Kashmir News HD

Kashmir News HD Knews HD MISSION, VISION
VISION
KNEWS HD shall be the leading news and public information channel in Azad Jammu and Kashmir.
(70)

The purpose of this channel is to voice the opinion of people to empower them, and to publicize their opinion at national and International level. MISSION
We shall inform, inspire, and empower our people and nation through relevant, trustworthy, and world-class quality television programs and services. CORE VALUES
Professionalism, Integrity, Commitment, and Dedication Teamwork, Innovation, and Service, Excellence, and morality, justice, Values for Allah, Country and People.

05/09/2024
31/08/2024

پروگرام :سلام پاکستان ۔اعجاز شائق براہ راست بر طانیہ
موضوع: جماعت اسلامی اور تاجروں کی ہڑتال، بلوچستان کی صورتحال اور حکومتی مجبوریاں
ماہل بلوچ کون تھی ؟ اس نے خود کش حملہ کیوں کیا؟
بلوچستان میں پنجابیوں کو کیوں مارا جا رہا ھے؟
مہمانان گرامی:
نصر اللہ گورایہ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان
عقیل احمد ترین سنئر ترین ایڈیٹر روزنامہ غزنوی راولپنڈی
‏‪ ‬ ‪ ‬ ‪ ‬ ‪ ‬ ‪ ‬ ‪ ‬

گیدڑ سنگھی.عوام میں گیدڑ سنگھی سے متعلق بے شمار غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں. کچھ لوگ اس کو گیدڑ کی ناف سمجھتے ہیں. کچھ لوگ ...
21/08/2024

گیدڑ سنگھی.
عوام میں گیدڑ سنگھی سے متعلق بے شمار غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں. کچھ لوگ اس کو گیدڑ کی ناف سمجھتے ہیں. کچھ لوگ اسے سر ایک بالوں کا گچھا سمجھتے ہیں. کچھ جوگی اس کو ایک ایسے گیدڑ کے سر پر نکلنے والا سینگ بتاتے ہیں جو کہ گلہری کے برابر ہوتا ہے اور پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے. جس کو تلاش کرنا بھی جوئے شیر لانے سے کم نہیں.

اس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ جس کے پاس ہو اس کی قسمت بدل جائے گی. اس کو ہر طرح سے مالی مدد حاصل ہوگی. زیورات یا نقدی کے سیف میں گیدڑ سنگھی رکھی جائے تو وہ مزید بڑھیں گے. دولت اور کاروبار میں ترقی ہوگی، گمشدہ مال مل جایا کرے گا. غیب سے ہر طرح کی مدد اور خوشحالی حاصل ہوگی، دولت آنے کے ہر ذریعے میں کامیابی ہوگی. لاٹری، بانڈ، جوا، سٹہ، کاروبار میں کامیابی ہوگی.

اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ گیدڑ سنگھی کا تعلق ہندوستان سے ہے اور اسے ہندو تانترں نے دریافت یا ایجاد کیا لیکن ہمیں ہندو مذہب یا تاریخ کی کسی کتاب میں گیدڑ سنگھی کا ذکر نہیں ملتا. چونکہ اسے سیندور میں رکھا جاتا ہے اس لیے اس کا تعلق ہندؤوں سے جوڑ دیا گیا.

درحقیقت گیدڑ سنگھی کا ذکر ہمیں قدیم مصر میں ملتا ہے. قدیم مصر میں گیدڑ کو ایک انتہائی متبرک جانور سمجھا جاتا تھا. ان کے ایک دیوتا کا نام انوبس Anubis تھا جس کا سر گیدڑ جیسا اور باقی جسم انسان کا تھا. آپ نے اکثر قدیم مصر کے اہرام اور دوسرے قدیم عمارات کی دیواروں پر منقش شدہ تحاریر اور شبیہات میں اس دیوتا کی تصویر دیکھی ہوگی. اسی طرح قدیم مصریوں میں بلی کو بھی انتہائی مقدس جانور خیال کیا جاتا تھا.

مصری لوگ گیدڑ سنگھی نکال کر حنوط کر لیتے تھے اور پھر ایک خاص مرتبان میں رکھ کر اپنے خزانے میں رکھتے تھے. اسی طرح یہ رسم چلتی ہوئی ہندوستان اور تمام دنیا تک بھی پہنچی. زمانہ قدیم سے لوگ گیدڑ سنگھیاں حنوط کر لیتے تھے. راجہ مہاراجہ اور بادشاہ اسے اپنے خزانوں کے درمیان رکھتے تھے.

کہا جاتا ہے کہ جب گیدڑ سو سال کا ہو جاتا ہے تو اس کے سر پر سینگ اگ آتا ہے یا یہ کہ یہ سینگ صرف گیدڑوں کے سردار گیدڑ کے سر میں پایا جاتا ہے.

لوگ اس چیز کو بہت منتیں کر کے جوگیوں اور ملنگوں سے خریدتے ہیں اور خریدتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ یہ زندہ حالت میں ہو اور پھر بڑے پیار اور عزت سےاسے سیندور اور خوشبووں والی ایک چھوٹی سی ڈبی میں رکھتے ہیں. سیندور وہی سرخ رنگ کا پوڈر نما سفوف ہے جیسے ہندو پٙتی اپنی پتنی کی مانگ میں لگاتا ہے. سیندور ایک کیمیکل ہوتا ہے جو اسے کیڑے لگنے اور گلنے سڑنے سے محفوظ رکھتا ہے.

لوگ اس گیدڑ سنگھی کا بہت خیال رکھتے ہیں اور پاک صاف ہو کر اس کے نزدیک جاتے اور اس کو ہاتھ میں پکڑتے ہیں کیونکہ جوگی صاحب نے انہیں بتایا ہوتا ہے کہ اگر ناپاک حالت میں اس کے قریب جاؤ گے تو یہ مر جائے گی یا اس وجہ سے آپ کا بہت بڑا نقصان ہو جاۓ گا.

اصل میں گیدڑ سنگھی واقعی گیدڑ کے سر (کھوپڑی) سے حاصل ہوتی ہے. یہ بلکل جلد کے نیچے موجود ہوتی ہے اور اسے اس کے سر سے کاٹ کر علیحدہ کر لیا جاتا ہے. اسی لئے اس چیز کے گرد بال بھی موجود ہوتے ہیں. گیدڑ سنگھی کینسر زدہ (tumer) سیلز ہیں جو کہ گیدڑوں کے سر میں ایک بڑے دانے کی طرح ابھر آتا ہے جس میں تھوڑی سی سختی بھی آجاتی ہے.

گیدڑ کے سر سے الگ ہونے کے باوجود اس کے بڑھنے کی 2 وجوہات ہو سکتی ہیں:

1. پہلی وجہ یہ کہ کینسر والے سیلز اس سنگھی میں موجود ہوتے ہیں جو کہ ایک دوسرے کو کھا کر بڑھتے رہتے ہیں جس سے محسوس ہوتا ہے کہ گیدڑ سنگھی بڑھ رہی ہے.

2. اس کے بڑھنے کی دوسری وجہ آکسیجن کی غیر موجودگی میں بیکٹیریا کی گروتھ کا جاری رہنا یا ان کی تعداد کا بڑھتے رہنا بھی ہو سکتا ہے.
یہ سب کینسر زدہ سیلز کو سندور میں حنوط کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے.

نوٹ: اگر کسی کے پاس اس کے سائز کے بڑھنے کی کوئی اور وجہ ہے تو کمنٹ میں ضرور بتائیے گا.

کچھ بھیک مانگنے والے جوگی اور سپیرے بھی لوگوں کو گیدڑ سنگھی کے نام پر چونا لگا جاتے ہیں. سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر گیدڑ سنگھی فائدہ مند ہوتی تو وہ خود خوشحال ہوتے اور دربدر بھیک نہ مانگ رہے ہوتے
@

پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں سہولت کاری کے الزامات کی تحقیقات کے لیے مز...
20/08/2024

پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں سہولت کاری کے الزامات کی تحقیقات کے لیے مزید چھ جیل ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ جیل ذرائع نے دعویٰ کیا کہ زیرِ حراست خواتین ملازمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان پیغام رسانی کا کام کرتا تھا۔

20/08/2024

الحاج راجا نور محمد صاحب کے چھوٹے بھائی ،پراسیکیوٹر انسپکٹر راجا شفیق کے والد محترم ،ڈسٹرکٹ کونسلر راجا واجد نور کے حقیقی چچا معروف سیاسی کارکن راجا صدیق صاحب انتقال کر گئے ہیں ۔مرحوم نے بھرپور سیاسی زندگی گزاری ۔۔
اللہ رب العزت مغفرت فرمائے اور جملہ خاندان کو صبر حوصلہ عطا فرمائے آمین ثمہ آمین ۔۔
نمازہ جنازہ آج 11 بجے دن پائلٹ ہائی سکول باغ اور شام 4 بجے دھوندار بازار میں ادا کر دی گئی۔۔۔

مرحوم سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے ۔۔

18/08/2024

14 حکمتیں جن پر عمل کرنے سے آپ کو ذہنی سکون ملے گا*

1. اعتماد کی انتہا یہ ہے کہ جب لوگ آپ کا مذاق اڑائیں تو آپ خاموش رہیں کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کون ہیں اور وہ کون ہیں۔

2. خاموش لوگ یا تو بڑے غم کے حامل ہوتے ہیں یا بڑے خواب کے۔

3. آپ نے یہ دنیا نہیں بنائی تاکہ دوسروں پر اپنی شرائط مسلط کریں۔ پہلے خود کو درست کریں تاکہ آپ دوسروں کے لیے مثال بن سکیں، پھر ان سے توقع کریں کہ وہ آپ کے جیسے ہوں۔

4. جاہلوں سے بحث کرنا پانی پر نقش بنانے کے مترادف ہے، چاہے آپ کتنی بھی محنت کریں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

5. جوتے کے پاس زبان ہے لیکن وہ بولتا نہیں، میز کے پاس پاؤں ہیں لیکن وہ چلتی نہیں، قلم کے پاس پر ہے لیکن وہ اڑتا نہیں، گھڑی کے پاس کانٹے ہیں لیکن وہ کاٹتے نہیں، اور بہت سے لوگوں کے پاس عقل ہے لیکن وہ سوچتے نہیں۔

6. وہ آپ کے بارے میں برا بولتے ہیں، پھر آپ کے ساتھ بیٹھتے ہیں اور آپ کے چہرے پر مسکراتے ہیں، یہ سب سے گندے لوگ ہیں۔

7. مشکل وقت انسان کے اصل جوہر کو ظاہر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

8. چھوٹے دماغ کے لوگوں کی چھوٹی پریشانیاں ہوتی ہیں، جبکہ بڑے دماغ کے لوگوں کے پاس پریشانیوں کے لیے وقت نہیں ہوتا۔

9. ایسے شخص کے قریب نہ رہیں جو آپ کو خوش کرتا ہو، بلکہ ایسے شخص کے قریب رہیں جو صرف آپ کے ساتھ خوشی محسوس کرتا ہو۔

10. لوگ لہروں کی مانند ہیں، اگر آپ ان کے ساتھ چلیں تو وہ آپ کو ڈبو دیں گے، اور اگر ان کی مخالفت کریں تو وہ آپ کو تھکا دیں گے۔

11. میں نہیں جانتا کامیابی کا راز کیا ہے، لیکن ناکامی کا راز سب کو خوش کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

12. میں اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہوں، تو یا تو میں کامیاب ہوں گا، یا میں کامیاب ہوں گا، یا میں کامیاب ہوں گا۔

13. اگر بھولنے کی نعمت نہ ہوتی، تو ہم میں سے بہت سے لوگ پاگل ہو جاتے۔

*سب سے اہم:*

14. خود کو کنجوسوں کی فہرست سے نکال دیں اور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم ❤️ پر درود بھیجیں۔

یہ حکمتیں آپ کو نہ صرف ذہنی سکون فراہم کریں گی بلکہ آپ کی زندگی کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔
منقول
#قراةالعین زینب ایڈووکیٹ

قاضھ صغیر کی بیٹی طیبہ نے ٹاپ کر کے جہلم ویلی کی شان بڑھا دی
18/08/2024

قاضھ صغیر کی بیٹی طیبہ نے ٹاپ کر کے جہلم ویلی کی شان بڑھا دی

ھماری اپنی زمین میں اس طرح کی خوبانی ھوا کرتی تھی  لیکن اب تو پورے گاوں میں  ڈھونڈے سے نہیں ملتی ۔
18/08/2024

ھماری اپنی زمین میں اس طرح کی خوبانی ھوا کرتی تھی لیکن اب تو پورے گاوں میں ڈھونڈے سے نہیں ملتی ۔

مظفرآبادقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر و کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز یوم پاکستان کی تقریب کے ...
15/08/2024

مظفرآباد
قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر و کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر محو گفتگو ہیں۔
#

15/08/2024

پروگرام: سلام پاکستان -اعجاز شائق کے ساتھ براہ راست پٹربرا برطانیہ سےموضوع:آزادی کا سفر - کشمیر کی آزادی باقی - تکمیل پاکستان باقی ہےمہمانان گرامی: سید منظور شاہ چیرمین اتحاد اسلامی حریت مقبوضہ کشمیر عقیل احمد ترین سنئیر صحافی ، کالم نگار ، ادیب ریحانہ علی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری انفارمیشن تحریک کشمیر بر طانیہ

Peer Chinasi Muzaffarabad Kashmir 🌲
08/08/2024

Peer Chinasi Muzaffarabad Kashmir 🌲

Betaab Valley...Kashmir
07/08/2024

Betaab Valley...Kashmir

گڑھی دوپٹہ کے مشہور اغواء برائے تاوان چوہدری خانی زمان کیس میں چوہدری خانی زمان کی بازیابی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا ک...
07/08/2024

گڑھی دوپٹہ کے مشہور اغواء برائے تاوان چوہدری خانی زمان کیس میں چوہدری خانی زمان کی بازیابی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے پر نوجوان سوشل ورکر عبید الرحمٰن کاٹل وزیر آذاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر سید بازل علی نقوی سینیٹر پارلیمنٹرین پاکستان پیپلز پارٹی پیر سید خورشید شاہ اور سندھ سے آن کے جاننے والوں جنہوں نے خانی زمان تک رسائی حاصل کی اور ان تمام دوستوں کا کابھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس سارے معاملے میں بھرپور کردار ادا کیا ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اور خانی زمان کے لیے دعائیں کرنے والے تمام احباب کا بہت بہت شکریہ منجانب اہلیان گڑھی دوپٹہ و اہل خانہ چوہدری خانی زمان

12/07/2024

پروگرام : جلتے چنار اعجاز شائق کے ساتھ براہ راست پیٹر برا بر طانیہ سے
موضوع :یوم شہداءۓ کشمیر تجدید عہد کا دن
مہمانان گرامی:
مشتاق احمد بٹ
سکریٹری اطلاعات کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر/پاکستان

ایڈوکیٹ سید یوسف نسیم شاہ
آل پارٹی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیئرمین پیپلز فریڈم کانفرنس
ایڈوکیٹ ریحانہ علی انفارمیشن سکرٹری تحریک کشمیر بر طانیہ
محمد احسن انتو چیرمین انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن راٹس
سردار ساجد محمود
جموں و کشمیر لبریشن سیل
راجہ ذکی جبار
مرکزی سیکرٹری اطلاعات
مسلم کانفرنس یوتھ ونگ
میزبان:اعجاز شائق سی ای او کے نیوز
منیر احمد زاہد سنئیر جرنلسٹ، کالم نگار ، شاعر وادیب

مجاہد اول سردار عبد القیوم کی 9 ویں برسی آج آزادکشمیر اور پاکستان  بھر سے سیاسی قایدیں شرکت کریں گے۔برسی کے انتظامات مکم...
10/07/2024

مجاہد اول سردار عبد القیوم کی 9 ویں برسی آج آزادکشمیر اور پاکستان بھر سے سیاسی قایدیں شرکت کریں گے۔
برسی کے انتظامات مکمل ، مرکزی مزار غازی آباد میں منعقد ہوگی ،تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو کی قوم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

07/07/2024

Monqabat Ali Mola

جناب ڈائریکٹر جنرل سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر  واٹر رسکیو ٹیم   SDMA   مظفرآباد اور  رسکیو 1122 ضلعی  انتظ...
13/06/2024

جناب ڈائریکٹر جنرل سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر واٹر رسکیو ٹیم SDMA مظفرآباد اور رسکیو 1122 ضلعی انتظامیہ نیلم کی ٹیم نے 4 دن سے جاری سرچ آپریشن میں 09 جون کو کریم آباد حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 08 افراد کی ڈیڈ باڈیز کو ریکور کر لیا گیا ہے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو بھی ریکور کر لیا گیا ہے.جناب ڈائریکٹر جنرلSDMA طاہر ممتاز خان نے تمام تر آپریشن کی نگرانی بذات خود کی اور کامیاب آپریشن پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اس وقت آپریشن روک دیا گیا ہے مزید لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے کل سے پھر آپریشن جاری رہے گا -
Muzaffarabad State Disaster Management Authority, AJK Bawa Bilal Awan Offical Rescue 1122 Muzaffarabad AJK AJK Police Prime Manister of AZAD JAMMU & Kashmir Civil Society Muzaffarabad گڑھی دوپٹہ Garhi Dupatta Muhammad Iqbal Usama Mukaram Qureshi AJKPSC ( Public Service Commission Of AJK)

*رات گئے میونسپل مجسٹریٹ سردار ہمراہ کا مٹن مارکیٹ میں چھاپہ ناقص گوشت برآمد ہونے پر گوشت ضبط دکان سیل کر دی گئی*دوران ا...
13/06/2024

*رات گئے میونسپل مجسٹریٹ سردار ہمراہ کا مٹن مارکیٹ میں چھاپہ ناقص گوشت برآمد ہونے پر گوشت ضبط دکان سیل کر دی گئی*

دوران انسپیشکن مٹن مارکیٹ کی دکان پر بدبودار، مضر صحت خراب گوشت ڈیپ فریزر سے برآمد ہوا

لائیو سٹاک کے سینئر وٹرنری آفیسر، ڈاکر زاہد کی موجودگی میں انسپکٹران بلدیہ نے گوشت ضبط کیا۔

ملزم کیخلاف استغاثہ مرتب کر لیا گیا،جس کے بعد مزید قانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا

کاروائی کے دوران، انسپکٹر ملک اعجاز محبوب،ندیم میر، سردار جنید موقع پر موجود رہے۔ قصابوں کی جانن سے ہڑتال کا اعلان

*شکایات کی صورت میں شکایت سیل میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کریں،میونسپل مجسٹریٹ سردار عمران*
05822920671
05822923136

ہاڑی گہل (عامر سہیل )کرنل نسیم مرحوم کی برسی عقیدت و احترام سے بنائی گئی وزیراعظم آزاد کشمیر چوھدری انوار الحق کی بطور م...
13/06/2024

ہاڑی گہل (عامر سہیل )کرنل نسیم مرحوم کی برسی عقیدت و احترام سے بنائی گئی
وزیراعظم آزاد کشمیر چوھدری انوار الحق کی بطور مہمان خصوصی شرکت
کرنل نسیم کے چاھنے والوں کا جم غفیر استقبال کیلئے امڈ آیا
ھائر سیکنڈری سکول ھاڑی گہل گراونڈ پینڈال میں جگہ کم پڑ گئی خواتین کی بھاری تعداد میں شرکت
وزیراعظم سمیت تمام مہمانوں کو پھولوں کی پتیوں اور نعروں کی گونج میں اسٹیج پر خوش آمدید کہا گیاکرنل تیرا قافلہ رکا نہیں جھکا نہیں ویلکم ویلکم وزیراعظم ویلکم
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی عسکری سیاسی و سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا
۔کرنل نسیم تمام برادریوں کے مشترکہ لیڈر تھے۔ عوام نام پر آج بھی جان قربان کرنے کے لیے تیار ھیں مرحوم کرنل نسیم کی زندگی کا ایک ایک گوشہ انکے خوبصورت کردار کی ضمانت دیتا ھے تعمیر و ترقی کے انقلابی اقدامات متعارف کرانے کا کردار مثالی ھے مقررین نے کرنل راجہ محمد نسیم خان کی سیاسی عسکری اور ملی خدمات پر اُن کو خراج تحسین پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے کرنل راجہ محمد نسیم خان کی خدمات پر خراج ٹحسین کے ساتھ ساتھ عوام الناس سے بھی اپیل کی کے آپ کے پاس مختلف لوگ الیکشن میں آتے ہیں اُن میں کچھ خریدار بھی ھوتے ہیں آپ جب بکنے کے لیئے بازار میں آتے ہیں تو پھر قیمت خریدار لگاتا ھے اور پھر آپ پانچ سال روتے رہتے ہیں پوری ریاست کا انفاسکچر تباہ ھے اور یہ میں نے تباہ نہیں کیا مجھ سے صرف ایک سال کا حساب لے سکتے ہو باقئ تو ستر سال سے لوٹ کسوٹ جاری رہی اور آپ ہر الیکشن میں پھر اُنہی لوگوں کو ووٹ دیتے رہے آپ نے جتنی بھی سڑکوں کا کہا ھے میرے پاس بجٹ ھوتا تو سب آپ پر قربان کر دیتا لیکن مالی لحاظ سے تباہ حال ریاست ہمیں ملی میں نے صرف ابھی تک کرپشن روکنے کی کوشش کی ھے اور انشاء اللہ جلد سابق سارے خسارے پورے کر کے ریاست میں ایک تبدیلی کا آغاز کریں گے
وزیراعظم چوہدری انوار الحق صاحب نے اپنے خطاب میں کرنل نسیم مرحوم کے کردار کو سراھا
تقریب سے سردار میر اکبر صاحب ، تقدیس گیلانی ، جناب ضیاء قمر اور جماعت اسلامی آزادکشمیر و بلتستان کے سابق امیر جناب عبدالرشید ترابی صاحب سابق اُمید وار ایل اے 15 باغ جناب ذولفقار ایڈوکیٹ ، جناب راجہ طیب ایڈوکیٹ ، جناب راجہ امتیاز طاہر ، میئیر باغ سردار عبدالقیوم بیگ صاحب ، سدھیر اکبر صاحب ، غربی باغ سے پپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیرحکومت راجہ مبشر اعجاز ، مسلم لیک نون کے رہنما اور سابق اُمیدوار اسمبلی جناب نثار احمد شائیق ، مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایڈمنسٹریٹر باغ جناب سعید انقلابی و دیگر نے خطاب کیا

مظفرآباد شہر کا ایک انتہائی خوبصورت منظر
07/06/2024

مظفرآباد شہر کا ایک انتہائی خوبصورت منظر

سطح سمندر سے 12000 فٹ کی بلندی پر نیلم ویلی آزاد کشمیر کا وہ مقام جہاں قدرت کے تین رنگ آپ کو ایک ہی جگہ ملیں گے خوابوں و...
07/06/2024

سطح سمندر سے 12000 فٹ کی بلندی پر نیلم ویلی آزاد کشمیر کا وہ مقام جہاں قدرت کے تین رنگ آپ کو ایک ہی جگہ ملیں گے خوابوں والی رتی گلی جھیل۔۔
کون کون رتی گلی آ چکا ہے...؟
The Lake of Dreams | Neelum Valley | Azad Kashmir | Pakistan

مظفرآباد فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی کاروائیاں جاری ۔ٹیم فوڈ اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سردار محمد ثاقب کی نگرانی میں دار...
07/06/2024

مظفرآباد
فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی کاروائیاں جاری ۔
ٹیم فوڈ اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سردار محمد ثاقب کی نگرانی میں دارلحکومت کی مختلف بیکرز جن میں راحت ،سنگم ، تہذیب ،sub way ہوٹل،ملنگ جان اور مونچھا مونچھا کی اور والز آئس کریم کے وہیر ہاؤس کی چیکنگ کی گئی۔
راحت بیکر کو قبل ازیں نوٹس جاری کیا گیا تھا اور ہدایات دی گئی تھی جن پر کام جاری تھا ۔فوڈ اتھارٹی نے مزید پانچ دن دن میں کام مکمل کرنے کی مہلت دی ۔سنگم بیکرز کو قبل ازیں بذریعہ نوٹس ایس و پیز پر عمل درآمد کرنے کی تلقین کی گئی تھی عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے آج مورخہ 04 جون 2024 کو حتمی نوٹس دیا گیا فوڈ اتھارٹی کی ایس و پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو کارخانہ سیل کردیا جائے گا ۔subway اور مونچھا مونچھا کو بہتر کام کرنے پر سہرا گیا مذید ایس و پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ۔ تہذیب بیکرز کو بھی حتمی نوٹس جاری 5 دن کے اندر اگر فوڈ اتھارٹی کی ایس و پیز پر مکمل عملدرآمد نہ کیا گیا تو کارخانہ سیل کردیا جائے گا ۔ملنگ جان ہوٹل کو پانی فلٹریشن پلانٹس لگوانے کی ہدایت کی گئی ہوٹل کے اندر علحیدہ سٹور قائم کرنے کی ہدایت کی چیکنگ کے دوران گوشت کا ریکارڈ موجود پایا گیا ۔ آئس کریم کے وہیر ہاؤس کی پڑتال عمل میں لائی گئی جس کو صفائی ستھرائی پر نوٹس جاری کیا گیا جس میں ریفریجریٹر کے ٹمپریچر کو برقرار رکھنے کی تلقین کی گئی والزکی آئس کریم کے نمونہ جات برائے تجزیہ لیبارٹری کو ارسال کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھارتی مقبوضہ جموں کشمیرآج بھارت میں لوک سبھا اسمبلی کے نتائج آئے ہیں۔  اسی تناظر میں جموں کشمیر میں بھی الیکشن ہوئے۔  ۲...
04/06/2024

بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر
آج بھارت میں لوک سبھا اسمبلی کے نتائج آئے ہیں۔ اسی تناظر میں جموں کشمیر میں بھی الیکشن ہوئے۔ ۲۰۱۹ کے بعد یہ پہلے الیکشن ہیں جس میں کافی کچھ دیکھنے کو ملا۔ آزاد کشمیر کے لوگ زیادہ تر اس پار کی سیاست سے نا آشناء ہوتے ہیں۔ اور اکثریت کو لگتا ہے شاید وہاں ہر وقت جنگ کا سا سماں رہتا ہے۔ میں ۲۰۱۹ کے بعد سے دونوں اطراف کی سیاست کو کافی غور سے دیکھ رہا ہوں۔ اور دونوں طرف کجا فرق ہے سیاسی ماحول اور کلچر میں۔ اگر ہم ریاست کی اتحاد کی بات کرتے ہیں تو ہمیں دونوں اطراف روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔
اس انتخاب کی مختصر جھلکیاں رکھ رہا ہوں

۱- حلقہ بارہمولہ
اس کو شمال کشمیر بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں ضلع کوپواڑہ، بانڈی پورہ، اور میرا پشتینوی علاقہ بارہ مولہ شامل ہے۔ یہاں سے نیشنل کانفرنس کے صدر شیر کشمیر شیخ عبداللہ کے پوتے عمر عبداللہ کھڑے تھے۔
جن کے مقابلے میں پی ڈی پی کے فیاض میر تھے۔ اسکے علاوہ حریت لیڈر شہید عبد الغنی لون کے فرزند اور قائد تحریک امان اللہ خان کے داماد سجاد لون بھی کھڑے تھے۔ مقابلہ بہت ٹکر کا تھا۔ مگر کشمیریوں نے تاریخ رقم کر دی۔ اور محبوس امیدوار انجینیئر راشد کو جتوا دیا۔ انجینیئر راشد ریاست کی ایک توانا آواز ہیں۔ اس حلقے نے موروثی سیاست کو لات ماری اور جیل شدہ امیدوار کو جتوا کر اپنا پیغام سنا دیا۔

۲- حلقہ سری نگر
یہ حلقہ کافی دلچسپ رہا یہاں سے دو ہی مضبوط امیدوار تھے۔ نیشنل کانفرنس کے آغا سید روح اللہ مہدی۔ یہ ایک جوان سیاست دان ہیں۔ اور شیعہ مذہب کے چوٹی کے عالم بھی ہیں۔ انکا مقابلہ پی ڈی پی کے ایک نوجوان امیدوار وحید پارہ سے تھا۔ دونوں لوگ کافی سلجھے پڑھے لکھے اور اعلی اخلاقی اقدار کے حامل تھے۔ اور دونوں نے اپنی کیمپئین بڑے مہذب طریقے سے کی۔ بغیر ایک دوسرے پر کیچڑ اچالے۔ انتہائی عزت و احترام سے مقابلہ ہوا شہر خاص میں۔ اس حلقے میں سرینگر کے ساتھ ضلع گاندربل اور شوپیاں بھی شامل ہے۔

۳- حلقہ اننتناگ-راجوری
اس حلقے میں آخری وزیر اعلی محبوبہ مفتی بمقابلہ نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف تھے۔ محبوبہ جی کو جیتنے والے سے آدھے سے بھی کم ووٹ پڑے۔ کشمیری عوام نے پی ڈی پی کے بی جے پی کے ساتھ ملنے والی غلطی معاف نہیں کی۔ یہ صاف واضح ہے۔

۴- حلقہ ادھم پور
۵- حلقہ جموں
ان دونوں حلقوں میں کشمیر کی لوکل نمائندگی نہ ہونے کے برابر تھی۔ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی دونوں ہی شاید جموں ڈیویژن سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ یہ ایک لمحہ فکریہ ہے کہ جموں ڈیویژن اور وادی میں کافی دوریاں پیدا ہو گئی ہیں۔ اس حلقے میں مقابلہ نریندر مودی کی بی جے پی اور راہول گاندھی کی کانگریس کے درمیان تھا۔ اور انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ۲۰۱۹ کے بعد یہاں کی دونوں نشستیں بی جے پی جیت جاتی ہے۔ یہ چیز کافی سارے سوالات کھڑے کر دیتا ہے۔ اس سے باہر ہے کہ جموں کے لوگوں نے بھارت کا فیصلہ قبول کر لیا ہے۔

۶- حلقہ لداخ
اس حلقے کا نتیجہ دیکھ کر میرا دل خوش ہوا ہے۔ جموں کی طرح ہماری وادی کی جماعتوں نے لداخ سے بھی ہاتھ کھڑے کر لیے تھے۔ اور وادی کی دونوں جماعتوں نے یہ نشست کانگریس کے سپرد کر دی تھی۔
مگر نیشنل کانفرنس کے سابق ممبر نے ہمت کی اور کانفرنس سے علیحدہ ہو کر یہ الیکشن لڑا اور کانگریس اور بی جے پی کے امیدواروں کو ناکوں چنے چبوائے۔ ان دونوں کے اجتماعی ووٹوں سے بھی زیادہ ووٹ لیے۔ ان لوگوں کی کیمپیئن بھی ۳۷۰ کی بحالی اور جموں کشمیر کے ساتھ واپس جڑنے پر تھی۔ لداخ واپس جڑ پائے گا یا نہیں پر کارگل کی عوام کی جرات اور بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے پر سلام۔

اسکے علاوہ بی جے پی کی بی ٹیم اپنی پارٹی کو بہت بری شکست ہوئی ہے

Muzaffarabad 🍁 #سیاحت کشمیر
29/05/2024

Muzaffarabad 🍁
#سیاحت کشمیر

مظفرآباد(عبدالواجدخان )آزادکشمیر میں صارف کورٹ قائم کی جائے عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر کا حکم، یہ کسی صورت نہیں ہوس...
29/05/2024

مظفرآباد(عبدالواجدخان )
آزادکشمیر میں صارف کورٹ قائم کی جائے عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر کا حکم، یہ کسی صورت نہیں ہوسکتا کہ انتظامیہ تاجروں سے بلیک میل ہوتی رہے اور ہم تماشائی رہیں،انتظامیہ تاجروں کے کہنے پر ریٹ لسٹ جاری نہیں کرسکتی، ہم نے بغور دیکھا کہ گزشتہ دنوں ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کے دوران عملا ریاست یرغمال بن گئی تھی دارالحکومت علاقہ غیر بن گیا تھا، قانون کی علمداری کمزور دیکھی 3 دن مسلسل نہ کوئی انتظامیہ تھی نہ حکومت اور اسی کے تسلسل میں تاجران اب ریاست کو بلیک میل کررہے ہیں اسی وجہ سے انتظامیہ سرکاری انراخ پر عملدرآمد نہیں کرواسکتی مگر عدالت اس پر سو فیصد عملدرآمد کروائے گی ،تاہم حکومت اگلی سماعت پر اپنا جواب داخل کرے چیف جسٹس عدالت عالیہ آزاد جموں وکشمیر صداقت حسین راجہ کی ہدایت، سوموار کے روز
آزادکشمیر میں اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں کے سرکاری انراخ پر عدم عمل درآمد کیخلاف عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر میں سماعت ہوئی چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے معاملہ اہم قرار دیتے ہوئے ڈبل بینچ موخر کرکے لارجر بینچ تشکیل دیدیا، دوران سماعت چیف جسٹس کے سخت ریمارکس، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سجاد پیرزادہ سے استفسار کیا کہ کیا ریاست میں تاجران اب ریٹ طے کریں گے؟ کیا ریاست میں حکومت تاجروں کی ہے۔ ڈی سی صاحب آٹے کا نرخ کم ہو گیا پاکستان بھر میں حکومت روٹی 12 روپے فی عدد ریٹ طے کرتی ہے مگر آپ بلیک میلنگ میں آ کر 16 اور 17 روپے ریٹ دیتے ہیں ایسا کیوں ہے؟ بجلی 3 روپے یونٹ ہو گئی اور درزیوں سمیت کسی نے ریٹس کم نہیں کیے ایسا کیوں ہے؟ کیا ریاست تاجران کے سامنے بے بس ہے؟ چیف جسٹس عدالت العالیہ کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں خاموشی چھاگئی، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل، اور ڈپٹی کمشنر موجود رہے، یاد رہے یہ پٹیشن سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل اور پٹیشنر وقار فاروق عباسی بنام آزاد حکومت ہے جس کی سماعت سوموار کے روز شروع کی گئی ، ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ، چئیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی و اے ڈی سی جنرل حافظ محمد علی سمیت دیگر انتظامی آفیسران حاضر ہوئے عدالت العالیہ نے معاملے کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا اس سے قبل چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈبل بینچ تھا ، آمدہ سوموار 3 جون 2024 کو لارجر بینچ کی سماعت ہو گی جس کے لئے تینوں ڈویژنز کے کمشنرز، جملہ دس اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ، جملہ چئیرمین ہا پرائس کنٹرول کمیٹی کو طلب کر لیا ہے

29/05/2024

پاکستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 50 تک پہنچ گیاصوبہ سندھ کے  شہروں دادو اور موہنجوداڑو میں درجہ حرارت 50، نواب ...
29/05/2024

پاکستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 50 تک پہنچ گیا
صوبہ سندھ کے شہروں دادو اور موہنجوداڑو میں درجہ حرارت 50، نواب شاہ اور سکھر میں 49 اور مِٹھی میں 46 ریکارڈ کیا گیا ہے: پاکستان محکمہ موسمیات

Address

53 Grange Road
Peterborough
PE39DU

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashmir News HD:

Videos

Share



You may also like