Awazekhyber TV آواز خیبر

Awazekhyber TV آواز خیبر خبریں؛مراسلات؛اخباری؛بیانات؛اشتہارات؛اورانٹرویوز کے لئے رابط کریں ((03435906843))mob

This page includes information and news related to different fields which are sports cultural food education social and political activities and routine happening of daily life in shabqadar KPK and pakistan

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے پاکستان میں تعینات نیدر لینڈ کی سفیر حینی فوکل ڈی ورائس نے جمعرات...
27/06/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے پاکستان میں تعینات نیدر لینڈ کی سفیر حینی فوکل ڈی ورائس نے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ ہاو¿س پشاور میں ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور خصوصاًمختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور اشتراک کار سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد عابد مجید اور محکمہ منصوبہ بندی کے اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں افغان مہاجرین سے متعلق امور کے علاوہ زراعت، لائیواسٹاک، آبی وسائل، سیاحت اور توانائی کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار کے ممکنہ مواقع پر سیرحاصل گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر باہمی اشتراک کار کےلئے صوبے میں استعداد کے حامل شعبوں کی نشاندہی اور عملی پیشرفت کےلئے قابل عمل تجاویز تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سردار علی امین خان گنڈاپور نے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اور لائیو سٹاک کی جدید طرز پر ترقی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، زراعت اور لائیوسٹاک میں پیداوار کو بڑھانے کےلئے صوبائی حکومت کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے اور ہم اس سلسلے میں نیدر لینڈ حکومت کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں کی ترقی کےلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ان شعبوں کو جدید خطوط پر ترقی دے کر نہ صرف صوبے بلکہ ملک کی فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ بھی حل کیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں زرعی اور ڈیری پیداوار میں اضافے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، صوبائی حکومت اس مقصد کےلئے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں سی آر بی سی لفٹ کینال اور چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں توانائی، معدنیات اور سیاحت کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، صوبائی حکومت ان شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی آمدن میں اضافے کےلئے استعداد کے حامل شعبوں کو ترقی دینے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ہم قرضے اور گرانٹس لینے کی بجائے اپنی معیشت کو مضبوط کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے دوران صوبائی حکومت نے وطن واپس جانے والوں کو پختون روایات کے مطابق تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا، اس پورے مرحلے کے دوران کوئی ایک شکایت بھی موصول نہیں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے یہاں مقیم افغان نوجوانوں کو اچھی تعلیم اور ٹیکنیکل ٹریننگز دینے کےلئے تیار ہے تاکہ اپنے وطن واپس جانے کے بعد یہ اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہوسکیں۔ حینی فوکل ڈی ورائس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام نے کئی دہائیوں تک افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے، مہاجرین کی بہترین مہمان نوازی کے سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت اور صوبے کے عوام کا کردار قابل ستائش ہے۔ نیدر لینڈ سفیرکا کہنا تھا کہ نیدر لینڈ کی حکومت دیگر شعبوں کے علاوہ زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ اشتراک کار کی خواہاں ہے، ان شعبوں میں باہمی اشتراک دونوں حکومتوں کےلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

محترم بھائی السلام علیکم!*بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ بے جا جرمانوں اور  اوربلنگ کے خلاف عوامی دھرنا 28جون 2024ء بروز جمعہ ال...
27/06/2024

محترم بھائی السلام علیکم!
*بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ بے جا جرمانوں اور اوربلنگ کے خلاف عوامی دھرنا 28جون 2024ء بروز جمعہ المبارک 9 بجے بمقام دفتر ایکسین واپڈا پشاور روڈ شبقدر میں شرکت کی دعوت ہے

شبقدر پولیس اور پاک آرمی کا علاقہ تھانہ شبقدر اورتھانہ خواجہ وس کی حدود میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشناپریشن کے دورا...
27/06/2024

شبقدر پولیس اور پاک آرمی کا علاقہ تھانہ شبقدر اورتھانہ خواجہ وس کی حدود میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن
اپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔ منشیات اور اسلحہ نمائش کے مرتکب ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برامد۔
ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ کی جاری احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف علاقہ تھانہ شبقدر اور خواجہ وس کی حدود میں شبقدر پولیس اور پاک آرمی نے مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔
ڈی ایس پی شبقدر ریاض کی قیادت میں پولیس اور پاک آرمی نے مشترکہ کاروائی کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری سمیت 12 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے جبکہ اسلحہ نمائش اور منشیات کے جرم میں ملوث ملزمان کے قبضہ سے 2 بندوق، 1 ریپیٹر، 4 پستول، 50 کارتوس سمیت 800 گرام چرس اور 590 گرام آئس برامد کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ خواجہ وس میں مقدمات درج رجسٹرڈ کئے گئے۔ اس موقع پر انسداد کاروائی کی خاطر 20 افراد بھی دھر لئے گئے۔ مزید تفتیش جاری ہے

ضرورت برائے میل فی میل ٹیچر فزکس ۔کیمسٹری ۔بیالوجی ۔اور حساب میں تجربہ رکھنے والے میل فی میل ٹیچر کی ضرورت ہے پر کشش تنخ...
27/06/2024

ضرورت برائے میل فی میل ٹیچر
فزکس ۔کیمسٹری ۔بیالوجی ۔اور حساب میں تجربہ رکھنے والے میل فی میل ٹیچر کی ضرورت ہے پر کشش تنخواہ کی سہولت میسر ہوگی
پتہ برائے رابط ۔جائیو ھوم انٹر نیشنل ماڈل سکول اینڈ کالج بالمقابل ایف سی فورٹ مٹہ روڈ نزد ڈاکخانہ شبقدر
رابط نمبر ۔۔03339593586_03128804242

تھانہ داود زئی کی حدود نحقی میں فریق اول شکندر ، سجاد اور فریق دوم ذیشان اور جواد کے مابین جائیداد کا تنازعہ یےجن کے درم...
27/06/2024

تھانہ داود زئی کی حدود نحقی میں فریق اول شکندر ، سجاد اور فریق دوم ذیشان اور جواد کے مابین جائیداد کا تنازعہ یے
جن کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے فائرنگ سے

*مقتولین*
ذیشان ولد اسلام ، جواد ولد عنایت اللہ اور سکندر ولد عبدالصبور اور سجاد ولد اسرار علی لگ کر جان بحق

جبکہ شوکت، نعمان، محمد شایان لگ کر زخمی ہو گئے ہیں

مقامی پولیس موقع پر موجود ہیں

نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ مجروحین کو بعرض علاج معالجہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

مزید تفتیش جاری ہے

محرم الحرام/دفعہ144 نافذپشاور: محرم الحرام کے پیش نظر پشاور میں دفعہ 144 نافذپشاور: ڈبل سواری، کالے شیشوں، ہوائی فائرنگ،...
27/06/2024

محرم الحرام/دفعہ144 نافذ

پشاور: محرم الحرام کے پیش نظر پشاور میں دفعہ 144 نافذ

پشاور: ڈبل سواری، کالے شیشوں، ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد، اعلامیہ

پشاور: نفرت انگیز مواد کی چھپائی، مسجدوں اور امام بارگاہوں کے باہر وال چاکنگ پر بھی پابندی عائد، اعلامیہ

پشاور: دیگر اضلاع سے فرقہ واریت اور نفرت انگیز بیانات پر بھی پابندی عائد، اعلامیہ

پشاور: دفعہ144 کے تحت افغان مہاجرین کے کیمپوں سے باہر داخلے پر بھی پابندی عائد، اعلامیہ

پشاور: شہر میں رینٹ گاڑیوں اور موٹرسائیکل پر بھی پابندی عائد، اعلامیہ

پشاور: فائر کریکرز، تیزاب کی فروخت سمیت دیگر آتش بازی مٹریل پر پابندی عائد، اعلامیہ

پشاور: جلوس کے دروان عمارتوں کی چھتوں پر کھڑے ہونے پر بھی پابندی عائد، اعلامیہ
واجد ہوتی جرنلسٹ

ماشاءاللہ سربراہ اصلاحی کمیٹی آٹکے مولانا نعیم الرحمان حقانی صاحب حق صاحب اور ممبران دعائیں خیر کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ یہ...
27/06/2024

ماشاءاللہ سربراہ اصلاحی کمیٹی آٹکے مولانا نعیم الرحمان حقانی صاحب حق صاحب اور ممبران دعائیں خیر کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ یہ کام خیر سے اختتام پذیر ہو جائے۔مون سون بارشوں کے پیش نظر گاؤں آٹکے میں نہر کی صفائی جاری ہے اپنی مدد آپ کے تحت۔ کسی سرکاری تعاون کے بغیر۔ ہم زمیندار بھائی اور دوستوں کے بے حد مشکور ہیں۔ جن ساتھیوں نے تعاون کیا۔ اور ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جو لوگ اپنے ہاتھ پاؤں کی خدمت میں مصروف ہیں۔

Islahi Committee Attaki

مقروض ملک پاکستانی کرکٹرز کی موجودہ تنخوائیں۔۔۔پڑھتا جا شرماتا جا۔۔۔۔۔1) بابر اعظم : 45 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ  2) مح...
27/06/2024

مقروض ملک پاکستانی کرکٹرز کی موجودہ تنخوائیں۔۔۔پڑھتا جا شرماتا جا۔۔۔۔۔
1) بابر اعظم : 45 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ
2) محمّد رضوان : 45 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ
3) شاہین آفریدی : 45 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ
4) شاداب خان : 30 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ
فخر زمان : 30 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ
5) حارث روف: 30 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ
6) نسیم شاہ : 30 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ
7) امام الحق : 30 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ
8) محمّد نواز : 30 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ
9) عماد وسیم : 17 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ
10) عبدالله شفیق : 17 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ
11) فہیم اشرف : 5 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ
12) حسن علی : 5 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ
13) افتخار احمد : 5 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ
14) سعود شکیل : 5 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ
5) محمّد حارث: 5 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ
نوٹ۔۔۔۔ٹیم میں کھلاڑیوں کے علاوہ 14 آفیشلز ہیں جن کی تنخوائیں ملا کے خزانے سے ماہانہ کروڑں روپے ضائیع ہوتے ہیں۔ یہ ایک غریب، دھوپ کا جلا ہوا، پسینے سے چور پاکستانیوں کے ٹیکس کا پیسہ ہے جو ان نکمے، کمینے، ہڈ حرام، بزدل، متکبر ، مغرور کھلاڑیوں پر ماہانہ خرچ ہو رہا ہے۔

چارسدہ : تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس مقابلہ ، چارسدہ:فائرنگ کے تبادلے میں دو مسلح موٹر سائیکل چور زخمی حالت میں گرفتار ،...
27/06/2024

چارسدہ : تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس مقابلہ ،

چارسدہ:فائرنگ کے تبادلے میں دو مسلح موٹر سائیکل چور زخمی حالت میں گرفتار ،

چارسدہ : موٹر سائیکل چور گروہ کا تعلق بٹگرام سے ہے۔

چارسدہ :پولیس کو اطلاع ملی کہ براستہ گیدڑ کلے روڈ پر دو موٹر سائیکل چور جارہے ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی،

چارسدہ : پولیس کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل سوار چوروں نے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی،

چارسدہ : کراس فائرنگ کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں مسلح گرفتار کرکے جس کی شناخت توراب شاہ ولد گل خان سکنہ خرکی بٹگرام حال گل اباد اور آصف ولد محمد عارف سکنہ نحقی بٹگرام کے نام سے ہوئی۔

چارسدہ : ملزمان کے قبضہ سے دو پستول اورمال مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ ملزمان نے تھانہ سٹی کی حدود سےمورخہ 22جون2024 کو موٹر سائیکل چوری کی تھی،

چارسدہ : زخمی ملزمان چارسدہ ہسپتال منتقل،

چارسدہ :گرفتار ملزمان تھانہ سٹی کو چوری کے مقدمہ میں مطلوب ہے مزید ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے،

شبقدر : خواجہ وس پولیس اور راہزنوں کے درمیان فائرنگ، ایک زخمی راہزن سمیت دو  گرفتار، مال مسروقہ موٹر سائیکل اور دو پستول...
27/06/2024

شبقدر : خواجہ وس پولیس اور راہزنوں کے درمیان فائرنگ، ایک زخمی راہزن سمیت دو گرفتار، مال مسروقہ موٹر سائیکل اور دو پستول برآمد،
شبقدر: خواجہ وس پولیس کو اطلاع ملی کہ دو مشکوک افراد بامسلح موٹر سائیکل سمیت عقرب ڈاگ پولیٹیکل روڈ دامان تھانہ خواجہ وس کی حدود میں کسی واردات کی غرض سے موجود ہے،
شبقدر: اطلاع کے پیش نظر پولیس پارٹی جائے وقوعہ پر پہنچ کر مشکوک افراد نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی بااردہ قتل فائرنگ شروع کی،
شبقدر: کراس فائرنگ کے دوران ایک زخمی سمیت دو راہزن بامسلح گرفتار کرلئے گئے۔ جن کی شناخت حضرت علی عرف علی ولد محمد اللہ سکنہ میرزئی حال شاہ جی کور میچنی اور زیشان ولد نمدار سکنہ میاں عیسی کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان سے دو پستول اور ایک موٹر سائیکل جبکہ ملزم زیشان کے قبضے سے 200گرام آئس بھی برآمد ، برآمد شدہ موٹر سائیکل مال مسروقہ ہے جو کہ تھانہ شبقدر کی حدود سے چوری ہوچکا تھا،
شبقدر : ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار ملزمان خطرناک ڈکیت گروہ ہیں، تھانہ شبقدر اور تھانہ سروکلے کو راہزنی کے مقدمات میں مطلوب ہےمزید ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

*خیبر پختونخوا  صوبائی اسمبلی کے سابقہ ڈپٹی  سپیکر  اکرام اللہ  شاہد    کی نمازجنازہ رات 10 بجے کلیم اباد صوابی روڈ پر ا...
26/06/2024

*خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کے سابقہ ڈپٹی سپیکر اکرام اللہ شاہد کی نمازجنازہ رات 10 بجے کلیم اباد صوابی روڈ پر ادا کی جائے گی*

26/06/2024

اصلاحی کمیٹی اٹکی کی جانب سےاپنی مدد اپ کے تحت مون سون بارشوں میں ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لئے اٹکی میں مختلف نہروں اور ندی نالوں کی بل صفائی کر رہی ہے

ضلع مہمند:بائیس جون کو پاکستان پیپلز پارٹی البرٹا کینیڈا کے چوہدری تنویر احمد کی زیر صدارت دختر مشرق شہید جمہوریت محترمہ...
25/06/2024

ضلع مہمند:بائیس جون کو پاکستان پیپلز پارٹی البرٹا کینیڈا کے چوہدری تنویر احمد کی زیر صدارت دختر مشرق شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کا 71 واں یوم پیدائش نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ دعوت ریسٹورانٹ کیلگری کینیڈا میں میں منایا گیا۔جہاں پر شہید بی بی کی سالگرہ کا کیک تمام عہدیداروں نے مل کرکیک کاٹا۔ دوران اجلاس تمام اراکین نے فرداََفرداََ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ اور ایک بار پھر سے اس بات کا اعادہ کیا کہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہید بی بی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔دوران اجلاس کیلگری کینیڈا سے تعلق رکھنے والی محترمہ نبیلہ خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جہاں پر ان کو کیلگری کینیڈا وومن ونگ کی صدارت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے نائب صدر چوہدری یعقوب احمد چھینہ،سینئیر نائب صدر پی پی پی البرٹا ڈاکٹر احمد خان، نائب صدر و انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی البرٹا شاہسوار خان مہمند، نائب صدر پی پی پی البرٹا ظفر خان، نائب صدر پی پی پی البرٹا سید حسیب محی الدین، فنانس سیکرٹری پی پی پی البرٹا سردار فیاض ڈوگرو دیگر کارکنان نے شرکت کی۔آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی البرٹا کینیڈا کے صدر چوہدری تنویر احمد صاحب نے تمام شرکاء کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔اور پاکستان کے سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

ملک طارق اعوان نے اپنی سو روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی86ٹرانسفارمرز کی منظوری،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم،28کلو میٹر سوئی گی...
25/06/2024

ملک طارق اعوان نے اپنی سو روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی
86ٹرانسفارمرز کی منظوری،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم،28کلو میٹر سوئی گیس پائپ لائن کی تنصیب،لطیف آباد میں پل اور سائیڈ وال کا افتتاح چیدہ کاموں میں شامل
محرم الحرام سے قبل اہل تشیع برادری کے تمام مسائل کو فوری حل کیا گیا،جلد اہل پشاور کو میگا پراجیکٹ کی خوشخبری دینگے،ایم پی اے ملک طارق اعوان کی پریس کلب میں پریس کانفرنس
پشاور ن لیگ پی کے 82 کے ایم پی اے ملک طارق اعوان نے منتخب ہونے کے بعد سے اپنی سو روزہ کارکردگی رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی کے 82 اور پشاور کے عوام کی سو روز میں خوب خدمت کی جس میں پی کے 82 کے مختلف علاقوں کیلئے 86 ٹرانسفامرز کی منظوری جن میں درجنوں لگ بھی چکے ہیں 69ٹرانسفرامرز کی مرمت،دلہ زاک روڈ مومن ٹاؤن میں 96100000 روپے کی لاگت سے 28 کلو میٹر لمبا سوئی گیس پائپ لائن کا جال بچھا کر باقاعدہ افتتاح کیا گیا اسی طرح لطیف آباد میں نگران حکومت کے دور میں منظور پل اور اسکی سائیڈ وال پر تعمیراتی کام کا آغاز کرکے افتتاح کرکے عوام کو سہولیات فراہم کی گئی جبکہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ حکام کے ہمراہ عوام کو انکے گھر کی دہلیز پر ریلیف فراہم کیا اور یہ کہ پی 82 میں روانہ کی بنیاد پر مقرر کردہ ٹیمیں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور گلی کوچوں میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی گئی اسی طرح محرم الحرام سے قبل ہی اہل تشیع برادری کی مطالبہ پر انکے بجلی، سوئی گیس اور دیگر اہم مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلق حکام سے رابطہ کرکے انہیں حل کیا گیا جبکہ شہر بھر کے 67 امام بارگاہوں میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے احکامات جاری کروائے گئے پشاور پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ملک طارق اعوان نے مزید کہا کہ جہاں پر دہشتگردی کی لہر دوبارہ جنم لے رہی ہے وہاں ضرب استحکام آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یہ کہ حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی اعتماد میں کے انکا کہنا تھا کہ این سی 26محلہ اسلام آباد میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے پولیس چوکی کے قیام کیلئے پولیس کے اعلی حکام سے رابطہ میں ہے انشاء اللہ جلد مزکورہ علاقہ میں پولیس چوکی کے قیام سے جرائم پر قابو اور اہلیان علاقہ سکھ کا سانس لینگے اسی طرح محلہ اسلام آباد میں خواتین کیلئے جلد مدرسہ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ایک سوال کے جواب میں ن لیگی ایم پی اے نے کہا کہ صوبائی وزیر اعلی سردار علی امین خان گنڈا پور ٹکراؤ کی سیاست کو رد کرتے ہوئے صوبہ کے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے وفاق کے ساتھ مل کر کام کریں اور یہ کہ اپوزیشن بھی انکے مثبت اور عوامی کاموں میں انکا بھرپور ساتھ دیگی انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں اپوزیشن کا حق ہے اور چنانچہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے میں قانون سقم سب سے بڑی رکاوٹ ہے لہذا عدالت عظمی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو برقرار رکھنے کی امید ہے ملک طارق اعوان نے کہا کہ قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف،وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز اور انجینئر امیر مقام خیبر پختونخوا میں عوام کو ریلیف اور سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں اور یہ کہ میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کو امن کا گہوارا بنایا جائے گا اور ملک کو مزید مستحکم کیا جائیگا

پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے سے بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد...
25/06/2024

پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے سے بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے
ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذولفقار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعہ کے باعث پیش آیا جس میں مخالف فریق نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے گھر میں موجود چار خواتین اور چار بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
واقعہ کے بعد پولیس نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے اور جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب متاثرہ خاندان کے رشتہ دار صحافی خالد الرحمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ یہ سانحہ پولیس کی غفلت کے باعث پیش آیا کیونکہ ان کے بقول وہ واقعہ کے دوران مسلسل ایک گھنٹہ پولیس کو کال کرتے رہے لیکن پولیس کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوگیا۔

25/06/2024

کیپٹل سٹی پولیس پشاور

پشاور ۔ تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا جائے وقوعہ کا دورہ

پشاور ۔ انہوں نے کرایم سین کا باریک بینی کیساتھ جائزہ لیا گیا

پشاور ۔ ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل نظیف الرحمان نے واقعہ سے متعلق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کو بریفننگ دی

پشاور ۔ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے
*ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار*

پشاور ۔ لواحقین کو یقین دھانی کرتے ہوئے کہا کہ ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لایا جائے گا
*ایس ایس پی آپریشنز*

25/06/2024

پشاور: بڈھ بیر سپین جماعت کے قریب گھر کے اندر فارئرنگ سے 9افراد جاں بحق، 2زخمی
پشاور: جاں بحق افراد میں 4خواتین اور 5بچے شامل ہیں، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار
پشاور: ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاہے، پولیس

24/06/2024

شبقدر مٹہ مغل خیل میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے ایک جاں بحق جبکہ دو راہگیر سمیت آٹھ افراد زخمی
پولیس ذرائع کے مطابق شبقدر کے علاقہ مٹہ مغل خیل میں زبانی تکرار پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق جبکہ دو راہگیر سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے واقعہ کے بعد لاش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیا جہاں زخمی کو طبی امداد کے بعد ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے لگا رہی ہے

خیبر پختونخوا حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق شندور فیسٹیول شدید موسمی صورتحال کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے
24/06/2024

خیبر پختونخوا حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق شندور فیسٹیول شدید موسمی صورتحال کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے

24/06/2024

خیبرپختونخواہ میں وزیراعلیٰ اور گورنر کے مابین جاری سیاسی کشمکش ، بجٹ 2024 میں صوبہ کو کیا ملا؟ آپریشن عزم استحکام کے اثرات صوبہ پر کیا ہونگے؟ اور خیبرپختونخواہ کے سیاسی و سیکورٹی صورتحال پر صوبائی چئیرمین سکندر خان شیرپاؤ کی دھواں دار پریس کانفرنس

‏نیشنل ایکشن پلان اپیکس کمیٹی اجلاس میں اچھے اور برے طالبان کا تصور ختم، دہشتگردی خاتمے کیلئے "عزم استحکام" لانچ کرنے کا...
23/06/2024

‏نیشنل ایکشن پلان اپیکس کمیٹی اجلاس میں اچھے اور برے طالبان کا تصور ختم، دہشتگردی خاتمے کیلئے "عزم استحکام" لانچ کرنے کا فیصلہ

‏دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے بڑے فیصلے

‏پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اعادہ

‏گڈ طالبان کا تصور صرف ان طالبان کیلئے ہے جو مردہ ہو چکے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور

‏نیشنل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی

‏عزم استحکام کے حوالے سے فیصلے کے چند نکات

‏ ملک میں جتنے بھی شورش زدہ علاقے ہیں چاہے وہ خیبرپختونخوا میں ہیں، بلوچستان یا سرحد پار، وہاں پر دہشتگردوں ان کے سہولت کاروں کوختم کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا

‏نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے کہ اجلاس میں عزم استحکام کے تحت اہم نکات میں سکیورٹی فورسز کا یکجا ہوکر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم اعادہ کیا گیا

‏ دہشتگردی کی کاروائیوں میں جو دہشتگرد ملوث ہیں ان کو مثالی سزا دینے کیلئے قانونی عمل کو صحیح معنوں میں متحرک کرنا، دہشتگردوں کو سزائیں دینے کیلئے قانونی پیجیدگیوں کو دور کرنا، دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے مضبوط اور مربوط طریقہ کار کو وضع کرنا بھی نکات کا حصہ ہیں

‏عزم استحکام کے ان نکات میں دہشتگردی اور دہشتگردوں کے حوالے سے ہر طرح کا ڈیٹا اکٹھاکرنا شامل ہے۔ یہ بھی کوشش کی جائے گی کہ تمام اداروں کو اس حوالے سے ساتھ ملایا جائے ۔

‏اجلاس کے آخرمیں وزیراعظم شہباز شریف ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور دیگر شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مل بیٹھ کر دہشتگردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا

‏*تمام حاضرین نے دہشتگردی کے خلاف عدلیہ کے کردار پر مایوسی کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ جرات مند اور موثر عدلیہ کے بغیر دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں لڑی جا سکتی*

‏*حاضرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوج صرف دہشت گردوں کے خلاف لڑ سکتی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ قومیں لڑا کرتی ہیں*

‏اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جرائم، منشیات اور سمگلنگ کا دہشت گردی سے جان لیوا تعلق ہے، انتہاپسندی اور مذہبی منافرت کا بھی دہشت گردی سے جان لیوا تعلق ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام ریاستی اداروں کامشترکہ فرض ہے۔

‏وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب نے ملکر دہشت گردی کو کچلنا ہے، گزشتہ برسوں میں حکومتیں دہشت گردی کےحوالے سے بری الذمہ رہیں، ہم نے ہر معاملہ مسلح افواج پر چھوڑ دیا جو خطرناک روش ہے، افواج پاکستان نے ملکی حفاظت کے لیے ہمیشہ قربانیاں دیں، انسداد دہشت گردی کے لیے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑےگا۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ صوبے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں گے، نرم ریاست سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل نہیں کرسکتی۔

تھانہ سرو کلے کی حدود میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنسرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 4 مقدمات درج۔...
23/06/2024

تھانہ سرو کلے کی حدود میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن
سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 4 مقدمات درج۔ ملزمان کے قبضہ سے 195 گرام آئس اور 3 پستول برامد۔*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ مسعود احمد کے جاری احکامات پر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری ہے
ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سرو کلے بہرمند شاہ خان نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران منشیات اور اسلحہ نمائش کے مرتکب 4 ملزمان جبکہ انسداد کاروائی کی خاطر 3 ملزمان دھر لئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ 195 گرام آئس اور 3 پستول بھی برآمد کئے گئے۔

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران پولیس نے بذریعہ وی وی ایس 6 گاڑیاں جبکہ بذریعہ سی آر وی ایس 10 افراد چیک کئے گئے۔

پولیس کا علاقہ شبقدر اور بٹگرام کی حدود میں منشیات کے خلاف کاروائی۔ ملزمان قبضہ سے 2 کلوگرام سے زائد چرس اور 541 گرام آئ...
23/06/2024

پولیس کا علاقہ شبقدر اور بٹگرام کی حدود میں منشیات کے خلاف کاروائی۔ ملزمان قبضہ سے 2 کلوگرام سے زائد چرس اور 541 گرام آئس برامد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ مسعود احمد کے جاری احکامات پر پولیس کا منشیات اور اسلحہ نمائش کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔
ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ بٹگرام واجد خان نے اسلحہ نمائش اور منشیات کے مرتکب 6 ملزمان کے قبضہ سے 1250 گرام چرس، 230 گرام آئس اور 4 پستول برآمد کئے گئے جبکہ ایس ایچ او تھانہ شبقدر فضل دیان خان نے منشیات فروش کے قبضہ سے 2 ہزار گرام چرس اور 311 گرام آئس برامد کیا۔

ملزمان کے خلاف منشیات اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

چارسدہ۔ تحصیل تنگی کے علاقہ گمبتی کے رہائشیوں کا گرفتاریوں کے خلاف تھانہ تنگی کے سامنے مظاہرہ اور تھانہ کے اندر گھسنے کی...
23/06/2024

چارسدہ۔ تحصیل تنگی کے علاقہ گمبتی کے رہائشیوں کا گرفتاریوں کے خلاف تھانہ تنگی کے سامنے مظاہرہ اور تھانہ کے اندر گھسنے کی کوشش،

چارسدہ۔ تنگی پولیس کی مظاہرین کو تھانہ کے اندر گھسنے سے روکنے کےلئے ہوائی فائرنگ،

چارسدہ۔ تنگی پولیس نے ایک گھر پر مقامی افراد کا دھاوا بولنے پر انہیں گرفتار کیا تھا۔

چارسدہ۔ مقامی افراد کا مذکورہ گھر کی خواتین پر بدچلنی کا الزام

چارسدہ۔ پولیس نے بدچلن لوگوں کی بجائے بدچلنی روکنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔ اہلیان گمبتی کا الزام

چارسدہ۔ ڈی ایس پی تنگی سمیت پولیس کی بھاری نفری تھانے پہنچ گئی۔

چارسدہ۔ ڈی ایس پی زرداد خان کا عمائدین علاقہ کیساتھ مذاکرات جاری

چارسدہ۔ پولیس گرفتار افراد کو رہا کرکے بدچلن خاندان کے خلاف کاروائی کریں۔ اہلیان علاقہ کا مطالبہ

سوات: مدین واقعے میں ملوث 23 افراد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل ۔۔۔۔سوات کے علاقے مدین میں توہین مذہب کے الزام میں تشدد...
23/06/2024

سوات: مدین واقعے میں ملوث 23 افراد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل ۔۔۔۔

سوات کے علاقے مدین میں توہین مذہب کے الزام میں تشدد کے بعد ایک شخص کو زندہ جلانے اور تھانے کو نذر آتش کرنے کے الزام میں 23 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مدین واقعے میں ملوث 23 افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف تھانے پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ پہلے سے درج تھا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
مدین واقعے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ بھی گزشتہ روز سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہوٹل انتظامیہ نے مبینہ ملزم سلیمان کو کمرے کا دروازہ کھولنے کا کہا، ملزم نے دروازہ کھولا اور مبینہ توہین مذہب سےانکار کردیا، مقامی پولیس ملزم کو تھانے لے گئی۔
سوات: مدین میں توہینِ مذہب کے الزام میں ایک شخص کو زندہ جلادیاگیا، تھانہ بھی نذر آتش
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو تھانے لے جانا اہم غلطی تھی، متعلقہ ایس ایچ او نے کسی افسرسے رہنمائی حاصل نہیں کی تھی اور نہ ملزم کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا، پولیس نے ملزم کو 40 منٹ تک حراست میں رکھا، دوران حراست بھی ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے دلیری سے ہجوم کو روکنے کی کوشش کی اور نقصان پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم ہجوم کے وقت اعلیٰ پولیس افسران یا سیاسی رہنماؤں کی غیرموجودگی بھی نقصان کا باعث بنی۔
یاد رہے کہ تین روز قبل مشتعل افراد نے سوات کے علاقے مدین میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار کر کے تھانے لائے گئے شخص کو تھانے سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے زندہ جلا ڈالا، مشتعل افراد نے تھانے میں بھی توڑ پھوڑ کی اور اسے بھی آگ لگا دی تھی۔

اسلام آباد ، تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود کشمیر چوک کے قریب پولیس مقابلہ فائرنگ کے تبادلے میں تین کار چور ہلاک ساتھی خاتون زخم...
23/06/2024

اسلام آباد ، تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود کشمیر چوک کے قریب پولیس مقابلہ

فائرنگ کے تبادلے میں تین کار چور ہلاک ساتھی خاتون زخمی حالت میں گرفتار ، پولیس ذرائع

چار رکنی کار چوروں کا گروہ مری سے اسلام آباد داخل ہورہا تھا ، پولیس ذرائع

کار چوروں کے داخل ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی ، پولیس ذرائع

پولیس کو دیکھتے ہی کار سوار چوروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ، پولیس ذرائع

جوابی فائرنگ سے تین کار چور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

انکی ساتھی خاتون زخمی ہوئی اسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس ذرائع

کارلفٹروں سے لاھور سے چوری شدہ گاڑی ، اسلحہ اور متعدد گاڑیوں کی نمبرز پلٹس برآمد ، پولیس ذرائع

ایس پی سٹی خانزیب بھی موقع پر موجود ھے۔

ریسکیو 1122 کے ذریعے ڈیڈ باڈیز کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کر رھے ہیں

اسلام آباد پولیس اور مشہور حظرناک کارلفٹروں کے در میان فائرنگ،چارسدہ سٹیشن کورونہ سے تعلق رکھنے والے گروہ سرغنہ الیاس عر...
23/06/2024

اسلام آباد پولیس اور مشہور حظرناک کارلفٹروں کے در میان فائرنگ،
چارسدہ سٹیشن کورونہ سے تعلق رکھنے والے گروہ سرغنہ الیاس عرف الیاسے ساتھی سمیت ہلاک ، ہلاک ملزمان میں اسلام عرف اسلامے سکنہ سٹیشن کورونہ شامل ہے جبکہ ایک ساتھی کی شناخت ابھی کنفرم نہ ہوسکا،
الیاس عرف الیاسے اسلام آباد ، لاہور، پنجاب ، چارسدہ، پشاور ، نوشہرہ سمیت دیگر تھانہ جات کو ڈکیتی ، راہزنی، کارلفٹنگ اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب حظرناک مجرم اشتہاری تھا،
الیاس گروہ کو گرفتارکرنے کے لیے دی پی او چارسدہ نے بھی ایک ٹیم بنائی تھی،

23/06/2024

اعتماد ٹریول کامیابی اور اعتمادکے نو سال مکمل ،مگرکیسے۔ ۔۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مہنگی بجلی، گھنٹوں جاری لوڈشیڈنگ اور عوام دشمن بجٹ کے خلاف اتوار (کل) کو ملک گیر ا...
22/06/2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مہنگی بجلی، گھنٹوں جاری لوڈشیڈنگ اور عوام دشمن بجٹ کے خلاف اتوار (کل) کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے قومی تحریک مزاحمت کا آغاز کردیا۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ظالمانہ بجٹ کسی صورت قبول نہیں۔ ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی بجٹ پر نوراکشتی جاری ہے، روٹھنے منانے کی ڈرامہ بازیوں کو عوام خوب سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج پرامن ہوگا،پنجاب میں دفعہ 144انگریزوں کا عطاکردہ قانون ہے، حق کے لیے آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، حکمرانوں نے جو کرنا ہے کرلیں۔
امیر جماعت نے کہا کہ سخت گرمی میں ملک کے طول و عرض میں جاری طویل لوڈشیڈنگ اور اوپر سے بجلی بلوں کی صورت میں بجلی بموں نے عوام کی زندگی عذاب کردی ہے، شہاز شریف عرصہ دراز سے لوڈشیڈنگ خاتمے کے جعلی اعلانات کررہے ہیں۔انہوں نے وزیرخزانہ کے قومی اداروں کی فروخت سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرموصوف کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ اندھی پرائیویٹائزیشن کا بیان جاری کریں، اس طرح کے شاہی فرمان جاری کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، وزیرخزانہ جن پارٹیوں کی نمائندگی کرتے ہیں وہ بذات خود قومی اداروں کی تباہی کی ذمہ دار ہیں، پہلے ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے۔
نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ مایوسی کی بجائے ظالم اشرافیہ سے جان چھڑانے کے لیے جماعت اسلامی کے تحت اضلاع اور تحصیلوں تک کی سطح پر ہونے والے مظاہروں میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔ آئندہ نسلوں کی حفاظت کے لیے لازم ہوگیا ہے کہ جدوجہد کا آغاز کیا جائے۔ ملک کو فارم 47 کے ذریعے مسلط ہونے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔
امیر جماعت نے ساہیوال ہسپتال آتش زدگی واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ڈاکٹرز اور پروفیسرز کو ہتھکڑیاں لگا دیوار سے کھڑا کرنے کے عمل کی پرزور مذمت کی اور اس رویہ کو انتہائی توہین آمیز قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات حکومت کا حق ہے، تاہم نمائشی اقدامات اور بغیر ایف آئی آر کے پڑھے لکھے پروفیشنلز کے ساتھ اس طرح کا سلوک فاشسٹ طرز عمل ہے، یہ بادشاہانہ طریقے شاید انہوں نے اپنے بزرگوں سے سیکھے ہیں کہ لوگوں کو خوفزدہ کرو اور حکمرانی جاری رکھو۔ عوام کو دبانے کے حربے مزید کامیاب نہیں ہوں گے۔ ینگ ڈاکٹرز کے ایڈہاکزم کے خلاف احتجاج اور ان کے دیگرجائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، ڈاکٹرز سے یہ اپیل بھی کرتے ہیں کہ ان کے احتجاج سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو تکلیف اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کے نام پراربوں کے فنڈز میں کرپشن کی شفاف تحقیقات ہوں۔
امیر جماعت نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کے نتیجہ میں جو رقم بجلی کے لائن لاسز اور ٹرانسمیشن سسٹم کی بحالی پر خرچ ہونی چاہیے تھی وہ آئی پی پیز کے مالکان کو جارہی ہے، ریاست نے انہیں 2800 ارب ادا کرنے ہیں۔رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت عوام کو حق حاصل ہے کہ معاہدوں کی تفصیلات ان کے علم میں لائی جائیں، ان معاہدوں پر فوری نظرثانی ہو۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پر پاک چائنہ سیاسی مشاورتی عمل کی حمایت کرتے ہیں،مشاورت میں جماعت اسلامی شریک تھی،پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا حکومت نے بجٹ میں ٹیکس اہداف 13000 ارب کرکے سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر لاد دیا، ایف بی آر کا ٹیکس آمدن میں کوئی کردار نہیں، سرکاری و پرائیویٹ ملازمین سے 375 ارب اور بقیہ بجلی و گیس بلوں پر ٹیکسز کی صورت میں عوام سے چھینا گیا، جاگیرداروں نے صرف 4 ارب ٹیکس دیا، یہی طبقات ملک پر مسلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف امریکہ کا ذیلی ادارہ ہے اور اس کا کام ترقی پذیر ممالک کو کریڈٹ جاری کرکے ان پر غلامانہ تسلط قائم رکھنا ہے، بجٹ آئی ایم ایف نے تیار کیا، تنخواہ دار طبقے پر 35 فیصد ٹیکس لگادیاگیا،بجلی بلوں میں فکس ٹیکس تجاویز کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا 7 7 سالوں سے ملک پر مسلط ظالم اشرافیہ نے عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی ضرورتوں سے محروم کیا، ان کی وجہ سے برین ڈرین ہورہا ہے، ناجائز ٹیکسز اور بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی کی وجہ سے پڑھے لکھے لوگوں کے ملک چھوڑنے کے رجحان میں 119 فیصد اضافہ ہوا ہے، حکمرانوں کی پالیسیوں کے نتیجہ میں پونے تین کروڑ کے قریب بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا حکمران جان بوجھ کر عوام میں مایوسی پھیلا رہے ہیں تاکہ لوگ بددل ہوجائیں اور یہ اپنی من مانیاں جاری اور اسٹیبلشمنٹ کو خوش رکھیں، ان حکمرانوں کو معلوم ہے کہ ان کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں۔ لوگوں کو حق کے لیے نکلنا ہوگا، جماعت اسلامی صحت، صاف پانی کی فراہمی، بنو قابل پروگرام اور دیگر فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے عوام کی خدمت کررہی ہے، قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ جماعت اسلامی ان پارٹیوں کی طرح نہیں جو اپوزیشن میں ہوتے ہوئے ان کے لیے بولیں اور حکومت ملتے ہی خاموش ہوجائیں، ہم ملک گیر تحریک کے پہلے مرحلے کا آغاز کررہے ہیں، آئندہ کا لائحہ عمل اور سرگرمیوں کا اعلان ساتھ ساتھ کرتے رہیں گے۔
صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ دبئی لیکس میں ملوث افراد منی ٹریل دیں، سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔ سوات واقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہجوم کو اختیار حاصل نہیں کہ قانون ہاتھ میں لے اگرچہ یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ انصاف اور قانون کے ادارے ملک میں کس حد تک متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ اور وزارت خارجہ کشمیر پالیسی سے متعلق قوم کو وضاحت دیں۔
نائب امیر جماعت اسلامی، ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے سی پیک پر تیسرے پاک چائنہ مشترکہ مشاورتی میکانزم اجلاس اور قومی جماعتوں، قیادت کے اتفاق کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی عالمی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔حکومت سی پیک منصوبہ کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے حقیقی بنیادوں پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔چینی وزیر خارجہ نے بھی نشاندہی کردی کہ معاشی ترقی کے لیے اندرونی استحکام ضروری ہے، یہ امر قومی سیاسی جمہوری قیادت کو کب سمجھ آئے گا؟ سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز آئینی حدود کی پابندی کریں اور انتخاب 2024ء کیعوامی مینڈیٹ کے فارم 45 نتائج کا قابلِ قبول میکانزم بنایا جائے، وگرنہ وقتی اور نمائشی بیروح اکٹھ حالات کو مزید بگاڑ دیں گے۔جماعتِ اسلامی پاک-چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کی حامی ہے۔پاک-چین دوستی پر پوری قوم کو فخر ہے۔خطے میں استحکام. کے لیے یہ بھی ناگزیر ہے کہ ایران اور افغانستان کیساتھ بھی پاکستان کے تعلقات پائیدار، بااعتماد اور مثالی ہوں۔تینوں ملکوں کے عوام تو بھائی بھائی ہیں، حکمران بھی عالمی استعمار کے دباؤ سے باہر نکلیں۔
لیاقت بلوچ نے زراعت کے بڑھتے ہوئے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو بیچ منجدھار حکومت نے دربدر کردیا۔ اِسی وجہ سے چاول اور کپاس کی کاشت پر بہت سنسنی خیز اثرات مرتب ہورہے ہیں، جبکہ ڈیری انڈسٹری بھی اپنی تباہی کے سامان پر سراپا احتجاج یے۔ قومی بجٹ آئی ایم ایف کے حکم پر آئی ایم ایف کے مُنشیوں اور مشقتیوں نے بنادیا۔پورا بجٹ عوام سے دھوکہ دہی کی دستاویز ہے۔تہہ در تہہ سارا بوجھ عوام، زراعت، تجارت اور صنعت پر منتقل کردیا گیا جس سے قومی معاشی پہیہ جام ہوگا. بجلی کی قلت، لوڈشیڈنگ، بجلی چوری اور گرم ترین موسم میں عوام کی بجلی کی سہولت سے محرومی حکومت کی بڑی ناکامی ہے۔حکومت، اشرافیہ اور دولت کے انبار پر بیٹھا طبقہ عوام کے دکھ درد کا ازالہ کرنے کو تیار نہیں۔جماعتِ اسلامی ملک بھر میں بجلی لوڈشیڈنگ، مہنگی بجلی کے خلاف مظاہروں کا اہتمام کرے گی، عوام کے جذبات کی ترجمانی ہوگی

Address

Sajja
Sharjah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awazekhyber TV آواز خیبر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awazekhyber TV آواز خیبر:

Videos

Share

Nearby media companies


Other News & Media Websites in Sharjah

Show All