23/06/2024
یہ معصوم پرندہ کہاں چلا گیا 😞
صبح سویرے آنکھ ان کی چہچہاہٹ سے کھلتی تھی۔
آج سے چند سال پہلے یہ پرندہ (گھریلو چڑیاں) تقریبا ہر گھر میں پایا جاتا تھا، مگر آجکل نایاب ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔
اس وقت تقریبا ہر گھر کے صحن میں کم سے کم ایک درخت ضرور ہوتا تھا۔ اب گھروں سے درخت ختم ہو گئے ہیں۔
کیڑے مار ادویات کی وجہ سے بھی ان کی تعداد کم ہوئی ہے۔
رہی سہی کسر ظالم شکاریوں نے پوری کر دی ہے۔ 😞۔
اگر ان روٹھے ہوئے پرندوں کو واپس لانا ہے تو درخت لگانا ہوں گے۔