Roznama Sahara Mumbai

Roznama Sahara Mumbai ہمارے آفیشل فیس بک پیج کو لائک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
Click 👉 https://bit.ly/2JGxxQO

IN PIC: Muslim women at a polling booth, during the first phase of Uttar Pradesh Assembly elections, in Kairana.https://...
10/02/2022

IN PIC: Muslim women at a polling booth, during the first phase of Uttar Pradesh Assembly elections, in Kairana.
https://roznamasahara.com/in-pic-muslim-women-at-a-polling-booth-during-the-first-phase-of-uttar-pradesh-assembly-elections-in-kairana/

Photo Gallery IN PIC: Muslim women at a polling booth, during the first phase of Uttar Pradesh Assembly elections, in Kairana. February 10, 2022 0 Share Facebook Twitter Telegram WhatsApp Email Print Kairana: Muslim women at a polling booth, during the first phase of Uttar Pradesh Assembly elections...

ماسکو: (یو این ائی) روس کے یوکرین سرحد کے نزدیک فوجیوں کی تعداد میں اضافہ سے فکرمند امریکہ اور ناٹو نے روس اور بیلاروس ک...
10/02/2022

ماسکو: (یو این ائی) روس کے یوکرین سرحد کے نزدیک فوجیوں کی تعداد میں اضافہ سے فکرمند امریکہ اور ناٹو نے روس اور بیلاروس کی دس روزہ مشترکہ فوجی مشق کی مذمت کی ہے۔ اسپوتنک خبررساں ایجنسی نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ روس اور بیلاروس کی افواج نے 10 فروری سے مشترکہ فوجی مشق ’ایلائڈ ریسالو۔200‘بیلاروس کے پہاڑی علاقوں میں شروع کی ہے۔ بی بی سی کے مطابق بیلاروس کے ساتھ اس مشق میں تقریباً تیس ہزار فوجیوں کے شامل ہونے کی امید ہے۔ ناٹو نے کہاکہ سرد جنگ کے بعد سے مشترکہ مشق کے نام پر سابقہ سوویت بیلاروس میں روجسی فوجیوں کی یہ سب سے بڑی موجود گی ہے۔ وہائٹ ہاوس نے اس فوجی مشق کو روس کی توسیع پسندانہ کارروائی قرار دیا ہے۔...

https://roznamasahara.com/ukraine-tensions-nato-objection-to-russia-belarus-exercise/

ماسکو: (یو این ائی) روس کے یوکرین سرحد کے نزدیک فوجیوں کی تعداد میں اضافہ سے فکرمند امریکہ اور ناٹو نے روس اور بیلاروس کی دس روزہ مشترکہ فوجی مشق کی مذمت کی ہے۔ اسپوتنک ...

بھوپال : (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کانگریس پر’حجاب‘جیسے حساس معاملے پر سیاست کرنے کا الزام لگ...
10/02/2022

بھوپال : (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کانگریس پر’حجاب‘جیسے حساس معاملے پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہاکہ انہیں اس طرح کے موضوعات پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ ڈاکٹر مشرا نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ کانگریس اس طرح کے موضوعات کو زندہ رکھنا چاہتی ہے اور وہ جان بوجھ کر حجاب جیسے حساس معاملے پر سیاست کررہی ہے۔ کانگریس کو اس طرح کی سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا میں وائرل ہوئے ویڈیو سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ان کی تمام سے درخواست ہے کہ ایسے حساس موضوع پر سوشل میڈیا پر حدود کی پابندی کریں اور معاشرے کے تمام طبقات اور مفادات کا خیال رکھیں۔...

https://roznamasahara.com/congress-should-not-politicize-sensitive-issues-narutam/

بھوپال : (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کانگریس پر’حجاب‘جیسے حساس معاملے پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہاکہ انہیں اس طرح کے موضوعات پر س....

لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش کے پہلے مرحلے کے تحت 11اضلاع کی 58سیٹوں پر صبح 7بجے شروع ہوئی ووٹنگ میں دوپہر ایک بجے تک تق...
10/02/2022

لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش کے پہلے مرحلے کے تحت 11اضلاع کی 58سیٹوں پر صبح 7بجے شروع ہوئی ووٹنگ میں دوپہر ایک بجے تک تقریبا 35.03فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرلیا ہے۔ صبح میں تھوڑی سست رفتاری کے بعد پولنگ میں تیزی آئی اور ایک بجے تک شاملی میں 41.16فیصدی، مظفر نگر میں 35.73فیصدی،میرٹھ34.51فیصدی،باغپت38.91فیصدی،غازی آباد33.40فیصدی، ہاپوڑ39.97فیصدی،گوتم بدھ نگر30.53فیصدی،بلندشہر37.03فیصدی،علی گڑھ32.07فیصدی، متھرا،36.26فیصدی اور آگرہ میں 36.93فیصدی ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی راجدھانی دہلی کی سرحوں سے منسلک مغربی اترپردیش میں پرامن طریقے سے رائے دہندگا اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔سیکورٹی کے سخت اقدامات کے دوران ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اس دوران کہیں سے بھی کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔کچھ مقامات پر ای وی ایم کے خرابی کی اطلاعات موصول ہوئیں جنہیں فورا تبدیل کردیاگیا۔ اس خطے میں جاری ووٹنگ میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)اور سماج وادی پارٹی(ایس پی)راشٹریہ جنتا دل(آر ایل ڈی) کے درمیان سخت مقابلے کے آثار ہیں۔

https://roznamasahara.com/%d8%a7%d8%aa%d8%b1%d9%be%d8%b1%d8%af%db%8c%d8%b4-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%a8%d8%ac%db%92-%d8%aa%da%a9-35%d9%81%db%8c%d8%b5%d8%af%db%8c-%d9%88%d9%88%d9%b9%d9%86%da%af/

لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش کے پہلے مرحلے کے تحت 11اضلاع کی 58سیٹوں پر صبح 7بجے شروع ہوئی ووٹنگ میں دوپہر ایک بجے تک تقریبا 35.03فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا ....

لکھنؤ:(یواین آئی) الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے جمعرات کو لکھیم پور کھیری تشدد کے کلیدی ملزم آشیش مشرا عرف مون...
10/02/2022

لکھنؤ:(یواین آئی) الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے جمعرات کو لکھیم پور کھیری تشدد کے کلیدی ملزم آشیش مشرا عرف مونو کی ضمانت عرضی منظور کرلی۔ اس معاملے میں سماعت کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ جسٹس راجیو سنگھ نے اس معاملے کی سماعت ررہےتھے۔ریاستی حکومت نے ضمانت کی عرضی مخالفت کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال تین اکتوبر کو لکھیم پور کھیری میں پیش آئے تشدد میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد کی موت کے معاملے میں آشیش مشرا کلیدی ملزم ہے۔ آشیش،مملکتی وزیر داخلہ اجئے مشرا ٹینی کا بیٹا ہے۔ آشیش کی ضمانت عرضی سیشن عدالت سے خارچ ہوچکی تھی جس کے بعد اس نے ضمانت کے لئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

https://roznamasahara.com/lakhimpur-violence-court-defers-till-november-15-hearing-on-bail-plea-of-ashish-mishra-two-others/

لکھنؤ:(یواین آئی) الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے جمعرات کو لکھیم پور کھیری تشدد کے کلیدی ملزم آشیش مشرا عرف مونو کی ضمانت عرضی منظور کرلی۔ اس معاملے میں سماعت...

نئی دہلی: (یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل کے منوج جھا نے آج ایوان بالا راجیہ سبھا میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند تمام تعلیم...
10/02/2022

نئی دہلی: (یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل کے منوج جھا نے آج ایوان بالا راجیہ سبھا میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند تمام تعلیمی اداروں کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا۔ جمعرات کو وقفہ صفر کے دوران اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے مسٹر جھا نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے آن لائن تدریس کی وجہ سے پسماندہ اور غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے تمام طبقات کے طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی اسٹڈیز سے ثابت ہوا ہے کہ آن لائن موڈ میں پڑھانے سے طلباء کو جو نقصان ہوا ہے اس کی تلافی کئی نسلوں تک نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے غریب طلباء کے لیے بہت بڑا تفاوت پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ تمام اسکولز، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے فوری طور پر کھولے جائیں اور ان کے ہاسٹلز کو بھی فعال کیا جائے۔...

https://roznamasahara.com/demand-for-opening-of-all-educational-institutions-in-the-upper-house/

نئی دہلی: (یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل کے منوج جھا نے آج ایوان بالا راجیہ سبھا میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند تمام تعلیمی اداروں کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا۔ جمع...

نئی دہلی : (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ اگلے مالی سال کا مرکزی بجٹ صرف سرمایہ داروں اور امیرو...
10/02/2022

نئی دہلی : (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ اگلے مالی سال کا مرکزی بجٹ صرف سرمایہ داروں اور امیروں کے لیے ہے اور اس میں غریبوں کے لیے کچھ نہیں ہے۔ کانگریس کی چھایہ ورما نے ایوان میں مرکزی بجٹ 2022-23 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ایسے التزامات کئے گے ہیں، جس سے امیر اور امیر اور غریب، غریب تر ہوتے جائیں گے۔ ہیروں پر ٹیکس میں کمی اور مصنوعی زیورات پر ٹیکس بڑھانے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے حکومت کی نیت ظاہر ہوتی ہے۔ حکومت پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’بجٹ میں غریبوں کا، کا با‘‘۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات حکومت اہلیت بتا دیں گے۔ صرف ہوا میں باتیں کرنے سے حالات نہیں بدلتے۔ عوام مہنگائی کا شکار ہے اور اسمبلی انتخابات کے بعد عوام م کو ہنگا ڈیزل، پیٹرول اور رسوئی گیس خریدنے کے لیے تیار رہنا چاہئے۔...

https://roznamasahara.com/nothing-for-the-poor-in-the-budget-chhaya-verma/

نئی دہلی : (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ اگلے مالی سال کا مرکزی بجٹ صرف سرمایہ داروں اور امیروں کے لیے ہے اور اس میں غریبوں کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ....

نئی دہلی (ایس این بی)، سہارا نیوز نیٹ ورک، سہارا ون انٹرٹینمنٹ اور سہارا موشن پکچرز کے سی ای او اور ایڈیٹر ان چیف جناب ا...
10/02/2022

نئی دہلی (ایس این بی)، سہارا نیوز نیٹ ورک، سہارا ون انٹرٹینمنٹ اور سہارا موشن پکچرز کے سی ای او اور ایڈیٹر ان چیف جناب اپندر رائے جی کی لکھی ہوئی کتاب 'ہستکشیپ' اور 'نظریہ' کی ڈیجیٹل ریلیز کے بعد، شری اپندر رائے جی نے کل دونوں کتابوں کی ایک کاپی صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند جی کو بشکریہ ملاقات میں پیش کی۔

https://roznamasahara.com/shri-upendra-rai-ji-with-the-president-of-india-honble-shri-ram-nath-kovind-ji-in-a-courtesy-meeting-on-wednesday/

نئی دہلی (ایس این بی)، سہارا نیوز نیٹ ورک، سہارا ون انٹرٹینمنٹ اور سہارا موشن پکچرز کے سی ای او اور ایڈیٹر ان چیف جناب اپندر رائے جی کی لکھی ہوئی کتاب ‘ہستکشیپ’ اور ‘....

نئی دہلی: (یواین آئی) کرناٹک کے حجاب تنازعہ کے سلسلے میں جمعرات کو سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کرکے جلد سماعت کی اپیل ...
10/02/2022

نئی دہلی: (یواین آئی) کرناٹک کے حجاب تنازعہ کے سلسلے میں جمعرات کو سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کرکے جلد سماعت کی اپیل کی گئی ہے۔ چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والی سہ رکنی آئینی بینچ کے سامنے سینئر وکیل کپِل سبل نے آج ’خصوصی ذکر‘کے تحت اس مسئلے کو بے حد ضروری بتاتے ہوئے اس کی جلد سماعت کرنے کی اپیل کی ہے۔ چیف جسٹس نے عرضی گزار کے وکیل کی دلائل سننے کے بعد کہا،’’یہ معاملہ کرناٹک ہائی کورت میں سماعت کے لئے زیر فہرست ہے۔پہلے وہاں سماعت ہونے دیں۔اس کے بعد ہم اس پر غور کریں گے۔ وکیل سبل نے فوری سماعت کی ضرورت بتاتے ہوئے دلیل دیتے ہوئے کہا،’’امتحان ہونے والے ہیں۔ اسکول - کالج بند ہیں۔لڑکیوں پر پتھراؤ ہورہے ہیں۔اس مسئلے پر فوری طورپر غور کیا جانا چاہئے۔‘‘انہوں نے کہا،’’میں اس عدالت سے اس عرضی کو زیر فہرست کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘چیف جسٹس کے ذریعہ کرناٹک ہائی کورٹ میں سماعت کا انتظار کرنے کےلئے کہنے پر مسٹر سبل نے کہا کہ اگر ہائی کورٹ آج حکم پاس نہیں کرتا ہے تو سپریم کورٹ اسے خود منتقل کرکے سماعت کرسکتا ہے۔اس پر چیف جسٹس نے کہا،’’ہم غور کریں گے۔‘‘...

https://roznamasahara.com/supreme-court-to-hold-hearing-on-hijab-controversy/

نئی دہلی: (یواین آئی) کرناٹک کے حجاب تنازعہ کے سلسلے میں جمعرات کو سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کرکے جلد سماعت کی اپیل کی گئی ہے۔ چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والی سہ ر....

نئی دہلی : (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا نے مرکزی اور ریاستی ملازمین کے لیے جاری کیے جانے والے ای-روپے پری پیڈ ڈجیٹ...
10/02/2022

نئی دہلی : (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا نے مرکزی اور ریاستی ملازمین کے لیے جاری کیے جانے والے ای-روپے پری پیڈ ڈجیٹل واؤچر کی حد 10,000 روپے فی واؤچر سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ جمعرات کو ممبئی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کی دو ماہی جائزہ میٹنگ کے فیصلوں کے بارے میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ آر بی آئی کی تجویز کے مطابق اس طرح کے واؤچرز کو اب رقم ختم ہونے تک کئی بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا(این پی سی آئی) کے ذریعہ تیار کردہ ای۔ روپے پری پیڈ ڈجیٹل واؤچر اگست 2021 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس وقت کیش لیس ادائیگی میں لائے گئے اس واؤچر کی حد 10,000 روپے تھی اور ایک واؤچر صرف ایک بار استعمال کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستوں کی طرف سے جاری کردہ ای-روپے واؤچرز کی حد کو 10,000 روپے سے بڑھا کر 1,00,000 روپے فی واؤچر کرنے اور اس طرح کے ای-روپے واؤچرز کے ایک سے زیادہ استعمال کی اجازت دینے کی تجویز ہے، جب تک کہ واؤچر کو پوری طرح بھنا نہیں لیا جاتا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ اس سے حکومتوں کے لیے اپنی مختلف اسکیموں کو استفادہ کنندگان تک پہنچانے میں آسانی ہوگی۔

https://roznamasahara.com/rbi-raises-e-rupi-voucher-limit-to-rs-100000-allows-to-use-vouchers-more-than-once/

نئی دہلی : (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا نے مرکزی اور ریاستی ملازمین کے لیے جاری کیے جانے والے ای-روپے پری پیڈ ڈجیٹل واؤچر کی حد 10,000 روپے فی واؤچر سے بڑھا کر ایک ل...

نئی دہلی: (یواین آئی)سپریم کورٹ نے جمعرات کو مدھیہ پردیش کی ایک اڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کو ان کے عہدے پر آٹھ سال بعد پھر سے ب...
10/02/2022

نئی دہلی: (یواین آئی)سپریم کورٹ نے جمعرات کو مدھیہ پردیش کی ایک اڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کو ان کے عہدے پر آٹھ سال بعد پھر سے بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس ایل ناگیشور راو اور جسٹس بی آر گوئی کی بینچ نے خاتون جیوڈیشل افسر کو اپنے عہدے پر بحال کرنے کا آج حکم پاس کیا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں واضح طورپر کہا ہے کہ خاتون جیوڈیشیل افسر کا استعفی رضاکارانہ نہیں کہا جا سکتا۔ مدھیہ پردیش کے گوالیار کے اڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کے عہدے پر تعینات خاتون افسر نے ہائی کورٹ کے ایک جج کے خلاف جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا تھا۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ ان سے بدلہ لینے کےھلئے ان کا ٹرانسفر کردیا گیا تھا۔اس وجہ سے انہوں نے جولائی 2014 میں اپنے عہدےسے استعفی دے دیا تھا۔...

https://roznamasahara.com/supreme-court-orders-reinstatement-of-female-judge-after-eight-years/

نئی دہلی: (یواین آئی)سپریم کورٹ نے جمعرات کو مدھیہ پردیش کی ایک اڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کو ان کے عہدے پر آٹھ سال بعد پھر سے بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس ایل ناگیشور راو اور ....

واشنگٹن: (یواین آئی) مشہور امریکی نشریاتی ادارہ سی این این نے 26 اگست 2021 کے کابل ایئرپورٹ دھماکے پر پنٹاگن کی بریفنگ ک...
10/02/2022

واشنگٹن: (یواین آئی) مشہور امریکی نشریاتی ادارہ سی این این نے 26 اگست 2021 کے کابل ایئرپورٹ دھماکے پر پنٹاگن کی بریفنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ پنٹاگن نے کہا تھا کہ تمام 180 افراد دھماکے میں مارے گئے، سی این این کی انویسٹی گیٹو رپورٹ کے مطابق متعدد افراد گولیاں لگنے سے مرے۔ تب پنٹاگن نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی مرینز کی فائرنگ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ سی این این کی شائع کردہ رپورٹ نے پنٹاگن کے دعوؤں کو جھٹلادیا ہے، کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کے بارے میں پنٹاگن نے میڈیا بریفنگ دی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ تمام اموات دھماکے سے ہوئیں اور دھماکے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی۔ رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی مرینز نے گولیاں ہوا میں چلائی تھیں، جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ سی این این کی اسپیشل رپورٹ کے مطابق اموات صرف دھماکے سے نہیں بلکہ گولیاں لگنے سے بھی ہوئیں، امریکی نشریاتی ادارے نے عینی شاہدین اور ڈاکٹرز کے بیانات پیش کردیئے، مقتولین کے میڈیکل ریکارڈز بھی حاصل کرلئے جن میں صاف لکھا ہے کہ اموات گولی لگنے سے ہوئیں۔

https://roznamasahara.com/the-deaths-at-kabul-airport-were-not-caused-by-an-explosion-but-by-the-firing-of-american-marines/

واشنگٹن: (یواین آئی) مشہور امریکی نشریاتی ادارہ سی این این نے 26 اگست 2021 کے کابل ایئرپورٹ دھماکے پر پنٹاگن کی بریفنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ پنٹاگن نے کہا تھا کہ تمام 180 افر....

جے پور: (یو این آئی)راجستھان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوسرے دن آج اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان ن...
10/02/2022

جے پور: (یو این آئی)راجستھان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوسرے دن آج اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان نے ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ پیپر لیک معاملے کی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سے تحقیقات کرانے کے مطالبے پر ہنگامہ کیا۔ وقت مقررہ سے بیس منٹ قبل وقفہ سوالات ختم ہونے پر ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ ایوان کی کارروائی وقفہ سوالات سے شروع ہوئی اور اپوزیشن بی جے پی ارکان نے اپنے مطالبے کی حمایت میں ہاتھوں میں پلے کارڈ لہرا کر احتجاج شروع کیا اور بعد میں ایوان کے وسط میں آکر ہنگامہ آرائی کی۔ تاہم اس دوران وقفہ سوالات جاری رہا اور مقررہ وقت سے بیس منٹ قبل ختم ہوا۔اس کے بعد اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی۔

https://roznamasahara.com/uproar-over-rajasthan-assembly-rate-issue/

جے پور: (یو این آئی)راجستھان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوسرے دن آج اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان نے ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ پیپر لیک معاملے کی سنٹرل بیور....

پرتاپ گڑھ : (یواین آئی ) پیس پارٹی ملک میں پسماندہ و اقلیتی طبقات کے آئینی حقوق کی بازیابی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بنی...
10/02/2022

پرتاپ گڑھ : (یواین آئی ) پیس پارٹی ملک میں پسماندہ و اقلیتی طبقات کے آئینی حقوق کی بازیابی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بنیاد پر ملک کے بھائی چارہ کو مستحکم و مضبوط بنانے کے لئے روز اول سے ہی اپنے اصولوں پر کاربند ہے ،لیکن ملک و صوبے میں فرقہ پرست پارٹی ملک کے بنیادی ڈھانچہ کو کمزور کرنے کی سازش پر تلی ہوئی ہے اور جمہوری اقدار کو کمزور کرنے کے لئے نت نئے طریقے اپنا رہی ہے ۔ پیس پارٹی سماجک پریورتن سنیکت مورچہ کے ساتھ محروم و اقلیتی طبقات کو انصاف دلانے و جمہوریت و آئین کو بچانے کے لئے انتخابی میدان میں ہے۔ پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے میڈیا کو جاری ریلیز میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ پیس پارٹی نے سنیکت مورچہ کے ساتھ مل کر صوبے کے سبھی سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارا ہے ۔ مورچہ کو عوام کی ہر مقام پر حمایت مل رہی ہے ،لہذا سیکولر ، محروم و اقلیتی طبقات کو چاہیے کہ وہ جمہوریت و آئین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سنیکت مورچہ کے امیدواروں کی حمایت کرکے انصاف و ترقی کی راہ ہموار کریں ۔بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے سبب منہگائی و بے روزگاری عروج پے ۔عام شخص پریشان ہے ۔ بی جے پی اب انتخابات میں اپنی کھسکتی زمین کو دیکھ کو بوکھلا گئی ہے ،وہ فرقہ وارانہ کارڈ کھیل کر اکثریت کے مذہبی جذبات کو بھڑکا رہی تاکہ جذبات میں آکر اکثریت ان کی حمایت کر دے ،لیکن عوام بی بے پی اقتدار سے اتنی پریشان عاجز آچکی ہے کہ کوئ بات سننے کے لئے تیار نہیں ہے ۔ادھر مبینہ سیکولر پارٹیایوں کے حالات یہ ہیں کہ وہ بی جے پی سے اس قدر دہشت زدہ ہیں کہ جس کے سہارے وہ اقتدار میں آنے کا خواب دیکھ رہی ہیں ، اسی اقلیتی طبقات خصوصی طور سے مسلمانوں کا نام لینا پسند نہیں کر رہی ہیں ،انہیں خوف ہے کہ اگر انہوں نے مسلمانوں کا نام لے لیا تو اکثریتی ووٹ ان سے ناراض ہو جائے گا ۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اکثریت بھی منہگائی و بے روزگاری سے پریشان ہے ،اس کو ایسا اقتدار چاہیے جو صوبے میں روزگار کے موقع فراہم کرے اور منہگائی پر کنٹرول کر سکے ،ایسا اقتدار صرف سنیکت مورچہ ہی دے سکتی ہے ۔انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ وہ صوبے سے بھوک ،بدعنوانی و بے روزگاری و منہگائی کے خاتمہ کے لئے سماجک پریورتن سنیکت مورچہ کے امیدواروں کی حمایت کر کے اپنی راہ خود ہموار کریں۔

https://roznamasahara.com/peace-partys-appeal-to-support-the-sanket-morcha-for-the-protection-of-the-stable-and-deprived-sections-of-democracy/

پرتاپ گڑھ : (یواین آئی ) پیس پارٹی ملک میں پسماندہ و اقلیتی طبقات کے آئینی حقوق کی بازیابی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بنیاد پر ملک کے بھائی چارہ کو مستحکم و مضبوط بنانے ک....

پی ای ایس کالج کی طالبہ بی بی مسکان خان سے روزنامہ راشٹریہ سہارا کی بات چیت منڈےا (ایس این بی) : پی ای اےس کالج منڈےا مے...
10/02/2022

پی ای ایس کالج کی طالبہ بی بی مسکان خان سے روزنامہ راشٹریہ سہارا کی بات چیت منڈےا (ایس این بی) : پی ای اےس کالج منڈےا مےں زعفران شال گلے مےں ڈال کر مسلم طالبہ کو گھےرکر ’ جئے شری رام ۔جئے شری رام‘کے نعروں کے ساتھ جو ہنگامہ آرائی کی گئی اور پھر جواب مےں مسلم طالبہ نے بھگواجھنڈالہرانے والے لڑکوں کے درمےان جس ہمت وشجاعت کے ساتھ ’ اللہ اکبر۔اللہ اکبر‘ کی صدائےں بلندکےں اس کی ہرسوستائش کی جارہی ہے۔...

https://roznamasahara.com/if-i-was-provoked-by-the-slogans-of-jai-shri-ram-then-i-also-raised-the-voices-of-allah-akbar/

پی ای ایس کالج کی طالبہ بی بی مسکان خان سے روزنامہ راشٹریہ سہارا کی بات چیت منڈےا (ایس این بی) : پی ای اےس کالج منڈےا مےں زعفران شال گلے مےں ڈال کر مسلم طالبہ کو گھےرکر ’...

لکھنؤ، : (ایجنسی) اتر پردیش میں قانون ساز اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پولنگ جمعرات کی صبح 7 بجے پرامن طریقے سے ...
10/02/2022

لکھنؤ، : (ایجنسی) اتر پردیش میں قانون ساز اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پولنگ جمعرات کی صبح 7 بجے پرامن طریقے سے 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر پہلے سے طے شدہ وقت کے مطابق شروع ہوگئی۔ پہلے دو گھنٹے میں ووٹنگ کی رفتار دھیمی رہی۔ صبح 9 بجے تک صرف 7.95 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ بوتھوں پر ووٹر کی لمبی لائن لگی ہے۔ خرجہ کے جہانگیر پور علاقہ کے چنگروالی گائوں میں 110سال کے چیتر سنگھ اور 106 سال کی ریشمی دیوی نے ووٹ ڈالا۔ دونوں بزرگ میاں بیوی آزادی کے بعد سے ہی اپنے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ کنر سماج کے لوگوں نے بھی ووٹنگ کی۔ کنر سماج کے لوگوں نے وسندھرا واقعہ سیٹھ انندرام جے پوریا اسکول میں اپنا ووٹ ڈالا۔ کھوڑا نگر پالیکا کے آر کے میموریل پبلک اسکول میں بزرگ کشن دیوی نے ووٹ ڈالا۔ اس دوران لیڈیس پولیس نے ان کی مدد کی۔ راج نگر کی کشوم گویل نے ڈاکٹر سنتوش ویودھا مندر اسکول میں اپنا ووٹ ڈالا۔ الیکشن کمیشن نے آزادانہ، منصفانہ اور پرامن پولنگ کے انعقاد کے لیے بھرپور تیاریوں کے درمیان وسیع حفاظتی انتظامات کے سائے میں پولنگ شروع ہونے کی اطلاع دی ہے۔ کمیشن نے شاملی، مظفر نگر، میرٹھ، باغپت، غازی آباد، ہاپوڑ، گوتم بدھ نگر، بلند شہر، علی گڑھ، متھرا اور ہاتھرس اضلاع کی 58 نشستوں کے 10،833 پولنگ مراکز کے 25,880 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کے جلد آغاز کے بارے میں اطلاع دی ہے۔ اس مرحلے میں 11 اضلاع کے 2.28 کروڑ ووٹر شام 6 بجے تک ہونے والی پولنگ میں ای وی ایم میں 73 خواتین امیدواروں سمیت 623 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پولنگ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد تک صرف چند ووٹرز پولنگ سٹیشن پر پہنچے۔ سرد صبح پولنگ شروع ہونے پر ووٹرز سورج کے اوپر آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ کووڈ پروٹوکول کے تحت ووٹروں کو صرف ماسک پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز پر سینیٹائزر اور تھرمل اسکیننگ سمیت دیگر انتظامات بھی کیے ہیں۔...

https://roznamasahara.com/20-03-voting-in-the-first-phase-of-assembly-elections-in-up-the-highest-turnout-in-shamli/

لکھنؤ، : (ایجنسی) اتر پردیش میں قانون ساز اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پولنگ جمعرات کی صبح 7 بجے پرامن طریقے سے 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر پہلے سے طے شدہ وقت کے مطابق ....

نئی دہلی: (یو این آئی) عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 91 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہنے کے باوجود آج مسلسل 98ویں دن گھریلو سط...
10/02/2022

نئی دہلی: (یو این آئی) عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 91 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہنے کے باوجود آج مسلسل 98ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے بھی ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کر دیا تھا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی، جس سے عام لوگوں کو بڑی راحت ملی تھی۔ سنگاپور میں آج صبح لندن برینٹ کروڈ 0.11 فیصد کمی کے ساتھ 91.45 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.01 فیصد کم ہو کر 89.65 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔...

https://roznamasahara.com/petrol-and-diesel-prices-stable-on-98th-day/

نئی دہلی: (یو این آئی) عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 91 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہنے کے باوجود آج مسلسل 98ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہ...

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو تمام ووٹروں سے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحل...
10/02/2022

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو تمام ووٹروں سے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ ملک میں خوف کا ماحول ہے اور اس خوف کو ختم کرنے کے لیے تمام ووٹروں کو باہر نکل کر ووٹ دینا چاہیے اور جو حکومت خوف کا ماحول بنا رہی ہے اسے اقتدار سے باہر کا راستہ دکھانا چاہیئے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا’’ ملک کو ہر ڈر سے آزاد کرو، باہر آؤ اور ووٹ کرو۔" قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے آج 11 اضلاع کی 58 اسمبلی نشستوں کیلئے پہلے مرحلے کی پولنگ ہورہی ہے۔

https://roznamasahara.com/rahul-gandhi-appeals-to-all-voters-to-vote-without-fear-or-favor/

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو تمام ووٹروں سے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ ....

نئی دہلی :بی جے پی کے سینئر لیڈر اور کانگریس کے دیہی ترقیات اور پنچایت وزیر کے ایس ایشورپا نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ 'زعفرا...
10/02/2022

نئی دہلی :بی جے پی کے سینئر لیڈر اور کانگریس کے دیہی ترقیات اور پنچایت وزیر کے ایس ایشورپا نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ 'زعفرانی پرچم' مستقبل میں قومی جھنڈا بن سکتا ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ ترنگا اب قومی پرچم ہے، اور سب کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔ کانگریس کے گاؤں کی ترقی اور پنچایت راج منسٹر کے ایسپاہ نے کہا کہ صدیوں پہلے شری رام چندر اور ماروتی کے رتھ زعفرانی رنگ کے تھے۔ کیا تب ہمارے ملک میں ترنگا جھنڈا تھا؟ اب یہ (ترنگا) ہماری قومی توجہ کے طور پر درست ہے، اس کا احترام کیا جانا چاہئے، اس پر کوئی سوال نہیں ہے۔ صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہ کیا لال قلعہ پر بھگوا جھنڈا لہرایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا، "آج نہیں، بلکہ مستقبل میں کسی دن، لوگ ہنستے تھے جب ہم کہتے تھے کہ ایودھیا میں رام مندر بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب جب کہ ترنگے کو آئینی طور پر قومی پرچم کے طور پر قبول کر لیا گیا ہے تو عزت دی جانی چاہیے اور جو عزت نہیں دی جائے گی وہ حب الوطنی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم، بھگوا جھنڈا لہرانے والے، اس ملک میں آج نہیں بلکہ مستقبل میں ہندو مذہب آئے گا، اس وقت ہم لال قلعہ پر بھگوا پرچم لہرائیں گے، اب ترنگا ہمارا قومی پرچم ہے اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔ ہر کوئی ایشورپا ریاستی کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار کے اس دعوے کا جواب دے رہے تھے کہ طالب علم نے منگل کو شیو موگ کے گورنمنٹ فرسٹ گارڈ کالج میں حجاب مخالف احتجاج کے دوران ترنگا لہرایا تھا۔ شیوکمار کے دعووں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ایشورپا نے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ "ڈی کے شیوکمار جھوٹے ہیں، قومی پرچم کو نہیں ہٹایا گیا، صرف پرچم کا استعمال کیا گیا ہے۔ شیموگا کالج کے منتظم اور اس کے ماتحت پولیس نے یہ بھی واضح کیا کہ قومی پرچم کو بھگوا جھنڈا لہرانے کے لیے نہیں نیچے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا، ستون نیچے تھا، کچھ لوگوں نے بھگوا جھنڈا لہرایا، بعد میں اسے ہٹا دیا۔ ترجمہ: دانش رحمنٰ

https://roznamasahara.com/saffron-flag-could-become-national-flag-in-future-respect-tricolor-bjp-leader/

نئی دہلی :بی جے پی کے سینئر لیڈر اور کانگریس کے دیہی ترقیات اور پنچایت وزیر کے ایس ایشورپا نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ ‘زعفرانی پرچم’ مستقبل میں قومی جھنڈا بن سکتا ہے۔ تاہ....

انوکمپا کوٹہ:شادی شدہ بیٹی بھی نوکری پانے کی اہلاگرتلہ: تریپورہ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ اپنے والد کی آمدنی پر منحصر بیٹی...
10/02/2022

انوکمپا کوٹہ:شادی شدہ بیٹی بھی نوکری پانے کی اہلاگرتلہ: تریپورہ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ اپنے والد کی آمدنی پر منحصر بیٹی بھی مہلوک انحصار کوٹے کے تحت نوکری پانے کی اہل ہے۔ چیف جسٹس اندرجیت موہنتی اور جسٹس ایس سی چٹوپادھیائے کی ڈویژن بنچ نے منگل کو اپنے فیصلے میں واحد جج کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اس کے خلاف ریاستی سرکار کی پٹیشن خارج کر دی۔ ڈویژن بنچ نے کہا کہ شادی شدہ بیٹی کو مہلوک انحصار کوٹے کے تحت نوکری کے فائدے سے محروم کرنا آئین کے جذبے کے ساتھ ساتھ جنسی مساوات کے خلاف ہے۔ اس سے قبل واحد جج کی بنچ نے 5الگ الگ رٹ پٹیشنوں پر سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے والد کی آمدنی پر منحصر ایک شادی شدہ بیٹی مہلوک انحصار کوٹے کے تحت سرکاری نوکری پانے کی اہل ہے۔ واحد جج کے فیصلہ کے جائزہ کی اپیل کرتے ہوئے ریاستی سرکار نے ڈویژن بنچ کے سامنے ایک رٹ پٹیشن داخل کی تھی۔ معاملے میں 5 عرضی گزاروں میں سے ایک کی نمائندگی کرنے والے وکیل ہرے کرشن بھومک نے بدھ کو اس فیصلہ کو جنسی تفریق کے خلاف جیت قرار دیا۔

https://roznamasahara.com/anukampa-quota-married-daughter-also-eligible-for-employment/

انوکمپا کوٹہ:شادی شدہ بیٹی بھی نوکری پانے کی اہلاگرتلہ: تریپورہ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ اپنے والد کی آمدنی پر منحصر بیٹی بھی مہلوک انحصار کوٹے کے تحت نوکری پانے کی اہل...

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کلاس10ویں اور 12ویں کیلئے دوسرے سیشن (سیکنڈ ٹرم) ک...
10/02/2022

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کلاس10ویں اور 12ویں کیلئے دوسرے سیشن (سیکنڈ ٹرم) کے بورڈ امتحان 26اپریل سے آف لائن کے ذریعہ لے گا۔ حکام نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ سی بی ایس ای کے ایگزام کنٹرولر سنیم بھاردواج نے کہاکہ تھیوری امتحان 26 اپریل 2022 سے شروع ہوں گے۔ کلاس 10ویں اور 12ویں کی ڈیٹ شیٹ جلد ہی جاری کی جائے گی۔

https://roznamasahara.com/10th-and-12th-second-term-offline-examination-from-26th-april/

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کلاس10ویں اور 12ویں کیلئے دوسرے سیشن (سیکنڈ ٹرم) کے بورڈ امتحان 26اپریل سے آف لائن کے ذریعہ لے گا۔ حک....

نئی دہلی، (یو این آئی) : ہندوستان نے گزشتہ اتوار کو جاری ہونے والے چین اور پاکستان کے مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر اور چ...
10/02/2022

نئی دہلی، (یو این آئی) : ہندوستان نے گزشتہ اتوار کو جاری ہونے والے چین اور پاکستان کے مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر اور چین- پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کے تذکرے کی سخت مخالفت کی اور دونوں ممالک سے آج کہا کہ وہ پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقوں میں موجودہ صورتحال کو تبدیل کرنے والی کسی بھی سرگرمی کو فوری طور پر بند کریں ۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ ہم نے 6 فروری کوجاری ہونے والے چین اور پاکستان کے مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر اور مبینہ چین- پاکستان اکنامک کوریڈور(CPEC) کا ذکر دیکھا ہے۔ ہم نے ہمیشہ ایسے تذکرے کو مسترد کیا ہے اور اس پر ہمارا موقف چین اور پاکستان دونوں کو اچھی طرح معلوم ہے ۔مسٹرباگچی نے کہا کہ ہم اس مشترکہ بیان میں بھی جموں و کشمیر کے ذکر کو مسترد کرتے ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان کے اٹوٹ حصے اور ناقابل تقسیم علاقے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ دونوں ممالک ہندوستان کے اندرونی معاملوں میں مداخلت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک CPEC کا تعلق ہے تو ہم اس نام نہاد کوریڈور کے منصوبے کے حوالے سے چین اور پاکستان کو مسلسل اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہے ہیں جو ہندوستان کی اس سرزمین میں بنایا جارہا ہے جس پر پاکستان کا غیر قانونی قبضہ ہے۔ مسٹر باگچی نے کہا کہ ہم اس حصے میں موجودہ صورتحال کو تبدیل کرنے کی دوسرے ممالک کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور اس میں پاکستان کی طرف سے کی گئی تبدیلیاں بھی شامل ہیں، کیونکہ پاکستان وہاں پر غیر قانونی طور پر قابض ہے ۔ ہم تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسی تمام سرگرمیاں فوری طور پر بند کر دیں۔...

https://roznamasahara.com/stop-projects-in-our-territory-india-directs-pakistan-china/

نئی دہلی، (یو این آئی) : ہندوستان نے گزشتہ اتوار کو جاری ہونے والے چین اور پاکستان کے مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر اور چین- پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کے تذکرے...

آئین اور بھائی چارہ مخالف لوگ ’ٹکڑے ٹکڑے‘ گینگ کے ’لیڈر‘ نئی دہلی (پی ٹی آئی) : کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے وزیرا...
10/02/2022

آئین اور بھائی چارہ مخالف لوگ ’ٹکڑے ٹکڑے‘ گینگ کے ’لیڈر‘ نئی دہلی (پی ٹی آئی) : کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان پر بدھ کو سخت پلٹ وار کیا اور کہا کہ تہذیب، تاریخ، آئین اور بھائی چارہ کو تار تار کرنے والے اصلیت میں ’ٹکڑے ٹکڑے‘ گینگ کے ’لیڈر‘ہیں۔ راجیہ سبھا میں عام بجٹ 2022-23 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سبل نے موجودہ مرکزی حکومت کو مغل حکمراں اورنگ زیب سے بھی ’بدتر‘ قرار دیا اور کہا کہ اورنگ زیب نے بھی ’جزیہ ٹیکس‘ سے غریبوں اور محرومین کو راحت دی تھی جبکہ آج کی سرکار 2014 کے مقابلے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 203 اور 530 فیصد زیادہ ایکسائز ڈیوٹی وصول رہی ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ عام بجٹ زمینی حقیقت سے دور ہے اور اس میں سرکار کی دور اندیشی کی کمی جھلکتی ہے جبکہ کوئی طویل مدتی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ڈجیٹل، گرین، آب و ہوا، خود کفالت، میڈ ان انڈیا اور کاروبار کی آسانی جیسے الفاظ کا استعمال کیا گیا لیکن بے روزگاری، غربت، فوڈ سکیورٹی، مزدور، صحت، فلاح و بہبود، خواتین اور نوجوانوں کا تذکرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ غریب و متوسط طبقہ کیلئے نہیں بلکہ 2 فیصد لوگوں کیلئے ہے۔...

https://roznamasahara.com/senior-congress-leader-kapil-sibal-slammed-prime-minister-narendra-modis-statement-in-parliament/

آئین اور بھائی چارہ مخالف لوگ ’ٹکڑے ٹکڑے‘ گینگ کے ’لیڈر‘ نئی دہلی (پی ٹی آئی) : کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان پ...

(ایجنسی): دہلی کی ایک تنظیم AWOSPHR سماج سیوئی تنظیم کی جانب سے خواتین کو خود مختار بنانے کا پروگرام منعقد ہوا۔ اس پروگر...
10/02/2022

(ایجنسی): دہلی کی ایک تنظیم AWOSPHR سماج سیوئی تنظیم کی جانب سے خواتین کو خود مختار بنانے کا پروگرام منعقد ہوا۔ اس پروگرام کے ذریعہ خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے میں مدد ملے گی۔ اور سماج میں ان کا مقام بھی بڑھے گا۔ AWOSPHR کے سیکرٹری نے وہاں موجود سے لوگوں سے ان کا حال چال لیا۔ AWOSPHR تنظیم بنا لالچ سماج کی جو خدمت کررہی ہے وہ واقعی تعریف کے قابل ہے ۔ ’AWOSPHR‘ایکٹو ویلفیر آرگنائیزیشن فار سوشل پرابلم اینڈ ہیومن رائٹس نامی تنظیم کے کام کو لیکر لوگوں نے بہت تعریف کی۔ پروگرام میں ادارے کے سیکرٹری بابر علی، جہانگیر جی ،جوگندر جی، پنکج جی نے اس پروگرام میں لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔

https://roznamasahara.com/%d8%ae%d9%88%d8%a7%d8%aa%db%8c%d9%86-%da%a9%d9%88-%d8%ae%d9%88%d8%af-%d9%85%d8%ae%d8%aa%d8%a7%d8%b1-%d8%a8%d9%86%d8%a7%d9%86%d8%a7/

(ایجنسی): دہلی کی ایک تنظیم AWOSPHR سماج سیوئی تنظیم کی جانب سے خواتین کو خود مختار بنانے کا پروگرام منعقد ہوا۔ اس پروگرام کے ذریعہ خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے میں م....

نئی دہلی (ایجنسیاں) : اسمبلی الیکشن 2022(یوپی) کیلئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے ایک دن قبل وزیراعظم نریندر مودی نے نیوز ایجن...
10/02/2022

نئی دہلی (ایجنسیاں) : اسمبلی الیکشن 2022(یوپی) کیلئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے ایک دن قبل وزیراعظم نریندر مودی نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو دیئے انٹرویو میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی کو جم کر نشانہ بنایا۔ ایک طرف انہوں نے کانگریس کو آج کے ملک کے حالات کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا تو یوپی میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے وقت کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے اکھلیش یادو کو بھی گھیرا۔ انہوں نے کہاکہ یوپی میں پہلے کی سرکار میں بہن بیٹیاں گھر سے باہر نہیں نکل پاتی تھیں، آج یوپی کی بیٹی کہہ رہی ہے کہ شام کو اندھیرا ہونے کے بعد بھی اگر کہیں کام ہے تو جاسکتی ہوں۔ یہ جو اعتماد بحال ہوا ہے، وہ سیکورٹی کیلئے بہت ضروری ہے۔ وزیراعظم مودی نے سال 2022 کے اپنے پہلے انٹرویو میں 5ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات، سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو کے بیانات اور لکھیم پور تشدد پر بھی جواب دیا۔ مودی نے کہاکہ بی جے پی ہار ہار کر ہی جیتنے لگی ہے۔ ہم نے بہت شکست دیکھی ہیں، ضمانت ضبط ہوتی دیکھی ہے، پی ایم نے ایک طرف جہاں یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ریاست کے قانون وانتظام کیلئے سراہا، وہیں کنبہ پروری کیلئے کانگریس کو نشانہ بنایا۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایک اسٹیج سے کہا تھا کہ یوپی میں پروجیکٹس بی جے پی کے نہیں ہیں، بی جے پی عملی جامہ پہناتی ہے، اس پر وزیراعظم مودی نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ایک کلچر شروع ہوا ہے، سیاست داں بولتے رہتے ہیں کہ ہم یہ کریں گے، وہ کریں گے، 50 سال بعد اگر کوئی وہ کام کردے گا تو کہیں گے کہ ہم نے یہ اس وقت کہا تھا، ایسے لوگ بہت مل جائیں گے۔...

https://roznamasahara.com/congress-responsible-for-the-situation-in-the-country-narendra-modi/

نئی دہلی (ایجنسیاں) : اسمبلی الیکشن 2022(یوپی) کیلئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے ایک دن قبل وزیراعظم نریندر مودی نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو دیئے انٹرویو میں کانگریس اور سما...

Address

CTS 40/44, Sahara India Point, SV Road, Goregaon
Noida
201301

Products

News

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Roznama Sahara Mumbai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Roznama Sahara Mumbai:

Share

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Noida

Show All

You may also like