
06/02/2025
شائقین کرکٹ بلوچ کیلئے اچھی خبر
آج مرکز بلوچ کے سئنیر کھلاڑیوں کے درمیان ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں واجد بشیر،عرفان منیر اور سٹی بلوچ کے کپتان زاہد مغل کے درمیان ایک کرکٹ میچ کے دوران ایک فیصلے کی وجہ سے کچھ غلطی فہمی پیدا ہو گئ تھی۔ اور کھیل کی حد تک جو معاملات ہوئے تھے ان کو آج حل کیا گیا جس میں دونوں مرکز بلوچ کے ذمے دار کھلاڑیوں واجد بشیر اور زاہد مغل نے بہترین رول ادا کیا اور خاص کر کے مرکز بلوچ کی کرکٹ کو آباد کرنے کے لیے بہترین فیصلے کیے جو آنے والے وقت میں مثبت ثابت ہوں گے ۔
سٹی کرکٹ کلب بلوچ کی تمام مینجمنٹ کمیٹی اور سپانسرز اور کیپٹن زاہد مغل نے منجھاڑی کرکٹ ٹیم کے سئینر کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو مرکزی ٹیم سٹی کرکٹ کلب بلوچ میں شمولیت کی دعوت جس پر انھوں نے اس دعوت قبول کیا جس پر ہم سٹی کرکٹ کلب کے پلئیرز و منیجمنٹ کی جانب سے بے حد مشکور ہیں ان کے اس فیصلے سے مرکزی ٹیم نے ایک مضبوط پوزیشن حاصل کرلی ۔
اس کے علاؤہ بہت جلد بلوچ کے مقام میں ایک کرکٹ پریکٹس نیٹ انٹرنیشنل کرکٹر سفیان مقیم کے تعاون سے بنایا جائے گا جس سے بلوچ اور گرد و نواح کے نوجوانوں کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم ثابت ہو گا
بلوچ کی ہارڈ بال کی ٹیم جو واجد بشیر کی سربراہی میں کھیل رہی ہے اس کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جائے گا جس کو سفیان مقیم / بلوچ مینجمنٹ کمیٹی/ منجھاڑی مینجمنٹ کمیٹی کی مشاورت اور معاونت و تعاون سے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا ۔
کمیٹی نے آج 28 کھلاڑیوں کی لسٹ تیار کی جن کو مرکزی ٹیم میں ٹیپ بال اور ہارڈ بال دونوں فارمیٹ میں موقع ملےگا اس میں تحصیل بلوچ کے مزید کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ امید ہے تحصیل بلوچ کی کرکٹ کھیل اور کھلاڑی کے لیے یہ فیصلے انتہائی مثبت ثابت ہوں گے انشاء اللّٰہ