افغانستان میں ٹی ٹی پی کے چھ ہزار جنگجو ہیں: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا دعویٰ
پاکستان کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان میں 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں جو کابل، خطے کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ پاکستان بارہا یہ الزام لگاتا آیا ہے کہ دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے۔ تاہم کابل کے طالبان حکام اس کی تردید کرتے ہیں۔
ورلڈ کنزیومر رائٹس ڈے: کیا پاکستانی صارفین اپنے حقوق جانتے ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ آگر آپ کو خراب یا ایکسپائر پروڈکٹ فروخت کردی جائے یا کسی سروس کی خریداری کے وقت آپ کے ساتھ دھوکہ ہو جائے، تو آپ کے پاس شکایت کا حق ہے۔ لیکن کیا پاکستانی کسٹمرز کو ان کے حقوق کا علم ہے؟ جانیے 'ورلڈ کنزیومر رائٹس ڈے' پر ثمن خان کی اس رپورٹ میں۔
بلوچستان: احتجاج اور سیکیورٹی خطرات کے باعث قومی شاہراہوں پر سفر غیر محفوظ
بلوچ علیحدگی پسند گروپس کی جانب سے آئے روز قومی شاہراہوں پر ناکے لگانے اور فورسز پر حملوں کے واقعات رونما ہو ئے ہیں جس کی وجہ سے راستے بند ہونے کے ساتھ ساتھ غیر محفوظ بھی ہورہے ہیں۔ راستوں کی بندش کا تعلق بلوچستان میں امن و امان کی صورتِ حال سے ہے جس میں حالیہ عرصے کے دوران بے یقینی کے آثار نمایاں ہیں۔
ہمارے نمائندے غلام مرتضی زہری کی رپورٹ کے ساتھ ،خالد حمید ۔پروگرام پیش ہے خبروں سے آگے
ایلون مسک کا خلائی مشن خلا میں پھنسے خلابازوں کو واپس لانے کے لیے تیار
خلاء میں پھنسے دو خلابازوں سنیتا ولیم اور بیری ولمور کو زمین پر واپس لانے کے لیے اسپیس ایکس ڈریگن نامی خلائی جہازبدھ کی شام روانہ ہو رہا ہے.
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک سے اچانک یہ مطالبہ کیا تھا کہ سنیتا ولیم اور ولمور کو جلد از جلد خلا سے واپس لینے کے لیےاقدامات کریں۔
دونوں خلا بازوں کو لینے کے لیے روانہ ہونے والے اسپیس ڈریگن کریو 10 میں ناسا کے خلا باز نک ہیگ اور الیگزینڈر گربانوف میں موجود ہوں گے۔ سنیتااور ولمور گزشتہ سال چھ جون کو اسپیس اسٹیشن پہنچے تھے اور ان کو تقریباً دس دن بعد واپس آنا تھا لیکن ان کی واپسی میں، اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ میںخرابیوں کی وجہ سے تقریباً نو ماہ کی تاخیر ہو چکی ہے۔#scauslife
ادرک کی نسل کے ایک پودے سے ملنے والی ہلدی جسے پاکستان اور بھارت میں نہ صرف کھانوں میں بلکہ گھریلو ٹوٹکوں اور آیور وید میں بھی خاص اہمیت حاصل ہے۔ اب امریکہ میں ہلدی کی چائے، کینڈیز،اور کیپسولز بھی بکنے لگے ہیں، مگر یہ سب فائدہ مند ہیں یا نہیں، دیکھیے آعیزہ عرفان کی وڈیو
#scauslife
امریکہ میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس ڈگری مکمل کرنے کے بعد کتنا عرصہ وہیں رہ کر جاب کر سکتے ہیں؟ جانیے وائس آف امریکہ کی سیریز ’اسٹڈی ان امریکہ‘ کی اس ویڈیو میں۔
شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ
شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ
لال سوہانرا کے نایاب کالے ہرن جو امریکہ سے پاکستان آئے
بہاولپور کے قریب لال سوہانرا نیشنل پارک میں نایاب کالے ہرنوں کی افزائش کی جاتی ہے۔ لیکن ان ہرنوں کی کہانی دلچسپ ہے۔ ایک زمانے میں یہ کالے ہرن بہاولپور سے امریکہ بھجوائے گئے تھے۔ امریکہ میں تو ان کی تعداد بڑھتی گئی لیکن یہاں ان کی نسل معدوم ہوگئی۔ پھر امریکہ کے ایک چڑیا گھر نے 10 ہرن تحفتاً پاکستان کو دیے۔ لال سوہانرا نیشنل پارک کی کہانی دیکھیے ثمن خان کی رپورٹ میں۔
#scauslife
بونسائی ایک جاپانی آرٹ ہے جو ایک عام پودے کو خاص اور قیمتی بنا دیتا ہے۔ اس آرٹ کی مدد سے ایک عام پودہ چھوٹے سے گملے میں تناور درخت کیسے بن جاتا ہے؟ سدرہ ڈار کی رپورٹ دیکھیے۔
•
•
•
•
•
#bonsaiart #japaneseart #VOAUrdu
امریکہ میں گھر کئی قسموں کے ہوتے ہیں ۔ ان مختلف قسموں کو کیا کہتے ہیں اور سب سے مقبول قسم کون سی ہے؟ بتا رہی ہیں سعدیہ زیب رانجھا
#scauslife
شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ
شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں کوئٹہ منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام نے ٹرین پر حملے میں 21 مسافر اور چار سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ 33 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مزید تفصیلات بتا رہے ہیں کوئٹہ سے مرتضیٰ زہری۔