19/08/2022
ہری پور : پولیس کی کامیاب کاروائی, 27 لاکھ ڈکیتی میں ملوث 04 ملزمان گرفتار, مسروقہ رقم برآمد
ملزمان نے 3 روز قبل نجی فیکٹری کے ملازمان سے اسلحہ کی نوک پر رقم چھینی اور فرار ہو گئے
ڈی پی او ہری پور عمران شاہد کی حطار روڈ پر ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری سے متعلق پریس بریفنگ
ڈی پی او ہری پور عمران شاہد نے ہمراہ ایس پی انویسٹی گیشن ہری پور و دیگر افسران پولیس کے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتلایا کہ مورخہ 15 اگست 2022 بوقت قریبًا 10:30 بجے حطار انڈسٹریل ایریا میں واقع سرحد گیس فیکٹری کے دو ملازمین موٹر سائیکل پر رقم مبلغ 2680000 روپے بینک میں جمع کرانے کے لیے فیکٹری سے نکلے، فیکٹری سے کچھ ہی فاصلے پر ان کے عقب میں موٹر سائیکل پر سوار دو نقاب پوش آئے ان کو لات مار کر موٹرسائیکل سے گرایا اور پستول تان کر رقم کا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے۔ فیکٹری کے ملازمین وقوعہ رونما ہونے کے بعد واپس فیکٹری آنے پر فیکٹری کے منیجر نے وقوعہ کی اطلاع تھانہ حطار کو دی ۔اطلاع ملتے ہی بذریعہ کنٹرول روم ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کی۔ ایس پی انویسٹی گیشن ، ایس ڈی پی او سرکل خان پور، SHO تھانہ حطار نے دیگر نفری پولیس کے ساتھ وقوعہ کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا ڈرون کیمروں کی مدد سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل، کھیتوں میں سے برآمد کر کے قبضہ پولیس کیا۔ ڈی پی او ہری پور نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹیگیشن ہری پور کی سربراہی میں ٹیم مقرر کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو ہر صورت میں ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور مال مسروقہ جلد از جلد برآمد کرنے کی ہدایت دی۔
ایس پی انوسٹیگیشن ہری پور کی زیر نگرانی پولیس پارٹی نے ملنے والے واحد کلیو واردات میں استعمال ہونے والا برآمد موٹرسائیکل سے تفتیش کا آغاز کیا اور 24 گھنٹے کے اندر اندر موٹر سائیکل کے مالک تک پہنچ کر اصل ملزمان کو ٹریس کر کے بلال شاہ، حمزہ، احسان عرف پپُو اور بلال علی شاہ ساکنان حطار کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مسروقہ رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔ مزید تفتیسش جاری ہے۔