Voice of Lyari

Voice of Lyari Lyari voice

30/04/2023

لیاری میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے بل برنے والے گھر بھی اس ظلم کا شکار ھے۔

29/04/2023

لیاری سے دشمنی بند کرو ۔

          ولیج الیکٹریفکیشن پروگرام سندھ ۔صورتحال اس سے بھی زیادہ درد ناک بن کر سامنے آگئی جب یہ پتہ چلا کہ چاکیواڑہ نمب...
28/04/2023






ولیج الیکٹریفکیشن پروگرام سندھ ۔
صورتحال اس سے بھی زیادہ درد ناک بن کر سامنے آگئی جب یہ پتہ چلا کہ چاکیواڑہ نمبر 2 لیاری میں واقع سیفی باغ کی عدم ادا شدہ بقایاجات پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سینیٹر جناب سلیم مانڈوی والا نے لگ بھگ ایک کروڑ چار لاکھ بیس ہزار روپے سندھ الیکٹروفیکیشن پروگرام کے فنڈ سے ادا کردیئے ہیں۔ یہ ایک بہت اچھا لائق تحسین اقدام ہے اس پر جناب سلیم مانڈوی والا اور پاکستان پیپلز پارٹی مبارک باد کی مستحق ہے۔
شاباش پاکستان پیپلز پارٹی ۔
سیفی باغ بوہری ( فاطمی) کیمونٹی کی قدیم رہائشی آبادی ہے لیاری چاکیواڑہ ٹرام جنکشن موجودہ فٹبال ہاوس لیاری سے 200 دو سو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
جنرل الیکشن اور موجودہ بلدیاتی الیکشن میں سیفی باغ کے پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ کے ووٹوں کا تناسب دیکھیں دیکھیں اور دلاء تیر بجاں پر جسمانی اعضاء کو محو رقص کرنے والے ، منہ میں گٹکا، چھالیہ، تمباکو اور ظلم پینے والے ، اسکول ، صحت، روزگار، بنیادی شہری سہولتوں سے محروم، کالے، سانولے، گندمی، لوگوں کے ووٹوں کا نمایاں فرق واضح ہے۔
پر سندھ ولیج الیکٹروفیکیشن پروگرام کے تحت اس مراعات سے لیاری کی دیگر آبادی کو محروم کیوں رکھا گیا ؟
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے صرف سیفی باغ کا بل کیوں ادا کیا۔؟
لیاری کے دیگر علاقے پاکستان پیپلز پارٹی کے ولیج الیکٹروفیکیشن پروگرام سندھ سے محروم کیوں ہیں؟
کیا پاکستان پیپلز پارٹی سے محبت اور وفاداری کا سزا یہ ہے کہ صرف سیفی باغ مستفید ہو اور چاکیواڑہ، شاہ بیگ،
لائن، تغلق لائن، سنگولائن، ریکسر لائن ، نوالائن، بکراپڑی، بغدادی کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کی پاداش میں غضب ناک لوڈشیڈنگ کا سامنا کریں؟
تو دلاء تیر بجاں فنش؟ اور اس کی جگہ یہ بازی خون کی بازی ہے شروع واہ کیا بات ہے۔
اب یہ سوچنا عوام کا کام ہے کہ کیا صیح کیا غلط ہمارا کام آپ کو مینڈرکس کے سیاسی نشے سے باہر نکالنا ہے۔
یہی بات ملیر کی دیہی آبادی اپنے تینوں ایم این ایز اور چھ عدد شیر بہادر اور بہادری ایم پی ایز سے کرئے ۔
کہ سندھ حکومت کے ولیج الیکٹروفیکیشن پروگرام سے کراچی الیکٹرک کو ہمارے بقایاجات دے کر ہماری لوڈشیڈنگ سے جان چھڑاو یہ پیسہ بھی عوام کا ہے۔
اگر سلیم مانڈوی والا سیفی باغ لیاری کو لوڈشیڈنگ فریال کرسکتا ہے تو لیاری اور ملیر کے عوامی نمائندگان اپنے لوگوں کو یہ ریلیف کیوں نہیں دے سکتے۔
اگر یہ ایسا نہیں کرتے تو بغاوت آپ کا حق ہے۔۔۔۔ ورنہ اسی طرح تذلیل اور خوار ہوتے رہو، سوال اٹھاو کہ!
جو بس بحریہ ٹاون میں چل سکتی ہے وہ گڈاپ اور لاھور ، دریا چند، میمن گوٹھ گگر اور ملیر اور لیاری ماری پور میں کیوں نہیں ؟
سوال کرو سوال کرنا آپ کا حق ورنہ ذہنی غلاموں میں شمار ہوگے۔ اگر نمائندے نااہل ہیں تو ان کی نامزدگیوں کو مسترد کرو۔
ظلم کے خلاف چپ رہنا ظالم کی مدد کرنے کے برابر ہے۔

28/04/2023

لیاری میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے چند ووٹوں پر مشتمل ایک برادری کے بل معاف ھوسکتے ھیں تو لیاری کے باقی علاقوں کا کیو نہیں ھو سکتے .

15/04/2023

کراچی لیاری میں کبھی سولہ گھنٹے یا بیس گھنٹے لوڈ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے افسوس کی بات یہ ہے لیاری میں کوئی لیڈر اس مسلئے کے حل کی بات نہیں کرتا سب اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں ۔

Adresse

Oslo

Nettsted

Varslinger

Vær den første som vet og la oss sende deg en e-post når Voice of Lyari legger inn nyheter og kampanjer. Din e-postadresse vil ikke bli brukt til noe annet formål, og du kan når som helst melde deg av.

Videoer

Del


Andre Kringkasting og medieproduksjon i Oslo

Vis Alle