Fikr-o-Nazar official

Fikr-o-Nazar official The goal of our channel under umbrella of jamia rahmani kha nquah munger is to create hogh quality videos that focus on educating Muslims on sensitive issues.

28/06/2024

مکتب ولی سے حافظہ بننے والی طالبات کو فکر و نظر کی جانب سے بہت بہت مبارکباد۔آپ حضرات بھی انہیں مبارکباد دیں اور اپنی دعاؤں سے نوازیں
Maktab E Wali se hafiza banne wali Talibat ko Fikr O Nazar ki janib se Bahut bahut mubarakbad. Aap bhi inhen mubarakbad den aur apni duaon se nawazain.

28/06/2024
27/06/2024

The man who designed makkah & Madina Masjids for FREE

22/06/2024

After months of punishing heatwave, rain in Munger| soothing visuals

18/06/2024

Puri video dekhne ke liye niche diye Gaye link per click Karen 👇👇👇

مکمل تجزیہ دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
https://youtu.be/xTEXZP5n75U?si=b4iFviW3zQTnWekO

17/06/2024

14/06/2024

Cabinet Ministers| Even after loosing or contesting Loksabha Elections 2024| What Constitution says

10/06/2024
09/06/2024

Swearing-in-Ceremony of PM Narendra Modi and Union Council of Ministers at Rashtrapati Bhavan

https://youtu.be/2p6U3Qjb5ok?si=YNMcCE3D2VHxGkXnآج کی دوربین آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ دیکھئے اور اپنے تمام دوستوں کے ساتھ ...
06/06/2024

https://youtu.be/2p6U3Qjb5ok?si=YNMcCE3D2VHxGkXn

آج کی دوربین آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ دیکھئے اور اپنے تمام دوستوں کے ساتھ شیئر کیجئے۔

Todays Doorbeen is presented for you. Watch and share with all your contacts.

आज की दुरबीन आप की ख़िदमत में पेश है। देखिए और अपने तमाम साथियों के साथ शेयर कीजिए

Fikr o Nazar Official
Jamia Rahmani Khanquah Munger💐

https://youtu.be/4VD5tT5Iylc?si=LFr4gupOS2Xw6S2iIndia Alliance can easily form government with this equation| Explained|...
04/06/2024

https://youtu.be/4VD5tT5Iylc?si=LFr4gupOS2Xw6S2i

India Alliance can easily form government with this equation| Explained| Watch interesting Data analysis

انڈیا اتحاد اس ایکوئیشن کے ساتھ آسانی سے واضح مینڈیٹ کے ساتھ حکومت بنا سکتی ہے۔ دیکھیے دلچسپ اعداد و شمار

INDIA गठबंधन इस समीकरण के साथ आसानी से पूर्ण बहुमत के साथ सरकार बना सकती है। देखिए ख़ास डेटा विश्लेषण

Fikr o Nazar Official
Jamia Rahmani Khanquah Munger

INIDIA Alliance can form government by this equation| Loksabha Elections 2024| Congress needs few more seats

https://youtu.be/BTgh56UAgjY?si=crYKYMuFjQpgCQ6nملک کا 18 واں لوک سبھا انتخاب 2024 مکمل ہو چکا ہے۔ان انتخابات کے دوران ج...
02/06/2024

https://youtu.be/BTgh56UAgjY?si=crYKYMuFjQpgCQ6n

ملک کا 18 واں لوک سبھا انتخاب 2024 مکمل ہو چکا ہے۔ان انتخابات کے دوران جو ایک لفظ آپ کو مختلف ذرائع ابلاغ پر سننے کو ملا ہوگا وہ ہے ایگزٹ پول۔ اس لیے آج ہم اس تجزیہ میں جانیں گے کہ یہ ایگزٹ پول کیا ہوتا ہے؟

اسے کس طرح منظر عام پر لایا جاتا ہے اور اس کی کیا اہمیت ہوتی ہے؟

ہم یہ بھی جانیں گے کہ ایگزٹ پول کی تنقید کیوں کی جاتی ہے؟

ہم اس پر بھی تحقیقی روشنی ڈالیں گے کہ ہمارے ملک میں اس کے کیا اصول و ضوابط ہیں اور اس کے طریقہ کار کو بھی ہم آسان زبان میں سمجھیں گے؟

اخیر میں ہم 4 جون کو آنے والے رزلٹ کا اگزٹ پول بھی جانیںگے؟

18th Lok Sabha Election 2024 is now over. One word you must have heard on various media channels during these elections is exit poll. So today we will know in this analysis what is exit poll?

How is it proclaimed and what is its significance?

We will also know why exit polls are criticized.

We will also talk about its rules and regulations in our country and we will also understand its procedures in simple language?

Finally we will know the exit polls of the result coming on June 4th 2024?

مولانا سلمان رحمانی کے انتقال پر  امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کا اظہار تعزیت انتہائی افسوس ناک خبر ...
28/05/2024

مولانا سلمان رحمانی کے انتقال پر امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کا اظہار تعزیت

انتہائی افسوس ناک خبر موصول ہوئی کہ عزیزی محمد سلمان رحمانی سلمہ جو گزشتہ سال ہی جامعہ رحمانی سے فارغ ہوئے تھے، ان کا ایک سڑک حادثے میں انتقال ہوگیا، انا للہ و انا الیہ راجعون
عزیزی موصوف ایک ہونہار طالب علم تھے، اور ان سے قوم و ملت کو بڑی امیدیں وابستہ تھیں، جامعہ رحمانی مونگیر میں وہ اپنے حسنِ اخلاق ، مسلسل محنت اور اساتذہ کے بے پناہ ادب و احترام کے لیے مشہور تھے، یہ تمام اوصاف ان کے بہترین طالب علم ہونے کے ساتھ ساتھ اچھا انسان ہونے کا بھی پتہ دیتے ہیں۔

ان کے انتقال پر میرے ساتھ ساتھ جامعہ رحمانی کا ہر فرد ان کے گھر والوں کے ساتھ ان کے غم میں برابر کا شریک ہے، اللہ تعالٰی ان کی بال بال مغفرت فرمائے، اعلی علیین میں جگہ عطا کرے اور پس ماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین
مرسل
فکر و نظر آفیشئل
جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر

28/05/2024

Jamia Rahmani se isi saal farigh hone wale Maulana Salman Rahmani ka sarak hadse me intaqal|28May24
https://youtu.be/B-IBAI39KUg
انتہائی افسوس کے ساتھ فکر و نظر اس خبر کو شائع کر رہا ہے کہ جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر سے اسی سال فارغ ہونے والے جناب مولانا سلمان رحمانی بھلائی سہرسہ کا آج ایک سڑک حادثہ میں انتقال ہو گیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
انہوں نے چند ماہ پہلے ہی اجلاس ختم بخاری شریف کے موقع پر جامعہ رحمانی سے فراغت اور عالم بننے پر اپنے مختصر مگر جامع تاثرات کا اظہار کیا تھا۔

Jamia Rahmani se isi saal farigh hone wale Maulana Salman Rahmani ka sarak hadse me intaqal|28May24https://youtu.be/B-IB...
28/05/2024

Jamia Rahmani se isi saal farigh hone wale Maulana Salman Rahmani ka sarak hadse me intaqal|28May24
https://youtu.be/B-IBAI39KUg
انتہائی افسوس کے ساتھ فکر و نظر اس خبر کو شائع کر رہا ہے کہ جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر سے اسی سال فارغ ہونے والے جناب مولانا سلمان رحمانی بھلائی سہرسہ کا آج ایک سڑک حادثہ میں انتقال ہو گیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
انہوں نے چند ماہ پہلے ہی اجلاس ختم بخاری شریف کے موقع پر جامعہ رحمانی سے فراغت اور عالم بننے پر اپنے مختصر مگر جامع تاثرات کا اظہار کیا تھا۔ ملاحظہ فرمائیے

انتہائی افسوس کے ساتھ فکر و نظر اس خبر کو شائع کر رہا ہے کہ جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر سے اسی سال فارغ ہونے والے جناب مولانا سلمان رحمانی بھلائی سہرسہ کا آج ...

بہت ہی افسوس کے ساتھ قلم کوحرکت دیناپڑرہاہے ہیکہ جناب مولانا سلمان رحمانی صاحب مقام بھلائی ،سہرسہ جوگزشتہ سال جامعہ رحما...
28/05/2024

بہت ہی افسوس کے ساتھ قلم کوحرکت دیناپڑرہاہے ہیکہ جناب مولانا سلمان رحمانی صاحب مقام بھلائی ،سہرسہ جوگزشتہ سال جامعہ رحمانی سے فارغ ہوئے تھے ابھی کچھ دیرقبل ایک حادثہ میں اللہ کے پیارے ہوگئے ہیں ۔
تمام احباب سے درخواست ہے کہ ان کے لئے دعائے مغفرت کریں

پروفیسر محترم جناب شبیر حسن صاحب اس دار فانی سے دار بقا کو کوچ کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر بے پناہ افسوس ہوا۔ وہ م...
22/05/2024

پروفیسر محترم جناب شبیر حسن صاحب اس دار فانی سے دار بقا کو کوچ کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر بے پناہ افسوس ہوا۔ وہ مجھے بہت عزیر رکھتے تھے۔ پچھلے چند سالوں میں ہی ان سے میرا ایک مضبوط علمی رشتہ قائم ہوا تھا۔ ان سے میں نے والد صاحب کے خطبات کا مجموعہ “خطبات سبحانی”کی تقریظ لکھنے کی گزارش کی۔ انہوں نے خَنْدَہ پیشانی کے ساتھ نہ صرف اس گزارش کو قبول کیا بلکہ غریب خانہ تشریف لائے اور پورا مسودہ لے جا کر پہلے مطالعہ کیا پھر ایک بہترین تقریظ اپنے قلم سے، اپنی تحریر میں لکھ کر مجھے بھیجا۔ جسے آپ خطبات سبحانی جلد دوم میں پڑھ سکتے ہیں۔
وہ مونگیر کے مشہور کالج آر ڈی اینڈ ڈی جے کالج میں علم حیوانیات کے پروفیسر رہے اور برسوں وہاں تدریس کی خدمت انجام دی۔ زولوجی کے پروفیسر ہونے کے باوجود اردو سے ان کی محبت اور اردو زبان و ادب پر ان کی دسترس قابل رشک اور قابل ستائش تھی۔ اردو زبان میں ان کی کئی تصنیفات منظر عام پر آ چکی ہیں۔
ان کا تعلق ایک علمی گھرانہ سے ہے۔ ان کے ایک بھائی جناب تنویر حسن صاحب آر جے ڈی کے لیڈر ہیں اور دوسرے بھائی جناب تاج حسن صاحب ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر اور ناول نگار ہیں۔ یہ مرحوم جناب پروفیسر شبیر حسن صاحب کے مقبولیت کی بڑی علامت ہے کہ انہیں اپنی شناخت کے لئے کبھی اپنے دوسرے رشتہ داروں کا سہارا نہیں لینا پڑا۔ میں کہوں تو غلط نہ ہوگا کہ مونگیر میں شاید بہت سے لوگ ان کے اس بیک گراؤنڈ کو جانتے بھی نہیں ہیں۔ اللہ تعالی انہیں غریق رحمت کرے۔ ان کی تمام لغزشوں کو معاف فرما دے، انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین یا رب العالمین

Click the link to watch the full interview👇https://youtu.be/YfQxTPEM9Zk?si=MmL8uczQcgBWUtnAجامعہ رحمانی کا تعلیمی نظام م...
17/05/2024

Click the link to watch the full interview👇

https://youtu.be/YfQxTPEM9Zk?si=MmL8uczQcgBWUtnA

جامعہ رحمانی کا تعلیمی نظام مدارس اسلامیہ کے لیے عمدہ نمونہ: حضرت مولانا پروفیسر ابو سفیان سعید ندوی

جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کی تعلیم کا شہرہ سنا تھا لیکن اس طرح قریب سے دیکھا نہیں تھا۔جامعہ کی تعلیم، نئے شعبوں کا قیام اور اس کے نصاب کا مطالعہ اور مشاہدہ کرنے کے بعد بلا تآمل یہ کہ سکتا ہوں کہ مدارس اسلامیہ کو جامعہ کے تعلیمی نصاب کو اپنا لینا چاہیے اور علماء و فضلاء کی ایسی ہی کھیپ تیار کرنی چاہیے جیسا جامعہ رحمانی میں تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ وقت کی اہم اور اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا پروفیسر سفیان سعید ندوی سابق پروفیسر شعبہ عربی مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی و سابق استاذ جدا انٹرنیشنل اسکول جدا سعودی عرب نے فکر و نظر کو دیے اپنے ایکسکلوزو انٹرویو میں کیا۔
مولانا موصوف نے کہا کہ جامعہ رحمانی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرنے کے دوران انہوں نے جامعہ کے شعبہ دارالحکمت کو بھی دیکھا جہاں طلبہ کو فراٹے سے عربی بولتے ہوئے دیکھ کر انہیں بڑی حیرت ہوئی اور بے پناہ خوشی بھی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ رحمانی کا ایک اہم شعبہ دار الحکمت کا نظام حضرت امیر شریعت سابع مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا تجدیدی کارنامہ اور عظیم خدمت ہے، اور امیر شریعت مفکر ملت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر نے حضرت مولانا محمد علی مونگیری اور حضرت مولانا محمد ولی رحمانی کی تعلیمی فکر اور مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے دار الحکمت کی شکل میں حفظ قرآن سے فضیلت تک کا جو بارہ سالہ نصاب متعارف کرایا ہے وہ انتہائی قیمتی اور جامع ہونے کے ساتھ ساتھ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ندوۃ العلماء لکھنؤ اور جامعہ رحمانی مونگیر، دونوں اداروں کے بانی حضرت امیر شریعت کے جد امجد حضرت مولانا محمد علی مونگیریؒ ہیں۔جامعہ رحمانی کے نئے شعبے اور یہاں کا خوبصورت علمی ماحول انہیں کی فکر کا عملی مظہر ہے، اور اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ جامعہ رحمانی کو بہت سے اداروں پر فوقیت رہی ہے اور اب بھی اس کی فوقیت بدستور باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خصوصیت کے ساتھ مدارس کے ذمہ داران اور ہمدردان قوم و ملت سے اپیل کرتے ہیں وہ امیر شریعت رابع حضرت مولانا منت اللہ رحمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی تحریکات کا مرکز خانقاہ رحمانی و جامعہ رحمانی کے اصلاحی معمولات، تعلیمی فضا اور تعلیمی نظام کو قریب سے آ کر دیکھیں اور اسے اپنے علاقے اور اپنے مدرسوں میں رائج کریں۔
مولانا موصوف نے کہا کہ جدا میں قیام کے دوران بارہا وہ بھارتی سفارت خانہ جاتے تھے اور وہاں انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوتی تھی کہ غیر مسلم حضرات محض عربی پر دسترس ہونے کی وجہ سے وہاں شاندار تنخواہوں پر ملازمت کرتے ہیں ۔ جامعہ کے کچھ فارغین بھی عرب ممالک میں اس طرح کی ملازمت کر رہے ہیں جو بہت خوش آئیند ہے، لہذا ان کی خواہش ہے کہ مدارس اسلامیہ جامعہ رحمانی کے اس تعلیمی انقلاب کا حصہ بنے اور مدارس کے طلبہ قوم و ملت کے لیے نفع بخش بنیں تاکہ ان کے ساتھ ساتھ ان کے عیال کی زندگی بہتر ہو سکے۔
مولانا موصوف نے انگریزی کے شعبہ کو دیکھ کر بھی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ٹوٹی پھوٹی انگریزی بول کر بھی اپنی قابلیت کا اظہار کرتے ہیں لیکن جامعہ رحمانی کے طلبہ کو انگریزی کے شعبہ میں ایک ایسا نصاب ملا ہے جہاں نہ صرف انگریزی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ علم طبیعیات، علم کیمیا، علم ریاضیات اور علم حیاتیات کے اہم مضامین پڑھائے جا رہے ہیں اور حضرت کی فکر ہے کہ انہیں معلم بننا ہو تو معلم بننے کے اصول پڑھا دئے جائیں۔ امام بننا ہو تو قیادت کے اصول پڑھا دئے جائیں، منتظم بننا ہو تو انہیں انتظام کے بنیادی اصول سے ہم آہنگ کر دیا جائے۔ ایسی فکر اور طلبہ کی اس قسم کی تیاری مدارس کے ماحول میں منفرد اور یکتا ہے۔اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو وہ دن دور نہیں جب ہمارے طلبہ عربی کو اہل زبان کی طرح برتیں گے اور عرب ممالک میں جا کر درس و تدریس کے ساتھ ساتھ دیگر خدمات بھی انجام دیں گے ان شاءاللہ۔

Address

Jamia Rahmani Khanquah
Munger

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fikr-o-Nazar official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fikr-o-Nazar official:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Munger

Show All