GB Breaking News

GB Breaking News News about GB Pakistan and views of the residents.

30/08/2024


مرضی گون مشہ بروم فلور ملز کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی مشہ بروم کی کال پر باشعور عوام شاہراہ ہوشے روڈ پر احتجاج جاری ہے ۔

   مرضی گون عوام مشہ بروم فلور ملز کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی  مشہ بروم کی کال پر باشعور عوام شاہراہ ہوشے...
30/08/2024


مرضی گون عوام مشہ بروم فلور ملز کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی مشہ بروم کی کال پر باشعور عوام شاہراہ ہوشے روڈ پر احتجاج جاری ہے۔غریب عوام کا نوالہ چھین رہے ہیں
احتجاجی عوام کا کہنا ہے فلور میل کا NOC معطل کر کے کام کو روکا جائے ورنہ خپلو DC افس پر دھرنا دیں گے ۔
۔

08/08/2024

نا اہل نالائق Ac مشہ بروم دریائی کٹاؤ سے متاثرہ گاؤں بلے گون میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات اور عوام کی مدد کرنے کی بجائے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے لوگوں کو کہہ رہا ہے دریا میں بلاسٹنگ کرو دھماکہ کرو ایسے نااہل اور نالائق لوگ دو گاؤں کے درمیان جھگڑا فساد پیدا کرنے کا باعث بنے گا ایسے نااہل لوگ اس کرسی کی مستحق ہی نہیں پتہ نہیں کہاں سے بھرتی کر کے لاتے ہیں

28/07/2024
26/06/2024

بری خبر یہ ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کےمطابق بلتستان ڈویژن میں کینسر کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2000 کے حدود کراس کر رہے ہیں یوں یہ مجموعی طور پر گلگت اور دیامر ڈویژن سے کہیں زیادہ ہے جوکہ تشویشناک ہے کینسر کی تشخیص اور ابتدائی علاج معالجہ کے لئے متعلقہ ڈاکٹر میسر نہیں ہے بلتستان ڈویژن کے مریضوں کے لیے یا تو گلگت یا پاکستان کے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے کیمو کے مراحل سے گزرنے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ گلگت شہر سے دور کینسر اسپتال کے قریب رہائش کیلئے مناسب انتظام نہیں کہ وہیں بیٹھ کر علاج معالجہ جاری رکھ سکیں چونکہ مہنگائی کا ایک طوفان ہے ایک طرف مرض سے مقابلہ دوسری طرف بھاری اخراجات کا بوجھ برداشت کرنا ممکن نہیں ہے محکمہ صحت کے زمداران ہنگامی بنیادوں پر بلتستان کے مریضوں کے لیے سہولت فراہم کریں تاکہ کینسر کے مریضوں کو علاج معالجے میں آسانی پیدا ہو. امید ہے محکمہ صحت کینسر کے مریضوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دیں گے. copy

قال انا للہ وانا الیہ راجعون ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ والی جگہ پر ٹیمیں پہنچ گئیں، ملبہ تلاش کرلیا گیا ◼️ایران ...
20/05/2024

قال انا للہ وانا الیہ راجعون
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ والی جگہ پر ٹیمیں پہنچ گئیں، ملبہ تلاش کرلیا گیا

◼️ایران کے صدر ابراہیم ‎ #رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید

‏🔴 ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے میں مکمل طور پر جل چکا ہے۔

‏🔴 ایرانی صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام مسافر شہید ہو گئے ہیں۔

◼️ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثے میں کوئی شخص زندہ نہیں بچا

◼️ایرانی وزیرِ خارجہ ، مشرقی آذربائجان کے گورنر اور تبریز کے امام بھی ہیلی کاپٹر میں موجود تھے

03/05/2024

چلاس۔

شاہراہ قراقرم گونرفارم کے قریب یشوخل داس میں مارکو پولو بس حادثے کا شکار ہو گئی۔
10 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ۔ زخمیوں کو ریجنل ہسپتال چلاس کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے
بس راولپنڈی سے گلگت کی طرف آرہی تھی۔بس میں 35افراد سوار تھے۔

26/04/2024

محکمہ ہیلتھ گنگچھے کے ملازمین کی من مانی عروج پر DHO گنگچھے ستو پی کر سویا ہوا ہے۔

ناانصافی_جاری_ہیں
مرضی گون سول ڈسپنسری میں پچھلے سال بھرتی ہونے والی دونوں گریٹ ون منظر عام سے غائب۔پہلے سے ہی گریٹ ون کے پوسٹ پر غیر مقامی افراد بھرتی کرا کے اہل گاؤں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہوئی تھی ۔
اس ناانصافی پر اہل گاؤں کی طرف سے خاموشی پر متعلقہ محکمہ نے فائدہ اٹھائے ہوئے دونوں گریٹ ون کو تعینات ہی نہیں کیا گیا ہے اس پوسٹ سے تنخواہ وصول کر رہے ہیں لیکن محکمہ ہیلتھ کے افسران خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے



لہذا ہماری حکام بالا سے گزارش ہے کہ جلد از جلد متعلقہ چوکیداراور سویپر کو مرضی گون سول ڈسپنسری میں تعینات کیا جائے بصورت دیگر عوام کی جانب سے بھر پور احتجاج کیا جائے گا جس کا ذمہ دار ضلع انتظامیہ اور ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر گنگچھے ہونگے۔

26/04/2024

شغرتھنگ پاور پروجکٹ بلتستان میں لگ رہا ہے یا گلگت میں اس کے 750 ملازمین کےٹسٹ انٹرویو گلگت میں رکھنا ظلم ہے فوری طورپر ٹسٹ انٹریو سکردو میں رکھاجائے اس حوالے سے PD من مانی نہ کریں __عوام کا مطلبہ

09/03/2024

زیر نظر ویڈیو ضلع گانگچھےمشہ بروم کے ایک دور افتادہ غریب گاؤں کاندے کی ہے ۔ جہاں پر ٹھیکہ ڈار اور محکمہ عوام کی فلاحی کام کرتے کرتے عوام کا نقصان کر بیٹھا ہے جہاں پر ٹرک روڈ بناتے وقت انجینیئرز اور ٹھیکیدار کے عقل خطا ہو گیا ہے ۔ ان کو سوچنا چاہیے کہ ہم عوام کے اچھائی کے لیے کام کر رہا ہے یا غریب عوام کو تنگ کر رہا ہے ۔ جہاں اس گاؤں کے ذرائع معاش کا دارمدار کھیتی باڑی پر ہے لیکن ان عقل کے اندھوں نے نیچے ابادی خوارکٹ کھیتوں کو پانی دینے والے نہر کو ٹرک روڈ میں تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے متعلقہ ٹھیکدار منظر عام سے غائب ہے افسوس اس بات کا ہے کے متعلقہ ٹھیکدار کو اس کے بارے میں پوچھ گشت کرنے والا کوئی نہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اب یہ کھیتی باڑی کے لیے ایک مہینے سے کم وقت رہ گیا ہے اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر صاحب کو بھی اگاہ کیا تھا لیکن ابھی تک اس نہر کو بنانے کا کوئی اتا پتہ نہیں غریب گاؤں والے کہاں جائیں غریبوں کا ہونے والے نقصان کا ازالہ کون کرے گا اب اس تباہ و برباد نہر پر اج ہی کام شروع کریں تو ایک مہینے میں مکمل نہیں ہو سکتا اب یہ تعین کون کرے گا اس ہونے والے نقصانات کا ذمہ دار ٹھیکیدار ہے یا محکمہ؟ عوام سخت پریشان اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہے اس لیے گاؤں والوں کا متعلقہ محکمے اور متعلقہ افسران سے گزارش ہے برائے کرم اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ کھیتوں کو کاشت کاری کرتے وقت پانی دینے کے ٹائم کوئی مسئلہ نہ ہو

24/01/2024

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے "چلو چلو گلگت چلو" کے احتجاج شروع.

ہوپر اور ضلع نگر خاص کے عوام شاہراے قراقرم ہنزہ سیکشن میں داخل گلگت سٹی کی طرح رواں دواں.. اس کے بعد سکردو اور باقی اضلاع سے لوگ گلگت کی طرح روانے ہوں گے.

عوام اب صرف گندم اور صحت کارڈ کی بحالی نہیں بلکہ وفاق سے سٹیٹ سبجیکٹ کی بحالی، پانی کی ریالٹی، خودمختاری کا مطالبہ کریں گے.

‏ ‪ ‬

کس کو پکڑنے کی بات کرہا ہے سر جن کو جیل میں ہونا چاہئے تھا وہ بڑے ڈاکووں کو تو آپ لوگوں نے سیکورٹی کے ساتھ پاکستان پے مث...
05/12/2023

کس کو پکڑنے کی بات کرہا ہے سر جن کو جیل میں ہونا چاہئے تھا وہ بڑے ڈاکووں کو تو آپ لوگوں نے سیکورٹی کے ساتھ پاکستان پے مثلط کرہا ھے باقی آپ کے نظروں میں غریب عوام ڈاکو مافیا ھے جو آج کل جیلوں میں ڈال رہا ہے لنیت بیجتے ھے آپ کے دوغلا پالیسی پر آپ کی پورے ڈپر اس وقت پاکستان پر ناجائز قبضہ مافیا بنا ہوا ہے پہلے آپ لوگوں سے اس ملک کو آزاد کرنا چاہیے ھے 🙏🙏

24/10/2023

زیر نظر ویڈیو گلگت بلتستان کے ایک غریب گاؤں ضلع گانچے مشہ برم مرضی گون کی ہے اول تو اس غریب گاؤں کے ساتھ جو ظلم اور زیادتی اور نقصان ہو رہا ہے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کبھی بجلی کے واٹر چینل ٹوٹ کر غریب گاؤں والوں کے درختیں اور کھیتوں کا نقصان ہو رہا ہے تو دوسری طرف واٹر چینل میں بیڑ بکریوں کا روز روز گر کر مر جانا اس کا نقصان الگ سا ہے یہاں پر کوئی بھی محکمہ برقیات کا کام شروع سے ہی بغیر پلان کے کیا ہوا ہے ہم نے گلگت بلتستان کے علاوہ پاکستان کے دوسرے شہروں اور علاقوں میں دیکھا ہے . جہاں جہاں سے بجلی کی تاریں فون کی تاریں موبائل کمپنی کی تاریں لگایا ہے سب نے اپنے اپنے محکموں کے کھمبے لگایا ہوا ہے اور ان کا گزر سرکاری روڈ سے کیا گیا ہے بدقسمتی سے گلگت بلتستان کے اس غریب گاؤں میں اپ زیر نظر ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کھمبے کہاں سے کہاں لگایا ہوا ہے اور اتنی بے دردی سے بلا سوچ سمجھے گاؤں والوں کے رہائشی جگہوں سے بجلی کی مین لائنوں کی تاریں کھینچا ہوا ہے اگر خدانخواستہ اس سے گاؤں والوں کے کسی جانی مالی نقصان ہوا تو محکمہ برقیات گنگچھے ذمہ دار ہوں گے کئی دفعہ متعلقہ محکمے کو گاؤں کے ذمہ داروں اور نے درخواست اور گزارش بھی کیا ہے لیکن ابھی تک اس مسئلے کا حل نہیں ہوا تو برائے کرم اہلیان مرضی گون کا ذمہ دار محکمہ کے ذمہ دار لوگوں سے اپیل ہے برائے کرم جتنا جلدی ہو سکے بجلی کی کھمبوں اور تاروں کو ان جگہوں سے ہٹا کر سرکاری روڈ سے گزارا جائے ۔ دوسری طرف ایس سی او (SCO) کی ذمہ داروں سے بھی گزارش ہے براہ کرام آپ لوگوں کے موبائل فون کی تاریں بھی گاؤں والوں کی درختوں اور کھیتوں کے درمیان سے گزار رہا ہے اول تو آپ کو مطلع کیا جاتا ہے یہ کام اپ لوگوں نے غیر قانونی کیا ہوا ہے ۔ اگر کسی وقت کوئی درخت وغیرہ کاٹتے وقت ان تاروں کو نقصان ہوا تو گاؤں والے ذمہ دار نہیں اور آپ سے گزارش ہے ان فون کے تاروں کو بھی سرکاری روڈ سے لگایا جائے

23/10/2023
لاہور:معزرت کے ساتھ یہ ہمارے بلتستان کے پیارے اور بھولے لوگ جلسے میں گئے تھے یا چور بازار؟
22/10/2023

لاہور:
معزرت کے ساتھ یہ ہمارے بلتستان کے پیارے اور بھولے لوگ جلسے میں گئے تھے یا چور بازار؟

02/07/2023

محکمہ برقیات گنگچھے کہ ذمہ داران افسران کے نااہلی اور بے حسی کی انتہا ہے مرضی گون بجلی گھر ( بنام بلے گون بجلی گھر ) موسمی حالات ٹھیک ہونے کے باوجود ابھی تک بجلی کا نظام درہم برہم ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ذمہ دار افسران اپنے موچ مستی میں ہے اس بجلی گھر میں ایک کوہلی 80 میٹ والی مثال کے سوا کچھ نہیں ہر طرف سپروائزروں کی فوج لگا ہوا ہے لیکن کسی کو بھی اپنی ذمہ داری اور کام کا پتہ نہیں کچھ سال پہلے یہی بجلی گھر ایک بندہ انتہائی ایمانداری اور دیانتداری سے سارے نظام چلا رہا تھا اج اتنے لوگوں کو سپروائزر بنانے کے باوجود کبھی کہتے ہیں پانی کم ہے کبھی کہتے ہیں لوڈ زیادہ ہے کبھی کہتے ہیں مشین خراب ہے یہ اپ لوگوں نے کیا ڈرامہ بنا کے رکھا ہوا ہے کیا بجلی گھر صرف ہیڈ کوارٹر خپلو کو بجلی دینے والے بجلی گھر ہیں کیا باقی بجلی گھروں کے بجلی بحال اور نظام کو صحیح کرنا ذمہ دار لوگوں کا کام نہیں خدارا خدارا اس طرح بھی دھیان دو ورنہ عوام احتجاج کرنے کا حق بجانب رکھتے ہیں

افسوسناک خبر ۔گلگت سے آج صبح 5 بجے سکردو آتے ہوئے شنگوس کے مقام پر tz گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے اس حادثے میں خاتون سمی...
13/06/2023

افسوسناک خبر ۔
گلگت سے آج صبح 5 بجے سکردو آتے ہوئے شنگوس کے مقام پر tz گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے اس حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جان بحق ہوگئے ہیں اور ایک خاتون زخمی ہے پولیس زرائع کے مطابق اس حادثے میں جان بحق اور زخمی تمام لوگوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔زخمی خاتون کو علاج کے لئے گلگت منتقل کیاگیا ہے ۔

13/06/2023

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
گاڑی حادثے میں وزیر اعلیٰ کے کواڈنیٹر مزمل ایڈووکیٹ ، ان کے والد اور والدہ جاں بحق اور بہن شدید زخمی ھوئی ہے

13/06/2023

شاہراہِ بلتستان پر گاڑی حادثے میں وزیر اعلیٰ کے کوآرڈینیٹر مزمل ایڈووکیٹ سمیت تین افراد جاں بحق ایک خاتون زخمی ۔

12/06/2023

Pendi to sakardu rod open ho ghya hy

12/06/2023

Rawalpindi sakardu rod kohestan patan k moqam par pchly ak ghanty sy rood blok
Fwo rod open karny k ly koshan

غواڑی گنگچھے ،رپورٹ ( ثاقب) مین سیاچن روڈ میں منجر غواڑی کے مقام پر ٹریفک حادثہ ، چار زخمی ، زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ...
24/05/2023

غواڑی گنگچھے ،
رپورٹ ( ثاقب) مین سیاچن روڈ میں منجر غواڑی کے مقام پر ٹریفک حادثہ ، چار زخمی ، زخمیوں کو طبی امداد کے بعد RHQ ھسپتال سکردو منتقل کردیا گیا ۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ بدھ کے روز غالبا دوپہر 12 بجے پیش آیا جب سکردو سے خپلو آنے والی کار جو کہ ساجد نامی نو عمر لڑکا چلا رہا تھا منجر غواڑی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والی آرمی میڈیکل کور کی گاڑی سے ٹکرائی ۔
زور دار ٹکر کے باعث گاڑی کا اگلا حصہ تباہی ہوگئے اور گاڑی میں سوار چاروں مسافر کاچو فضل علی خپلو غرالٹی، ساجد و حسنین پسران نثار فٹالیوا کرامینگ خپلو ، اور بلغار کا ایک مسافر لیاقت علی زخمی ہوئے ،
زخمیوں کو اے کلاس ڈسپنسری غواڑی لایا گیا جہاں میڈیکل ٹیکنیشن کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد آر ایچ کیو ھسپتال سکردو منتقل کر دیا گیا ،
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،
مخالف سمت سے آنے والی ہیوی گاڑی سے ٹکرائے اور رد عمل میں گاڑی مین روڈ سے 6 فٹ نیچے پلاٹ میں ریورس میں آکر رکی ،
مقامی پولیس اور ملٹری پولیس کی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے ۔۔۔۔

ملعون کب تک الیکشن سے بھاگتے رہے؟ ایسا کرنے سے الیکشن دس سال کے لیے ملتوی کیا جا سکتا ہے۔چودہ پارٹیاں ایک طرف، عمران خان...
09/05/2023

ملعون کب تک الیکشن سے بھاگتے رہے؟ ایسا کرنے سے الیکشن دس سال کے لیے ملتوی کیا جا سکتا ہے۔
چودہ پارٹیاں ایک طرف، عمران خان اکیلا ایک طرف، پھر بھی تم لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہو، شرم کرو تم لوگوں کو۔

ڈمبوداس : سکردو سے راولپنڈی جانے والی نیٹکو بس اور ڈمپر کے مابین ڈمبوداس کے مقام پر تصادم،  ابتدائی اطلاعات کے مطابق حاد...
09/04/2023

ڈمبوداس : سکردو سے راولپنڈی جانے والی نیٹکو بس اور ڈمپر کے مابین ڈمبوداس کے مقام پر تصادم، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں بس ڈائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ پانچ افراد زخمی ہیں ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال ڈمبوداس منتقل کر لیا گیا ہے۔

06/04/2023

پاکستان کے دوسرے شہروں سے کم وقت کا ہوائی سفر اسلام آباد ٹو سکردو لیکن کرایہ سب سے زیادہ ہے
ایسا نا انصافی اور ظلم ہمیں منظور نہیں
جہاز کا کرایہ کم کرو

Address

18
Barka'

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Breaking News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GB Breaking News:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Barka'

Show All