JKVnews

JKVnews Only Verified news are published on this TV Channel. Stay Tuned and Stay Updated.

خُوبیاں اور خامیاں تو ہر انسان میں ہو سکتی ہیں ہماری سوچ ہے کہ ہماری نظر کس پر پڑتی ہے !!! آئیے  عہد کریں کہ ۔۔۔  ہم دوس...
03/08/2024

خُوبیاں اور خامیاں تو ہر انسان میں ہو سکتی ہیں ہماری سوچ ہے کہ ہماری نظر کس پر پڑتی ہے !!!
آئیے عہد کریں کہ ۔۔۔
ہم دوسروں میں عیب نہیں ڈھونڈیں گے ۔
خامیاں تلاش نہیں کریں گے ۔
کسی کی کمزوریوں کو نہیں اُچھالیں گے ۔
منفی سوچ رکھنے والا انسان کھڑکی سے باہر دیکھتا ہے تو اُس کی نظر مٹی پر پڑتی ہے اور مثبت سوچ رکھنے والا ستاروں سے سجے ہوئے آسمان کو دیکھتا ہے ۔ آئیے مثبت سوچ اپنا لیں ۔

منقول

03/08/2024

تُرکی کے 51 سالہ یوسف نے پیرس اولمپکس کے شوٹنگ ایونٹ میں مشہور ترین مقولہ غلط ثابت کردیا جس کے بقول دُنیا صرف جیتنے والے کو یاد کرتی ہے اور دوسرے تیسرے نمبر والوں کو کوئی یاد ہی نہیں رکھتا لیکن دوسرے نمبر پہ آنے کے باوجود وہ اس اولمپکس کے اُن گِنے چُنے پلیئرز میں سے ہیں جنکی تصاویر اِس وقت دُنیا بھر میں وائرل ہیں اور وجہ صرف اور صرف اُنکا سٹائل اور نِرالہ انداز ہے جس نے دنیا بھر کے لوگوں اور خاص کر شوٹنگ کے دلدادہ لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ فائنل کے دوران وہ جِتنے نارمل اور ریلیکس دِکھائی دئیے وہ ناقابل یقین تھا ہی لیکن اِس سے بھی زیادہ وہ خبروں کی زینت کوئی بھی اضافی سامان نہ پہننے کی وجہ سے ہیں جس میں اُنہوں نے نہ ہی Lenses پہنے اور نہ کوئی اور چیز اور سیدھا سیدھا نشانہ باندھ کر دوسرا ہاتھ اپنی جیب میں رکھ کر ٹرِگر دباتے رہے اور اولمپکس جیسے مقابلے میں اپنے نرالے اور انوکھے انداز سے چاندی کا تمغہ جیت کر بھی گولڈ جیتنے والے سے زیادہ مشہورومعروف بن گئے اور اُن کے سٹائل کو آج کل Icon کے طور پے پیش کیا جارہا ہے۔
مجھے خود بھی Yusuf Dikec کے اِس انداز نے مُتاثر کیا ہے کہ انسان کو خود پر اِتنا بھروسہ مند ہونا چاہئے کہ دُنیا چاہے آپکو بیوقوف سمجھے اول میں لیکن اپنے انداز اور نتائج سے دُنیا کو اپنا گرویدہ بنا لو۔

ڈیکک یوسف، جنہوں نے حال ہی میں اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ ایک شدید بحث کے بعد شوٹنگ شروع کی، اپنی کامیابی کو اپنے بچوں سے ملنے کی نئی جستجو اور اپنی سابقہ بیوی کو غلط ثابت کرنے کے عزم کو قرار دیا۔ "میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں یہاں ہوں گا،" یوسف نے بے دلی سے کندھے اُچکاتے ہوئے کہا۔ "میں تو بس بچوں کے ساتھ ویک اینڈ گزارنے کا ارادہ کر رہا تھا۔"

52 سالہ یوسف، جو استنبول کے ایک چھوٹے سے گیراج میں مکینک کے طور پر کام کرتے ہیں، نے پہلی بار شوٹنگ کی بندوق اس وقت اٹھائی جب وہ طلاق کی ثالثی کے دوران سخت مایوسی کا شکار تھے۔

ان کا غیر روایتی طریقہ – نہ کوئی خاص گیئر، نہ کوئی تربیتی منصوبہ، اور روزمرہ کی جینز اور ٹی شرٹ پہن کر آنا – پیشہ ور شوٹرز کو حیران کر دیتا ہے۔ "وہ بس آتے ہیں، تقریباً پرفیکٹ راؤنڈ شوٹ کرتے ہیں، اور پھر پوچھتے ہیں کہ یہاں قریب میں کوئی سموکنگ ایریا ہے؟"

چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد، یوسف نے اولمپک پوڈیم پر بے تاثر کھڑے ہو کر اعلان کیا، "شیرن، اگر تم یہ دیکھ رہی ہو، تو میں اپنا کتا واپس چاہتا ہوں۔"😎



میں نے ایک غیر ملکی ماہر نفسیات کا پوڈکاسٹ سنا جس میں وہ کہہ رہے تھے:"اللہ نے عورت کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ استقبال ک...
12/07/2024

میں نے ایک غیر ملکی ماہر نفسیات کا پوڈکاسٹ سنا جس میں وہ کہہ رہے تھے:
"اللہ نے عورت کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ استقبال کرے، اور جو کچھ بھی آپ عورت کو دیتے ہیں، وہ اسے قبول کرتی ہے، اسے دوگنا کرتی ہے، اور آپ کو دوبارہ واپس کرتی ہے۔ اگر آپ اسے نطفہ دیں گے، تو وہ اسے نطفہ کی صورت میں واپس نہیں کرے گی، بلکہ اسے دوگنا کرکے آپ کو بچہ دے گی۔ اگر آپ اسے ایک گھر دیں گے، تو وہ اسے دوگنا کرکے آپ کو مسکن دے گی۔ اگر آپ اسے سبزیاں اور پھل دیں گے، تو وہ آپ کو کھانا دے گی۔ اور اگر آپ اسے مایوسی دیں گے، تو وہ اسے دوگنا کرکے آپ کو کئی گنا زیادہ واپس دے گی۔"

اور آخر میں انہوں نے ایک بہت معبر جملہ کہا:
"اگر آپ کو وہ پسند نہیں آ رہا جو آپ کو مل رہا ہے، تو آپ کو وہ بدلنا ہوگا جو آپ دے رہے ہیں۔"
عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔

یہ ہے جان ڈی راک فیلر  یہ کبھی دنیا کے امیر ترین آدمی تھے۔  دنیا کا پہلا ارب پتی۔  25 سال کی عمر میں، اس نے امریکہ کی سب...
01/07/2024

یہ ہے جان ڈی راک فیلر یہ کبھی دنیا کے امیر ترین آدمی تھے۔ دنیا کا پہلا ارب پتی۔ 25 سال کی عمر میں، اس نے امریکہ کی سب سے بڑی آئل ریفائنریوں میں سے ایک کو کنٹرول کیا۔ 31 سال کی عمر میں، وہ دنیا کا سب سے بڑا تیل صاف کرنے والا بن گیا تھا۔ 38 سال کی عمر میں، اس نے امریکہ میں 90 فیصد تیل کو صاف کیا۔
50 تک، وہ ملک کا سب سے امیر آدمی تھا۔ ایک نوجوان کے طور پر، ہر فیصلہ، رویہ، اور رشتہ اس کی ذاتی طاقت اور دولت پیدا کرنے کے لئے تیار کیا گیا تھا.

لیکن 53 سال کی عمر میں وہ بیمار ہو گئے۔ اس کا پورا جسم درد سے لرز گیا اور اس کے سارے بال جھڑ گئے۔ مکمل اذیت میں، دنیا کا واحد ارب پتی اپنی مرضی کے مطابق کچھ بھی خرید سکتا تھا، لیکن وہ صرف سوپ اور کریکر ہضم کر سکتا تھا۔ ایک ساتھی نے لکھا، وہ سو نہیں سکتا تھا، مسکرا نہیں سکتا تھا اور زندگی میں کوئی بھی چیز اس کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی تھی۔ اس کے ذاتی، انتہائی ماہر ڈاکٹروں نے پیش گوئی کی تھی کہ وہ ایک سال کے اندر مر جائے گا۔ وہ سال اذیت سے آہستہ آہستہ گزر گیا۔

جب وہ موت کے قریب پہنچا تو وہ ایک صبح اس مبہم احساس کے ساتھ بیدار ہوا کہ وہ اپنی دولت میں سے کچھ بھی اپنے ساتھ اگلے جہان میں لے جانے کے قابل نہیں ہے۔ وہ آدمی جو کاروباری دنیا کو کنٹرول کر سکتا تھا، اچانک احساس ہوا کہ وہ اپنی زندگی کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ اس کے پاس ایک انتخاب رہ گیا تھا۔

اس نے اپنے اٹارنی، اکاؤنٹنٹ، اور مینیجرز کو بلایا اور اعلان کیا کہ وہ اپنے اثاثوں کو ہسپتالوں، تحقیق اور خیراتی کاموں میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔
جان ڈی راک فیلر نے اپنی فاؤنڈیشن قائم کی۔ یہ نئی سمت بالآخر پینسلین کی دریافت کا باعث بنی، ملیریا، تپ دق اور خناق کا علاج۔

لیکن شاید راک فیلر کی کہانی کا سب سے حیرت انگیز حصہ یہ ہے کہ جس لمحے اس نے اپنی کمائی ہوئی تمام چیزوں کا ایک حصہ واپس دینا شروع کیا، اس کےجسم کی کیمسٹری میں اس قدر نمایاں تبدیلی آتی چلی گئی کہ وہ بہتر سے بہتر ہوتا چلا گیا۔ ایک وقت تھا کہ ایسا لگتا تھا وہ 53 سال کی عمر میں ہی مر جائے گا۔ لیکن وہ 98 سال کی عمر تک زندہ رہا۔ مال خیرات کرنے سے وہ تندرست ہو گیا۔ گویا یہ خیرات نام کی چیز بھی ایک طریق علاج ہے۔ اسے بھی آزما کر دیکھ لیجئے .

اپنی موت سے پہلے، اس نے اپنی ڈائری میں لکھا،
*"سپریم انرجی نے مجھے سکھایا، کہ سب کچھ اس کا ہے، اور میں اس کی خواہشات کی تعمیل کرنے کے لیے صرف ایک چینل ہوں۔* _
میری زندگی ایک طویل، خوشگوار چھٹی رہی؛ کام اور کھیل سے بھرپور۔
میں نے پریشانی کو راستے میں چھوڑ دیا اب میں تھا اور میرا خدا تھا_
_میرے لیے ہر دن اچھا تھا۔"_
🥀تقریباً آج سے 1450 سال پہلے نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم نے امت کو بتایا تھا کہ اپنی بیماریوں کا علاج صدقہ سے کیا کرو 💞

ہم سب کے لیے ایک اچھا پیغام!
🌱منقول

ماں تجھے سلام
28/05/2024

ماں تجھے سلام

21/03/2024

ہنومان کے پیروکاروں کا پیاز 30 روپے کلو
اور
جنتی امیدواروں کا پیاز صرف 300 روپے کلو!

10/02/2024

پہلا الیکشن ہے جس میں ابھی تک کسی بھی جماعت نے مٹھائی نہیں کھلائی
بس سگریٹ نسوار اور انٹرنیٹ ڈیٹا سے کام چلا رہے ہیں

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ  پاکستان کے مرکزی صدر افضل بٹ صاحب کی والدہ کے انتقال پرملال پر ان کے آبائی علاقے گھکھڑ من...
07/07/2023

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ پاکستان کے مرکزی صدر افضل بٹ صاحب کی والدہ کے انتقال پرملال پر ان کے آبائی علاقے گھکھڑ منڈی میں فاتحہ خانی کرتے ہوئے۔ ہمراہ معروف تحقیقاتی صحافی و سابق صدر کشمیر پریس کلب میرپور آزاد کشمیر ظفر مغل ۔ تصویر بشکریہ: راجہ گلریز زرگر صاحب
اللہ پاک افضل بٹ صاحب کی والدہ مرحومہ کی مغفرت کاملہ فرمائیں اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں آمین یارب العالمین

تلاش میں مدد کریں۔ شکریہ
18/06/2021

تلاش میں مدد کریں۔ شکریہ

11/06/2021
30/05/2021

اہم اعلان
مظفرآباد(پی آئی ڈی)30مئی 2021
ترجمان آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئیندہ عام انتخابات 2021میں انتخابی فہرستہا میں بطورووٹر درج شدہ صرف وہی شخص اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتا ہے جو نادرا کی جانب سے جاری شدہ کمپیوٹر ائزڈ شناختی کارڈ کا حامل ہوگابصورت دیگر وہ شخص حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم ہو جائے گا۔ ا عوام الناس کوآگاہ کیا جاتا ہے ہے کہ جن افراد نے آزادجموں وکشمیر کی حالیہ انتخابی فہرستہا کی تیاری /اپڈیشن کے دوران نادرا کی جانب سے جاری شدہ فارم ”ب“ کی بنیاد پر اپنا نام اپنے متعلقہ انتخابی علاقہ کی انتخابی فہرستہا میں بطور ووٹر درج کروایا ہے اور ابھی تک شناختی کارڈ نہیں بنوایا وہ آئیندہ عام انتخابات کے انعقاد سے قبل نادرا سے اپنا قومی شناختی کارڈ بنوا لیں تاکہ آئیندہ عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم نہ رہ جائیں۔

آج نہر اپر جہلم کے مقام پیش آنے والے حادثے میں ہم جماعت بہن خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔ اللہ پیاری بہن کے درجات بلند کرے او...
30/05/2021

آج نہر اپر جہلم کے مقام پیش آنے والے حادثے میں ہم جماعت بہن خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔
اللہ پیاری بہن کے درجات بلند کرے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
اللہ لواحقین کو بھی صبر جمیل و حوصلہ عطا کرے۔
تمام احباب سے دعاوں کی اپیل ہے
اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔ آمین

29/05/2021

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)تحریک انصاف نے آزاد جموں کشمیر کے آمدہ الیکشن کے لیے 34حلقہ جات کے لیےاپنے پارٹی امیدواران کا اعلان کردیا۔

ایل اے ون ڈڈیال سے اظہر صادق،ایل اے ٹو چکسواری سے چوہدری ظفر انور،ایل اے تھری میرپور سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،ایل اے چار میرپور سے چوہدری ارشد حسین،ایل اے 5 ویٹنگ،ایل اے 6 بھمبر سے علی شان سونی،ایل اے 7سے چوہدری انوار الحق، ایل اے 8 کوٹلی سے ظفر اقبال ملک،ایل اے 9 ویٹنگ،ایل اے 10 کوٹلی سٹی ویٹنگ،ایل اے 11سہنسہ سے چوہدری محمد اخلاق،ایل اے 12چڑھوئی سے شوکت فرید،ایل اے 13ویٹنگ،ایل اے 14 باغ میجر(ر) محمد لطیف خلیق،ایل اے 15 وسطی باغ سےتنویر الیاس چغتائی،ایل اے 16ویٹنگ،ایل اے سترہ ویٹنگ،ایل اے 18 پونچھ عباسپور سے سردار عبدالقیوم نیازی،ایل اے 19 پونچھ ہجیرہ سے سردار ارزش سدوزئی،ایل اے 20 پونچھ ویٹنگ،ایل اے 21پونچھ ویٹنگ،ایل اے 22 صغیر چغتائی،ایل اے 23 پلندری ویٹنگ،ایل اے 24بلوچ سے سردار فہیم اختر ربانی،ایل اے 25 نیلم۔سے سردار گل خنداں، ایل اے 26نیلم سے میاں شفیق،ایل اے 27 مظفرآباد سے سردار تبارک علی، ایل اے 28 مظفرآباد سےچوہدری شہزاد،ایل اے 29مظفرآباد سٹی سےخواجہ فاروق احمد، ایل اے 30 مظفرآباد سے چوہدری رشید، ایل اے 31مظفرآباد کھاوڑہ راجا منصور،ایل اے 32 ویٹنگ، ایل اے 33 سےدیوان علی چغتائی،ایل اے 34سےریاض احمد،ایل اے 35سےمقبول احمد،ایل اے 36سےحافظ حامد رضا،ایل اے 37 سےمحمد اکمل سرگالہ،ایل اے 38 سےمحمد اکبر چوہدری،ایل اے 39سے نازیہ نیاز،ایل اے 40سے محمد سلیم بٹ، ایل اے 41سےغلام محی الدین دیوان،ایل اے 42سے محمد عاصم شریف،ایل اے 43 سے جاوید بٹ،ایل اے 44ویٹنگ،ایل اے 45عبدالماجد خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے گئے،11حلقہ جات کے امیدواران کا آئندہ چند روز میں اعلان کردیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے 34 حلقہ۔جات کے امیدواران کی منظوری دی تھی جس کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کیا۔

28/05/2021

بڑی بریکنگ نیوز
سردار سکندر حیات خان اور عتیق احمد خان کے درمیان تلخ سخت جملوں کا تبادلہ
سردار سکندر حیات نے عتیق احمد خان کو کہا آپ مجھے اس یقین دہانی پہ مسلم کانفرنس میں لیکر آئے تھے کے میری شیخ رشید اور دیگر بااثر شخصیات اور اداروں سے بات ہو گئ ہے کے پی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس کا اتحاد کنفرم ہے اور ہم آنیوالی حکومت کا حصہ ہوں گے
کہاں گیا اتحاد؟
سردار عتیق سکندر حیات کے سوالوں کے جواب دینے سے قاصر صورت حال دلچسپ مرحلے میں داخل

Ye bacha thana civil line ma mojood hai mirpur wagon adda p apny walid k intezar ma mojood tha jo k apna naam Ahmer wald...
26/05/2021

Ye bacha thana civil line ma mojood hai mirpur wagon adda p apny walid k intezar ma mojood tha jo k apna naam Ahmer wald suleman nazar sakna Mirpur btata hai.
is k walid Al-Noor kitab ghr jhelum p kam krta hai
Jo koi is k bare ma janta ho thana civil line rabta kre
03013675436
05449270036

13/04/2021

اناللہ وانا الیہ راجعون     پہلے دن شادی ھوئی ۔ دوسرے دن ولیمہ ھوا   اور پھر تیسرے دن جنازہ ۔۔ملک ثاقب شادی کے تیسرے دن ...
10/04/2021

اناللہ وانا الیہ راجعون

پہلے دن شادی ھوئی ۔ دوسرے دن ولیمہ ھوا اور پھر تیسرے دن جنازہ ۔۔
ملک ثاقب شادی کے تیسرے دن ہارٹ اٹیک سے وفات پاگیا۔

10/04/2021

اہم اعلان،یہ پوسٹ شئیر کریں

اگر کسی کو فالج کا اٹیک ہو،تو مریض کو 2 سے 5 گھنٹے کے اندر راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیا لوجی راول روڈ، پہنچا دیں،اُس کا جسم کا حصہ مفلوج ہونے سے بچ جائے گا،غریب مفت اور امیر پیسے دے کر علاج کرا سکتے ہیں،یہ دُنیا کا جدید ترین علاج ہے،جس کے ذریعے دماغ سے خُون کا کلاٹ ختم کیا جاتا ہے،
تفصیل اور فون نمبر درج ہے،
In addition to 24/7 Primary PCI for STEMI (emergency angioplasty for heart attack), Rawalpindi Institute of Cardiology (RIC) now starts *24/7 acute ischemic stroke intervention* including *TPA* (clot bursting medicine) and *mechanical thrombectomy* (emergency blood clot removal from brain and neck arteries). Both the services are free of charge for all non-affording patients. Stroke cases not fulfilling selection criteria for mechanical thrombectomy as per international guidelines, will be referred to nearby neurology setups for medical management.
*Stroke Coordinator* --051-9281123
RIC ER--051-9281111 ext 1085

Elective carotid angioplasty for carotid stenosis is also free of charge for all non-affording patients. Contact for referral of elective carotid interventions--03320517272
Copied

آزاد کشمیر کے ایک اور نوجوان نے آزاد کشمیر کا نام پوری دنیا میں  روشن کر دیا۔ ڈڈیال آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے معین ع...
07/04/2021

آزاد کشمیر کے ایک اور نوجوان نے آزاد کشمیر کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا۔
ڈڈیال آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے معین علی کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا کسی بھی پاکستانی میڈیا چینل کو یہ توفیق نہ ہوئی کہ معین علی کو خراج تحسین پیش کر دیں ۔ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ

27/03/2021

11/03/2021

میرا جسم میری مرضی کے خلاف آواز اٹھانے والی یورپین گرل۔

11/03/2021

پہاڑی بولنے والی ملکہ برطانیہ۔😆

09/03/2021

تازہ تحقیق کے مطابق ، ندی میں کود کر جان دینے والی 23 سالہ  بھارتی مسلمان لڑکیعائشہ کو خودکشی سے پہلے ویڈیو بنانے پر اسک...
05/03/2021

تازہ تحقیق کے مطابق ، ندی میں کود کر جان دینے والی 23 سالہ بھارتی مسلمان لڑکیعائشہ کو خودکشی سے پہلے ویڈیو بنانے پر اسکے خاوند نے ابھارا ۔ انڈین پولیس

لیں جناب فتویٰ آگیافیس بک پر لگائی گئی تصویر کے کمنٹس میں '' ماشاءاللہ" لکھنا جائز نہیں ۔۔😮😮😮
24/02/2021

لیں جناب فتویٰ آگیا
فیس بک پر لگائی گئی تصویر کے کمنٹس میں '' ماشاءاللہ" لکھنا جائز نہیں ۔۔😮😮😮

15/02/2021

Listen 👂

Address

Head Office : Tottenhum Court Road
London
OL81TS

Opening Hours

Monday 10am - 5pm
Tuesday 10am - 5pm
Wednesday 10am - 5pm
Thursday 10am - 5pm
Friday 3am - 7pm
Saturday 10am - 5pm

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JKVnews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category

  • 457Games

    457Games

    92 the larches, Palmers Green

Other TV Networks in London

Show All