02/09/2023
روزنامہ اردو ہندوستان سے اپنے صحافتی سفر کا آغاز کرنے والے عبد الرحمن صدیقی صاحب کا بروز جمعہ شام چھ بجے انتقال ہوا۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ... صدیقی صاحب 45 برسوں بعد اسی روزنامہ ہندوستان اخبار کے دفتر میں کرسی پر بیٹھے بیٹھے وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ہمارے اردو صحافت کا ایک اور صحافی نہایت ہی خاموشی سے چلا گیا۔ اسکا ہمیں بہت ہی افسوس ہے ۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین یارب العالمین