عقاب نیوز بلی ٹنگ کوہاٹ

  • Home
  • عقاب نیوز بلی ٹنگ کوہاٹ

عقاب نیوز بلی ٹنگ کوہاٹ تنقید کے بجائے ان باکس میں ہماری رہنمائی فرمائیں اور ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ

25/02/2024
الحمدللہ   کی جانب سے بلی ٹنگ بازار میں مرحوم عزیز تندور والے کے تندور میں مفت روٹی کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے غری...
22/02/2024

الحمدللہ کی جانب سے بلی ٹنگ بازار میں مرحوم عزیز تندور والے کے تندور میں مفت روٹی کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے غریب افراد تندور سے مفت روٹی حاصل کر سکتے ہیں اس سلسلے میں تنظیم کی جانب سے ایک بکس بنایا گیا ہے تاکہ اگر کوئی مفت روٹی کی فراہمی میں مدد کرنا چاہے تو بکس میں پیسے ڈال سکتا ہے ہماری اپیل ہوگی کہ آپ جب بھی روٹی خریدنے جائیں پانچ ، دس ، بیس حسب توفیق اس بکس میں ڈال دیا کریں تاکہ آپ کے پیسوں سے غریب افراد کو مفت روٹی کے حصول میں مدد مل سکے
اللہ پاک اس کارخیر میں حصہ ڈالنے والوں کی زندگی خوشیوں سے بھر دے آمین

عظیم الشان جلسہ انشاء اللہ بمقام یوفون ٹاور بلی ٹنگ تمام بھائیوں اور ساتھیوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے
31/01/2024

عظیم الشان جلسہ انشاء اللہ
بمقام یوفون ٹاور بلی ٹنگ
تمام بھائیوں اور ساتھیوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

کوہاٹ کی عوام کا حقیقی نمائندہ
26/01/2024

کوہاٹ کی عوام کا حقیقی نمائندہ

ووٹ دو عباس کوبدل دو کوہاٹ کو
26/01/2024

ووٹ دو عباس کو
بدل دو کوہاٹ کو

اعلان وفات۔۔12.01.2024عزیز خان تندور والا بقضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں مرحوم کا نماز جنازہ انشاءاللہ آج بروز جمعہ دن.3...
12/01/2024

اعلان وفات۔۔
12.01.2024
عزیز خان تندور والا بقضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں مرحوم کا نماز جنازہ انشاءاللہ آج بروز جمعہ دن.30: 2. بجے بلی ٹنگ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین...

25/11/2023

بلی ٹنگ نہر پانی کا مسئلہ

  بلی ٹنگ پنڈی روڈ پر ایک اور اچھا اضافہ،ابھی آپ کو شنی کلی جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب اپکو وہی ذائقہ ملے گا  ۔      #...
21/10/2023



بلی ٹنگ پنڈی روڈ پر ایک اور اچھا اضافہ،ابھی آپ کو شنی کلی جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب اپکو وہی ذائقہ ملے گا ۔



#نوٹ مال آرڈر پر بھی تیار کیا جاتا ہے

 ریٹائرڈ حوالدار خان بادشاہ کے فرزند سابقہ شاہین فٹبال پلیئر جہانزیب کے چھوٹے بھائی محمد زوہیب رشتہ ازدواج میں منسلک ۔ د...
19/10/2023


ریٹائرڈ حوالدار خان بادشاہ کے فرزند سابقہ شاہین فٹبال پلیئر جہانزیب کے چھوٹے بھائی محمد زوہیب رشتہ ازدواج میں منسلک ۔ دعوت ولیمہ کے موقع پر دوست احباب ، رشتہ داروں اور مشران کے ہمراہ گروپ فوٹو ۔

07/10/2023

Muhammad Zeeshan Malik Fayyaz

28/09/2023
وفاقی حکومت نے 29 ستمبر 2023 بروز جمعہ کو عید میلاد النبی (12 ربیع الاوّل) کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔۔نوٹیفکیشن جاری۔
26/09/2023

وفاقی حکومت نے 29 ستمبر 2023 بروز جمعہ کو عید میلاد النبی (12 ربیع الاوّل) کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔۔نوٹیفکیشن جاری۔

نادرا موبائل ٹیم بلی ٹنگ میں پہنچ چکی ہے جلد تشریف لائیں. فارم ب کے لیے والد یا والدہ کا آنا لازمی ہے ۔
26/09/2023

نادرا موبائل ٹیم بلی ٹنگ میں پہنچ چکی ہے جلد تشریف لائیں. فارم ب کے لیے والد یا والدہ کا آنا لازمی ہے ۔

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!Neyaz Ullha, Malik Fayyaz
20/09/2023

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!

Neyaz Ullha, Malik Fayyaz

  ،   کوہاٹ پولیس کی جانب سے انسداد منشیات مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ایک خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا جس کا ...
20/09/2023

،
کوہاٹ پولیس کی جانب سے انسداد منشیات مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ایک خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز تھانہ بلی ٹنگ سے کیا گیا جوکہ بلی ٹنگ بازار سے ہوتے ہوئے خرماتو اڈہ بلی ٹنگ پر اختتام پذیر ہوا اس پیدل مارچ میں اے ایس پی کوہاٹ ، ڈی ایس پی تحصیل گمبٹ ، ایچ ایس او تھانہ بلی ٹنگ ، منتخب ممبران ، سماجی کارکنان ، ، طلباء ، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی نے شرکت کی ۔
واک کا مقصد عوام الناس میں منشیات کی روک تھام کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ یہ وہ زہر ہے جو ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے ، اے ایس پی کوہاٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس منشیات سمگل کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے اس حوالے سے تمام حاضرین و علاقہ مشران سے تعاون کی اپیل کی گئی عوام کی جانب سے پولیس کی کارکردگی اور پیدل مارچ کو سراہا گیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی انشاءاللہ منشیات کے خلاف ہمارا تعاون جاری رہے گا ۔

گاؤں بلی ٹنگ میں بارش کے بعد کا خوبصورت منظر ماشاءالله ❤️❤️
19/09/2023

گاؤں بلی ٹنگ میں بارش کے بعد کا خوبصورت منظر ماشاءالله ❤️❤️

آئیے مل کر اپنے علاقے کو صاف ستھرا بنائیں۔آج مورخہ 16/09/2023 ٹی ایم اے گمبٹ سٹاف بلی ٹنگ  میں محلّہ باڑیان نزد مشتاق حل...
16/09/2023

آئیے مل کر اپنے علاقے کو صاف ستھرا بنائیں۔
آج مورخہ 16/09/2023 ٹی ایم اے گمبٹ سٹاف بلی ٹنگ میں محلّہ باڑیان نزد مشتاق حلوائی کے گھر کے ساتھ نالیوں کی صفائی کر رہے ہیں

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بلی ٹنگ کا ایک اور اعزازمحمد ریحان جس نے پورے کوہاٹ ڈویژن میں نعت خوانی کے مقابلے  میں پندرہ ...
16/09/2023

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بلی ٹنگ کا ایک اور اعزاز
محمد ریحان جس نے پورے کوہاٹ ڈویژن میں نعت خوانی کے مقابلے میں پندرہ سال سے کم عمر کے بچوں میں سے پہلا انعام حاصل کیا ۔ یہ مقابلے گورنمنٹ ہائی سکول خیرماتو میں منعقد ہوئے تھے۔ انشاء اللّٰہ 18تاریخ کو ریڈیو پاکستان پشاور سے براہ راست اس کی نعتیں نشر کی جائیں گی۔ ویلڈن ریحان، ویلڈن اس کے اساتذہ کرام و پرنسپل صاحب

22-08-2023
22/08/2023

22-08-2023

شکریہ عباس آفریدی الحمدللہ آج ٹرانسفارمر عباس آفریدی کی مدد سے ٹھیک کرواکے لگوادیا گیا۔محلہ ڈھکی کا ٹرانسفارمر جو کہ خرا...
17/08/2023

شکریہ عباس آفریدی
الحمدللہ آج ٹرانسفارمر عباس آفریدی کی مدد سے ٹھیک کرواکے لگوادیا گیا۔
محلہ ڈھکی کا ٹرانسفارمر جو کہ خراب تھا 3 دن سے اس پر سیاست ہورہی تھی وہ بے جا اور من گھڑت تھی۔
اس موقع پر چیئرمین ہاشم اعوان اور جنرل کونسلر سلیم خان بھی موجود تھے۔اور ان کے ہمراہ حق نواز حقو اور نعمان نومی بھی تھے جنھوں نے اس کام کو خوب سراہا اور جھوٹے من گھڑت پروپیگنڈہ کو رد کردیا

     ڈھوک خلیفہ آباد بلی ٹنگ: چیئرمین ہاشم اعوان کی کوششوں اور اور عوامی ایم پی اے ملک امجد خان آفریدی کے تعاون سے ڈھوک ...
27/07/2023



ڈھوک خلیفہ آباد بلی ٹنگ: چیئرمین ہاشم اعوان کی کوششوں اور اور عوامی ایم پی اے ملک امجد خان آفریدی کے تعاون سے ڈھوک خلیفہ آباد میں محمد زاکر خلیفہ ، محمد صادق خلیفہ کیلئے 50 کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا۔خلیفہ برادران نے ملک امجد خان آفریدی اور چیئرمین ہاشم اعوان کا تہہ دل ❤️ سے شکریہ ادا۔

*حاجی محمد وحید اساتذہ گروپ کوہاٹ خدمت کے چار سنہرے سال مکمل*✓✓ گورنمنٹ رول ماڈل پرائمری سکول شیر پاؤ کالونی کوہاٹ میں ض...
24/07/2023

*حاجی محمد وحید اساتذہ گروپ کوہاٹ خدمت کے چار سنہرے سال مکمل*

✓✓ گورنمنٹ رول ماڈل پرائمری سکول شیر پاؤ کالونی کوہاٹ میں ضلع کوہاٹ کی مختلف کیڈر نظریات اور علاقائی
سترہ اساتذہ تنظیموں کا ایک اجلاس جولائی 2019 میں ماہ مقدس رمضان المبارک میں منعقد ہوا جس میں ایک نمائندہ تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا اور جمہوری عمل کی تکمیل کرتے ہوئے کثرت رائے سے " *حاجی محمد وحید" کو تنظیم کا صدر "طارق جاوید کو جنرل سیکرٹری* مقرر کیا گیا کوہاٹ کی تینوں تحصیلوں کے لیے بھی صدور اور سیکریٹریز کا انتخاب عمل میں لایا گیا جن میں *محمد طفیل بنگش ملک صلاح الدین جمیل احمد اور اکبر جنان* شامل ہیں

✓✓ حاجی محمد وحید کے نام پر تنظیم کا نام حاجی محمد وحید گروپ رکھا گیا ( بعد میں حاجی محمد وحید نے دفتر کی ذمہ داری کی وجہ سے تنظیمی عہدے سے معزوری ظاہر کی لیکن مجلس شوری نے تنظیم کا نام بدستور *حاجی محمد وحید گروپ* برقرار رکھا )

✓✓ اجلاس میں *مقصود احمد بنگش کو تنظیم کا چیئرمین اور حافظ شاہد حکیم المعروف گوگا حافظ صاحب* کو سرپرست اعلیٰ نامزد کیا گیا اور تنظیمی معاملات میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے دس رکنی مجلس شوری کی تشکیل بھی کی گئی جس کے ایک رکن جناب *حاجی محمد شفیق عرف پھلو* 2020 میں اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہوگئے ان کی جگہ بلی ٹنگ سے محمد ابرار کو شوری کا ممبر نامزد کیا گیا

✓✓ تنظیم کا ماٹو شفاف کردار کے ذریعہ خدمت اساتذہ اور طلبہ اور اس کے نتیجہ میں رضائے الٰہی کا حصول ہے
جب کہ * * اس کا سلوگن ہے

✓✓ اس وقت کوہاٹ کے ہر پرائمری مڈل ہائی و ہائیر سکینڈری سکول میں تنظیم کے ممبران موجود ہیں اور رجسٹرڈ ممبران کی تعداد 3000 سے زائد ہے اور خواتین اساتذہ کی ایک بڑی تعداد تنظیم کی حامی ہے لیکن ان سے فیلڈ یا تنظیمی کام نہیں لیا جاتا اور ان کے مسائل ان کے سکولوں میں ہی حل کئے جاتے ہیں تنظیم کی تشکیل سے لے کر اب تک صرف ایک ممبر نے تنظیم کی رکنیت چھوڑی ہے جبکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ تنظیم کی مقبولیت اور ممبران میں اضافہ ہو رہا ہے تنظیم میں محکمہ تعلیم کے تمام سرکاری ملازمین ممبرز ہیں ان میں پرنسپل اور ہیڈماسٹرز بھی شامل ہیں

✓✓ تنظیم نے احتجاج اور گالم گلوچ کی سیاست کی بجائے خدمت کردار ٹیبل ٹاک اور شائستگی کو اپنا شعار بنایا اساتذہ اور افسران بالا و کلرک برادری کے مابین فاصلے کم کئے اور انفرادیت کی بجائے اجتماعیت بلیک میلنگ کی بجائے تعاون کو فروغ دیا

✓✓ کردار اور ایمانداری تنظیم کا طرہ امتیاز رہا اور اس کے کوئی ممبر اللہ تعالیٰ کے فضل سے کسی قسم کی بد عنوانی میں ملوث نہیں پایا گیا اور اس کا اعتراف تنظیم کے نظریاتی مخالف بھی کرتے ہیں

✓✓ تنظیم نے افسران بالا کے تعاون سے اساتذہ پروموشن شفاف تعیناتیوں اساتذہ کے جائز مسائل کے حل کوہاٹیون کے حقوق کے حصول اور ڈیسیسڈ یعنی دوران سروس وفات پا جانے والے اور بیماری سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے بچوں (100 سے زائد) کی تعیناتی میں اہم رول ادا کیا
✓✓تنظیم نے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور سکولوں میں بہترین تعلیمی ماحول اور طلبہ کی اسلامی تربیت میں اہم۔ کردار ادا کیا اور 80 سے زائد سکولوں میں روزانہ کی بنیاد پر *درس قرآن* اور صورہ یسین کا سلسلہ جاری کیا

✓✓ خواتین اساتذہ کی عزت و تکریم اور باپردہ مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا

✓✓ تنظیم پہلے فرائض کی بات کرتی ہے استاد اور طالب علم کے مضبوط رشتے اور سکولوں میں بہترین تعلیم کی بات کرتی ہے *(یہی وجہ ہے کہ تنظیم کے ممبران جہاں جہاں موجود ہیں وہ سکول اپنی مثال آپ ہیں)* جبکہ بعد میں حقوق کی بات کرتے ہیں اور کسی ایک کیڈر کی بجائے کلاس فور کلرک اساتذہ ایس ایس ہیڈ ماسٹر پرنسپل سب کے حقوق کی بات کرتے ہیں

✓✓ افسران بالا سیاسی مذہبی اور سماجی عمائدین اور عوام الناس کے ساتھ تنظیم کے اچھے روابط ہیں اور وہ ان روابط کو اساتذہ کی خدمات کے لیے بروئے کار لاتی ہے

✓✓ تنظیم نہ صرف تدریسی مسائل کے حل میں مصروف عمل ہے بلکہ اس کا سماجی و خدمت خلق کا شعبہ بھی اپنی مثال آپ ہے جس کی ذمہ داری *حافظ شاہد حکیم المعروف گوگا حافظ صاحب اور *محمد ایوب عرف بوبا لالا* پر ہے جو کہ آپ اپنا تعارف ہے

✓✓ تنظیم نے تمام کیڈرز اور اساتذہ کی بلا امتیاز خدمت کی اور کبھی بھی کسی سے انتقام یا تعصب کا مظاہرہ نہیں کیا البتہ تنظیم کی بے پناہ مقبولیت اس کی سیاسی مخالفت کا سبب بنی اور اس کے ممبران کو سیاسی انتقام کا نشانہ بھی بنایا گیا لیکن تنظیم نے اس کا معاملہ *اللہ تعالی* کے سپرد کیا اور بغیر کسی احتجاج یا پس وپیش کے اس کو قبول کیا تنظیمی کے جنرل سیکرٹری نے ساتھیوں کو کہا کہ ہمارا کام خدمت کرنا ہے اور خدمت عہدوں کی محتاج نہیں ہوتی جب ہم کسی اچھے عہدے پر ہوتے ہیں تو ہم خوش ہوتے ہیں لیکن جب ہم اس عہدے سے ہٹا دیے جاتے ہیں تو پژمردہ ہو جاتے ہیں حالانکہ ہمارا کام تو خدمت کرنا ہے بقول شاعر
*یہ نغمہ فصل گل و لالہ کا نہیں پابند*
*بہار ہو کہ خزاں لا الہ الا اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔*

  کوہاٹ ایکسپریس میں نئی کوچ کا اضافہ
24/07/2023


کوہاٹ ایکسپریس میں نئی کوچ کا اضافہ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عقاب نیوز بلی ٹنگ کوہاٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share