے کچھ مختلف دکھائی دیتا ہے۔ اس کا سر چھوٹا اور جسم پر پنکھ بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کی دم بالکل نہیں ہوتی ، ٹانگیں مضبوط اور جسم کے پچھلے حصے سے جڑی ہوتی ہے۔ کیوی کے پیر میں سامنے 3 موٹی اور مضبوط جھلی سے جڑی ہوئی انگلیاں ہوتی ہیں جبکہ اس کی پچھلی انگلی چھوٹی اور اوپر کو اٹھی ہوتی ہے۔ سامنے کی انگلیوں میں لمبے ناخن پائے جاتے ہیں۔ اس کے پر سرخ بادامی یا پھر بھورے ہوتے ہیں ، اور ان پر کالی دھاریاں بھی ہوتی ہیں۔ اس کے بال دوسرے پرندوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ یہ لمبے موٹے بالوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ اس کی آنکھیں چھوٹی اور کمزور ہوتی ہیں۔
کیوی کے پَر اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ بمشکل نظر آتے ہیں۔

💥رہن سہن

کیوی سارا دن چھوٹے چھوٹے غاروں میں یا زمین کے گڈھوں میں گرے ہوئے پتوں کے ڈھیر میں چھپے بیٹھے رہتے ہیں اور رات ہونے پر غذا کی تلاش میں باہر نکل پڑتے ہیں۔ عام طور پر یہ شام ہوتے ہی پھرتیلے اور چست ہو جاتے ہیں۔ یہ شام کے وقت ایک طرح کی کرخت آواز نکالتا ہے جو ان کے نام سے ملتی جلتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں کے باشندوں نے اس کا نام "کیوی" رکھ دیا ۔
کیوی کو پالتو پرندوں کے طور پر بھی پلا جاتا ہے ۔
یہ ایک شریف پرندہ ہے بلکل گاۓ جیسا ہی سمجھ لیں ۔

💥رہائش

کیوی معتدل ساحلی جنگلات میں رہتے ہیں ۔ کیوی ساری زندگی ایک ہی جیون ساتھی کے ساتھ گزار دیتے ہیں۔ ان کی عمر 20 سال تک ہوتی ہے۔

💥بریڈنگ

کیوی اپنا گھونسلا چھوٹے چھوٹے غاروں، گڑھوں یا زمین پر بناتے ہیں ۔ کیوی مارچ سے جون تک بریڈ کرتے ہیں۔ انڈوں کا رنگ سبزی مائل سفید ہوتا ہے۔ 62 سے 90 دن میں انڈوں سے بچے نکلتے ہیں۔
جب کیوی کے پیٹ میں انڈا ہوتا ہے تو کیوی کو کئی دن تک بھوکا رہنا پڑتا ہے۔کیوں کہ انڈے کا سائز کیوی کی اوکات سے بھی بڑا ہوتا ہے۔انڈے کی وجہ سے اس کے پیٹ میں کھانے کی جگہ باقی نہیں رہتی۔کیوی کا سائز گھریلو مرغی کے برابر ہوتا ہے لیکن کیوی کا انڈا مرغی سے 6 گنا زیادہ بڑا ہوتا ہے ۔

💥 خوراک

ﮐﯿﻮﯼ ﻭﮦ ﻭﺍﺣﺪ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﮑﺎﺭ ﮐﻮ ﺳﻮﻧﮕﮫ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ -ان کی لمبی چونچ ان کے لیے بڑی بڑی مدد گار ہے۔ یہ اپنی مضبوط چونچ کے ذریعہ کائی اور سڑے گلے تنوں کو کرید کر اس کے اندر پائے جانے والے کیڑے مکوڑوں اور کیچوؤں کو پکڑ کر کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بیج ، پھل مچھلی اور مینڈک وغیرہ بھی ان کی پسندیدہ غذا ہے۔
۔ کیوی اپنے رزق کے حصول کیلئے جو طریقہ اِختیار کرتا ہے وہ کافی دلچسپ ہے۔جب کافی تلاش کے باوُجود شکار ہاتھ نہیں لگتا تو یہ ایسی آواز نکالتا ہے جو بارش کی آواز سے مشابہ ہوتی ہے۔ زمین کے اندر رہنے والے کیڑے مکوڑے یہ سمجھ کر کہ بارش ہو رہی ہے، زمین سے باہر نکل آتے ہیں اور اس پرندے کی غذا بن جاتے ہیں۔

**احساس کی کمی والے انسان نما گِدھ **ھسپتال کے سارے خاکروب جھاڑو اور ٹاکیاں لے کر نکل آئے۔ایک جمعدار نے مور کی دم جیسا ج...
27/07/2023

**احساس کی کمی والے انسان نما گِدھ **

ھسپتال کے سارے خاکروب جھاڑو اور ٹاکیاں لے کر نکل آئے۔
ایک جمعدار نے مور کی دم جیسا جھاڑو ہوا میں لہرایا اور پاس کھڑے ٹاکی بردار سویپر سے بولا " یہ بچہ مرتا ہے اور نہ ہی یہ مائی یہاں سے جاتی ہے،
دیکھو خون سے سارا فرش گندا کر دیا-
اگر صاحب راؤنڈ پر آگئے تو بے عزتی تو ہماری ہی ہوگی ناں ۔۔۔۔
ٹاکی بردار نے اثبات میں سر ہلایا اور بولا،
"چلو اس مائی کی چھٹی کرائیں"
دونوں چلتے ہوئے آخری سانسیں لیتے بچے کے قریب آئے اور بوڑھی نانی سے مخاطب ہو کر بولے ،
"بڑی اماں تمہیں کتنی بار سمجھایا ہے ڈاکٹر صاحب میٹنگ میں ہیں تم اسے کسی پرائیویٹ ہسپتال میں کیوں نہیں لے جاتی ،
اس کی جان کی دشمن کیوں بنی ہوئی ہو ؟؟
بچے نے خالی آنکھوں سے اوپر کھڑے خاکروبوں کو دیکھا اور سوچا ،
" کیا موت کے فرشتے ایسے ہوتے ہیں، بھدے ، بدبو دار اور گندے....!"
" نہیں نہیں۔۔"
اس کے اندر سے آواز آئی،
میرے مرحوم ماما، بابا بتایا کرتے تھے کہ فرشتے تو نور ہی نور ہوتے ہیں۔
ان کے پروں سے بھینی بھینی خوشبوئیں نکلتی ہیں اور ان کے لبادوں سے نرم اور ٹھنڈی روشنیاں پھوٹتی ہیں تو پھر وہ کہاں ہیں؟؟"

اس نے تھک کر آنکھیں بند کر لیں اور ساتھ ہی کانوں میں آوازوں کا ہجوم ٹھٹھک کر رک گیا۔
اس نے ایک لمبی ہچکی لی اور ہسپتال کے کوریڈور میں گونجتی ہوئی چیخ کے ساتھ ہی ساری روشنیاں بجھ گئیں-
اب امن ہی امن تھا-
سکون ہی سکون اور پھر پرائیویٹ ایمبولینس کے ڈرائیور نے اپنے ساتھی سے پوچھا ۔۔۔
" بڑھیا کی جیب میں کچھ ہے بھی یا نہیں"
چھوٹے نے ٹاکی سے ہاتھ صاف کئے اور بولا،
" استاد اگر اس کے پاس پیسے ہوتے تو وہ بچہ کسی ڈاکٹر کو نہ دکھا دیتی بیچارہ یوں ہسپتال کے فرش پر تو نہ مرتا-"
"ہوں" استاد نے نفرت سے گردن کو جھٹکا دیا اور گاڑی سٹارٹ کر کے وہاں سے فرار ہو گیا-
اب وہاں لاش پر مجمع لگا تھا، نادار ، غریب اور بےبس لوگوں کا مجمع ،
سب تاسف سے ہاتھ مل رہے تھے- سب قاتل ڈرائیوروں کو گالیاں دے رہے تھے-
سب دبے دبے لفظوں میں ہسپتال کی انتظامیہ کو کوس رہے تھے-
لیکن وہاں لاش کو گھر پہنچانے والا کوئی نہیں تھا-
نہ بوڑھی نانی کے بازوؤں میں اتنی طاقت تھی کہ وہ ننھے نواسے کی لاش کو اٹھا کر ملتان کی تنگ گلیوں میں راستہ تلاش کر سکتی-

آخرمکھیوں نے سوچا چلو ہم ہی اس ننھی لاش کو کفن دیں، کیونکہ کفن کے بغیر لاشیں برہنہ ہوتی ہیں-
ذرا دُور سٹور میں درجنوں نئے سٹریچر پڑے تھے لیکن سٹور کیپر کو انھیں باہر نکالنے کی اجازت نہ تھی-
ایمرجنسی میں نصف درجن بیڈ خالی تھے لیکن الاٹ کرنے والا کلرک کھانا کھانے گیا تھا-
فارمیسی میں دوائیاں اپنی میعاد پوری کر رہی تھیں لیکن انکو حاصل کرنے کی سفارش نہیں تھی-
فریج میں خون کی بوتلیں اور زندگی بچانے والے سینکڑوں انجکشن تھے لیکن ڈاکٹر صاحب میٹنگ میں مصروف تھے.......
مکھیوں کے کفن میں چھپی لاش چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی ،،
" جہاں احساس نہیں ہوتا وہاں انسان نہیں گِدھ بستے ہیں اور گِدھوں کے شہر میں انسانوں کو مر ہی جانا چاہئے"

خون میں وہ ابال آج بھی خاندانی ہے دنیا ہمارے شوق کی نہیں تیور کی دیوانی ہے
26/07/2023

خون میں وہ ابال آج بھی خاندانی ہے
دنیا ہمارے شوق کی نہیں تیور کی دیوانی ہے

11/07/2023

عمان کے شہر الہیل می پاکستانیوں اور افغانیوں کی لڑائی پویس نے سے کو گرفتار کر لیا😭😭

09/07/2023

باقی پوسٹیں معطل کیجئےاور
ٹاپ، ٹرینڈ، بنا، دے،
‏ قرآن مجید دنیا کی سب سے اعلیٰ کتاب ہے،
❣️ ( بيشڪ ) ❣️

08/07/2023

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’نماز عشاء اور فجر منافقوں پر بہت بھاری ہے۔ اگر اس کا اجر جانتے تو گھٹنوں کے بل چل کر آتے‘‘۔

05/07/2023

بوڑھے آدمی نے اطمینان سے بسم اللّٰہ پڑھی اور حجام کی کرسی پر بال کٹوانے کے لئے بیٹھ گیا۔ بوڑھے کے چہرے پر موجود نرم مسکراہٹ سے حجام کو بات چیت کا حوصلہ ہوا۔۔۔

حجام نے کہا: "دنیا میں بہت سے مذاہب خدا کو مانتے ہیں، لیکن میں خدا کے وجود کو نہیں مانتا۔"

مسلمان بوڑھے نے پوچھا: "کیوں نہیں مانتے؟"

حجام نے کہا: "دنیا میں بہت پریشانیاں، مصیبتیں بدحالی اور افراتفری ہے۔ اگر خدا کا وجود ہوتا تو یہ سب مصیبتیں اور پریشانیاں بھی موجود نہ ہوتیں۔"

بوڑھے نے مسکراتے ہوئے کہا: "میں بھی اس دنیا میں حجام کے وجود کو نہیں مانتا۔"

حجام نے پریشان ہو کر پوچھا: "کیا مطلب؟ میں آپ کی بات نہیں سمجھا."

بوڑھے نے حجام کی دکان سے باہر گزرتے ایک گندے اور لمبے بالوں والے شخص کی طرف اشارہ کر کے کہا: "کیا تم اس شخص کے لمبے اور گندے بال دیکھ رہے ہو؟

حجام نے کہا: "جی ہاں۔ لیکن اسکا میری بات سے کیا تعلق
Cp"

بوڑھے نے نرم لہجے میں کہا: "اگر حجام ہوتے تو لمبے اور گندے بالوں والے لوگ بھی نہ ہوتے۔"

حجام نے کہا: "ہم موجود ہیں، لیکن ایسے لوگ ہمارے پاس نہیں آتے!"

بوڑھے نے مسکراتے ہوئے کہا: "بالکل۔ خدا بھی موجود ہے لیکن لوگ ہدایت کے لئے خدا کی طرف رجوع نہیں کرتے۔

میں گواہی دیتا ہوں کہ اس روئے زمین کی سب سے سچی کتاب قرآن مجید ہے۔❤️
04/07/2023

میں گواہی دیتا ہوں کہ اس روئے زمین کی سب سے سچی کتاب قرآن مجید ہے۔❤️

04/07/2023
11/07/2022

Faizan e Madina lalamusa Qurbani KY Janwar

سلام تمام دوست احباب اور عزیز و اقارب کی دعاؤں سے اللہ پاک نے مجھے اک بار پھر اپنی نعمت سے نوازا ہے اللہ پاک نے اپنے حبی...
04/07/2022

سلام تمام دوست احباب اور عزیز و اقارب کی دعاؤں سے اللہ پاک نے مجھے اک بار پھر اپنی نعمت سے نوازا ہے اللہ پاک نے اپنے حبیب کے صدقے سے ہمارے گھر چاند سے بیٹے کی ولادت فرمائی ہے تمام دوست اس کی لمبی عمر اور صحت کے لئے دعا فرمائیں

21/04/2022

بیم کے نئے سپاہی عبدالرحیم کی لڑائی کیسے لگی 🤩🔥
اس قسط میں سب نے بہترین فائٹنگ کی! ✨

مسلسل 8 سال اسپاٹ لائٹ میں رہنے کے بعد ہماری پیاری Selcan Hatun نے ہماری سکرین کو الوداع کہا۔ آپ کی شاندار اور باوقار مو...
21/04/2022

مسلسل 8 سال اسپاٹ لائٹ میں رہنے کے بعد ہماری پیاری Selcan Hatun نے ہماری سکرین کو الوداع کہا۔ آپ کی شاندار اور باوقار موجودگی کا شکریہ۔ آپ کے مستقبل کے منصوبوں میں اچھی قسمت ہو۔
🥀 🌼

21/04/2022

Kurulus Osman season 3 episode 91 with Urdu
Kurulus Osman season 3 episode 91 in Urdu

https://m.youtube.com/watch?v=4aVcy1ZJyZI
19/08/2021

https://m.youtube.com/watch?v=4aVcy1ZJyZI

SalamThis is me Jamshaid Raza Baghdadi, If Anyone Wants To Ask About Any Islamic Issue or Any Question Then Comment Below I Will Make a Video And Answer Your...

11/05/2021

Boht Payara kalam
امام حسین رضی اللہ تعالی کی شان
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نانا بابا علی رضی اللہ تعالی اے

Address

Barka'

Opening Hours

Monday 09:00 - 23:59
Tuesday 09:00 - 23:59
Wednesday 09:00 - 23:59
Thursday 09:00 - 23:59
Friday 09:00 - 23:59
Saturday 09:00 - 23:59
Sunday 09:00 - 23:59

Telephone

+96872007281

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamshaid Raza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jamshaid Raza:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Barka'

Show All