22/12/2023
" اے اللہ "جمعہ - "
کے بابرکت دن ہم سب کو اپنی رحمتوں کے دروازے سے ڈھیروں خوشیاں، کامل ایمان اور بندگی عطا فرما ۔ رب کریم میرے پیاروں کو دشمنوں کے شر اور حاسدوں کے حسد سے محفوظ رکھے. اے اللہ کریم ھماری خطاؤں کو معاف کر دے میرے مالک بیشک تو معاف کرنے والا ہے اور توبہ کو پسند کرتا ہے، اے کائنات کے مالک ھر صبح کے آغاز سے انجام تک میرے پیاروں کی دلی مرادیں، تمنائیں خواہشیں آسیں امیدیں پوری فرما اے مالک ان کو عزت، صحت، محبت دولت شفقت رحمت و کشادہ رزق عطا فرما اے اللہ ان کو ہر دکھ وردہ تکلیف، پریشانی سے محفوظ فرما۔ اے رب کریم تو هم سب کو اپنی رحمت و مغفرت سے فیضیاب فرما، ہمیں تمام جسمانی و۔روحانی بیماریوں سے شفا عطا فرما،اے الله !جس طرح بارش برسا کر تو سوکھی زمین کی پیاس بجھاتا ہے،اسی طرح اپنی رحمت سے ھمارے
دلوں کو بھی سیراب کر دے.
بیشک تو بڑا مہربان اور نہایت رحم
کرنے والا ہے۔ ہم پر ہمارے ماں باپ پر ہمارے بھائی بہن اور اولاد پر اور ہمارےدوست احباب پر رحم فرما اے اللہ تو ہمیں اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت کے سائے میں رکھنا، اللہ تمام انسانوں پر رحم فرما، اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے انسانیت کو یہ جو بڑے بڑے بیماریاں چل رہی ہیں اس خطر ناک بیماری سے ہم سب کو محفوظ فرما۔ اے اللہ ہم بہت گنہگار ہیں ، بہت گندے ہیں میرے مالک پر ہم تیرے بندے ہیں، تجھے ایک مانتے ہیں، تیرے علاوہ کسی کو عبادت کے لائق نہیں سمجھتے، تو بڑا رحیم ہے، بڑا کریم ہے، میرے مالک اپنے گنہگار بندوں پر رحم فرما۔ اے اللہ فلسطین اور غزہ کی اور ہماس والوں کی حفاظت فرما، آمین ثم آمین