Makkah Madina

Makkah Madina اسلامی دعائیں, وظیفے اور بیانات
(3)

Permanently closed.
The door of the roof of Ka’bah was opened today for it’s periodic maintenance…
12/09/2023

The door of the roof of Ka’bah was opened today for it’s periodic maintenance…

Mataaf!
12/09/2023

Mataaf!

Mataaf during Jummah!
11/24/2023

Mataaf during Jummah!

11/15/2023

❤️

11/13/2023

Makkah❤️

11/11/2023

Madina - Masjid e Nabvi !

اللهم صل وسلم على نبينا محمد
11/10/2023

اللهم صل وسلم على نبينا محمد

❤️
11/10/2023

❤️

وہ اولاد جو والدین کے کاندھوں پہ سر رکھ کر بڑی ہوتی ہے اس جوان اولاد کے جنازے کو کاندھا دینا والدین کیلئے اس فانی دنیا ک...
10/30/2023

وہ اولاد جو والدین کے کاندھوں پہ سر رکھ کر بڑی ہوتی ہے اس جوان اولاد کے جنازے کو کاندھا دینا والدین کیلئے اس فانی دنیا کی سب سے بڑی آزمائش ہے ۔
اللہ تعالیٰ مولانا صاحب اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے

SubhanAllah
05/10/2023

SubhanAllah

05/08/2023

ہمارا بھی ایک زمانہ تھا! ☺️
پانچویں جماعت تک ھم سلیٹ پر جو بھی لکھتے تھے اسے زبان سے چاٹ کر صاف کرتے ، یوں کیلشیم کی کمی کبھی ہوئی ہی نہیں ۔😁

پاس یا فیل ۔۔ صرف یہی معلوم تھا، کیونکہ فیصد سے ہم لا تعلق تھے۔
ٹیوشن شرمناک بات تھی، نالائق بچے استاد کی کارکردگی پر سوالیہ نشان سمجھے جاتے۔🧐

کتابوں میں مور کا پنکھ رکھنے سے ھم ذہین، ہوشیار ھو جاینگے، یہ ھمارا اعتقاد بھروسہ تھا۔ 😜
بیگ میں کتابیں سلیقہ سے رکھنا سگھڑ پن اور با صلاحیت ہونے کا ثبوت تھا۔😊

ہر سال نئی جماعت کی کتابوں اور کاپیوں پر کورز چڑھانا ایک سالانہ تقریب ہوا کرتی تھی۔

والدین ہمارے تعلیم کے تیئں زیادہ فکرمند نہ ہوا کرتے تھے اور نہ ہی ہماری تعلیم ان پر کوئی بوجھ تھی، سالہا سال ہمارے والدین ہمارے اسکول کی طرف رخ بھی نہیں کیا کرتے تھے، کیونکہ ہم میں ذہانت جو تھی۔🕵️

اسکول میں مار کھاتے ہوئے یا مرغا بنے ہوئے ہمارے درمیاں کبھی انا (ego) بیچ میں آنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوا۔ انا کیا ہوتی ہے یہی معلوم نہ تھا۔ مار کھانا ہمارے روزمرہ زندگی کی عام سی بات تھی ، مارنے والا اور مار کھانے والا دونوں کو ایک دوسرے سے کوئی شکایت نہ ہوا کرتی تھی۔

ھم اپنے والدین سے کبھی نہ کہہ سکے کہ ہمیں ان سے کتنی محبت ہے ۔ نہ باپ ھمیں کہتا تھا ۔ کیونکہ I love you کہنا تب رائج نہ تھا اور ہمیں معلوم بھی نہ تھا،
کیونکہ تب محبتیں زبان سے ادا نہیں کی جاتی تھیں بلکہ ہُوا کرتی تھیں،
رشتوں میں بھی کوئی لگی بندھی نہیں ہوا کرتی تھی، بلکہ وہ خلوص اور محبت سے سرشار ہوا کرتے تھے۔😘🥰

سچائی یہی ھے کہ ھم یا ہماری عمر کے قریب سبھی افراد اپنی قسمت پر ہمیشہ راضی ہی رہے، ہمارا زمانہ خوش بختی کی علامت تھا ، اسکا موازنہ آج کی زندگی سے کر ہی نہیں سکتے!🙄🙄🙄

04/24/2023

ایک پاگل نے ایک موبائل شاپ سے انتہائی مہنگا موبائل چُرا لیا۔😂🤣😜🙄

مالک نے اسے پکڑ لیا ۔جیسے ہی اسے اندازہ ہوا کہ چوری کرنےوالا شخص محض پاگل ہے۔😂
تو اس نےسوچا کہ ایک پاگل مہنگا موبائل کیسے استعمال کر سکتا ہے۔
اس نے پاگل سے کہا کہ وہ اس موبائل کو آپریٹ کرکے دکھائے۔😂 پاگل نے خوش ہو کر موبائل سکرین کو پریس کیا۔مگر کچھ نہ ہوا۔😐😂
وہ مسلسل سکرین پریس کرتا گیا....See More

04/22/2023

تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں.

04/20/2023

لندن کا مشہور رائل البرٹ ہال
تماشائیوں سے کھچا کھچ
بھرا ہوا تھا۔

سب کی نظریں پردے پر
گڑی ہوئی تھیں۔

ہر ایک آنکھ اپنے
پسندیدہ سٹینڈ اپ کامیڈین کی
ایک جھلک دیکھنے کو
بے قرار تھی۔

چند ہی لمحوں بعد پردہ اٹھا
اور اندھیرے میں
ایک روشن چہرہ جگمگایا
جس کو دیکھ کر تماشائی
اپنی سیٹوں سے
کھڑے ہو گئے
اور تالیاں کی گونج میں
اپنے پسندیدہ کامیڈین کا
استقبال کیا۔

یہ گورا چٹا آدمی
مشہور امریکی سٹینڈ اپ
کامیڈین
ایمو فلپس تھا۔

اس نے مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ
ہاتھ اٹھا کر اپنے چاہنے والوں کا
شکریہ ادا کیا
اور بڑی ہی گھمبیر آواز میں بولا :

دوستو! میرا بچپن بہت ہی
کسمپرسی کی حالت میں گزرا تھا،
مجھے بچپن سے ہی بائیکس کا
بہت شوق تھا۔

میرا باپ کیتھولک تھا،
وہ مجھے کہتا تھا کہ
خدا سے مانگو وہ سب دیتا ہے۔

میں نے بھی خدا سے مانگنے میں
کوئی کسر نہ اٹھا رکھی تھی
اور دن رات اپنے سپنوں کی
بائیک کو خدا سے
مانگنا شروع کر دیا۔

میں جب بڑا ہوا تو
مجھے احساس ہوا کہ
میرا باپ اچھا آدمی تھا
لیکن تھوڑا سا بے وقوف تھا،
اس نے مذہب کو سیکھا تو تھا
لیکن سمجھا نہیں تھا ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
لیکن میں سمجھ گیا تھا۔

اتنا کہہ کر ایموفلپس نے
مائیکروفون اپنے منہ کے آگے سے
ہٹا لیا
اور ہال پر نظر ڈالی تو
دور دور انسانوں کے سر ہی
سر نظر آ رہے تھے
لیکن ایسی پِن ڈراپ سائلنس تھی
کہ اگر اس وقت سٹیج پر
سوئی بھی گرتی تو
شاید اس کی آواز کسی دھماکے سے
کم نہ ہوتی۔

ہر شخص ایمو فلپس کی مکمل بات سننا چاہتا تھا
کیونکہ وہ بلیک کامیڈی کا
بادشاہ تھا،
وہ مذاق ہی مذاق میں
فلسفوں کی
گھتیاں سلجھا دیتا تھا۔
ایمو نے مائیکروفون دوبارہ
اپنے ہونٹوں کے قریب کیا

اور بولا:

میں بائیک کی دعائیں
مانگتا مانگتا
بڑا ہو گیا
لیکن بائیک نہ ملی،
ایک دن میں نے
اپنی پسندیدہ بائیک چرالی ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔

بائیک چرا کر
گھر لے آیا
اور اس رات میں نے
ساری رات خدا سے
گڑ گڑا کر معافی مانگی
اور اگلے دن معافی کے بعد
میرا ضمیر ہلکا ہو چکا تھا
اور مجھے میری پسندیدہ
بائیک مل چکی تھی
اور میں جان گیا تھا کہ
مذہب کیسے کام کرتا ہے۔

اتنا کہہ کر جیسے ہی
ایمو فلپس خاموش ہوا
تو پورا ہال
قہقوں سے
گونج اٹھا،
ہر شخص ہنس ہنس کر
بے حال ہو گیا۔
اور کیا آپ جانتے ہیں
اس لطیفے کو سٹینڈ اپ کامیڈی کی تاریخ کے سب سے مشہور
لطیفے کا اعزاز حاصل ہے۔

اتنا کہہ چکنے کے بعد
ایمو فلپس نے
پھر سے مائیکروفون
ہونٹوں کے قریب کیا

اور بولا:

"اگر تم کبھی
کسی مال دار شخص کو
خدا سے معافی مانگتے دیکھو
تو یاد رکھنا وہ مذہب سے
زیادہ
چوری پر یقین رکھتا ہے"۔۔۔ ۔۔۔۔

اتنا کہہ کر ایمو فلپس
پردے کے پیچھے غائب ہو گیا
اور لاکھوں شائقین ہنستے ہنستے
رو پڑے
کیونکہ یہ ایسا جملہ تھا
جس نے بہت سارے
فلسفوں کی گھتیاں
سلجھا دی تھیں۔

میں دو دن سے
دیکھ رہا ہوں کہ
وہ تمام لوگ
جن پر پاکستان میں کرپشن،
پیسہ چوری، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور معاشی دہشت گردی کے
عدالتی کیس چل رہے ہیں،
وہ سب لوگ مکہ مدینہ میں
قران پاک پڑھتے ہوئے،
نماز پڑھتے ہوئے،
جالیوں کو چومتے ہوئے
اور ہزار طرح کی
مناجات کرتے ہوئے
تصویریں کھنچوا کھنچوا کر
پاکستان بھیج رہے ہیں
اور لوگوں سے کہہ رہے ہیں
کہ دیکھو
ہم کتنے نیک
اور مذہبی ہیں،
ہم تو ہر لمحہ
اللہ سے توبہ استغفار
کرتے رہتے ہیں.

لیکن میرے کانوں میں
بار بار ایمو فلپس کا
وہ جملہ گونج رہا ہے ۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔

"اگر تم کبھی
کسی مال دار شخص کو
خدا سے معافی مانگتے دیکھو
تو یاد رکھنا
*وہ مذہب سے زیادہ*
*چوری پر یقین رکھتا ہے....!

مستںنصر حیسن تارڈ..
ہفت روزہ میگزین نوائے وقت...✍️

Ameen
04/20/2023

Ameen

‏حضرت عمرؓ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں سرورِ کائناتﷺ کے روضہٕ اقدس کی زیارت کے لئے گئے وہاں روضہ کے سامنے ایک (اعرابی...
04/19/2023

‏حضرت عمرؓ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں سرورِ کائناتﷺ کے روضہٕ اقدس کی زیارت کے لئے گئے وہاں روضہ کے سامنے ایک (اعرابی) دیہاتی کھڑا دعا مانگ رہا تھا حضرت عمرؓ اس کے پیچھے خاموش کھڑے ہو گئے وہ اعرابی یہ دعا مانگ رہا تھا

(اے میرے رب یہ آپ کے حبیب ﷺ ہیں ، میں آپ کا بندہ (غلام ) ہوں اور شیطان آپ کا دشمن ہے) اے میرے رب اگر آپ میری مغفرت کر دیں گے تو آپ کےحبیبﷺ خوش ہو جائیں گے اور آپ کا یہ بندہ کامیاب ہو جائے گا اور آپ کا دشمن غمگین اور ذلیل و خوار ہو جائے گا اور اگر آپ نے
میری مغفرت نہ فرمائ تو آپ کے حبیبﷺ پریشان ہو جائیں گے ، دشمن خوش ہو جائے گا اور یہ بندہ ہلاک ہو جائے گا۔ آپ بہت کرم اور عزت و شرف والے اس بات سے بہت بلند و بالا ہیں کہ آپ اپنے حبیب ﷺ کو پریشان ، اپنے دشمن کو خوش اور اپنے بندے کو ہلاک کریں۔

اے میرے اللہ شرفاءِ عرب کا دستور ہے کہ جب ان میں سے کسی سردار کا انتقال ہو جاتا ہے تو اس کی قبر پر اس کے تمام غلاموں کو آزاد کر دیا جاتا ہے اور یہ تو تمام جہانوں کے سردار کی قبر مبارک ہے مجھے ان کی قبر مبارک پر جہنم کی آگ سے آزاد فرما۔

حضرت عمرؓ نے بھی اونچی آواز میں کہا اے میرے رب میں بھی یہی دعا مانگتا ہوں جو اس اعرابی نے مانگی ہے اور اتنے روئے کہ داڑھی مبارک آنسوؤں سے تر ہو گئی۔

اب ہم بھی یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ربِ کریم ہم بھی اس آخری عشرہ میں یہی دعا کرتے ہیں جو اس اعرابی نے کی تھی ہماری ہمارے ابا ٕ و اجداد کی ، ہماری ماؤں کی، ہمارے تمام رشتہ داروں اور ان تمام لوگوں (جن کا ہم پر حق ہے) کو جہنم کی آگ سے آزاد فرما دے

آمین یا رب العالمین

اہم پیغام  جب بھی آپ کسی کو مارنا چاہتے ہو تو کچھ چیزوں کے بارے میں سوچیںیہ کس کا بیٹا ہے؟یہ کس کا بھائی ہے؟یہ کس کا شوہ...
04/18/2023

اہم پیغام
جب بھی آپ کسی کو مارنا چاہتے ہو تو کچھ چیزوں کے بارے میں سوچیں
یہ کس کا بیٹا ہے؟
یہ کس کا بھائی ہے؟
یہ کس کا شوہر ہے؟
کیا اس کے بھی بچے ہیں؟
وہ کتنی محنت سے جوان ہوگیا ہے؟
ایک ماں نے اسے غربت میں کتنا پالا ہوگا؟
اگر کوئی مجھے مار ڈالے تو میرا کنبہ کیسا ہوگا
اگر کوئی میرے بھائی کو مار ڈالے تو میرے پاس کیا ہے؟
اور اس قتل کے بعد آپ کا کیا حال ہوگا،آپ کے خاندان پر کیا گزرے گی؟
انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ اپنی زندگی اچھی طرح سے گذاریں اور دوسروں سے زندگی کا حق نہ لیں

Reality
04/18/2023

Reality

True 😔
04/18/2023

True 😔

04/18/2023

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِۚۖ(۱) وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِؕ(۲) لَیْلَةُ الْقَدْرِ ﳔ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍؕؔ(۳) تَنَزَّلُ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْۚ-مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ(٤) سَلٰمٌ ﱡ هِیَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ۠

04/17/2023

شب قدر، اس رات ﷲ پاک ہم سب کے روزے اور عبادات قبول فرمائے۔ ہم پر اور ہمارے ملک پاکستان پر رحم فرما آمین!
آمین 🤲

مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں ڈھائی لاکھ فلسطینی نمازیوں نے شرکت کی۔
04/17/2023

مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں ڈھائی لاکھ فلسطینی نمازیوں نے شرکت کی۔

04/17/2023

‏حضور ﷺ کی ایک رضاعی بہن کا ذکر آتا ھــے جو آپ کو لوریاں دیتی تھیں اس کا نام سیدہ شیؓما تھا ۔
شام کے وقت جب خواتین کھانا پکانے میں مصروف ہو جاتیں، تو بہنیں اپنے بھائی اٹھا کر باہر لے جاتیں اور ہر بہن کا خیال یہ ہوتا کہ میرے بھائی سے زمانے میں زیادہ خوب صورت کوئی نہیں۔ کہتے ہیں خوب صورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ھــے تو جس کے بھائی کا رنگ حسین ہوتا تو وہ کہتی رنگ نہیں تو دیکھو ۔
اب بنوسعد کے محلے میں بچیاں اپنے بھائی اٹھاتیں ایک کہتی میرے بھائی جیسا کوئی نہیں اور دوسری کہتی میرے بھائی جیسا کوئی نہیں
اتنے میں سیدہ شیمؓا اپنا بھائی سیدنا محمد ﷺ اٹھا کے لے آتیں اور دور سے کہتی میرا بھائی بھی آ گیا ھــے تو سب کے سر جھک جاتے اور کہتیں نہیں نہیں تیرے بھائی کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا ہم تو آپس کی بات کر رہے ہیں آپ سے مقابلے کی بات تو نہیں کر رہے اور پھر جب کسی بہن کے بھائی کو سب متفقہ طور پر کہتیں کہ تیرا بھائی خوبصورت ہے تو اس کا فخر بھی تو دیدنی ہوگا اور اس کا ذوق آسمان کو چھونے لگتا
ابن ہشام سیرت کی سب سے پہلی کتاب ھــے اسی میں یہ واقعہ لکھا ھــے کہ سیدہ شیمؓا حضور ﷺ کو اپنی گود میں لے کے سمیٹتیں اور پھر جھومتیں اور پھر وہ لوری دیتیں اور لوری کے الفاظ بھی لکھ دئے ہیں جن کا ترجمہ ھــے

اے ہمارے رب میرے بھائی محمد ﷺ کو سلامت رکھنا آج یہ پالنے میں بچوں کا سردار ھے کل وہ لمبے ہوئے جوانوں کا بھی سردار ہوگا اور پھر جھوم جاتیں ۔
ہوتے ہوتے وہ زمانہ بھی آیا کہ حضور ﷺ مکے چلے گئے اور سیدہ شیمؓا بھی جوان ہوئی جن کی شادی بھی کسی قبیلے میں ہوگئی حضور ﷺ نے اعلان نبوت کیا تیرہ سال کا وقت بھی گزر گیا اور آپ ﷺ مدینہ شریف چلے گئے ۔
جب غزوات کا سلسلہ شروع ہوا تو جس قبیلے میں سیدہ شیمؓا کی شادی ہوئی تھی اس قبیلے کے ساتھ مسلمانوں کا ٹکراؤ آ گیا الله رَبُّ العِزَّت نے مسلمانوں کو فتح عطا کر دی تو اس قبیلے کے چند لوگ صحابہ کرام رض کے ہاتھوں گرفتار ہوکر قید کر دئے گئے تو یہ لوگ اپنے قیدیوں کو چھڑانے کے لئے فدیہ جمع کرنے لگے اور قبیلے کے سردار ایک ایک گھر سے رقم جمع کر رہے ہیں ۔
چلتے چلتے یہ سیدہ شیمؓا کے گھر پہنچ گئے جو کہ اپنی عمر کا ایک خاص حصہ گزار چکی تھیں اس سے کہنے لگے کہ اتنا حصہ آپکا بھی آتا ھــے ۔
سیدہ شیمؓا نے کہا
کس لئے ؟
سردار اور ساتھ والے لوگوں نے کہا جو لڑائی ہوئی ھــے اور اس میں ہمارے آدمی گرفتار ہوچکے ہیں باتیں کرتے کرتے کسی کے لبوں پر محمد ﷺ کا نام بھی آ گیا تو سیدہ شیؓما سن کر کہنے لگی اچھا انہوں نے تمہارے لوگ پکڑے ہیں کہا ہاں
سیدہ شیمؓا نے کہا کہ تم رقم اکٹھی کرنا چھوڑ دو مجھے ساتھ لےچلو ۔
سردار نے کہا آپ کو ساتھ لے چلیں ؟
سیدہ شیؓما کہنے لگیں ہاں تم نہیں جانتے وہ میرا بھائی لگتا ھے ۔
قوم کے سرداروں کے ساتھ سیدہ شیؓما حضور ﷺ کے خیموں کی طرف جا رہی ہیں اور صحابہ کرامؓ ننگی تلواروں سے پہرہ دے رہے ہیں، یہ مکی دور تو تھا نہیں مدنی دور تھا ۔
اور سیدہ شیمؓا قوم کے سرداروں کے آگے جب بڑھنے لگیں تو صحابہ نے تلواريں سونتیں اور پکارا
او دیہاتی عورت رک جا دیکھتی نہیں آگے کوچہء رسول ﷺ ھــے آگے بغیر اذن کے جبریلؑ بھی نہیں جا سکتے تم کون ہو
تو سیدہ شیمؓا نے جواب میں جو الفاظ کہے ان کا اردو ترجمہ یہ ھے ۔
میری راہیں چھوڑ دو تم جانتے نہیں میں تمہارے نبی ﷺ کی بہن لگتی ہوں ۔
تلواریں جھک گئیں آنکھوں پر پلکوں کی چلمنیں آ گئیں راستہ چھوڑ دیا گیا سیدہ شیمؓا حضور ﷺ کے خیمہء اقدس میں داخل ہو گئیں تو حضور ﷺ نے دیکھا اور پہچان گئے ۔ فورا اٹھ کھڑے ہوئے فرمایا بہن کیسے آنا ہوا ؟
کہا آپ ﷺ کے لوگوں نے ہمارے کچھ بندے پکڑ لئے ہیں ان کو چھڑانے آئی ہوں ۔
حضور ﷺ نے فرمایا بہن تم نے زحمت گوارا کیوں کی۔
پیغام بھیج دیتیں میں چھوڑ دیتا لیکن تم آ گئیں اچھا ہوا ملاقات ہو گئی ۔
پھر حضور ﷺ نے قیدیوں کو چھوڑنے کا اعلان کیا کچھ گھوڑے اور چند جوڑے سیدہ شیؓما کو تحفے میں دیدیں کیونکہ بھائیوں کے دروازے پر جب بہنیں آتی ہیں تو بھائی خالی ہاتھ تو بہنوں کو نہیں مڑا کرتے ۔
حضور ﷺ نے بہت کچھ عطا کیا اور رخصت کرنے خیمے سے باہر تشریف لے آئے تو صحابہ کی جماعت منتظر تھی
فرمایا اے صحابہ ! آپ جانتے ہیں کہ جب بھی میں قیدی چھوڑا کرتا ہوں تو میری یہ عادت ھے کہ آپ سے مشاورت کرتا ہوں لیکن آج ایسا موقع آیا کہ میں نے آپ سے مشاورت نہیں کی اور قیدی بھی چھوڑ دئے
آپ جو چاہیں کریں صحابہ نے عرض کیا کہ حضور ﷺ مشاورت کیوں نہیں کی ارشاد تو فرمائیں فرمایا میرے دروازے پر میری بہن آئی تھیں ۔
یہ ھے بہن کی قدر اور آج میں ، آپ اور سب کیا سلوک کر رہے ہیں بہنوں کے ساتھ تھوڑا نہیں پورا سوچئیے جزاک الله الخير

ایک بار تو دیکھا دو رمضان میں مدینہ بےشک بنا لو آقا مہمان دو گھڑی کا
04/17/2023

ایک بار تو دیکھا دو رمضان میں مدینہ
بےشک بنا لو آقا مہمان دو گھڑی کا

شہد کا ایک قطرہ "🍯شہد کا ایک قطره زمین پر گر گیا. ایک چھوٹی سی چیونٹی آئی اور اُس نے اس شہد کے قطرے سے تھوڑا سا چکھا۔ ا...
04/16/2023

شہد کا ایک قطرہ "🍯
شہد کا ایک قطره زمین پر گر گیا. ایک چھوٹی سی چیونٹی آئی اور اُس نے اس شہد کے قطرے سے تھوڑا سا چکھا۔ اُسے بڑا مزا آیا۔
اسے کام سے جانا تھا تو جب وہ جانے لگی تو اس شہد کا مزہ اس کے منہ میں مزید پانی لانے کا سبب بنا، اُس کا منہ بھر آیا:
کیا زبردست اور مزے دارشہد ہے۔
کتنا میٹھا!
آج تک ایسا شہد نہیں کھایا!!
وہ لوٹی اور شہد میں سے تھوڑا سا اور چکھ لیا...
اس نے دوبارہ جانے کا عزم کیا مگر اُس نے محسوس کیا کہ یہ تھوڑا سا شہد کھانا کافی نہیں ہے، اُسے اور کھانا چاھئے۔
وہ رکی اور اس مرتبہ کھانے کے بجائے شہد پر گر پڑی تا کہ وہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ لذت حاصل کرلے!
وہ چیونٹی شہد میں غوطہ زن ہو گئی اور لطف اندوز ہونے لگی۔
مگر افسوس کہ وہ شہد سے باہر نہ نکل سکی۔
شہد کی چکنائی کی وجہ سے اس کے پیر زمین سے چپک گئے تھے اور اس میں انہیں ہلانے کی طاقت نہ رہی...!
وہ شہد میں رہ گئی یہاں تک کہ وہ اسی میں ہی مر گئی !
اس کی لذت اندوزی نے شہد کو ہی اس کی قبر میں تبدیل کر دیا!
ایک دانا کا قول ھے:
دنیا شہد کے ایک قطرے کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے!
پس جو بھی اس قطرہ شہد میں سے تھوڑا اور بقدر کفایت کھانے پر اکتفاء کرے گا وہ نجات پا جائے گا اور جو بھی اس شیرینی میں غوطہ زن ہو گا ہلاکت اس کا مقدر بن جائے گی۔
اللہ ہم سب کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے .
آمین!

‏حضرت خالد بن ولیدؓ کے انتقال کی خبر جب مدینہ منورہ پہنچی تو ہر گھر میں کہرام مچ گیا ۔ جب حضرت خالد بن ولیدؓ کو قبر میں ...
04/16/2023

‏حضرت خالد بن ولیدؓ کے انتقال کی خبر جب مدینہ منورہ پہنچی تو ہر گھر میں کہرام مچ گیا ۔
جب حضرت خالد بن ولیدؓ کو قبر میں اتارا جارہا تھا تو لوگوں نے یہ دیکھا کہ آپؓ کا گھوڑا ’’اشجر‘‘ جس پر بیٹھ کے آپ نے تمام جنگیں لڑیں ، وہ بھی آنسو بہارہا تھا ۔
حضرت خالد بن ولیدؓ کے ترکے میں صرف ہتھیار ، تلواریں ، خنجر اور نیزے تھے ۔
ان ہتھیاروں کے علاوہ ایک غلام تھا جو ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا تھا ،،اللہﷻ کی یہ تلوار جس نے دو عظیم سلطنتوں (روم اور ایران) کے چراغ بجھائے ۔
وفات کے وقت ان کے پاس کچھ بھی نہ تھا ، آپؓ نے جو کچھ بھی کمایا، وہ اللہﷻ کی راہ میں خرچ کردیا۔
ساری زندگی میدان جنگ میں گزار دی ۔
صحابہؓ نے گواہی دی کہ ان کی موجودگی میں ہم نے شام اور عراق میں کوئی بھی جمعہ ایسا نہیں پڑھا جس سے پہلے ہم ایک شہر فتح نہ کرچکے ہوں یعنی ہر دو جمعوں کے درمیانی دنوں میں ایک شہر ضرور فتح ہوتا تھا۔
بڑے بڑے جلیل القدر صحابہؓ نے حضورؐ سے حضرت خالدؓ کے روحانی تعلق کی گواہی دی ۔

خالد بن ولیدؓ کا پیغام مسلم امت کے نام :

موت لکھی نہ ہو تو موت خود زندگی کی حفاظت کرتی ہے ۔جب موت مقدر ہو تو زندگی دوڑتی ہوئی موت سے لپٹ جاتی ہے ، زندگی سے زیادہ کوئی نہیں جی سکتا اور
موت سے پہلے کوئی مر نہیں سکتا ،،
دنیا کے بزدل کو میرا یہ پیغام پہنچا دو کہ اگر میدانِ جہاد میں موت لکھی ہوتی تو اس خالد بن ولیدؓ کو موت بستر پر نہ آتی۔
رضی اللہ تعالٰی عنہُ

اس پیغام کو اس دور میں ہر مسلمان کو ضرور پڑھانا چاہیے، اور حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے قول کو وقتآ فوقتآ دہراتے رہنا چاہیے۔
یہ تھے مسلمانوں کے عظیم سپہ سالار اور انکا کردار۔ تاریخ سے سیکھو کیونکہ تاریخ میں سنہری حروف سے صرف عادل اور بہادر حکمران و سپہ سالار کا نام لکھا جاتا ہے بزدلوں کا نہیں۔

‏لیڈر کبھی جھکتا نہیں 📞ایک تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناح تقریر کر رہے تھے جس میں گاندھی بھی شامل تھے. قائد اعظم ایک ...
04/16/2023

‏لیڈر کبھی جھکتا نہیں 📞

ایک تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناح تقریر کر رہے تھے جس میں گاندھی بھی شامل تھے. قائد اعظم ایک آنکھ والی عینک استعمال کرتے تھے اور تقریر کے دوران عینک گر گئی. تو گاندھی جس نے قائداعظم کو کبھی جھکتے نہیں دیکھا تھا بہت خوش ہوا کہ اب قائد اعظم بھری محفل میں جھکیں گے. مگر وہ حیران رہ گیا جب اس نے قائداعظم محمد علی جناح کو اپنی جیب سے دوسری عینک نکال کر آنکھ پر لگاتے دیکھا اور ہجوم ایک بار پھر تالیوں سے گونج اٹھا. ان سے بڑی مثال میری نظر سے نہیں گزری آج کبھی لوٹے خرید کر کبھی زمان پارک پر حملہ کروا کے کبھی عمران خان کے قریب ترین لوگوں کو اغوا کر کے یہ خان کو جھکانا چاہتے ہیں ان عقل کے اندھوں کو یہ سمجھ ہی نہیں آ رہا سیاستدان جھک جاتے ہیں لیڈر جان دے دیتا ہے ہار نہیں مانتا جتنا زور لگتا ہے لگا لو پورا پاکستان بھی اغوا کر لو الیکشن پھر بھی ہو گا اور وہی ڈائری والا انسان پرائم منسٹر کی کرسی پر بیٹھے گا-

قدرت اللہ شہاب ۔ اپنی خود نوشت" شہاب نامہ " میں ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ جب وہ جھنگ کے ڈپٹی کمشنر تھے ۔ایک سڑک سے گزرت...
04/16/2023

قدرت اللہ شہاب ۔ اپنی خود نوشت" شہاب نامہ " میں ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ جب وہ جھنگ کے ڈپٹی کمشنر تھے ۔
ایک سڑک سے گزرتے ہوئے۔ انہیں ایک شناسا چہرہ نظر آ جاتا ہے جو کہ سبزی بیچ رہا تھا ۔ غربت اور پریشانی چہرے سے عیاں تھی۔ دیکھا تو سبزی بھی باسی تھی ۔
قدرت وہ ساری سبزی خرید لیتے ہیں۔
نکلنے لگتے ہیں کہ قریب ایک موچی بڑبڑاتا ہے ۔
جس کا مفہوم یہ سمجھ لیں کہ ۔بچ گیا قدرت تو بچ گیا ورنہ بہت گنوا دیتا۔

ابراہیم بن ادھم ایک بزرگ ہیں۔ ان کا ایک واقعہ درسی کتب سے پڑھا تھا۔ کہ ادھم ایک مدت سے حج کے لیے رقم جمع کرنے میں لگے ہوئے تھے ۔
رقم جمع ہو گئی تو سفر کی تیاریاں شروع کردیں گئیں تھیں کہ اچانک ساتھ والے گھر سے پریشان کن مالی صورتحال سے متعلق باتیں اپنے کانوں سے سن لیں ۔
جو صاحب خانہ فکر مندی اور پریشانی سے اپنی اہلیہ سے کر رہے تھے ۔
ساری جمع پونجی حج والی۔ ایک تھیلی میں ڈالی اور اس پڑوسی کے گھر رات کو چپکے سے پھینک دی۔

حج کے دن گزرے کہ رات کو ادھم اچانک جاگ گئے ۔شاید تہجد کی ادائیگی کے لیے معمول تھا ان کا ۔
کہ دیکھا کمرہ ایک عجیب نور سے جگمگا رہا ہے۔
ان کے کمرے کے ایک کونے میں ایک فرشتہ ایک رجسٹر پر کچھ لکھنے میں مشغول تھا ۔
ادھم اس کے قریب جاتے ہیں ۔بات چیت ہوتی ہے۔ تو پتہ چلتا ہے کہ وہ فرشتہ اس سال کے منظور و مقبول حاجیوں کے نام لکھ رہا ہے ۔
ادھم اس رجسٹر پر نظر دوڑاتے ہیں تو۔ سر فہرست ان کا اپنا نام درج ہوتا ہے ۔
کبھی کہیں آپ کسی بے بس کو دیکھ لیں ۔کسی کا بوجھ کم کر سکتے ہوں۔ کسی کی عزت نفس مجروح کیے بغیر اس کی حاجت پوری کر سکتے ہوں ۔
تو آپ کے لئے بہترین وقت ہوتا ہے ۔رب العزت کے ساتھ تجارت کرنے کا ۔

یہ سحری کی رونقیں بھی ماؤں سے ہوتی ہیں جو خود چلتے پھرتے سحری کرتی ہیں پر سب کے لیے سحری بناتی ہیں اللہ سب کی ماؤں کو سل...
04/16/2023

یہ سحری کی رونقیں بھی ماؤں سے ہوتی ہیں جو خود چلتے پھرتے سحری کرتی ہیں پر سب کے لیے سحری بناتی ہیں اللہ سب کی ماؤں کو سلامت رکھے

Ameen 💗
04/16/2023

Ameen 💗

عالمِ شش جہات نے ایسا بھی منظر دیکھا ہے کہ جب کوئی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تلاش کرنے کے لئے نکلتا تو وہ آپ ﷺ کو ...
04/15/2023

عالمِ شش جہات نے ایسا بھی منظر دیکھا ہے کہ جب کوئی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تلاش کرنے کے لئے نکلتا تو وہ آپ ﷺ کو آپ ﷺ کے جسمِ اطہر کی خوشبو سے تلاش کرتا اور وہ خوشبو اتنی خوش بُو تھی کہ کائنات کی ہر شے اُس کے حضور سجدہ ریز ہو جاتی اور نبضِ جہاں اُس مُشکِ اعظم کے احساس کو اپنے اندر جذب کر لیتی۔ اُس مُشک کی شیرینی جب نبضِ جہاں میں دوڑتی تو زمین و عرش و کُرسی اُن ؐ کے چلنے کی قسمیں کھایا کرتے اور اشجار رقص کُناں ہو جایا کرتے۔ ہوا اُن ؐ کے طواف میں ایسے لگ جاتی جیسے حجِ اکبر کا احساس اُسے اُس خوشبو میں محلول کئے جاتا ہو.....❤️

صلی ﷲ علی حبیبہ سیدنا محمد و آلہ وسلم 💚

‏وہ سکاٹ لینڈ کا ایک غریب کسان تھا. کھیتوں کی طرف جاتے اس نے چیخنے کی آواز سنی. آواز کی سمت جا کر دیکھا کہ ایک بچہ دلدل ...
04/15/2023

‏وہ سکاٹ لینڈ کا ایک غریب کسان تھا. کھیتوں کی طرف جاتے اس نے چیخنے کی آواز سنی. آواز کی سمت جا کر دیکھا کہ ایک بچہ دلدل کے ایک جوہڑ میں ڈوب رہا ہے. دلدل میں آپ جتنا زیادہ نکلنے کی کوشش کرتے ہیں. زیادہ تیزی سے ڈوبتے ہیں. کسان نے اسے تسلی دی پرسکون کیا اور درخت کی ایک شاخ توڑ کر بچے سے کہا یہ پکڑ لو. میں تمہیں کھینچ لیتا ہوں. کچھ دیر بعد بچہ باہر تھا. کسان نے اسے کہا کہ چلو میرے گھر تمہارے کپڑے صاف کرا دیتا ہوں. لیکن بچے نے کہا میرے والد پریشان ہوں گے اور دوڑ لگا دی.
اگلی صبح ایک شاندار بگھی کسان کے گھر کے سامنے کھڑی ہوئی. ایک رعب دار شخصیت بگھی سے نکلی اور کسان کا شکریہ ادا کرنے کہ بعد کہا میں آپ کو کیا صلہ دوں کیونکہ آپ نے میرے بیٹے کی جان بچائے. غریب کسان نے کہا شکریہ جناب لیکن میری جگہ کوئی بھی ہوتا تو یہی کرتا. مجھے کسی صلے کی طلب نہیں. بہت اصرار کے بعد بھی جب کسان نے کچھ قبول نہ کیا تو جاتے جاتے اس رئیس کی نظر کسان کے بیٹے پر پڑھی. پوچھا کیا یہ آپکا بیٹا ہے.؟؟ کسان نے محبت سے بیٹے کا سر سہلاتے کہا جی جناب یہ میرا بیٹآ ہے.
رئیس نے کہا ایک کام کرتے ہیں. میں اسے اپنے ساتھ لندن لے جاتا ہوں. اسے پڑھاتا ہوں. بیٹے کی محبت میں اس پیشکش پر کسان راضی ہوگیا. اسکا بیٹا لندن چلا گیا. پڑھنے لگا اور اتنا پڑھا کہ آج دنیا اسے الیگزینڈر فلیمنگ کے نام سے جانتی ہے. وہ فلیمنگ جس نے پنسلین ایجاد کی. وہ پنسلین جس نے کروڑوں لوگوں کی زندگی بچائی. وہ رئیس جس کے بیٹے کو کسان نے دلدل سے نکالا تھا. وہی بیٹا جنگ عظیم سے پہلے ایک بار پھر ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا. اور اسی فلیمنگ کی پنسلین سے اس کی زندگی بچائی گئی. وہ رئیس روڈولف چرچل تھے. اور انکا بیٹا ونسٹن چرچل تھا. وہ چرچل جو جنگ عظیم میں برطانیہ کا وزیر اعظم تھا. اور جس نے کہا تھا.
بھلائی کا کام کریں کیونکہ بھلائی پلٹ کر آپ کے پاس ہی آتی ہے."

لمحہ فکریہ …!!اس تصویر کو پہلی بار دیکھا تو روایتی انداز میں نظر انداز کر دیا ، تھوڑی دیر بعد خیال آیا کہ یہ تصویر اتنی ...
04/15/2023

لمحہ فکریہ …!!

اس تصویر کو پہلی بار دیکھا تو روایتی انداز میں نظر انداز کر دیا ، تھوڑی دیر بعد خیال آیا کہ یہ تصویر اتنی آسانی سے نظر انداز کیے جانے کے قابل تو نہ تھی ۔

‏چند روپے کمانے والا یہ مفلوک الحال بچہ ان ارب پتیوں سے ہزار درجہ بہتر ہے جو فائیو اسٹار ہوٹلوں میں کھانا کھانے جاتے ہیں. تو ان کے بھوکے ملازمین منہ دوسری جانب کیے اُن کے مٹکے جیسے پیٹ بھرنے کا انتظار کرتے ہیں اور اس دوران ان کی پلیٹوں سے اٹھنے والی اشتہا انگیز خوشبوئیں اُن کے کمر سے لگے پیٹوں پر ستم ڈھاتی ہیں ، یہ بچہ ان سیٹھوں سے بھی ہزار درجہ بہتر ہے جن کی شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں موٹے چاولوں کی بدمزا بریانی اور تیز نمک والی چند قورمے کی دیگیں بطورِ خاص ڈرائیوروں اور دوسرے ملازمین کا پیٹ بھرنے کے لیے تیار کروائی جاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔
‏اس بچے کو کم از کم اپنے اس بے زبان ملازم بندر کا درد اور احساس تو ہے

ہمارے اسلاف ہمارا فخرجالندھر کے خیرالمدارس میں جلسہ ہوا اور جلسے کے اختتام پر کھانا لگا دیا گیا دستر خوان پر اپنے وقت کے...
04/15/2023

ہمارے اسلاف ہمارا فخر
جالندھر کے خیرالمدارس میں جلسہ ہوا اور جلسے کے اختتام پر کھانا لگا دیا گیا دستر خوان پر اپنے وقت کے خطابت کے بے تاج بادشاہ بے مثل خطیب امیر شریعت سید عطا اللہ شاہ بخاری بھی تھے ان کی نظر ایک نوجوان عیسائی پر پڑی تو اس کو فرمایا بھائی کھانا کھا لو
عیسائی نے جواب دیا جی میں تو بھنگی ہوں

شاہ جی نے درد بھرے لہجے میں فرمایا انسان تو ہو
اور بھوک بھی لگی ہے یہ کہہ کر اٹھے اور

اسکے ہاتھ دھلا کر اپنے ساتھ بٹھا لیا وہ بچارا تھر تھر کانپتا جاتا تھا اور کہتا جاتا جی حضور میں تو بھنگی ہوں

شاہ جی نے خود لقمہ بنا کر اس کے منہ میں ڈالا اس کا حجاب اور خوف کچھ کم ہؤا تو شاہ جی نے ایک آلو اس
کے منہ میں ڈال دیا جب اس نے آدھا آلو کاٹ لیا تو باقی شاہ جی نے خود کھا لیا اس طرح پانی پیا تو شاہ جی نے
اس کا بچا ہوا پانی پی لیا

دن گزر گیا اور وہ عیسائی کھانا کھا کر غائب ہوگیا اس پر
رقت طاری تھی وہ خوب رؤیا اور اس کی کیفیت ہی بدل
عصر کے وقت وہ عیسائی اپنے بیوی بچوں کو لے کر آگیا اور
کہا شاہ جی جو آگ لگائی ہے وہ بجھائیں بھی اور اللہ کے لئے کلمہ پڑھا کر مسلمان کرلیں اور وہ تمام مسلمان ہو گیے الحمدللہ
اور آج بھی اس عیسائی کے خاندان میں 70 کے قریب علماء ہیں۔

Address

St. Louis, MO
75850

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Makkah Madina posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Makkah Madina:

Videos

Share

Category