Wah Cantt Social Club

Wah Cantt Social Club Follow the Page
All residents of Wah Cantt are like a family. We can discus on different topics.....

Taxila Railway Stationپہاڑوں کے اندر  سمندر سے بلند  انگریز دور کا بنایا گیا ٹیکسلا ریلوے جنکشن انتہائی خوبصورت اور پرسک...
24/10/2024

Taxila Railway Station
پہاڑوں کے اندر سمندر سے بلند انگریز دور کا بنایا گیا ٹیکسلا ریلوے جنکشن انتہائی خوبصورت اور پرسکون ہے
جنکشن کے اعتبار سے بھی یہ بہت اہم جنکشن ہے یہاں سے ملتان،ہری پور ہزارہ ،پشاور،لاہور،اور کراچی جانے کے لیے ایک ایک گاڑی کا اسٹاپ موجود ہے
1881 میں بنایا گیا یہ جنکشن پہلے لندی کوتل تا کلکتہ بمبئی تک جانے کے لیے بھی استعمال ہوتا تھا لیکن اب اسکو صرف پاکستان کی حدود میں رسائی حاصل ہے

ملتان کے لیے تھل ایکسپریس براستہ اٹک ،میانوالی
پشاور کے لیے عوام ایکسپریس
ہری پور ہزارہ کے لیے ہزارہ ایکسپریس
کراچی لاہور کے لیے عوام ایکسپریس
اور ایک پسنجر ٹرین راولپنڈی پسنجر یہاں آکر رکتی ہیں۔۔۔۔

POF Welfare Transport ServiceDecrease in Bus Fare       یہ ایک خوش آئند خبر ہے کہ ویلفیئر ٹرانسپورٹ نے بسوں کا کرایہ کم ...
18/10/2024

POF Welfare Transport Service
Decrease in Bus Fare
یہ ایک خوش آئند خبر ہے کہ ویلفیئر ٹرانسپورٹ نے بسوں کا کرایہ کم کر دیا ہے.... لیکن کیا اس کے لیے کوئی نئی بسیں خریدی گئی ہیں؟ کیونکہ پہلے تو جو چند بسیں موجود تھیں وہ تو واہ کے مختلف سکولوں کے ساتھ منسلک ہیں.... روڈ پر تو چلتی نظر نہیں ائیں کبھی.... اگر اپ میں سے کوئی بتا سکتا ہے کہ ویلفیئر ٹرانسپورٹ کے پاس کتنی بسیں ہیں اور کس کس روٹ پر چل رہی ہیں تو مہربانی ہو گی.... کیونکہ بسوں کی غیر موجودگی میں کرایے میں کمی ایک مذاق ہی لگتا ہے.... کیا کہتے ہیں آپ لوگ؟؟؟؟

17/10/2024

How a Plane flies in the Air
How a pilot controls a plane in the sky
ہوائی جہاز ہوا میں کیسے اڑتا ہے
کئی سو ٹن وزنی ہوائی جہاز فضا میں کیسے اڑتا ہے....... زمین سے آسمان کی ہزاروں فٹ بلندی تک کیسے جاتا ہے...... کیسے رفتار پکڑتا ہے...... اس کو ہوا میں کیسے موڑا جاتا ہے.... پھر مطلوبہ فاصلہ طے کر کے کیسے زمین پر بحفاظت اتر آتا ہے..... اس سب کو جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیے.....


,

- With 2 Asian greats   &   and off course one of the best wicket keepers from Pakistan   at National Champion League US...
16/10/2024

- With 2 Asian greats & and off course one of the best wicket keepers from Pakistan at National Champion League USA...
Waseem akram
Pakistan Cricket news

موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمت میں بڑے اضافے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس میں غور جاری.....
08/10/2024

موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمت میں بڑے اضافے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس میں غور جاری.....

01/10/2024

اہم مسئلہ

اس وقت ہمارے ملک کا سب سے اہم اور واحد مسئلہ کمزور معیشت ہے..... اس کو حل کرنے کے لیے ہنر مند افراد اور کارخانے چاہئیں...... جس کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں امن ہو اور بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہے..... بے شمار زرخیز زمین سے معیاری کاشتکاری کے ذریعے استفادہ کیا جائے..... اس ملک میں کوئی فرد بے کار نہ ہو سب ایمانداری سے محنت کریں گے تو تقدیر بدلے گے.....
جو لوگ اس کے علاوہ کسی بات کو اہم مسئلہ سمجھتے ہیں یا اس کے علاوہ اس کا کوئی حل سمجھتے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں..... کیونکہ کسی کے پاس جادو کی کوئی ایسی چھڑی نہیں جس سے وہ بغیر عمل کے سب ٹھیک کر دے.....
سلیم خان کاکڑ

30/09/2024

Richest Companies
Of the World
صل علی نبیینا صل علی محمد ﷺ
صل علی شفعیناصل علی محمد ﷺ

دنیا کی امیر ترین کمپنیاں

جن کے شیئرز بہت سی مشہور کمپنیوں نے خرید رکھے ہیں اور انہیں بغیر کچھ کیے منافع مل رہا ہے..... ان کا مالک کون ہے کوئی نہیں جانتا....

27/09/2024

Old Holy Tree
Importance in Islamic History
شجرۃ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
آخری زندہ صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم
سبحان اللہ.......

26/09/2024

Scientific Research
& Quran
سائنسی تحقیق اور قرآن کی پیشین گوئیاں

جشن عید میلاد النبی ﷺ

صل علی نبیینا صل علی محمد ﷺ
صل علی شفعیناصل علی محمد ﷺ

23/09/2024

Broadway Sweets
Anwar Chowk, Wah Cantt.

براڈوے بیکری

جشن عید میلاد النبی ﷺ

صل علی نبیینا صل علی محمد ﷺ
صل علی شفعیناصل علی محمد ﷺ

بچپن کی یادوں میں سے اک حسین یاد جس سے اب تک لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے.... ملک اکبر دین مرحوم اور ان کے بھائی ملک محمد اقبال نے انوار چوک میں آج سے 5 دہائیاں پہلے اک بیکری اور بعد ازاں مٹھائیوں کی دکان کی بنیاد رکھی.... دونوں برادران کے خلوص اور محنت سے اس کاروبار نے راولپنڈی سے آٹک اور ایبٹ آباد تک اپنا نام بنا لیا.... ان کے اعلی معیار اور منفرد ذائقے نے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا.... اب ملک اکبر دین مرحوم کے بعد ان کے بیٹے بیکری اور ملک اقبال اور ان کے بیٹے مٹھائیوں کی دکان چلا رہے ہیں... عید میلادالنبی کے جلوس میں شمولیت کے بعد بچوں کے ہمراہ وہاں جانا ہوا اور رس ملائی کھا کر پرانی یادیں تازہ کیں... آج بھی وہی معیار اور خلوص..... اللہ تعالی ان کو سلامت اور ہنستا بستا رکھے..... امین
منصور خاور



Electric MeterLegal Actionبجلی کا میٹر اتارنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئیاگر واپڈا کسی صارف کا میٹر بغیر کسی قانونی وجہ...
21/09/2024

Electric Meter
Legal Action
بجلی کا میٹر اتارنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی

اگر واپڈا کسی صارف کا میٹر بغیر کسی قانونی وجہ کے اتار کر لے جائے تو صارف واپڈا اہلکار کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 378 اور 424 کے تحت ایف آئی آر درج کرا سکتا ہے۔

* **دفعہ 378:** اس دفعہ کے تحت کسی کی رضامندی کے بغیر اس کی ملکیت کو چوری کرنا جرم ہے۔ اس صورت میں واپڈا اہلکار نے صارف کی ملکیت (میٹر) کو چوری کیا ہے۔
* **دفعہ 424:** اس دفعہ کے تحت کسی کی ملکیت کو نقصان پہنچانا جرم ہے۔ اس صورت میں واپڈا اہلکار نے صارف کی ملکیت (میٹر) کو نقصان پہنچایا ہے۔

ایف آئی آر درج کرنے کے لیے صارف کو اپنے علاقے کے تھانے میں جا کر درخواست دینی چاہیے۔ درخواست میں میٹر اتارنے والے واپڈا اہلکار کا نام، عہدہ، اور شناختی نمبر کا ذکر کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی ساتھ میٹر اتارنے کے واقعے کی تاریخ اور وقت کا بھی ذکر کرنا چاہیے۔

ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پولیس تحقیقات کرے گی اور اگر واپڈا اہلکار کے خلاف ثبوت مل جاتے ہیں تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اگر واپڈا اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے تو صارف کو اس کی کاپی حاصل کر لینا چاہیے۔ یہ کاپی قانونی کارروائی کے دوران ضروری ہو سکتی ہے۔

ایف آئی آر کے علاوہ صارف واپڈا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت بھی کر سکتا ہے۔ شکایت واپڈا کی ویب سائٹ پر آن لائن یا کسی بھی واپڈا آفس میں دی جا سکتی ہے واپڈا کے ضابطہ اخلاق کے مطابق، واپڈا اہلکاروں کو صارفین کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے۔ کسی بھی قسم کی زیادتی یا نا انصافی کے لیے واپڈا اہلکار ذمہ دار ہوں گے۔
# قراةالعین زینب ایڈووکیٹ

20/09/2024

جشن عید میلاد النبی ﷺ

صل علی نبیینا صل علی محمد ﷺ
صل علی شفعیناصل علی محمد ﷺ

💕صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 💕

20 ستمبر 2024 بروز جمعہ مبارک بعد از نماز عشا 27 ایریا، نیو گدوال، واہ کینٹ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں حمد و نعت کی محفل کا انعقاد کیا گیا.... منتظمین اعلی شاہد رشید اور اہلیان محلہ کی کاوشیں اس میں سرفہرست تھیں.... جانثاران رسول ﷺ نے اس میں شرکت فرما کر اس کی رونق کو بڑھایا.... اللہ تعالی تمام دوستوں کو اجر عظیم عطا فرمائے.... آمین
رپورٹ: یاسر بھائی


19/09/2024

Helmet for safty
Trafic Police instructions for Bikers
ہمارے ہاں موٹر سائیکل سواروں کی سفر کے دوران ایکسیڈنٹ کے دوران اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیلمٹ کا نہ پہننا ہے..... موٹر سائیکل سوار اکثر ٹریفک سارجنٹ کو دیکھ کر ہیلمٹ پہنتے ہیں اور پھر اتار دیتے ہیں.... لیکن یقین مانیں اس میں صرف اور صرف موٹر سائیکل کا جانی نقصان ہے اور کچھ نہیں...
ہیلمٹ کی افادیت کے حوالے سے پنجاب ٹریفک پولیس کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیے....

17/09/2024

Tourism Promotion

"🌲 Exploring Peaks, Pines, & Endless Adventures 🌄
📍 Join us on unforgettable trips
🌟 Fall Trips 2024 - Let's make memories!
📧 [email protected]
📞 WhatsApp: +92 370 5204470"

16/09/2024

School life
آج کے دور کی پڑھائی اور ہمارے بچپن کا تشدد

آ ہا ٹماٹر بڑے مزے دار
واہ ٹماٹر بڑے مزے دار
پتہ نہیں ہمارے وقتوں میں ایسی نفیس ٹیچرز کہاں تھیں ہمیں تو جلاد صفت خوںخوار استاد ہی ملے..... مجھے یاد ہے کہ Math کے پیریڈ میں مار کھانے والوں میں میں بھی شامل تھا..... سکول کے باہر لگی باڑ سے ڈنڈا لانے کی ڈیوٹی بھی میری ہی لگی...... بہت سوچ بچار کے بعد بھی انتخاب مشکل تھا..... اتنی تاخیر کی وجہ سے ٹیچر کلاس روم سے باہر آگئیں.... وہاں سے ایک ڈنڈا نکالا..... اسے مجھ پر احتیاطاً چیک کیا اور کلاس میں ٹیسٹ والی مار الگ سے پڑی....
وسیم عباس

پیٹرول کی قیمت میں کمیحکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے..... پیٹرول 259 روپے لٹر اور ڈیزل 2...
15/09/2024

پیٹرول کی قیمت میں کمی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے..... پیٹرول 259 روپے لٹر اور ڈیزل 262 روپے لٹر کر دیا گیا....

Address

Al Ajman

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wah Cantt Social Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies