مکتبہ اسلام

مکتبہ اسلام دینی درسی و غیر درسی کتابوں کا مرکز

نام: ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم قیمت: 80ایڈیشن: 68ہواںناشر: مکتبہ اسلام گوئن روڈ امین آباد لکھنؤ مرتبہ: امة الله تسنی...
05/04/2024

نام: ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم
قیمت: 80
ایڈیشن: 68ہواں
ناشر: مکتبہ اسلام گوئن روڈ امین آباد لکھنؤ
مرتبہ: امة الله تسنیم صاحبہ مرحومہ
کتاب کا جدید ایڈیشن پرکشش ٹائٹل اور بہترین کاغذ میں پرنٹ ہو چکا ہے، پانچواں حصہ ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ یہ مکمل سیٹ 5 حصوں پر مشتمل ہے۔ نیز درسی و غیر درسی کتب کے لئے بھی مکتبہ اسلام گوئن روڈ امین آباد لکھنؤ سے رابطہ کرسکتے ہیں.
[email protected]
MAKTABA-E-ISLAM
Maulana Mohammad Sani Hasani Memorial Educational Society
حضرت مولانا سید محمد حمزہ حسنی ندوی نوراللہ مرقدہ

نام: ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم قیمت: 80ایڈیشن: 68ہواںناشر: مکتبہ اسلام گوئن روڈ امین آباد لکھنؤ مرتبہ: امة الله تسنی...
27/03/2024

نام: ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم
قیمت: 80
ایڈیشن: 68ہواں
ناشر: مکتبہ اسلام گوئن روڈ امین آباد لکھنؤ
مرتبہ: امة الله تسنیم صاحبہ مرحومہ
کتاب کا جدید ایڈیشن پرکشش ٹائٹل اور بہترین کاغذ میں پرنٹ ہو چکا ہے، پانچواں حصہ ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
یہ مکمل سیٹ 5 حصوں پر مشتمل ہے۔ نیز درسی و غیر درسی کتب کے لئے بھی مکتبہ اسلام گوئن روڈ امین آباد لکھنؤ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
.com
MAKTABA-E-ISLAM
Maulana Mohammad Sani Hasani Memorial Educational Society

12/03/2024
10/03/2024

اَللَّهُمَّ أهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالأَمْنِ وَالإِيمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالاسْلَامِ، هِلَال رُشْدٍ وَخَيْرٍ رَبّىْ وَرَبُّكﷲُ.

29/02/2024
MAKTABA-E-ISLAM Moulana Rabey Hasani Nadwi
24/02/2024

MAKTABA-E-ISLAM Moulana Rabey Hasani Nadwi

نام: کاروان زندگی مصنف: مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی رحمۃاللہ علیہ جلد: 7 اصل قیمت 1895ناشر: مکتبہ ...
20/02/2024

نام: کاروان زندگی
مصنف: مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی رحمۃاللہ علیہ
جلد: 7
اصل قیمت 1895
ناشر: مکتبہ اسلام گوئن روڈ امین آباد لکھنؤ
ملنے کا پتہ: مجلس تحقیقات و نشریات اسلام ندوۃالعلماء لکھنؤ
دار الرشید رائے بریلی
سید احمد شہید رحمۃاللہ علیہ اکیڈمی رائے بریلی
MAKTABA-E-ISLAM

مدرسے تاریخ سے نہیں چلتے : از مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی رحمۃاللہ علیہ  MAKTABA-E-ISLAM
19/02/2024

مدرسے تاریخ سے نہیں چلتے : از مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی رحمۃاللہ علیہ
MAKTABA-E-ISLAM

نام: تفسیر قرآن (تفسیر ماجدی) از: مولانا عبد الماجد دریا بادی رحمۃاللہ علیہ جلد: 7قیمت: 4500ملنے کا پتہ: مکتبہ اسلام گوئ...
18/02/2024

نام: تفسیر قرآن (تفسیر ماجدی)
از: مولانا عبد الماجد دریا بادی رحمۃاللہ علیہ
جلد: 7
قیمت: 4500
ملنے کا پتہ: مکتبہ اسلام گوئن روڈ امین آباد لکھنؤ

MAKTABA-E-ISLAM

نام: سیرت امہات المومنین مرتب: مولانا محمد حمزہ حسنی ندوی رحمۃاللہ علیہ قیمت: 140 ناشر: مکتبہ اسلام گوئن روڈ امین آباد ل...
17/02/2024

نام: سیرت امہات المومنین
مرتب: مولانا محمد حمزہ حسنی ندوی رحمۃاللہ علیہ
قیمت: 140
ناشر: مکتبہ اسلام گوئن روڈ امین آباد لکھنؤ

حضرت مولانا سید محمد حمزہ حسنی ندوی نوراللہ مرقدہ
MAKTABA-E-ISLAM

نام: حیات خلیل (سوانح حیات حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوری رحمۃاللہ)مصنف: مولانا محمد ثانی حسنی رحمۃاللہ علیہ قیمت: 480ن...
06/02/2024

نام: حیات خلیل (سوانح حیات حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوری رحمۃاللہ)
مصنف: مولانا محمد ثانی حسنی رحمۃاللہ علیہ
قیمت: 480
ناشر: مکتبہ اسلام گوئن روڈ امین آباد لکھنؤ انڈیا
MAKTABA-E-ISLAM

(خواتین کا ترجمان ماھنامہ رضوان) خصوصی اشاعت فلسطین نمبرماہ: فروری 2024ماہ شمارہ نمبر: 2جلدنمبر: 67ٹوٹل شمارہ نمبر: 794ق...
01/02/2024

(خواتین کا ترجمان ماھنامہ رضوان) خصوصی اشاعت فلسطین نمبر
ماہ: فروری 2024
ماہ شمارہ نمبر: 2
جلدنمبر: 67
ٹوٹل شمارہ نمبر: 794
قیمت: 30 روپئے شمارہ
صفحات: 42
پیش کردہ: مولانا محمد ثانی حسنی فاؤنڈیشن محمد علی لین گوئن روڈ لکھنؤ۔
MAKTABA-E-ISLAM

(ماھنامہ رضوان خواتین کا ترجمان) خصوصی اشاعت بیاد مرشدالامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی رحمۃاللہ علیہشمارہ نمبر:...
27/01/2024

(ماھنامہ رضوان خواتین کا ترجمان) خصوصی اشاعت بیاد مرشدالامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی رحمۃاللہ علیہ
شمارہ نمبر: 793
قیمت: 30 روپئے شمارہ
صفحات: 42
Maulana Mohammad Sani Hasani Memorial Educational Society
Moulana Rabey Hasani Nadwi
MAKTABA-E-ISLAM

14/01/2024
الحمدللہ ممبئی میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کا اردو کتاب میلہ 6 تا 14 جنوری تک ہے،جس میں مکتبہ اسلام کی مطبوعات ب...
10/01/2024

الحمدللہ ممبئی میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کا اردو کتاب میلہ 6 تا 14 جنوری تک ہے،جس میں مکتبہ اسلام کی مطبوعات بھی دستیاب ہیں ممبئی کے قارئین حضرات ہماری مطبوعات حاصل کرنے کے لئے اسٹال نمبر 120 اور 121 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
#اردو
MAKTABA-E-ISLAM

01/01/2024

مولانا علی میاں ( ندوی ) ایک نامور عالم دین ، ایک بلند پایہ مصنف و دانشور اور ایک صاحب طرز ادیب ، ایک سحر انگیز خطیب ، ایک منفرد مؤرخ اور سیرت نگار تھے ، لیکن سب سے بڑھ کر وہ ایک داعی ، ایک مصلح اور ایک صاحب دل مزکی اور مربی تھے ، ان تمام اوصاف کے اجتماع نے ان کو بیسویں صدی کے اسلامی احیاء کے معماروں میں ایک درخشندہ مقام پر متمکن کیا۔ ان کے یہاں علامہ اقبال کا سوز و گداز ، مولانا مودودی کی عقلیت اور تصورِ دین کی جامعیت ، علامہ شبلی اور مولانا سید سلیمان ندوی کا ذوقِ تاریخ اور مولانا اشرف علی تھانوی ، مولانا الیاس ، مولانا عبدالقادر رائے پوری اور مولانا زکریا کی روحانیت کا امتزاج نظر آتا ہے ، علی میاں کے یہاں یہ سب ایک دوسرے کے نقیض نہیں ، ایک دوسرے کی تکمیل کرنے والے ہیں۔ اور یہی وہ نکتہ ہے جسے ناقدین علم و فن نے نظر انداز کر دیا ہے۔ مولانا علی میاں کا اصل میدان تاریخ و دعوت ہے ، سیرت اور انسان سازی ہے ، روح کی بیداری اور امت کی ترقی کے لئے اسلاف کے نمونہ کا احیاء ہے ، ان کے یہاں خانقاہ اور جہاد ، اور تزکیہ اور انقلاب دونوں دھارے ساتھ ساتھ نظر آتے ہیں ..!

پروفیسر خورشید احمد
ایڈیٹر ’ ترجمان القرآن ‘ ،

19/12/2023

مکتبہ اسلام کی ایک عمدہ پیشکش جلد ہی منظر عام پر انشاء اللہ!

حضرت مولانا سید محمد ثانی حسنی رحمۃ اللہ علیہ کی مشہور زمانہ تصنیف، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ کی حسب ایماء تصنیف کی ہوئی کتاب حیات خلیل یعنی استاذ المشائخ و العلماء حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوری رحمہ اللہ کی سوانح حیات انشاء اللہ جلد ہی منظر عام آرہی ہے۔

کتاب کا یہ تازہ ایڈیشن تقریباً تمام تسامحات اور لفظی اغلاط سے پاک ہے۔
کمپیوٹر کتابت اور بہترین ڈیزائن اور سیٹنگ کے ساتھ یہ ایڈیشن پانچ سو صفحات پر مشتمل ہے۔
کتاب کی طباعت بھی نہایت عمدہ اور معیاری ہے۔
شائقین حضرات جلد از جلد رابطہ کریں۔
MAKTABA-E-ISLAM
Dar Al Rasheed

الحمدلله ہماری نئی پیشکش طبع ہو کر پیش خدمت ہے جدید اضافوں و کمپوزنگ کے ساتھ MAKTABA-E-ISLAM Dar Al Rasheed
12/12/2023

الحمدلله ہماری نئی پیشکش طبع ہو کر پیش خدمت ہے جدید اضافوں و کمپوزنگ کے ساتھ
MAKTABA-E-ISLAM
Dar Al Rasheed

03/12/2023

ان شاء اللہ جلد ہی ذائقہ کتاب نئے اور خوبصورت ٹائٹل کے ساتھ پیش خدمت ہوگی آپ حضرات آرڈر کرسکتے ہیں

بسم الله الرحمن الرحيم نام: سیرت امہات المومنینؓمرتب: مولانا محمد حمزہ حسنی ندویؒباہتمام: سعید احمد حسنی ندویناشر: مکتبہ...
29/11/2023

بسم الله الرحمن الرحيم

نام: سیرت امہات المومنینؓ
مرتب: مولانا محمد حمزہ حسنی ندویؒ
باہتمام: سعید احمد حسنی ندوی
ناشر: مکتبہ اسلام، گوئن روڈ امین آباد لکھنؤ۔
صفحات: 184
قیمت:---140

یہ کتاب امہات المومنین رضی اللہ عنہن کی الگ الگ خصوصیات وامتیازات اور ان کے علمی ودینی کمالات اور معاشرتی وسیاسی سوجھ بوجھ اور ان کی شخصیت پر اہم اور ممتاز اہل قلم کے مضامین ومقالات کا ایک دل کش مجموعہ ہے جس کا اسلوبِ بیان سادہ اور رواں ہے۔ضرورت ہے کہ ان پاک ماؤں کے حالات عمل کی نیت سے مطالعہ کیے جائیں۔یہ کتاب عوام وخواص کے لیے یکساں طور پر بڑی مفید ہے۔ بالخصوص طبقہ خواتین اور دینی تعلیم سے وابستہ بچیوں کے لیے ایک بہترین اور لائق مطالعہ سوغات ہے، اور متعدد مدارس و جامعات میں داخل نصاب بھی ہے،

کتاب کا یہ نیا ایڈیشن اس لحاظ سے بہت قابل قدر ہے کہ اس کتاب میں مرشد الامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندویؒ کا مقدمہ شامل اشاعت ہے جو بلاشبہ کتاب کے لیے سند کا درجہ رکھتا ہے۔
اس کتاب میں فخر العلماء حضرت مولانا سید محمد واضح رشید حسنی ندویؒ کے اشہب قلم سے پیش لفظ بھی موجود ہے جو کتاب کی وقعت میں اضافہ کرتا ہے۔
اس کتاب میں مرتب کتاب؛ حضرت مولانا محمد حمزہ حسنی ندویؒ کے نوک قلم سے ایک تقریظ بھی مرقوم ہے جس سے کتاب کی ترتیب وتدوین کا قصہ پتہ چلتا ہے۔
اس کتاب کے مضامین میں حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کی تفسیر قرآن کا وہ حصہ سرفہرست ہے جس میں ازواج مطہرات کا تذکرہ ہے اور اس کے بعد حسب مراتب ودرجات مختلف اہل قلم کے عمدہ مضامین کو پیش کیا گیا ہے۔
اس کتاب کے نئے ایڈیشن میں کوشش کی گئی ہے کہ تمام آیات واحادیث کو تحقیق کے ساتھ مع ترجمہ پیش کیا جائے۔

26/11/2023

مفکراسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی نوراللہ مرقدہ اپنے گھر سے بیت اللہ جاتے ہوئے

اسلامی صحافت آج ایسی اسلامی صحافت کی شدید ضرورت ہے جو نہ صرف یہ کہ اسلام کی ترجمانی کرے اور اسلامی دنیا کی سچی اور واقعا...
14/11/2023

اسلامی صحافت

آج ایسی اسلامی صحافت کی شدید ضرورت ہے جو نہ صرف یہ کہ اسلام کی ترجمانی کرے اور اسلامی دنیا کی سچی اور واقعاتی تصویر پیش کرے ، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مغربی دنیا کو بے نقاب کرے ، مغربی قوم کی گمراہی ، بے راہ روی ، ذہنی انتشار ، بہیمیت ، اخلاقی انحطاط ، انسانی اقدار اور خود اپنے بنائے ہوئے بین الاقوامی ضوابط وروایات کی پامالی ، ہٹ دھرمی اور عہد شکنی اور قومی ودینی عصبیت کو عریاں کرے ، پھر خود مغربی افراد کی اپنے اپنے ملکوں میں انسانی ہمدردی اور اخلاقی قدروں سے محرومی اور زبوں حالی کو واشگاف کرے ۔
( ذرائع ابلاغ اور عالم اسلام ص 136 ۔ 137 )

حضرت مولانا محمد واضح رشید حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ
[email protected]
MAKTABA-E-ISLAM

کتاب:  تاریخ دعوت و عزیمت (جدید ایڈیشن)مصنف: مولانا ابوالحسن علی میاں ندوی رحمہ اللہجلدیں: 5قیمت: 1650ملنے کا پتہ: مکتبہ...
06/11/2023

کتاب: تاریخ دعوت و عزیمت (جدید ایڈیشن)

مصنف: مولانا ابوالحسن علی میاں ندوی رحمہ اللہ

جلدیں: 5
قیمت: 1650
ملنے کا پتہ: مکتبہ اسلام گوئن روڈ امین آباد لکھنؤ
________________________

زیر نظر کتاب میں عالم اسلام کے عظیم مفکر مولانا ابو الحسن ندوی رحمة الله عليه نے تاریخ کے صفحات سے دعوت وعزیمت کے تسلسل کو اجاگر کیا ہے اور اسلام کی تیرہ سو برس کی تاریخ میں اصلاح وانقلاب حال کی کوششوں کو بیان کیا ہے، انہوں نے ان ممتاز شخصیتوں اور تحریکوں کی نشاندہی کی ہے جنہوں نے اپنے اپنے وقت میں اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق دین کے احیاء اور تجدید اور اسلام اور مسلمانوں کی حفاظت کے کام میں حصہ لیا اور جن کی مجموعی کوششوں سے اسلام زندہ اور محفوظ شکل میں اس وقت موجود ہے، اوراس وقت ایک ممتاز امت کی حیثیت سے نظر آتے ہیں، اس کتاب کا مطالعہ ہر مسلمان کو لازماً کرنا چاہیے تاکہ مصلحین امت کے اصلاحی ودعوتی اور مجاہدانہ کارناموں سے واقفیت حاصل ہو سکے.

کتاب کے لئے رابطہ کریں. [email protected]
مکتبہ اسلام
MAKTABA-E-ISLAM

*سیرۃ النبی و ذکر صحابہ کے موضوع پر سید احمد شہید اکیڈمی کی دو اہم کتابوں کی رسم اجرا**بدست؛ حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرح...
26/10/2023

*سیرۃ النبی و ذکر صحابہ کے موضوع پر سید احمد شہید اکیڈمی کی دو اہم کتابوں کی رسم اجرا*
*بدست؛ حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی دامت برکاتہم*

مؤرخہ ۲۵/اکتوبر ۲۰۲۳ء بروز بدھ؛
آج بروز بدھ بعد نماز عصر حضرت مہتمم صاحب دار العلوم ندوۃ العلماء کی رہائش گاہ پر ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس میں مولوی محمد ارمغان بدایونی ندوی کی کتاب *اسفار رسول صلی اللہ علیہ وسلم* اور مولوی محمد امین حسنی ندوی کی کتاب *تذکرہ اصحاب بدر* کے نام سے دو اہم تصنیفات کی رسم اجرا ہوئی۔
رسم اجرا کرتے ہوئے حضرت مہتمم صاحب نے فرمایا:
“سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر *اسفار رسول* کے نام سے دعوتی اسلوب سے ہم آہنگ یہ ایک علمی وتحقیقی پیش کش ہے، جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے تجارتی ودعوتی اسفار کو جمع کیا گیا ہے، انشاء اللہ یہ کتاب دعوت سے تعلق رکھنے والوں کے لیے مفید ثابت ہوگی، جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر سفر کے بعد حاصل مطالعہ کے عنوان سے داعیان دین کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری باتیں لکھی ہیں۔
اسی طرح *تذکرہ اصحاب بدر* کے نام سے یہ کتاب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ان نفوس قدسیہ کا ذکر خیر ہے جنہوں نے غزوہ بدر میں شرکت کی، ان میں سے کچھ نے جام شہادت نوش کیا اور جو فتح یاب ہوکر مدینہ واپس آئے اللہ نے انہیں مغفرت کا پروانہ سنایا، علم وتحقیق کے لحاظ سے یہ کتاب اس طور پر ممتاز ہے کہ اس میں مکمل شرکائے بدر یعنی ۳۱۳ صحابہ کرام کا حروف تہجی کے لحاظ سے تذکرہ آگیا ہے۔
یہ دونوں کتابیں اس لحاظ سے بھی ممتاز ہیں کہ ان میں مرشد الامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کا قیمتی مقدمہ بھی تحریر ہے۔”
اس محفل کا آغاز مولانا ذبیح اللہ ندوی کی تلاوت سے ہوا اور حضرت مہتمم صاحب کی دعا پر اختتام ہوا۔
MAKTABA-E-ISLAM

نام: تذکرہ اصحاب بدر رضی اللہ عنھم ورضوا عنہ مصنف: سید امین حسنی ندوی ناشر: سید احمد شہید رائے بریلی اتر پردیشصفحات: 208...
20/10/2023

نام: تذکرہ اصحاب بدر رضی اللہ عنھم ورضوا عنہ
مصنف: سید امین حسنی ندوی
ناشر: سید احمد شہید رائے بریلی اتر پردیش
صفحات: 208
قیمت: 160
ملنے کا پتہ: مکتبہ اسلام گوئن روڈ امین آباد لکھنؤ انڈیا
حضرت مولانا سید محمد حمزہ حسنی ندوی نوراللہ مرقدہ
MAKTABA-E-ISLAM
Dar Al Rasheed

Address

177/41 Rauf Market Gwynne Road Aminabad Lucknow (U. P)
Lucknow
226018

Opening Hours

Monday 10:30am - 8:30pm
Tuesday 10:30am - 8:30pm
Wednesday 10am - 8pm
Thursday 9am - 10pm
Friday 10:30am - 8:30pm
Saturday 10:30am - 8:30pm
Sunday 10:30am - 8:30pm

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مکتبہ اسلام posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to مکتبہ اسلام:

Videos

Share

Category